🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
951. حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21670 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 21670
المعجم الکبیر للطبرانی: 4892
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21670
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ فِي الْأَسْوَافِ وَمَعِي طَيْرٌ اصْطَدْتُهُ، قَالَ: فَلَطَمَ قَفَايَ، وَأَرْسَلَهُ مِنْ يَدِي، وَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ يَا عَدُوَّ نَفْسِكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " حَرَّمَ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا" .
شرحبیل کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے بازار میں لٹورے کی طرح کا ایک پرندہ پکڑ لیا حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے دیکھا تو اسے میرے ہاتھ سے لے کر چھوڑ دیا (اور وہ اڑ گیا) اور فرمایا کیا تمہیں معلوم نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کے دونوں کناروں کے درمیان کی جگہ کو حرام قرار دیا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21670]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف شرحبيل بن سعد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4892
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - قَالَا: ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، ثَنَا شُرَحْبِيلُ أَبُو سَعْدٍ أَنَّهُ دَخَلَ الْأَسْوَاقَ فَاصْطَادَ بِهَا نُهَسًا - يَعْنِي طَائِرًا - فَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ : خَلِّ سَبِيلَهُ لَا أُمَّ لَكَ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ صَيْدَ طَيْرِ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا.
شرحبیل ابوسعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ بازاروں میں داخل ہوئے اور وہاں ایک پرندہ (نہس نامی) شکار کیا، تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے چھوڑ دو، تیری ماں نہ ہو! کیا تجھے معلوم نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی دونوں پتھریلی زمینوں کے درمیان کے پرندوں کا شکار حرام قرار دیا ہے؟ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4892]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 151، حدیث 4911»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3316، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10083، 10084، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21977، 22066، 22073، والحميدي فى «مسنده» برقم: 404، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17148، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37378، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4912، 4910، 4913»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں