الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2214 (کل: 14 مقامات، 11 کتب)
صحیح مسلم: 2664
سنن ترمذی: 754
صحیح ابن خزیمہ: 2096
مصنف ابن ابی شیبہ: 9631
الفتح الربانی: 3926
صحیح ابن حبان: 3633
الجامع الكامل: 4487
السنن الكبرى للبيهقي: 8403
المعجم الکبیر للطبرانی: 12869
11 تا 14
حدیث نمبر: 3633
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الُوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الأَعْرَجِ ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَاءَهُ عِنْدَ زَمْزَمَ، فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ، وَنِعْمَ الْجَلِيسُ كَانَ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ عَاشُورَاءَ؟ فَاسْتَوَى جَالِسًا، ثُمَّ قَالَ:" عَنْ أَيِّ بَابِهِ تَسْأَلُ؟" قَالَ: قُلْتُ: عَنْ صِيَامِهِ، أَيَّ يَوْمٍ نَصُومُهُ؟ قَالَ: " إِذَا رَأَيْتَ هِلالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ، ثُمَّ أَصْبِحْ مِنْ تَاسِعِهِ صَائِمًا"، قُلْتُ: أَكَذَلِكَ كَانَ يَصُومُ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" .
حکم بن اعرج بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ اس وقت زمزم کے کنویں کے پاس اپنی چادر کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ میں ان کے پاس بیٹھ گیا، وہ بہترین ہم نشین تھے، میں نے ان سے عاشورہ کے بارے میں دریافت کیا، تو وہ سیدھے ہو کر بیٹھ گئے۔ پھر انہوں نے دریافت کیا: تم اس کے بارے میں کس حوالے سے پوچھنا چاہتے ہو؟ میں نے دریافت کیا: اس کے روزے کے بارے میں کہ ہمیں کون سے دن روزہ رکھنا چاہیے؟ تو انہوں نے فرمایا: جب تم محرم کا چاند دیکھ لو تو گنتی شروع کر دو، پھر تم اس کی نو تاریخ کو روزہ رکھنا۔ میں نے کہا: کیا سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3633]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1133، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2096، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3633، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2872، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2446، والترمذي فى (جامعه) برقم: 754، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8492، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2167» «رقم طبعة با وزير 3624»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2114): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 4487
4487. عن الحكم بن الأعرج، قال: انتهيت إلى ابن عباس وهو متوسِّدٌ رداءه في زمزم، فقلت له: أخبرني عن صوم عاشوراء؟ فقال: إذا رأيتَ هلال المحرَّم فاعْدُد، وأصبحْ يوم التاسع صائماً. قلت: هكذا كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصومه؟ قال: نعم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الصيام (1133) من طريق حاجب بن عمر، ومعاوية بن عمرو ـ فرّقهما ـ عن الحكم، عن الأعرج، به، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8403
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو بَكْرَةَ بَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ قَاضِي مِصْرَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، وَرَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَا: ثنا حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَكَمَ بْنَ الْأَعْرَجِ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَاءَهُ عِنْدَ زَمْزَمَ قَالَ: فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ وَكَانَ نِعْمَ الْجَلِيسِ فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ يَوْمِ عَاشُورَاءَ فَاسْتَوَى قَاعِدًا ثُمَّ قَالَ:" عَنْ أِيِّ حَالِهِ تَسْأَلُ؟" قُلْتُ: عَنْ صِيَامِهِ، أِيَّ يَوْمٍ نَصُومُ؟ قَالَ:" إِذَا رَأَيْتَ هِلَالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ، فَإِذَا أَصْبَحْتَ مِنْ تَاسِعِهِ فَأَصْبِحْ صَائِمًا" قَالَ: قُلْتُ: كَذَلِكَ كَانَ يَصُومُ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" نَعَمْ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ وَكِيعٍ عَنْ حَاجِبٍ وَكَأَنَّهُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَرَادَ صَوْمَهُ مَعَ الْعَاشِرِ وَأَرَادَ بِقَوْلِهِ فِي الْجَوَابِ نَعَمْ مَا رُوِيَ مِنْ عَزْمِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى صَوْمِهِ وَالَّذِي يُبَيِّنُ هَذَا.
حکم بن اعرج رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا تو وہ اپنی چادر کا تکیہ بنائے زمزم کے پاس بیٹھے تھے، میں ان کے پاس بیٹھ گیا، وہ بہترین ہم نشین تھے، میں نے کہا: مجھے یومِ عاشوراء کے بارے میں بتائیے۔ تو وہ سیدھے ہو کر بیٹھ گئے، پھر کہا: ”تم اس کے کس پہلو کے بارے میں پوچھتے ہو؟“ میں نے کہا: روزے کے متعلق کہ ہم کس دن کا روزہ رکھیں۔ انہوں نے کہا: ”جب محرم کا چاند دیکھو تو شمار کرو، جب اس کی نو تاریخ کو صبح کرو تو روزے کی حالت میں صبح کرو۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم یوں ہی روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ”ہاں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8403]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12869
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ غَلَّابٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ أَنَّهُ: أَتَى ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَاءَهُ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَسَأَلَهُ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ فَقَالَ: " إِذَا رَأَيْتَ هِلَالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ فَإِذَا كَانَ يَوْمُ التَّاسِعِ فَأَصْبِحْ صَائِمًا، فَقُلْتُ: أَكَذَلِكَ كَانَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ؟ قَالَ: كَذَلِكَ كَانَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ.
الحکم بن الاعرج بیان کرتے ہیں کہ وہ مسجد حرام میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جبکہ وہ اپنی چادر کا تکیہ بنائے لیٹے ہوئے تھے، تو انہوں نے ان سے عاشوراء کے روزے کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے فرمایا: ”جب تم محرم کا چاند دیکھو تو گنتی شروع کر دو، پھر جب نواں دن ہو تو روزے کی حالت میں صبح کرو۔“ میں نے پوچھا: کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح روزہ رکھا کرتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12869]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 213، حدیث 12925»