الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1049. حَدِيثُ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23361 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 23361
الفتح الربانی: 3732
الجامع الكامل: 4374
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2279
حدیث نمبر: 23361
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بنُ سَلَمَةَ ، أَخْبرَنَا عَاصِمُ بنُ بهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بنِ حُبيْشٍ ، قَالَ: تَسَحَّرْتُ ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَمَرَرْتُ بمَنْزِلِ حُذَيْفَةَ بنِ الْيَمَانِ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ، فَأَمَرَ بلَقْحَةٍ فَحُلِبتْ، وَبقِدْرٍ فَسُخِّنَتْ، ثُمَّ قَالَ: ادْنُ فَكُلْ، فَقُلْتُ: إِنِّي أُرِيدُ الصَّوْمَ، فَقَالَ: وَأَنَا أُرِيدُ الصَّوْمَ، فَأَكَلْنَا وَشَرِبنَا، ثُمَّ أَتَيْنَا الْمَسْجِدَ، فَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ، ثُمَّ قَالَ حُذَيْفَةُ : هَكَذَا فَعَلَ بي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: أَبعْدَ الصُّبحِ؟ قَالَ: نَعَمْ، هُوَ الصُّبحُ غَيْرَ أَنْ لَمْ تَطْلُعْ الشَّمْسُ ، قَالَ: وَبيْنَ بيْتِ حُذَيْفَةَ وَبيْنَ الْمَسْجِدِ كَمَا بيْنَ مَسْجِدِ ثَابتٍ وَبسْتَانِ حَوْطٍ، وَقَدْ قَالَ حَمَّادٌ أَيْضًا: وَقَالَ حُذَيْفَةُ: هَكَذَا صَنَعْتُ مَعَ النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَنَعَ بيَ النَّبيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
زر بن حبیش کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں سحری کھا کر مسجد کی طرف روانہ ہوا راستے میں حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کا گھر آیا تو وہاں چلا گیا انہوں نے حکم دیا تو ایک بکری کا دودھ دوہا گیا اور ہانڈی کو جوش دیا گیا پھر وہ فرمانے لگے کہ قریب ہو کر کھانا شروع کرو میں نے کہا کہ میں تو روزے کی نیت کرچکا ہوں انہوں نے فرمایا میں بھی روزے کا ارادہ رکھتا ہوں چناچہ ہم نے کھایا پیا اور مسجد پہنچے تو نماز کھڑی ہوگئی پھر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ بھی اسی طرح کیا تھا میں نے پوچھا صبح صادق کے بعد؟ انہوں نے فرمایا ہاں! صبح ہوچکی تھی لیکن سورج طلوع نہیں ہوا تھا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23361]
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات غير عاصم بن بهدلة، فهو حسن الحديث، لكنه قد خولف فى رفع الحديث، فقد رواه من هو اوثق منه فوقفه
حدیث نمبر: 3732
عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ: تَسَحَّرْتُ ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَمَرَرْتُ بِمَنْزِلِ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَأَمَرَ بِلَقْحَةٍ، فَحُلِبَتْ وَبِقِدْرٍ فَسُخِّنَتْ ثُمَّ قَالَ: أَدْنُ فَكُلْ، فَقُلْتُ: إِنِّي أُرِيدُ الصَّوْمَ، فَقَالَ: وَأَنَا أُرِيدُ الصَّوْمَ، فَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا ثُمَّ أَتَيْنَا الْمَسْجِدَ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، ثُمَّ قَالَ حُذَيْفَةُ: هَكَذَا فَعَلَ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ (وَفِي رِوَايَةٍ) هَكَذَا صَنَعْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَصَنَعَ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: أَبَعْدَ الصُّبْحِ؟ قَالَ: نَعَمْ، هُوَ الصُّبْحُ غَيْرَ أَنْ لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ
۔ زربن حبیش کہتے ہیں: میں نے سحری کا کھانا کھایا اوراس کے بعد مسجد کی طرف چل دیا، میرا گزر سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس سے ہوا، میں ان کے ہاں چلا گیا، انہوں نے حال میں ہی بچہ جنم دینے والی ایک اونٹنی کا دودھ دوہنے اور ہنڈیا کو گرم کرنے کا حکم دیا اور مجھ سے کہا: قریب آؤ اور کھانا کھاؤ۔ میں نے کہا: میں آج روزہ رکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا: میں بھی روزہ رکھنا چاہتا ہوں، سو ہم نے کھانا کھایا اور دودھ پیا اور پھر ہم مسجد کی طرف چلے گئے، اتنے میں نماز کی اقامت کہہ دی گئی (اور ہم نے نماز پڑھی)، پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ اس کے ساتھ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ ایسے ہی کیا تھا۔ دوسری روایت میں ہے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ساتھ ایسے ہی کیا تھا۔میں نے کہا: کیا صبح ہو جانے کے بعد؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، صبح ہو چکی تھی، بس ابھی سورج طلوع نہیں ہوا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3732]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات غير عاصم بن بھدلة، فھو صدوق حسن الحديث، لكنه قد خولف في رفع الحديث، فقد رواه من ھو اوثق منه فوقفه۔ اخرجه النسائي: 4/ 142، ورواه ابن ماجه: 1695 مختصرا، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23361 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23753»
وضاحت: فوائد: … ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ اِس حدیث کامذکورہ بالا آخری جملہ، حدیث کا آخری حصہ نہیں ہے، بلکہ اس حدیث کا آخری حصہ یہ ہے: قال: وَبَیْنَ بَیْتِ حُذَیْفَۃَ وَبَیْنَ الْمَسْجِدِ کَمَا بَیْنَ مَسْجِدِ ثَابِتٍ وَبُسْتَانِ حُوْطٍ۔ راوی نے کہا: اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور مسجد کے درمیان اتنا فاصلہ تھا، جیسا سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ کی مسجد اور حوط کے باغ کے درمیان ہے۔ آنے والی دو احادیث بھی مذکورہ بالا حدیث ہی ہیں، لہذا ان کو بھی اس جملے کی روشنی میں سمجھا جائے۔
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات غير عاصم بن بھدلة
حدیث نمبر: 4374
4374. عن زرّ بن حُبيش، قال: تسحَّرتُ ثم انطلقتُ إلى المسجد، فمررتُ بمنزل حُذيفة بن اليمان فدخلتُ عليه، فأمر بِلقْحَةٍ فحُلبتْ، وبقِدْر فسُخِّنَتْ، ثم قال: ادنُ فكُلْ. فقلتُ: إنّي أريدُ الصَّومَ. فقال: وأنا أريدُ الصّومَ، فأكلنا وشربنا، ثم أتينا المسجد، فأقيمت الصّلاة، ثم قال حذيفة: هكذا فعل بي رسولُ الله صلى الله عليه وسلم. قلت: أبعدَ الصُّبح؟ قال: نعم، هو الصُّبح غير أن تطلع الشَّمس. قال: وبين بيت حذيفة وبين المسجد كما بين مسجد ثابت وبستان حَوْط. وقد قال حمّاد أيضاً: وقال حذيفة: هكذا صنعت مع النبيّ صلى الله عليه وسلم، وصنع بي النبيُّصلى الله عليه وسلم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (23361) من طريق حماد بن سلمة واللفظ له ـ، والنسائي (2152) من طريق سفيان، وابن ماجه (1695) من طريق أبي بكر ابن عياش، كلّهم عن عاصم بن بهدلة، عن زرّ بن حبيش، فذكره مختصراً.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2279
وَعَنْ زِرٍّ قَالَ: "تَسَحَّرْتُ ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَمَرَرْتُ بِحُذَيْفَةَ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ بِلِقْحَةٍ فَحُلِبَتْ، وَقِدْرٍ فَسُخِّنَتْ، ثُمَّ قَالَ: ادْنُ فَكُلْ. فَقُلْتُ: إِنِّي أُرِيدُ الصَّوْمَ. قَالَ: وَأَنَا أُرِيدُ الصَّوْمَ. قَالَ: فَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا، ثُمَّ أَتَيْتُ الْمَسْجِدَ، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، وَقَالَ: هَكَذَا فَعَلَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: أَبَعْدَ الصُّبْحِ؟ قَالَ: نَعَمْ، هُوَ الصُّبْحُ غَيْرَ أَنَّ الشَّمْسَ لَمْ تَطْلُعْ. قَالَ عَاصِمٌ: بَيْنَ الْمَسْجِدِ وَبَيْنَ الْمَنْزِلِ كَمَا بَيْنَ مَسْجِدِ ثَابِتٍ وَبُسْتَانِ حَوْطٍ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا بِلَفْظِ: "تَسَحَّرْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ النَّهَارُ إِلَّا أَنَّ الشَّمْسَ لَمْ تَطْلُعْ".
وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا بِلَفْظِ: "تَسَحَّرْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ النَّهَارُ إِلَّا أَنَّ الشَّمْسَ لَمْ تَطْلُعْ".
زر بن حبیش سے روایت ہے کہ ”میں نے سحری کھائی پھر مسجد کی طرف چل پڑا، میرا گزر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو میں ان کے ہاں داخل ہوا، وہاں ایک دودھ والی اونٹنی لائی گئی اور اس کا دودھ نکالا گیا اور ایک ہانڈی گرم کی گئی، پھر انہوں نے مجھ سے کہا: ”قریب ہو جاؤ اور کھا لو۔“ میں نے عرض کیا: ”میں تو روزے کا ارادہ رکھتا ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”میرا بھی روزے کا ہی ارادہ ہے۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر ہم دونوں نے کھایا اور پیا، پھر میں مسجد آیا تو نماز کھڑی ہو چکی تھی، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ اسی طرح کیا تھا۔“ میں نے پوچھا: ”کیا صبح (ہونے) کے بعد؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، وہ صبح ہی کا وقت تھا سوائے اس کے کہ ابھی سورج طلوع نہیں ہوا تھا۔“ عاصم کہتے ہیں کہ (سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے) گھر اور مسجد کے درمیان اتنا فاصلہ تھا جتنا مسجدِ ثابت اور بستانِ حوط کے درمیان ہے۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، جبکہ امام نسائی اور امام ابن ماجہ نے اسے ان الفاظ کے ساتھ مختصراً روایت کیا ہے کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کی اور وہ دن (کی روشنی کا وقت) ہی تھا مگر یہ کہ ابھی سورج طلوع نہیں ہوا تھا۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2279]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي، ورواته ثقات»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2152، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1695، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22852، 22883، 22891، 22932، وأخرجه فتح الباري برقم: 1819، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2697، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3165، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5504»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2152، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1695، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22852، 22883، 22891، 22932، وأخرجه فتح الباري برقم: 1819، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2697، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3165، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5504»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات