الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
800. حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 19724 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 19724
الفتح الربانی: 13112
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18490
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 56
حدیث نمبر: 19724
حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى يَعْنِي الْأَشْيَبَ ، قال: حَدَّثَنَا سُكَيْنُ ابْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قال: أَخْبَرَنَا يَزِيدُ الْأَعْرَجُ قال: عَبْد اللَّهِ: يَعْنِي أَظُنُّهُ الشَّنِّيَّ، قال: حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَخْفَرٍ، عَن أَبِي بُرْدَةَ ، عَن أَبِي مُوسَى ، قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، قَالَ: فَعَرَّسَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْتبَهْتُ بَعْضَ اللَّيْلِ إِلَى مُنَاخِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَطْلُبُهُ، فَلَمْ أَجِدْهُ، قَالَ: فَخَرَجْتُ بَارِزًا أَطْلُبُهُ، وَإِذَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطْلُبُ مَا أَطْلُبُ، قَالَ: فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ، إِذْ اتَّجَهَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْتَ بِأَرْضِ حَرْبٍ، وَلَا نَأْمَنُ عَلَيْكَ، فَلَوْلَا إِذْ بَدَتْ لَكَ الْحَاجَةُ، قُلْتَ لِبَعْضِ أَصْحَابِكَ، فَقَامَ مَعَكَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي سَمِعْتُ هَزِيزًا كَهَزِيزِ الرَّحَى أَوْ: حَنِينًا كَحَنِينِ النَّحْلِ وَأَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ، فَخَيَّرَنِي بِأَنْ يَدْخُلَ ثُلْثَ أُمَّتِي الْجَنَّةَ، وَبَيْنَ الْشَفَاعَةَ لَهُمْ، فَاخْتَرْتُ لَهُمْ شَفَاعَتِي، وَعَلِمْتُ أَنَّهَا أَوْسَعُ لَهُمْ، فَخَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ شَطْرَ أُمَّتِي الْجَنَّةَ، وَبَيْنَ شَفَاعَتِي لَهُمْ، فَاخْتَرْتُ شَفَاعَتِي لَهُمْ، وَعَلِمْتُ أَنَّهَا أَوْسَعُ لَهُمْ"، قَالَ: فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ تَعَالَى أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِكَ، قَالَ: فَدَعَا لَهُمَا، ثُمَّ إِنَّهُمَا نَبَّهَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَخْبَرَاهُمْ بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَجَعَلُوا يَأْتُونَهُ، وَيَقُولُونَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ تَعَالَى أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِكَ، فَيَدْعُوَ لَهُمْ، قَالَ: فَلَمَّا أَضَبَّ عَلَيْهِ الْقَوْمُ، وَكَثُرُوا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهَا لِمَنْ مَاتَ وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ" .
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جہاد کے کسی سفر پر روانہ ہوئے رات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا ایک مرتبہ میں رات کو اٹھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی خواب گاہ میں نہ پایا مجھے طرح طرح کے خدشات اور وساوس پیش آنے لگے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلا تو حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوگئی ان کی بھی وہی کیفیت تھی جو میری تھی اسی دوران سامنے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آتے ہوئے دکھائی دیئے، ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم آپ جنگ کے علاقے میں ہیں ہمیں آپ کی جان کا خطرہ ہے جب آپ کو کوئی ضرورت تھی تو آپ اپنے ساتھ کسی کو کیوں نہیں لے کر گئے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے ایسی آواز سنی جو چکی کے چلنے سے پیدا ہوتی ہے یا جیسے مکھیوں کی بھنبھناہٹ ہوتی ہے۔ میرے پاس میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا آیا تھا اور اس نے مجھے ان دو میں سے کسی ایک بات کا اختیار دیا کہ میری نصف امت جنت میں داخل ہوجائے یا مجھے شفاعت کا اختیار مل جائے تو میں نے شفاعت والے پہلو کو ترجیح دے لی دونوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے دعاء کر دیجئے کہ وہ آپ کی شفاعت میں ہمیں بھی شامل کر دے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعاء کردی بعد میں ان دونوں دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو بھی اس کے متعلق بتایا تو وہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے لگے اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے دعا کر دیجئے کہ وہ ہمیں بھی آپ کی شفاعت میں شامل کر دے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے دعاء فرما دیتے جب یہ سلسلہ زیادہ ہی بڑھ گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا کہ ہر وہ شخص بھی جو اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو میری شفاعت میں شامل ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19724]
الحكم على الحديث:
قوله ﷺ فى الشفاعة: إنها لمن مات ....إلا الله صحيح لغيره، وقوله : خيرني .... فاخترت شفاعتي لهم ، حسن، وهذا إسناد ضعيف لجهالة حمزة بن علي
حدیث نمبر: 13112
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ قَالَ فَعَرَّسَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَانْتَهَيْتُ بَعْضَ اللَّيْلِ إِلَى مُنَاخِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَطْلُبُهُ فَلَمْ أَجِدْهُ قَالَ فَخَرَجْتُ بَارِزًا أَطْلُبُهُ وَإِذَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَطْلُبُ مَا أَطْلُبُ قَالَ فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذِ اتَّجَهَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْتَ بِأَرْضِ حَرْبٍ وَلَا نَأْمَنُ عَلَيْكَ فَلَوْلَا إِذْ بَدَتْ لَكَ الْحَاجَةُ قُلْتَ لِبَعْضِ أَصْحَابِكَ فَقَامَ مَعَكَ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنِّي سَمِعْتُ هَزِيزًا كَهَزِيزِ الرَّحَى أَوْ حَنِينًا كَحَنِينِ النَّحْلِ وَأَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ قَالَ فَخَيَّرَنِي أَنْ يَدْخُلَ شَطْرُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ وَبَيْنَ شَفَاعَتِي لَهُمْ فَاخْتَرْتُ شَفَاعَتِي لَهُمْ وَعَلِمْتُ أَنَّهَا أَوْسَعُ لَهُمْ فَخَيَّرَنِي بِأَنْ يَدْخُلَ ثُلُثُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ فَاخْتَرْتُ لَهُمْ شَفَاعَتِي وَعَلِمْتُ أَنَّهَا أَوْسَعُ لَهُمْ“ فَقَالَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ تَعَالَى أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِكَ قَالَ فَدَعَا لَهُمَا ثُمَّ إِنَّهُمَا نَبَّهَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَخْبَرَاهُمْ بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلُوا يَأْتُونَهُ وَيَقُولُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ تَعَالَى أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِكَ فَيَدْعُو لَهُمْ قَالَ فَلَمَّا أَضَبَّ عَلَيْهِ الْقَوْمُ وَكَثُرُوا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنَّهَا لِمَنْ مَاتَ وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ“
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں دوران سفر تھے، رات کے آخری حصہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آرام کے لیے ایک جگہ رکے، پھر میں رات کے کسی وقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آرام کرنے کی جگہ پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھنے گیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے وہاں نہ ملے، پھر تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاش کے لیے نکل کھڑا ہو گیا اورایک اور صحابی بھی میری طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاش میں تھا، ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلاش کر رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف تشریف لے آئے،ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ دشمن کے علاقے میں ہیں، اس لیے ہم آپ کے بارے میں لاپروا نہیں رہ سکتے، اگر کوئی کام ہوتو اپنے کسی ساتھی سے کہہ دیا کریں تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جایا کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے چکی کے چلنے یا شہد کی مکھیوں کے بھنبھنانے کی سی آواز سنی اور میرے پاس میرے ربّ تعالیٰ کا ایک فرستادہ آگیا، اس نے مجھے دو میں سے ایک بات کا اختیار دیا کہ یا تو اللہ تعالیٰ میری نصف امت کو جنت میں داخل کردے یا میں ان کے حق میں شفاعت کروں، میں نے امت کے حق میں شفاعت والی بات کو اختیار کر لیا، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اس میں زیادہ وسعت ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس بات کا اختیار دیا کہ یا تو میری امت کا ایک تہائی حصہ جنت میں چلا جائے یا میں ان کے حق میں شفاعت کر لوں، تو میں نے ان کے حق میں شفاعت والی بات کو اختیار کیا، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ سفارش میں زیادہ وسعت ہے۔ یہ سن کر ان دو صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ وہ ہمیں بھی ان لوگوں میں بنا دے، جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کے حق میں دعا فرما دی۔ اس کے بعد وہ صحابہ کرام میں آئے اور ان کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ ساری بات بتلا دی، یہ سن کر باقی لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر یہی درخواست کرنے لگے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ان کو بھی ان لوگوں میں سے بنا دے، جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے حق میں بھی دعائیں کرتے رہے، لیکن جب کثرت سے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آکر اس بارے میں درخواست کرنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری شفاعت ہر اس آدمی کے لیے ہوگی جواس حال میں مرے گا کہ وہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہ شہادت دیتا ہو گا۔ [الفتح الربانی/بيان الشفاعة للعصاة يوم القيامة/حدیث: 13112]
تخریج الحدیث: «قوله صلي الله عليه وآله وسلم في الشفاعة انھا لمن مات وھو يشھد ان لا اله الا الله)) صحيح لغيره، وقوله: ((خيرني بين ان يدخل شطر امتي الجنة، وبين شفاعتي لھم، فاخترت شفاعتي لھم)) حسن، وھذا اسناد ضعيف لجھالة حمزة بن علي بن مخفر، وسُكين بن عبد العزيز مختلف فيه، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19724 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19962»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں پہلے نصف امت کا اور پھر ایک تہائی امت کا ذکر کیا گیا ہے، ممکن ہے کہ مؤخر الذکر الفاظ دو تہائی ہوں۔ واللہ اعلم۔
مسند احمد کے محقق نے لکھا ہے کہ صحیح یہ ہے کہ ثلث (ایک تہائی) والے الفاظ پہلے اور شطر (نصف) والے بعد میں ہیں، اس لحاظ سے مفہوم میں کوئی اشکال نہیں۔ (مسند محقق: ۳۲/ ۴۹۹)۔ (عبداللہ رفیق)
مسند احمد کے محقق نے لکھا ہے کہ صحیح یہ ہے کہ ثلث (ایک تہائی) والے الفاظ پہلے اور شطر (نصف) والے بعد میں ہیں، اس لحاظ سے مفہوم میں کوئی اشکال نہیں۔ (مسند محقق: ۳۲/ ۴۹۹)۔ (عبداللہ رفیق)
الحكم على الحديث:
قوله صلي الله عليه وآله وسلم في الشفاعة انھا لمن مات وھو يشھد ان لا اله الا الله)) صحيح لغيره
حدیث نمبر: 18490
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، فَعَرَّسَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْتَهَيْتُ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ إِلَى مُنَاخِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ أَطْلُبُهُ ] فَلَمْ أَجِدْهُ، فَخَرَجْتُ أَطْلُبُهُ بَارِزًا، فَإِذَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطْلُبُ مَا أَطْلُبُ. قَالَ: فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذِ اتَّجَهَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْتَ بِأَرْضِ حَرْبٍ، وَلَا نَأْمَنُ عَلَيْكَ، فَلَوْلَا إِذْ بَدَتْ لَكَ حَاجَةٌ، قُلْتَ لِبَعْضِ أَصْحَابِكَ فَقَامَ مَعَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي سَمِعْتُ هَزِيزًا كَهَزِيزِ الرَّحَا، وَحَنِينًا كَحَنِينِ النَّحْلِ، وَأَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي فَخَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ ثُلُثُ أُمَّتِي الْجَنَّةِ وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ، فَاخْتَرْتُ لَهُمْ شَفَاعَتِي، وَعَلِمْتُ أَنَّهَا أَوْسَعُ لَهُمْ". قَالَ: فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِكَ، فَدَعَا لَهُمَا، ثُمَّ إِنَّهُمَا انْتَهَيَا إِلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَخْبَرَاهُمْ بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَجَعَلُوا يَأْتُونَهُ وَيَقُولُونَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِكَ، فَيَدْعُو لَهُمْ، فَلَمَّا أَضَبَّ عَلَيْهِ الْقَوْمُ وَكَثُرُوا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا لِمَنْ مَاتَ، وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں حصہ لیا، سفر کے دوران رات کے وقت ہم نے پڑاؤ کیا رات کے کسی وقت میں، میں اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مخصوص جگہ کی طرف آیا، میں نے آپ کو تلاش کیا لیکن میں نے آپ کو نہیں پایا، میں آپ کی تلاش میں کھلی جگہ کی طرف چلا گیا، وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کوئی صاحب موجود تھے وہ بھی اسی تلاش میں تھے جو میں تلاش کر رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں: ابھی ہم اسی حالت میں تھے کہ اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سامنے سے ہماری طرف آتے ہوئے تشریف لائے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ایک ایسی سرزمین پر ہیں جہاں جنگ چل رہی ہے، ہم آپ کے حوالے سے اندیشے کا شکار تھے، ایسا کیوں نہیں ہوا کہ اگر آپ کو کوئی ضرورت پیش آئی تھی، تو آپ اپنے اصحاب میں سے کسی سے کہہ دیتے تو وہ آپ کے ساتھ اُٹھ کے چلا جاتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے ایک آواز سنی جو چکی چلنے کی آواز کی مانند تھی اور میں نے ایک بھنبھناہٹ سنی، جو شہد کی مکھی کی بھنبھناہٹ کی مانند تھی، میرے پروردگار کی طرف سے ایک پیغام رساں میرے پاس آیا اور اس نے مجھے یہ اختیار دیا: کہ یا تو پروردگار میری امت کے ایک تہائی حصے کو جنت میں داخل کر دے گا، یا شفاعت ہو، تو میں نے ان لوگوں کے لیے اپنی شفاعت کو اختیار کر لیا کیونکہ مجھے یہ علم ہے کہ یہ ان کے حق میں زیادہ گنجائش والی ہو گی۔ راوی کہتے ہیں: ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں آپ کی شفاعت سے بہرہ مند افراد میں شامل کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے لیے دعا کی، یہ دونوں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے پاس پہنچے اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے بارے میں بتایا، تو راوی بیان کرتے ہیں: لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آنے لگے اور یہ کہنے لگے: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں آپ کی شفاعت سے بہرہ مند افراد میں شامل کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے دعا کر دیتے تھے جب لوگ یکے بعد دیگرے آنے لگے اور ان کی آمد بکثرت ہونے لگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(وہ شفاعت) ہر اس شخص کے لیے ہو گی، جو ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18490]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18490]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الصغير (784) اخرجه احمد فى المسند (415/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19225»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 56
«أتاني آت من عند ربي فخيرني بين أن يدخل نصف أمتي الجنة وبين الشفاعة فاخترت الشفاعة وهي لمن مات لا يشرك بالله شيئا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا (فرشتہ) آیا، پس اس نے مجھے اختیار دیا کہ یا تو میری آدھی امت جنت میں داخل کر دی جائے اور یا پھر مجھے شفاعت کا حق دے دیا جائے، تو میں نے شفاعت کو اختیار کیا اور یہ شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہوگی جو اس حال میں مرا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 56]
”میرے پاس میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا (فرشتہ) آیا، پس اس نے مجھے اختیار دیا کہ یا تو میری آدھی امت جنت میں داخل کر دی جائے اور یا پھر مجھے شفاعت کا حق دے دیا جائے، تو میں نے شفاعت کو اختیار کیا اور یہ شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہوگی جو اس حال میں مرا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 56]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن أبي موسى [ت1, حب] عن عوف بن مالك الأشجعي. الروض 1019, المشكاة 5600.»
قال الشيخ الألباني: صحيح