الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
928. حَدِيثُ رَافِعِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21096 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1439
حدیث نمبر: 21096
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، وَابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ زُهَيْرٌ فِي حَدِيثِهِ: رِفَاعَةُ بْنُ رَافِعٍ، وَكَانَ عَقَبِيًّا بَدْرِيًّا، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ يُفْتِي النَّاسَ فِي الْمَسْجِدِ، قَالَ زُهَيْرٌ فِي حَدِيثِهِ: النَّاسَ بِرَأْيِهِ فِي الَّذِي يُجَامِعُ وَلَا يُنْزِلُ، فَقَالَ: أَعْجِلْ بِهِ، فَأُتِيَ بِهِ، فَقَالَ: يَا عَدُوَّ نَفْسِهِ، أَوَقَدْ بَلَغْتَ أَنْ تُفْتِيَ النَّاسَ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْيِكَ؟ قَالَ: مَا فَعَلْتُ، وَلَكِنْ حَدَّثَنِي عُمُومَتِي، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَيُّ عُمُومَتِكَ؟ قَالَ: أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، قَالَ زُهَيْرٌ وَأَبُو أَيُّوبَ وَرِفَاعَةُ بْنُ رَافِعٍ ، فَالْتَفَتُّ إِلَى مَا يَقُولُ هَذَا الْفَتَى؟ وَقَالَ زُهَيْرٌ فِي حَدِّيْثَهُ مَا يَقُولُ هَذَا الْغُلَامُ؟، فَقُلْتُ: كُنَّا نَفْعَلُهُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَسَأَلْتُمْ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: كُنَّا نَفْعَلُهُ عَلَى عَهْدِهِ، فَلَمْ نَغْتَسِلْ، قَالَ فَجَمَعَ النَّاسَ، وَاتَّفَقَ النَّاسُ عَلَى أَنَّ الْمَاءَ لَا يَكُونُ إِلَّا مِنَ الْمَاءِ" إِلَّا رَجُلَيْنِ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، قَالَا: إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ، فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ، قَالَ: فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ أَعْلَمَ النَّاسِ بِهَذَا أَزْوَاجُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرْسَلَ إِلَى حَفْصَةَ، فَقَالَتْ: لَا عِلْمَ لِي، فَأَرْسَلَ إِلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ:" إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ، وَجَبَ الْغُسْلُ" قَالَ: فَتَحَطَّمَ عُمَرُ، يَعْنِي تَغَيَّظَ، ثُمَّ قَالَ: لَا يَبْلُغُنِي أَنَّ أَحَدًا فَعَلَهُ، وَلَا يَغْتَسِلُ، إِلَّا أَنْهَكْتُهُ عُقُوبَةً..
حضرت رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ -جو بیعت عقبہ اور غزوہ بدر میں شریک تھے- سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر تھا کسی نے ان سے کہا کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ مسجد میں بیٹھ کر اس شخص کے متعلق جو اپنی بیوی سے مجامعت کرے لیکن اسے انزال نہ ہو، اپنی رائے سے لوگوں کو فتویٰ دے رہے ہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا جلدی سے جا کر انہیں میرے پاس بلا کر لاؤ، جب وہ آگئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا اے دشمن جان! مجھے پتہ چلا ہے کہ تم مسجد نبوی میں بیٹھ کر اپنی رائے سے لوگوں کو فتویٰ دے رہے ہو؟ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے تو ایسا نہیں کیا بلکہ یہ بات تو میرے چچاؤں نے مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ذکر کی ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا کہ کون سا چچا؟ انہوں نے بتایا حضرت ابی کعب رضی اللہ عنہ (اور حضرت ابوایوب رضی اللہ عنہ اور حضرت رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی عنہ نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا یہ نوجوان کیا کہہ رہا ہے؟ میں نے کہا کہ ہم تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے ایسا ہی کرتے تھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ کیا آپ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا تھا؟ میں نے جواب دیا کہ ہم تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں ایسا ہی کرتے تھے (اس کا رواج عام تھا) حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے تمام لوگوں کو اکٹھا کیا اور دو آدمیوں یعنی حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے علاوہ سب نے اس بات پر اتفاق کرلیا کہ وجوب غسل انزال کی صورت میں ہی ہوگا مذکورہ دونوں حضرات کا کہنا تھا کہ جب ایک شرمگاہ دوسری شرمگاہ سے مل جائے تو غسل واجب ہوجاتا ہے پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا امیرالمؤمنین اس مسئلے کا سب سے زیادہ علم ازواج مطہرات کے پاس ہوسکتا ہے لہٰذا حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ کے پاس کسی کو بھیج کر معلوم کروا لیجئے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ مجھے اس کے متعلق کچھ علم نہیں پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس قاصد کو بھیجا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب ایک شرمگاہ دوسری شرمگاہ سے مل جائے تو غسل واجب ہوجاتا ہے اس پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو سخت غصہ آیا اور فرمایا اگر مجھے پتہ چلا کہ کسی نے ایسا کیا ہے اور غسل نہیں کیا تو اسے سخت سزا دوں گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21096]
الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد ضعيف العنعنة أبن إسحاق، لكنه توبع
حدیث نمبر: 21097
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَمَعْنَاهُ.
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21097]
الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد ضعيف العنعنة أبن إسحاق، لكنه توبع
حدیث نمبر: 1439
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ - وَكَانَ عَقَبِيًّا بَدْرِيًّا - قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ - يُفْتِي النَّاسَ فِي الْمَسْجِدِ بِرَأْيِهِ فِي الَّذِي يُجَامِعُ وَلَا يُنْزِلُ. قَالَ: أَعْجِلْ عَلَيَّ بِهِ، فَأُتِيَ بِهِ فَقَالَ: يَا عَدُوَّ نَفْسِهِ، أَوْ لَقَدْ بَلَغْتَ أَنْ تُفْتِيَ النَّاسَ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَأْيِكَ؟! قَالَ: مَا فَعَلْتُ، وَلَكِنْ حَدَّثَنِي عُمُومَتِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: أَيُّ عُمُومَتِكَ؟ قَالَ: أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَأَبُو أَيُّوبَ وَرِفَاعَةُ بْنُ رَافِعٍ. فَالْتَفَتَ عُمَرُ - رَحِمَهُ اللَّهُ - إِلَيَّ فَقَالَ: مَا يَقُولُ هَذَا الْغُلَامُ؟ فَقُلْتُ: كُنَّا نَفْعَلُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: سَأَلْتُمْ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: كُنَّا نَفْعَلُهُ عَلَى عَهْدِهِ. قَالَ: فَجَمَعَ النَّاسَ وَاتَّفَقَ النَّاسُ عَلَى أَنَّ الْمَاءَ لَا يَكُونُ إِلَّا مِنَ الْمَاءِ، إِلَّا عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، فَقَالَا: إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ وَجَبَ الْغُسْلُ. قَالَ: فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ أَعْلَمُ النَّاسِ بِهَذَا أَزْوَاجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَرْسَلَ إِلَى حَفْصَةَ - رَحِمَهَا اللَّهُ - فَقَالَتْ: لَا عِلْمَ لِي، فَأَرْسَلَ إِلَى عَائِشَةَ - رَحِمَهَا اللَّهُ - قَالَتْ: إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ وَجَبَ الْغُسْلُ. قَالَ: فَتَحَطَّمَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَعْنِي تَغَيَّظَ - ثُمَّ قَالَ: لَا يَبْلُغُنِي أَنَّ أَحَدًا فَعَلَهُ إِلَّا أَنْهَكْتُهُ عُقُوبَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ، زَادَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ: ثُمَّ أَفَاضُوا فِي الْعَزْلِ، فَقَالُوا: لَا بَأْسَ، فَسَارَّ رَجُلٌ صَاحِبَهُ فَقَالَ: مَا هَذِهِ الْمُنَاجَاةُ؟ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يَزْعُمُ أَنَّهَا الْمَوْءُودَةُ الصُّغْرَى. فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّهَا لَا تَكُونُ مَوْءُودَةً حَتَّى تَمُرَّ بِسَبْعِ تَارَاتٍ ; قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - (وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِينٍ ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَكِينٍ) إِلَى قَوْلِهِ: (فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ) . قَالَ: فَتَفَرَّقُوا عَلَى قَوْلِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ، زَادَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ: ثُمَّ أَفَاضُوا فِي الْعَزْلِ، فَقَالُوا: لَا بَأْسَ، فَسَارَّ رَجُلٌ صَاحِبَهُ فَقَالَ: مَا هَذِهِ الْمُنَاجَاةُ؟ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يَزْعُمُ أَنَّهَا الْمَوْءُودَةُ الصُّغْرَى. فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّهَا لَا تَكُونُ مَوْءُودَةً حَتَّى تَمُرَّ بِسَبْعِ تَارَاتٍ ; قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - (وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِينٍ ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَكِينٍ) إِلَى قَوْلِهِ: (فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ) . قَالَ: فَتَفَرَّقُوا عَلَى قَوْلِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ، جنہیں بیعت عقبہ اور غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، جب انہیں یہ بتایا گیا سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ مسجد میں لوگوں کو یہ فتوی دیتے ہیں، جو اُن کی اپنی رائے کی بنیاد پر ہے کہ جو شخص صحبت کرے اور اسے انزال نہ ہو، تو اس پر غسل لازم نہیں ہوتا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اسے جلدی سے میرے پاس لاؤ، انہیں لایا گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اپنی جان کے دشمن! مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ تم اللہ کے رسول کی مسجد میں، اپنی رائے کی بنیاد پر لوگوں کو فتوی دیتے ہو؟ انہوں نے کہا: میں نے ایسا نہیں کیا، میرے چچاؤں نے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے حدیث بیان کی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دریافت کیا: تمہارے کون سے چچا نے؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ اور سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ میری طرف متوجہ ہوئے اور بولے: یہ لڑکا کیا کہہ رہا ہے؟ میں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم ایسا کیا کرتے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم لوگوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تھا؟ تو سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ نے یہی کہا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم یہ کیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو اکٹھا کیا، تو لوگوں کو اس بات پر اتفاق تھا کہ غسل صرف منی کے خروج کی وجہ سے لازم ہوتا ہے، صرف سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا معاملہ مختلف تھا، ان دونوں حضرات کا یہ کہنا تھا: کہ جب شرمگاہ، شرمگاہ سے مل جائے، تو غسل واجب ہو جاتا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: امیر المؤمنین! اس مسئلے کے بارے میں سب سے زیادہ علم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے پاس ہو گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیجا، تو انہوں نے فرمایا: مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیجا، تو انہوں نے فرمایا: جب شرمگاہ، شرمگاہ سے مل جائے، تو غسل واجب ہو جائے گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے غصے کا اظہار کیا، اور ارشاد فرمایا: اب اگر مجھے کسی کے بارے میں یہ پتہ چلا کہ اُس نے ایسا کیا ہے، تو میں اُسے سزا دوں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، صرف یہ ہے کہ ابن اسحاق نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، ویسے وہ ثقہ ہے ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: پھر ان لوگوں نے غزل کے بارے میں گفتگو شروع کی، تو ان کا یہ کہنا تھا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، ایک شخص نے سرگوشی میں اپنے ساتھی کے ساتھ کوئی بات چیت کی، تو انہوں نے دریافت کیا: یہ سرگوشی میں کیا بات ہو رہی ہے؟ ان دونوں میں سے ایک نے کہا: یہ کہہ رہا ہے: یہ تو چھوٹی قسم کا زندہ درگور کرنا ہے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: زندہ درگور کرنا، یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک اُس پر سات مراحل نہیں گزر جاتے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ سے تخلیق کیا، پھر ہم نے اسے ایک مضبوط جگہ پر نطفہ کی شکل میں رکھ دیا“۔ یہ آیت یہاں تک ہے۔ تو اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے جو سب سے بہترین خالق ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو سب لوگ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے فتوی کے مطابق قائل ہو کر منتشر ہوئے، کہ اس (یعنی عزل کرنے) میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1439]
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، صرف یہ ہے کہ ابن اسحاق نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، ویسے وہ ثقہ ہے ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: پھر ان لوگوں نے غزل کے بارے میں گفتگو شروع کی، تو ان کا یہ کہنا تھا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، ایک شخص نے سرگوشی میں اپنے ساتھی کے ساتھ کوئی بات چیت کی، تو انہوں نے دریافت کیا: یہ سرگوشی میں کیا بات ہو رہی ہے؟ ان دونوں میں سے ایک نے کہا: یہ کہہ رہا ہے: یہ تو چھوٹی قسم کا زندہ درگور کرنا ہے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: زندہ درگور کرنا، یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک اُس پر سات مراحل نہیں گزر جاتے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ سے تخلیق کیا، پھر ہم نے اسے ایک مضبوط جگہ پر نطفہ کی شکل میں رکھ دیا“۔ یہ آیت یہاں تک ہے۔ تو اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے جو سب سے بہترین خالق ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو سب لوگ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے فتوی کے مطابق قائل ہو کر منتشر ہوئے، کہ اس (یعنی عزل کرنے) میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1439]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20593، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4537، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1864، 3964»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن لغیرہ