🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2040 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 2040
الفتح الربانی: 7280
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7702
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2379
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4869
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2040
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ خَرَجَ عَلِيٌّ بِابْنَةِ حَمْزَةَ، فَاخْتَصَمَ فِيهَا عَلِيٌّ وَجَعْفَرٌ وَزَيْدٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ عَلِيٌّ ابْنَةُ عَمِّي وَأَنَا أَخْرَجْتُهَا، وَقَالَ جَعْفَرٌ: ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا عِنْدِي، وَقَالَ زَيْدٌ: ابْنَةُ أَخِي , وَكَانَ زَيْدٌ مُؤَاخِيًا لِحَمْزَةَ آخَى، بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِزَيْدٍ:" أَنْتَ مَوْلَايَ وَمَوْلَاهَا"، وَقَالَ لِعَلِيٍّ:" أَنْتَ أَخِي وَصَاحِبِي"، وَقَالَ لِجَعْفَرٍ:" أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي وَهِيَ إِلَى خَالَتِهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ سے نکلنے لگے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو بھی لے آئے، جب مدینہ منورہ پہنچے تو اس بچی کی پرورش کے سلسلے میں سیدنا علی، سیدنا جعفر اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہم کا جھگڑا ہو گیا۔ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کا موقف یہ تھا کہ یہ میرے چچا کی بیٹی ہے اور اس کی خالہ یعنی سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا میرے نکاح میں ہیں، لہٰذا اس کی پرورش میرا حق ہے، سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ یہ میری بھتیجی ہے، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ موقف اختیار کیا کہ اسے میں لے کر آیا ہوں اور یہ میرے چچا کی بیٹی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا: ”جعفر! آپ تو صورت اور سیرت میں میرے مشابہہ ہیں، علی! آپ میرے بھائی اور میرے ساتھی ہیں، اور زید! آپ میرے بھی مولیٰ ہیں اور اس بچی کے بھی، بچی اپنی خالہ کے پاس رہے گی کیونکہ خالہ بھی ماں کے مرتبہ میں ہوتی ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2040]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ، وهذا إسناد ضعيف، حجاج مدلس وقد عنعن والحكم لم يسمع من مقسم سوي خمسة أحاديث ليس هذا منها.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7280
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ خَرَجَ عَلِيٌّ بِابْنَةِ حَمْزَةَ فَاخْتَصَمَ فِيهَا عَلِيٌّ وَجَعْفَرٌ وَزَيْدٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عَلِيٌّ ابْنَةُ عَمِّي وَأَنَا أَخْرَجْتُهَا وَقَالَ جَعْفَرٌ ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا عِنْدِي وَقَالَ زَيْدٌ ابْنَةُ أَخِي وَكَانَ زَيْدٌ مُؤَاخِيًا لِحَمْزَةَ آخَى بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِزَيْدٍ أَنْتَ مَوْلَايَ وَمَوْلَاهَا وَقَالَ لِعَلِيٍّ أَنْتَ أَخِي وَصَاحِبِي وَقَالَ لِجَعْفَرٍ أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي وَهِيَ إِلَى خَالَتِهَا
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ سے مدینہ کے لیے نکلے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا حمزہ کی بیٹی کو بھی ساتھ لے گئے، پھر اس کے بارے میں سیدنا علی، سیدنا جعفر اور سیدنا زید کا آپس میں جھگڑا ہو گیا، پس جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ میری بھتیجی ہے اور میں اسے لے کر نکلا ہوں، سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ میری بھتیجی ہے اور اس کی خالہ میرے نکاح میں ہے، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ میری بھتیجی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے ما بین بھائی چارہ قائم کیا تھا، (اس وجہ سے انھوں نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو بھائی کہا)، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ کرتے ہوئے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم میرے اور اس بچی کے دوست ہو۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم میرے ساتھی اور بھائی ہو۔ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم پیدائشی اور اخلاقی اوصاف میں میرے مشابہ ہو، اب یہ بیٹی اپنی خالہ کے ہاں پرورش پائے گی۔ [الفتح الربانی/بيان تربية الأطفال/حدیث: 7280]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابويعلي: 2379، وابن ابي شيبة: 12/ 86، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2040 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2040»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7702
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَكَّةَ خَرَجَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِابْنَةِ حَمْزَةَ فَاخْتَصَمَ فِيهَا عَلِيٌّ وَجَعْفَرٌ وَزَيْدٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَلِيٌّ: ابْنَةُ عَمِّي، وَأَنَا أَخْرَجْتُهَا وَقَالَ جَعْفَرُ: ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا عِنْدِي وَقَالَ زَيْدٌ: ابْنَةُ أَخِي، وَكَانَ زَيْدٌ مُؤَاخِيًا لِحَمْزَةَ آخَى بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِزَيْدٍ:" أَنْتَ مَوْلَايَ وَمَوْلَاهَا" وَقَالَ لِعَلِيٍّ:" أَنْتَ أَخِي وَصَاحِبِي" وَقَالَ لِجَعْفَرٍ:" أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي وَهِيَ إِلَى خَالَتِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے نکلے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو لے کے آئے اس بچی کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے اپنا مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ یہ میرے چچا کی بیٹی ہے، اور میں اسے لے کے آیا ہوں سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ یہ میرے چچا کی بیٹی ہے، اور اس کی خالہ میری بیوی ہے سیدنا زید رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے (راوی بیان کرتے ہیں:) سیدنا زید رضی اللہ عنہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے بنے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم میرے اور اس لڑکی کے ساتھ نسبت والاء رکھتے ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم میرے بھائی اور میرے ساتھی ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم ظاہری شکل و صورت اور اخلاق میں میرے ساتھ مشابہت رکھتے ہو یہ بچی اس کی خالہ کو ملے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7702]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعلى فى المسند (2379) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4661) اخرجه احمد فى المسند (2040)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2041»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2379
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَكَّةَ أَخْرَجَ عَلِيٌّ ابْنَةَ حَمْزَةَ ، فَاخْتَصَمَ فِيهَا عَلِيٌّ ، وَزَيْدٌ ، وَجَعْفَرٌ ، فَقَالَ عَلِيٌّ : ابْنَةُ أَخِي وَأَنَا أَحَقُّ بِهَا، وَقَالَ جَعْفَرٌ : ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا عِنْدِي، وَقَالَ زَيْدٌ : بِنْتُ أَخِي لِحَمْزَةَ ، آخَى بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا زَيْدُ ، أَنْتَ مَوْلَايَ وَمَوْلَاهُمَا، وَقَالَ لِعَلِيٍّ : أَنْتَ أَخِي وَصَاحِبِي، وَقَالَ لِجَعْفَرٍ : شَبِيهُ خَلْقِي وَخُلُقِي، وَهِيَ إِلَى خَالَتِهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ سے روانہ ہوئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو اپنے ساتھ لیا، جس پر ان کی پرورش کے متعلق سیدنا علی، سیدنا زید اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہم کے مابین اختلاف ہوا؛ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے اور میں اس کا زیادہ حق دار ہوں۔“ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یہ میری چچا زاد ہے اور اس کی خالہ میرے نکاح میں ہے۔“ جبکہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے“ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے مابین بھائی چارہ قائم فرمایا تھا۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے زید! تم میرے بھی مولیٰ ہو اور ان دونوں کے بھی مولیٰ ہو۔“ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم میرے بھائی اور میرے رفیق ہو۔“ پھر سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”تم صورت اور سیرت دونوں میں میرے مشابہ ہو، اور یہ بچی اپنی خالہ کے سپرد کی جائے گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2379]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2041، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7702، 13578، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4869/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2375»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4869
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " لَمَّا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ أَخْرَجَ ابْنَةَ حَمْزَةَ، فَاخْتَصَمَ فِيهَا عَلِيٌّ وَزَيْدٌ وَجَعْفَرٌ، فَقَالَ عَلِيٌّ: ابْنَةُ (أَخِي) وَأَنَا أَحَقُّ بِهَا. وَقَالَ جَعْفَرٌ: ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا عِنْدِي. وَقَالَ زَيْدٌ: بِنْتُ أَخِي - لِحْمَزَةَ آخَى بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا زَيْدُ، أَنْتَ مَوْلَانَا وَمَوْلَاهُمَا. وَقَالَ لِعَلِيٍّ: أَنْتَ أَخِي وَصَاحِبِي. وَقَالَ لِجَعْفَرٍ: أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي، وَهِيَ إِلَى خَالَتِهَا ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ سے (عمرۃ القضاء کے بعد) روانہ ہوئے تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو اپنے ساتھ لے آئے، جس پر سیدنا علی، سیدنا زید اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہم کے درمیان (ان کی کفالت کے متعلق) نزاع پیدا ہوگیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے اور میں اس کی پرورش کا زیادہ حق دار ہوں۔“ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ میرے چچا کی بیٹی ہے اور اس کی خالہ میرے نکاح میں ہے۔“ جبکہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے“، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے درمیان مواخات (بھائی چارہ) قائم فرمائی تھی۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ سناتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے زید! تم ہمارے بھی مولیٰ ہو اور ان کے بھی مولیٰ ہو“، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم میرے بھائی اور میرے ساتھی ہو“، جبکہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”تم صورت اور سیرت میں مجھ سے مشابہ ہو، اور یہ بچی اپنی خالہ کے سپرد کی جائے گی۔““ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی ابو بکر بن ابی شیبہ کے طریق سے روایت کرتے ہوئے مذکورہ بالا متن ہی ذکر کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القضاء وما على القاضي في الخصوم والشهود/حدیث: 4869]
تخریج الحدیث: «حجاج بن أرطاة: صدوق كثير الخطأ والتدليس (من الحفظ)، وعنعن عن الحكم؛ والحكم بن عتيبة لم يسمع من مقسم إلا أحاديث معدودة (من الحفظ). وقصة ابنة حمزة في البخاري (2699) من حديث البراء.»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2041، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7702، 13578»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ فيه حجاج بن أرطاة مدلس وقد عنعن، وأصل القصة في صحيح البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں