الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
919. حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 20955 (کل: 32 مقامات، 11 کتب)
سنن ابن ماجہ: 495
مشکوۃ المصابیح: 305
صحیح ابن خزیمہ: 31
الفتح الربانی: 795
السنن الكبرى للبيهقي: 737
31 تا 32
حدیث نمبر: 1854
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ ، أَخْبَرَنِي جَدِّي جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ ، قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: إِنْ شِئْتَ فَتَوَضَّأْ وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تَوَضَّأْ، قَالَ: أَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: أُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: " لَا "، قَالَ: أَفَأُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: " نَعَمْ.
جعفر بن ابی ثور بیان کرتے ہیں: مجھے میرے دادا سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا، انہوں نے فرمایا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ایک آدمی آیا، اس نے کہا: یا رسول اللہ، کیا ہم بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں؟ فرمایا: ”اگر چاہو تو وضو کر لو اور اگر چاہو تو نہ کرو“، اس نے کہا: کیا میں اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں؟ فرمایا: ”ہاں“، اس نے کہا: کیا میں اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھوں؟ فرمایا: ”نہیں“، اس نے کہا: تو کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھوں؟ فرمایا: ”ہاں“۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1854]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 212، حدیث 1867»
حدیث نمبر: 1855
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأُبُلِّيُّ ، حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَتَكِيُّ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ جَعْفَرٍ السُّوَائِيِّ ، عَنْ جَدِّهِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا نُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ، وَكُنَّا نَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ، وَلَا نَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ ".
جعفر سوائی اپنے دادا سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: ”ہم بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھتے تھے اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہیں پڑھتے تھے، اور ہم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرتے تھے اور بکری کا گوشت کھانے سے وضو نہیں کرتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1855]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 212، حدیث 1868»