الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
842. حَدِيثُ أَبِي بَكْرَةَ نُفَيْعِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ كَلَدَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 20490 (کل: 12 مقامات، 11 کتب)
صحیح مسلم: 7250
سنن ابوداود: 4256
مشکوۃ المصابیح: 5385
مصنف ابن ابی شیبہ: 39894
الفتح الربانی: 12805
صحیح ابن حبان: 5965
المستدرک علی الصحیحین: 8565
الجامع الكامل: 15729
السنن الكبرى للبيهقي: 16797
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2430
11 تا 12
حدیث نمبر: 16797
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ هُوَ ابْنُ الْمُنَادِي، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ: ح وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا عُثْمَانُ الشَّحَّامُ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتَنٌ ثُمَّ تَكُونُ فِتْنَةٌ، أَلَا فَالْمَاشِي فِيهَا خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي إِلَيْهَا، أَلَا وَالْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ فِيهَا، أَلَا وَالْمُضْطَجِعُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَاعِدِ أَلَا فَإِذَا نَزَلَتْ فَمَنْ كَانَتْ لَهُ غَنَمٌ فَلْيَلْحَقْ بِغَنَمِهِ، أَلَا وَمَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَلْحَقْ بِأَرْضِهِ، أَلَا وَمَنْ كَانَتْ لَهُ إِبِلٌ فَلْيَلْحَقْ بِإِبِلِهِ" فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا نَبِيَّ اللهِ جَعَلَنِي اللهُ فِدَاءَكَ، أَرَأَيْتَ مَنْ لَيْسَ لَهُ غَنَمٌ وَلَا إِبِلٌ كَيْفَ يَصْنَعُ؟ قَالَ:" فَلْيَأْخُذْ سَيْفَهُ ثُمَّ لِيَعْمَدْ بِهِ إِلَى صَخْرَةٍ، ثُمَّ لِيَدُقَّهُ عَلَى حَدِّهِ بِحَجَرٍ، ثُمَّ لِيَنْجُ بِهِ إِنِ اسْتَطَاعَ النَّجَاةَ، اللهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، اللهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ" فَقَالَ رَجُلٌ: يَا نَبِيَّ اللهِ جَعَلَنِي اللهُ فِدَاءَكَ، أَرَأَيْتَ إِنْ أُخِذَ بِيَدِي مُكْرَهًا حَتَّى يُنْطَلَقَ بِي إِلَى أَحَدِ الصَّفَّيْنِ، أَوْ أَحَدِ الْفَرِيقَيْنِ، عُثْمَانُ شَكَّ فَيَحْذِفُنِي رَجُلٌ بِسَيْفِهِ فَيَقْتُلُنِي، مَاذَا يَكُونُ مِنْ شَأْنِي؟ قَالَ:" يَبُوءُ بِإِثْمِكَ وَإِثْمِهِ وَيَكُونُ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عن قریب ایسے فتنے ہوں گے جن میں پیدل چلنے والا دوڑنے والے سے، بیٹھا کھڑے سے، لیٹا ہوا بیٹھے ہوئے سے بہتر ہوگا۔ لہٰذا جو بکریاں رکھتا ہو یا زمین یا اونٹ رکھتا ہو تو وہ وہیں ان میں رہ لے۔“ ایک شخص نے پوچھا: یا رسول اللہ! اللہ مجھے آپ پر قربان کر دے، جس کے پاس یہ چیزیں نہ ہوں وہ کیا کرے؟ فرمایا: ”وہ اپنی تلوار پکڑے، کسی چٹان کی طرف جائے اور اس کی دھار کو پتھر سے کوٹ کر کند کر دے اور جس طرح ہو سکے اپنے آپ کو ان سے بچا کر رکھے۔ اے اللہ! میں نے پہنچا دیا۔ اے اللہ! میں نے پہنچا دیا۔“ پھر ایک شخص نے پہلے شخص کی طرح سوال کیا کہ اگر کوئی مجھے زبردستی کسی گروہ میں لے جائے اور پھر کوئی مجھے اپنی تلوار سے قتل کر دے تو میرا انجام کیا ہوگا؟ فرمایا: ”تیرا اور اس کا گناہ اس پر ہوگا اور وہ جہنمی ہوگا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16797]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2430
«إنها ستكون فتن ألا ثم تكون فتنة المضطجع فيها خير من الجالس والجالس فيها خير من القائم والقائم فيها خير من الماشي والماشي فيها خير من الساعي إليها ألا فإذا نزلت أو وقعت فمن كانت له إبل فليلحق بإبله ومن كانت له غنم فليلحق بغنمه ومن كانت له أرض فليلحق بأرضه ومن لم يكن له شيء من ذلك فليعمد إلى سيفه فيدق على حده بحجر ثم لينج إن استطاع النجاء اللهم هل بلغت اللهم هل بلغت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک عنقریب فتنے رونما ہوں گے، سن لو! پھر ایک ایسا فتنہ برپا ہوگا جس میں لیٹا ہوا شخص بیٹھے ہوئے سے بہتر ہوگا، اور بیٹھا ہوا شخص کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا، اور کھڑا رہنے والا شخص چلنے والے سے بہتر ہوگا، اور چلنے والا شخص اس کی طرف دوڑنے والے سے بہتر ہوگا۔ خبردار! پس جب وہ فتنہ نازل ہو جائے یا واقع ہو جائے تو جس شخص کے پاس اونٹ ہوں وہ اپنے اونٹوں میں چلا جائے، اور جس کے پاس بکریاں ہوں وہ اپنی بکریوں میں چلا جائے، اور جس کے پاس زمین ہو وہ اپنی زمین میں چلا جائے۔ اور جس کے پاس ان میں سے کچھ بھی نہ ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی تلوار پکڑے اور اس کی دھار کو کسی پتھر پر مار کر توڑ دے (تاکہ وہ کسی کو قتل کرنے کے قابل نہ رہے)، پھر اگر وہ خود کو بچا سکتا ہے تو بچائے۔ اے اللہ! کیا میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا؟ اے اللہ! کیا میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2430]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د] عن أبي بكرة. مختصر مسلم 2004.»
قال الشيخ الألباني: صحيح