الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
669. حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 18663 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 18663
الفتح الربانی: 6737
السنن الكبرى للبيهقي: 16930
حدیث نمبر: 18663
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَمَ يَهُودِيًّا، وَقَالَ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ أَنِّي أَوَّلُ مَنْ أَحْيَا سُنَّةً قَدْ أَمَاتُوهَا" .
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی کو رجم کیا اور فرمایا اے اللہ! میں سب سے پہلا آدمی ہوں جو تیرے حکم کو زندہ کررہا ہوں جبکہ انہوں نے اسے مردہ کردیا تھا [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18663]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1700
حدیث نمبر: 6737
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجَمَ يَهُودِيًّا وَقَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ أَنِّي أَوَّلُ مَنْ أَحْيَا سُنَّةً قَدْ أَمَاتُوهَا
۔ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی کو رجم کیا اور پھر فرمایا: اے اللہ! میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ میں وہ پہلا شخص ہوں، جس نے اس سنت کو زندہ کیا، جسے ان لوگوں نے مٹا دیا تھا۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6737]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1700، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18663 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18866»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1700
حدیث نمبر: 16930
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي ⦗٣٧٤⦘ طَالِبٍ، أنبأ أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ وَاللَّفْظُ لَهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، قَالَا: ثنا وَكِيعٌ، وَثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: مَرُّوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَهُودِيٍّ قَدْ جُلِدَ وَحُمِمَ وَجْهُهُ، فَسَأَلَ الْيَهُودَ:" مَنْ عَالِمُكُمْ؟" فَقَالُوا: فُلَانٌ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَجَاءَ، فَقَالَ:" مَا تَجِدُونَ حَدَّ الزِّنَا فِي كِتَابِكُمْ؟" فَقَالُوا: نَجِدُهُ الرَّجْمَ، وَلَكِنْ فَشَا الزِّنَا فِي أَشْرَافِنَا، فَكَانَ الشَّرِيفُ إِذَا زَنَى لَمْ يُرْجَمْ، وَإِذَا زَنَى السَّفِيهُ رُجِمَ، فَاصْطَلَحْنَا عَلَى الْجَلْدِ وَالتَّحْمِيمِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ فَرُجِمَ، ثُمَّ قَالَ:" اللهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ أَنِّي أَوَّلُ مَنْ أَحْيَا سُنَّةً أَمَاتُوهَا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ الْأَشَجِّ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ ایک شخص کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے جسے کوڑے لگائے گئے تھے اور منہ کالا کر کے گھمایا جا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں سے پوچھا: ”تمہارا عالم کون ہے؟“ انہوں نے کہا: فلاں، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف کسی کو بھیجا، وہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم اپنی کتاب میں زنا کی حد کیا پاتے ہو؟“ اس نے کہا: رجم، لیکن زنا ہمارے اشراف میں پھیل گیا، تو جب کوئی بڑا زنا کرتا ہے تو اسے رجم نہیں کیا جاتا اور جب کوئی غریب زنا کرے تو اسے رجم کیا جاتا ہے، اسے ہم رجم کے بدلے کوڑے اور منہ کالا کرنے کی سزا دیتے ہیں، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے رجم کا حکم دے دیا، اسے رجم کر دیا گیا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے ان کی ایک فوت شدہ سنت کو زندہ کیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 16930]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح