الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
842. حَدِيثُ أَبِي بَكْرَةَ نُفَيْعِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ كَلَدَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 20424 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3965
مصنف ابن ابی شیبہ: 40168
الفتح الربانی: 8897
الجامع الكامل: 15792
11 تا 14
حدیث نمبر: 8897
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَاجَهَ الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا فَقَتَلَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ فَالْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ قِيلَ هَذَا الْقَاتِلُ فَمَا بَالُ الْمَقْتُولِ قَالَ قَدْ أَرَادَ قَتْلَ صَاحِبِهِ
۔ سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب دو مسلمان اپنی اپنی تلواروں کے ساتھ ایک دوسرے کے مقابلے میں آ جاتے ہیں اور ایک دوسرے کو قتل کر دیتا ہے تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں جاتے ہیں۔ کسی نے کہا: یہ تو قاتل ہے، لیکن مقتول (کے جہنم میں جانے) کی کیا وجہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس نے اپنے ساتھی کو قتل کرنے کا ارادہ کیا ہوا تھا۔ [الفتح الربانی/الإخلاص فى النية والعمل/حدیث: 8897]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 31، 6875، ومسلم: 2888، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20439 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20711»
وضاحت: فوائد: … جب آدمی گناہ کرنے کا پکا ارادہ کر لیتا ہے،بلکہ اس کا ارتکاب کرنے کے لیے کوشش شروع کر دیتا ہے تو اس کی حیثیت اس طرح کے مجرم کی ہی ہوتی ہے، اگرچہ وہ گناہ اس سے سرزد نہ ہو پائے، ہاں اگر وہ اس گناہ کو اللہ تعالیٰ کے ڈر کی وجہ سے چھوڑتا ہے تو اس کا معاملہ اور ہو گا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 31
حدیث نمبر: 15792
15792- عن أبي بكرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إذا المسلمان حمل أحدُهما على أخيه السلاح، فهما في جُرف جهنم، فإن قتل أحدُهما صاحبَه دخلاها جميعا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفتن (2888: 16) من طريق محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن منصور، عن ربعي بن حراش، عن أبي بكرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 338
«إذا أشار الرجل على أخيه بالسلاح فهما على جرف جهنم فإذا قتله وقعا فيه جميعا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کوئی آدمی اپنے (مسلمان) بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ کرے تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہوتے ہیں، پھر اگر وہ اسے قتل کر دے تو وہ دونوں اس (جہنم) میں گر جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 338]
”جب کوئی آدمی اپنے (مسلمان) بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ کرے تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہوتے ہیں، پھر اگر وہ اسے قتل کر دے تو وہ دونوں اس (جہنم) میں گر جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 338]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [الطيالسي ن] عن أبي بكرة. الصحيحة 1231: حم, م, هـ.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 388
«إذا التقى المسلمان وحمل أحدهما على أخيه السلاح فهما على جرف جهنم فإذا قتل أحدهما صاحبه دخلاها جميعا» *
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب دو مسلمان آپس میں ملیں اور ان میں سے ایک اپنے بھائی پر ہتھیار اٹھا لے تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہوتے ہیں، پھر اگر ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے تو وہ دونوں اس میں داخل ہو جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 388]
”جب دو مسلمان آپس میں ملیں اور ان میں سے ایک اپنے بھائی پر ہتھیار اٹھا لے تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہوتے ہیں، پھر اگر ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے تو وہ دونوں اس میں داخل ہو جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 388]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م هـ1] عن أبي بكرة. الصحيحة 1231.»
قال الشيخ الألباني: صحيح