🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
919. حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 20827 (کل: 15 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 20827
سنن ابوداود: 1093، 1094، 1095، 1101
سنن ابن ماجہ: 1105، 1106
المعجم الکبیر للطبرانی: 1873، 1898، 1917، 1937، 1960، 1988، 1990
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7441
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1937
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: جَالَسْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةَ مَرَّةٍ فَمَا كَانَ يَخْطُبُ إِلَّا قَائِمًا، وَكَانَ يَقْعُدُ قَعْدَةً.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں سو بار بیٹھنے کا موقع پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ کھڑے ہو کر ہی خطبہ دیتے تھے، اور (دونوں خطبوں کے درمیان) ایک بار بیٹھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1937]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 229، حدیث 1950»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1960
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَقْعُدُ قَعْدَةً لَا يَتَكَلَّمُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ خُطْبَةً أُخْرَى عَلَى مِنْبَرِهِ، فَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ رَآهُ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَلَا تُصَدِّقْهُ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر خطبہ دیتے دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموشی سے تھوڑی دیر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر اپنے منبر پر دوسرا خطبہ دیتے۔ جو تمہیں بتائے کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر خطبہ دیتے دیکھا ہے تو اس کی تصدیق مت کرنا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1960]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 234، حدیث 1973»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1988
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْبُرْجُنَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَطُّ إِلَّا قَائِمًا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ، فَكَانَ يَخْطُبُ ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ، كَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ بَيْنَهُمَا قَعْدَةٌ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (البرجلاني) .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ کے دن کبھی بھی کھڑے ہونے کے سوا (بیٹھ کر) خطبہ دیتے نہیں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دیتے پھر بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبے دیتے جن کے درمیان بیٹھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1988]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 239، حدیث 2001»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1990
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَيَخْطُبُ ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ يَجْلِسُ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1990]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 240، حدیث 2003»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7441
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ قَائِمًا، ثُمَّ يَقْعُدُ، فَلَا يَتَكَلَّمُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ خُطْبَةً أُخْرَى عَلَى مِنْبَرِهِ» ، فَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ رَآهُ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَلَا تُصَدِّقْهُ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (تھوڑی دیر کے لیے) بیٹھ جاتے اور اس دوران کوئی گفتگو نہ فرماتے، پھر دوبارہ کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ ارشاد فرماتے، پس جو شخص بھی تم سے یہ بیان کرے کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے تو اس کی ہرگز تصدیق نہ کرنا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7441]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 862، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1415، 1417، 1418، 1583، 1584، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1093، 1094، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1105، 1106، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20322، وأخرجه تلخيص الحبير برقم: 11، وأخرجه فتح الباري برقم: 878، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1096، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1783، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1884، 1886، 1887، 1911، 1928، 1930، 1934، 1949، 1950، 1965، 1973، 1984، 1985، 2001، 2003، 2005، 2012، 2021، 2042، 2051، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5381، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7407»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں