🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
932. حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21110 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 21110
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11511
المعجم الاوسط: 2544، 3784
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21110
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ أَبِي حَبِيبِ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ، قَالَ مِسْعَرٌ يَعْنِي السَّنَةَ، قَالَ: فَسَأَلَهُ عُمَرُ مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَمَا زَالَ يَنْسُبُهُ حَتَّى عَرَفَهُ، فَإِذَا هُوَ مُوسَر، فَقَالَ عُمَرُ: " لَوْ أَنَّ لِامْرِئٍ وَادِيًا أَوْ وَادِيَيْنِ، لَابْتَغَى إِلَيْهِمَا ثَالِثًا"، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ"، فَقَالَ عُمَرُ لِابْنِ عَبَّاسٍ مِمَّنْ سَمِعْتَ هَذَا؟ قَالَ مِنْ أُبَيٍّ . قَالَ: فَإِذَا كَانَ بِالْغَدَاةِ، فَاغْدُ عَلَيَّ، قَالَ: فَرَجَعَ إِلَى أُمِّ الْفَضْلِ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهَا، فَقَالَتْ: وَمَا لَكَ وَلِلْكَلَامِ عِنْدَ عُمَرَ! وَخَشِيَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَنْ يَكُونَ أُبَيٌّ نَسِيَ، فَقَالَتْ أُمُّهُ إِنَّ أُبَيًّا عَسَى أَنْ لَا يَكُونَ نَسِيَ، فَغَدَا إِلَى عُمَرَ وَمَعَهُ الدِّرَّةُ، فَانْطَلَقْنَا إِلَى أُبَيٍّ، فَخَرَجَ أُبَيٌّ عَلَيْهِمَا وَقَدْ تَوَضَّأَ، فَقَالَ: إِنَّهُ أَصَابَنِي مَذْيٌ، فَغَسَلْتُ ذَكَرِي أَوْ فَرْجِي، مِسْعَرٌ شَكَّ، فَقَالَ عُمَرُ: أَوَيُجْزِئُ ذَلِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَسَأَلَهُ عَمَّا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَصَدَّقَهُ .
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ ہمیں قحط سالی نے کھالیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا کہ تمہارا تعلق کس قبیلے سے ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ مسلسل اس کے نسب نامے کو کریدتے رہے یہاں تک کہ اسے شناخت کرلیا اور پتہ یہ چلا کہ وہ تو مالی طور پر وسعت رکھتا ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر کسی شخص کے پاس (مال و دولت کی ایک دو وادیاں بھی ہوں تب بھی وہ تیسری کی تلاش میں ہوگا اس پر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ اضافہ کردیا کہ ابن آدم کا پیٹ تو صرف مٹی ہی بھر سکتی ہے پھر اللہ اس پر متوجہ ہوجاتا ہے جو توبہ کرتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا کہ تم نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے بتایا حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کل میرے پاس آنا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما جب اپنی والدہ حضرت ام الفضل رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے تو ان سے اس واقعے کا تذکرہ کیا انہوں نے فرمایا کہ تمہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے بولنے کی کیا ضرورت تھی؟ اب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ اندیشہ پیدا ہوگیا کہ کہیں حضرت ابی رضی اللہ عنہ اسے بھول ہی نہ گئے ہوں لیکن ان کی والدہ نے انہیں تسلی دی کہ امید ہے کہ وہ اس بات کو نہیں بھولے ہوں گے۔ چنانچہ اگلے دن جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے تو ان کے پاس کوڑا پڑا ہوا تھا ہم دونوں حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی طرف چل پڑے حضرت ابی رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے تو انہوں نے تازہ وضو کیا ہوا تھا وہ کہنے لگے کہ مجھے " مذی " لاحق ہوگئی تھی اس لئے میں نے فقط شرمگاہ کو دھولیا (اور وضو کرلیا) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کیا یہ جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کیا آپ نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کی بات کے متعلق پوچھا تو انہوں نے اس کی بھی تصدیق کی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21110]

الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل مصعب بن شيبة ، وأبو حبيب بن يعلي مجهول، لكنهما قد توبعا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11511
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ، فَقَالَ: أَكَلَتْنَا الضَّبُعُ، قَالَ مِسْعَرٌ: يَعْنِي السَّنَةَ، قَالَ: فَسَأَلَهُ عُمَرُ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: فَمَا زَالَ يَنْسُبُهُ حَتَّى عَرِفَهُ، فَإِذَا هُوَ مُوسِرٌ، فَقَالَ عُمَرُ: لَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ وَادٍ وَوَادِيَيْنِ لَابْتَغَى إِلَيْهِمَا ثَالِثًا، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ. قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِ عُمَرَ: ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: قحط سالی نے ہمیں نگل لیا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مسلسل اس کی شناخت جانتے رہے، یہاں تک کہ وہ اس کو پہچان گئے تو وہ شخص خوشحال تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر انسان کے پاس ایک، یا دو وادیاں ہوں، تو وہ تیسری ساتھ ملانا چاہے گا، انسان کا پیٹ صرف مٹی بھر سکتی ہے اور جو شخص توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تا ہم اس میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جو شخص توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11511]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (117/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2544
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءٌ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ وَادِيَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ لَابْتَغَى إِلَيْهِمَا ثَالِثًا، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ابن آدم کے پاس سونے کی دو وادیاں ہوں تو وہ ان کے ساتھ تیسری کی بھی خواہش کرے گا، اور ابن آدم کا پیٹ مٹی ہی بھر سکتی ہے، اور اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے جو توبہ کرے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2544]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6437، 6436، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1049، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3231، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6604، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3570، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2573، والبزار فى «مسنده» برقم: 5171، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11423»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3784
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ أَبُو غَالِبٍ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ: نَا مِسْعَرٌ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ أَبِي حَبِيبِ بْنِ يَعْلَى بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ: أَكَلَتْنَا الضَّبُعُ، قَالَ مِسْعَرٌ : يَعْنِي السَّنَةَ، فَسَأَلَهُ عُمَرُ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَمَا زَالَ يَنْسُبُهُ حَتَّى عَرَفَهُ، فَإِذَا هُوَ مُوسِرٌ، فَقَالَ عُمَرُ : لَوْ أَنَّ لِامْرِئٍ وَادِيًا، أَوْ وَادِيَيْنِ لَابْتَغَى إِلَيْهِمَا ثَالِثًا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، ثُمَّ يَتُوبُ اللهُ بَعْدَ ذَلِكَ عَلَى مَنْ تَابَ I "، فَقَالَ عُمَرُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : مِمَّنْ سَمِعْتَ هَذَا؟ قَالَ: مِنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: فَإِذَا كَانَ بِالْغَدَاةِ فَاغْدُ عَلَيَّ، فَغَدَا إِلَى أُمِّهِ أُمِّ الْفَضْلِ ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهَا، فَقَالَتْ: مَا لَكَ وَلِلْكَلَامِ عِنْدَ عُمَرَ وَخَشِيَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَنْ يَكُونَ أُبَيٌّ نَسِيَ، فَقَالَتْ لَهُ أُمُّهُ: إِنَّ أُبَيًّا عَسَى أَنْ لَا يَكُونَ نَسِيَ فَغَدَا إِلَى عُمَرَ ، وَمَعَهُ الدِّرَّةُ، فَانْطَلَقَا إِلَى أُبَيٍّ ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمَا وَقَدْ تَوَضَّأَ، فَقَالَ: I " إِنَّهُ أَصَابَنِي مَذْيٌ، فَغَسَلْتُ ذَكَرِي أَوْ فَرْجِي I " شَكَّ مِسْعَرٌ ، قَالَ عُمَرُ : أَوَيُجْزِئُ ذَلِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: I " أَسَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ I " قَالَ: نَعَمْ، وَسَأَلَهُ عَمَّا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، فَصَدَّقَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”ہمیں تو بجو (یعنی قحط سالی) نے کھا لیا ہے۔“ (مسعر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس سے مراد قحط کا سال ہے۔) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا: ”تم کس خاندان سے ہو؟“ اور اس کا نسب پوچھتے رہے یہاں تک کہ اسے پہچان لیا، تو معلوم ہوا کہ وہ تو خوشحال آدمی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر کسی آدمی کے پاس ایک وادی (بھر مال) ہو یا دو وادیاں ہوں تو وہ ان کے علاوہ تیسری کی تمنا کرے گا۔“ اس پر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان) بیان کیا: ”ابن آدم کا پیٹ مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی، پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ اس شخص کی توبہ قبول فرماتا ہے جو توبہ کر لے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”تم نے یہ بات کس سے سنی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”صبح ہو تو میرے پاس آنا۔“ چنانچہ ابن عباس رضی اللہ عنہما صبح سویرے اپنی والدہ سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور انہیں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا: ”تمہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے بولنے سے کیا غرض تھی؟“ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اندیشہ ہوا کہ کہیں سیدنا ابی رضی اللہ عنہ بھول نہ گئے ہوں۔ ان کی والدہ نے کہا: ”امید ہے کہ ابی نہیں بھولے ہوں گے۔“ پھر وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ان کے ہاتھ میں درہ تھا، پھر دونوں سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کے پاس چلے گئے۔ وہ وضو کیے ہوئے ان کے پاس باہر آئے اور فرمایا: ”مجھے مذی آ گئی تھی تو میں نے اپنا آلۂ تناسل دھو لیا۔“ (مسعر رحمہ اللہ کو ”ذکر“ یا ”فرج“ کے لفظ میں شک ہے۔) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کیا یہ کافی ہو جاتا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کیا آپ نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے اس بارے میں بھی پوچھا جو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا تھا، تو انہوں نے ان کی تصدیق کی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے محمد بن بشر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3784]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: لم يروه عن مسعر يعني عن مصعب بن شيبة عن أبي حبيب بن يعلى بن منية عن ابن عباس إلا محمد بن بشر «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 2، ص 107» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3237، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1208، 1209، 1206، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 507، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21498، 21499، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 974، والطبراني فى «الكبير» برقم: 542، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6961»

الحكم على الحديث:
غريب، تفرد به محمد بن بشر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں