الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
800. حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 19676 (کل: 33 مقامات، 13 کتب)
سنن ابوداود: 4268
اللؤلؤ والمرجان: 1834
الفتح الربانی: 8897
صحیح ابن حبان: 5981
31 تا 33
حدیث نمبر: 16793
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُوسَى الْحُنَيْنِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا أَيُّوبُ، وَيُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ ⦗٣٢٩⦘ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: ذَهَبْتُ لِأَنْصُرَ هَذَا الرَّجُلَ، فَتَلَقَّانِي أَبُو بَكْرَةَ فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قُلْتُ: أَنْصُرُ هَذَا الرَّجُلَ، قَالَ: ارْجِعْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِذَا الْتَقَى الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا، فَالْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ هَذَا الْقَاتِلُ فَمَا بَالُ الْمَقْتُولِ؟ قَالَ:" إِنَّهُ كَانَ حَرِيصًا عَلَى قَتْلِ صَاحِبِهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُبَارَكِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَةَ.
احنف بن قیس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی کی مدد کا ارادہ کیا تو مجھے ابوبکرہ رضی اللہ عنہ ملے، انہوں نے پوچھا: کہاں کا ارادہ ہے؟ میں نے کہا: اس آدمی کی مدد کروں، تو انہوں نے فرمایا: واپس چلے جاؤ، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے: ”جب دو مسلمان تلوار اٹھا کر لڑیں تو قاتل و مقتول دونوں جہنم میں ہیں۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! قاتل تو ٹھیک ہے، مقتول کا کیا جرم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بھی تو اپنے ساتھی کو قتل کرنے پر حریص تھا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16793]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 387
«إذا التقى المسلمان بسيفيهما فقتل أحدهما صاحبه فالقاتل والمقتول في النار قيل: يا رسول الله هذا القاتل فما بال المقتول؟ قال: إنه كان حريصا على قتل صاحبه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر آمنے سامنے ہوں اور ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے، تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے۔ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! قاتل کا تو یہ انجام ٹھیک ہے لیکن مقتول کا کیا قصور ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بھی اپنے ساتھی کو قتل کرنے کا خواہشمند تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 387]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق د ن] عن أبي بكرة [هـ] عن أبي موسى. نقد المنتصر الكتاني 39 رياض الصالحين 10.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 388
«إذا التقى المسلمان وحمل أحدهما على أخيه السلاح فهما على جرف جهنم فإذا قتل أحدهما صاحبه دخلاها جميعا» *
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب دو مسلمان آپس میں ملیں اور ان میں سے ایک اپنے بھائی پر ہتھیار اٹھا لے تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہوتے ہیں، پھر اگر ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے تو وہ دونوں اس میں داخل ہو جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 388]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م هـ1] عن أبي بكرة. الصحيحة 1231.»
قال الشيخ الألباني: صحيح