🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
919. حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21023 (کل: 16 مقامات، 10 کتب)
مسند احمد: 21023، 20898، 20990، 23537
سنن ترمذی: 1807
الفتح الربانی: 11322M
صحیح ابن حبان: 2094، 5110
المستدرک علی الصحیحین: 6051
الجامع الكامل: 9553
السنن الكبرى للبيهقي: 5058
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13986
المعجم الکبیر للطبرانی: 1876، 1959، 2034
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3640
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5058
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَكَلَ مِنْ طَعَامٍ بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: فَبَعَثَ إِلَيْهِ بِقَصْعَةٍ لَمْ يَأْكُلْ مِنْهَا فِيهَا ثُومٌ، فَأَتَاهُ أَبُو أَيُّوبَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَرَامٌ هُوَ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنِّي كَرِهْتُهُ لِرِيحِهِ". قَالَ: فَإِنِّي أَكْرَهُ مَا كَرِهْتَ".
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھاتے اور بچا ہوا کھانا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیتے۔ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھانے کا پیالہ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ بھی نہیں کھایا، کیونکہ اس میں لہسن تھا۔ ابو ایوب رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ حرام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حرام نہیں، لیکن میں اس کو بو کی وجہ سے ناپسند کرتا ہوں۔“ ابو ایوب رضی اللہ عنہ کہنے لگے: پھر میں بھی ناپسند کرتا ہوں جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناپسند کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5058]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2053»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13986
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ فَأَكَلَ مِنْهُ، بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، وَكَانَ أَبُو أَيُّوبَ يَضَعُ أَصَابِعَهُ حَيْثُ يَرَى أَصَابِعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَصْعَةٍ فَوَجَدَ فِيهَا رِيحَ ثَوْمٍ فَلَمْ يَذُقْهَا، وَبَعَثَ بِهَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، فَنَظَرَ فَلَمْ يَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَذُقْهَا، فَأَتَاهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِكَ، قَالَ:" إِنِّي وَجَدْتُ مِنْهَا رِيحَ ثَوْمٍ"، قَالَ: تَبْعَثُ إِلَيَّ مَا لَمْ تَأْكُلْ؟ قَالَ:" إِنِّي يَأْتِينِي الْمَلَكُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کھانا آتا تھا، تو آپ کھا لیتے تھے اور جو بچ جاتا تھا، وہ آپ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیتے تھے، سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ اپنی انگلیاں وہاں رکھتے تھے، جہاں انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان نظر آتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیالہ لایا گیا، آپ نے اس میں لہسن کی بو محسوس کی، تو اسے چکھا بھی نہیں، اور وہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیا، انہوں نے دیکھا کہ اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کا نشان نظر نہیں آ رہا، تو انہوں نے بھی اسے نہیں چکھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کی انگلیوں کا نشان اس کھانے میں نہیں دیکھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس میں سے لہسن کی بو محسوس ہوئی تھی، تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: وہ آپ نے مجھے بھجوا دیا، جو آپ نے خود نہیں کھایا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس فرشتہ آتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13986]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (96/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20373، 20392، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1972»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1876
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَارِ أَبِي أَيُّوبَ ، فَكَانَ إِذَا أُتِيَ بِالطَّعَامِ فَأَكَلَ مِنْهُ أَرْسَلَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ ، فَأُتِيَ بِطَعَامٍ وَفِيهِ ثُومٌ فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ، وَأَرْسَلَ بِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ أَبُو أَيُّوبَ ، إِذْ لَمْ يَرَ فِيهِ أَثَرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَتَاهُ فَسَأَلَهُ عَنْهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَحَرَامٌ هُوَ؟ قَالَ: لَا وَلَكِنْ كَرِهْتُهُ مِنْ أَجْلِ الرِّيحِ، قَالَ: فَإِنِّي أَكْرَهُ مَا كَرِهْتَ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوایوب رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے، تو جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانا لایا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے تناول فرماتے تو باقی ماندہ ابوایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیتے، تو ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانا لایا گیا جس میں لہسن تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ نہ کھایا اور اسے ابوایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا، تو ابوایوب رضی اللہ عنہ نے اس میں سے نہیں کھایا، کیونکہ انہوں نے اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نشان نہیں دیکھا، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اس کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ، کیا یہ حرام ہے؟ فرمایا: ”نہیں، لیکن میں نے اسے بو کی وجہ سے ناپسند کیا“، انہوں نے کہا: تو میں بھی اسے ناپسند کرتا ہوں جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپسند کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1876]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 217، حدیث 1889»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1959
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ : " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ فَأَكَلَ مِنْهُ بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ ، وَكَانَ أَبُو أَيُّوبَ يَتَتَبَّعُ أَصَابِعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ أَصَابِعَهُ حَيْثُ يَرَى أَصَابِعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ بِصَفْحَةٍ فَوَجَدَ فِيهَا رِيحَ ثُومٍ فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهَا، وَبَعَثَ بِهَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ فَلَمْ يَرَ أَبُو أَيُّوبَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ لَمْ أَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِكَ، فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُ فِيهَا أَثَرَ ثُومٍ، فَقَالَ: بَعَثْتَ إِلَيَّ بِمَا لَا تَأْكُلُهُ، فَقَالَ: " إِنَّهُ يَأْتِينِي الْمَلَكُ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کھانا لایا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے تناول فرماتے تو اس کا بچا ہوا حصہ ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیتے، اور ابو ایوب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان تلاش کرتے اور اپنی انگلیاں وہیں رکھتے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان دیکھتے۔ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک رکابی لائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں لہسن کی بو پائی، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے تناول نہ فرمایا، اور اسے ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا۔ ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کا نشان نہ پایا، تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے اس میں آپ کی انگلیوں کا نشان نہیں دیکھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس میں لہسن کی بو محسوس ہوئی۔“ انہوں نے عرض کیا: آپ نے مجھے وہ چیز بھیج دی جو خود تناول نہیں کرتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس فرشتہ آتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1959]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 233، حدیث 1972»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2034
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ سُفْيَانَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْجَهْمِ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَصْعَةٍ فِيهَا ثُومٌ " فَبَعَثَ بِهَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیالہ لایا گیا جس میں لہسن تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا، اور راوی نے پوری حدیث بیان کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2034]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 249، حدیث 2047»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3640
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُهْدِيَ لَهُ طَعَامٌ أَصَابَ مِنْهُ، ثُمَّ بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، فَأُهْدِيَ لَهُ طَعَامٌ فِيهِ ثَوْمٌ فَبَعَثَ بِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ وَلَمْ يَنَلْ مِنْهُ شَيْئًا، فَلَمَّا لَمْ يَرَ أَبُو أَيُّوبَ أَثَرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنِ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا تَرَكْتُهُ مِنْ أَجْلِ رِيحِهِ. فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: وَأَنَا أَكْرَهُ مَا تَكْرَهُ ".
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سِمَاكٍ ... فَذَكَرَهُ. قُلْتُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ شُعْبَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ بِنْقَصِ أَلْفَاظٍ فَقَالَ: ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ، أَبَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ يَقُولُ: "نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي أَيُّوبَ، وَكَانَ إِذَا أَكَلَ طَعَامًا بَعَثَ إِلَيْهِ بِفْضَلِهِ، فَبُعِثَ إِلَيْهِ يَوْمًا بِطَعَامٍ، فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَتَى أَبُو أَيُّوبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: فِيهِ ثُومٌ. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَرَامٌ هُوَ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنِّي أَكْرَهُهُ مِنْ أَجْلِ رِيحِهِ ".
وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا شُعْبَةُ، ثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ... فَذَكَرَ حَدِيثَ مُسَدَّدٍ. ......
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب کوئی کھانا بطورِ ہدیہ پیش کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے تناول فرماتے اور پھر بچا ہوا کھانا سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیتے۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایسا کھانا لایا گیا جس میں لہسن تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (کھائے بغیر ہی) سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا اور اس میں سے کچھ بھی تناول نہیں فرمایا۔ جب سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے اس کھانے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تناول فرمانے کے اثرات نہ دیکھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس کے متعلق دریافت کیا، جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اسے صرف اس کی بو کی وجہ سے چھوڑا ہے۔“ تو سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”جسے آپ ناپسند فرمائیں اسے میں بھی ناپسند کرتا ہوں۔““ اسے امام مسلم نے اپنی صحیح میں اور امام نسائی نے السنن الکبریٰ میں شعبہ کے طریق سے روایت کیا ہے جس میں سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ نیز امام ترمذی نے بھی اسے اپنی جامع میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کے ہاں قیام فرمایا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ جب کھانا تناول فرماتے تو بچا ہوا ان کی طرف بھیج دیتے۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف کھانا بھیجا جس میں سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہ کھایا تھا۔ جب سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں لہسن تھا۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ حرام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، لیکن میں اس کی بو کی وجہ سے اسے ناپسند کرتا ہوں۔““ امام ترمذی نے اس حدیث کو حسن صحیح قرار دیا ہے، جبکہ امام ابن حبان نے بھی اسے اپنی صحیح میں اسی مفہوم کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأطعمة/حدیث: 3640]
تخریج الحدیث: «(3640/1) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1807، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20373، وأخرجه فتح الباري برقم: 817، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5992، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1889، 1972، 1986، 2047، 3878، 3984، 4091، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13986»
«(3640/2) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1807، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20373، 20391، 20484، 20518، وأخرجه فتح الباري برقم: 817، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5992، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1889، 1972، 1986، 2047، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13986»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں