🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
951. حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21663 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 21663
الفتح الربانی: 12623
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5803
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21663
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، سَمِعَ شُرَحْبِيلَ بْنَ سَعْدٍ ، يَقُولُ: أَتَانَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَنَحْنُ فِي حَائِطٍ لَنَا، وَمَعَنَا فِخَاخٌ نَنْصِبُ بِهَا، فَصَاحَ بِنَا وَطَرَدَنَا، وَقَالَ: أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ صَيْدَهَا؟! .
شرحبیل بن سعد کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم اپنے ایک باغ میں تھے اور ہمارے پاس کچھ پھندے تھے جنہیں ہم (شکار کے لئے) لگا رہے تھے کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے، انہوں نے ہمیں ڈانٹا اور وہاں سے بھگا دیا اور فرمایا کیا تمہیں معلوم نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں کے شکار کو حرام قرار دیا ہے؟ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21663]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف شرحبيل بن سعد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12623
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ الْخُرَاسَانِيِّ سَمِعَ شُرَحْبِيلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ أَتَانَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَنَحْنُ فِي حَائِطٍ لَنَا وَمَعَنَا فِخَاخٌ نَنْصِبُ بِهَا فَصَاحَ بِنَا وَطَرَدَنَا وَقَالَ أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ صَيْدَهَا يَعْنِي الْمَدِينَةَ
شرجیل بن سعد سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم انپے باغ میں پرندوں کے شکار کے لیے جال لگائے ہوئے تھے کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تشریف لائے اورہمیں دیکھ کر چیخ اٹھے اور ہمیں بھگا دیا اور کہا: کیا تم لوگ نہیں جانتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ میں شکار کرنے کو حرام قرار دیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12623]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، اخرجه الحميدي: 400، والطبراني: 4913، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21663 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22003»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5803
وَفِي رِوَايَةٍ: أَتَانَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَنَحْنُ فِي حَائِطٍ لَنَا، وَمَعَنَا فِخَاخٌ نَنْصِبُ بِهَا فَصَاحَ [ بِنَا ] وَطَرَدَنَا، وَقَالَ: أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ صَيْدَهَا؟!.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَشُرَحْبِيلُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے ہم اپنے باغ میں موجود تھے ہمارے پاس پرندے تھے، جن پر ہم نشانہ بازی کرنے لگے تھے تو انہوں نے چیخ کر ہمیں ایک طرف کیا اور فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں کے شکار کو حرام قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے شرحبیل نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5803]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (190/5)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں