الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2452 (کل: 26 مقامات، 12 کتب)
سنن ابوداود: 4680
سنن دارمی: 1269
سنن دارقطنی: 3344
صحیح ابن حبان: 1717
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10985
21 تا 26
حدیث نمبر: 17543
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ فُلَيْحٍ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ فُلَيْحٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،" أَنَّ الشُّرَّابَ، كَانُوا يُضْرَبُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْنِي بِالْأَيْدِي وَالنِّعَالِ وَالْعِصِيِّ، قَالَ: وَكَانُوا فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَكْثَرَ مِنْهُمْ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لَوْ فَرَضْنَا لَهُمْ هَذَا، فَتَوَخَّى نَحْوًا مِمَّا كَانُوا يُضْرَبُونَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَجْلِدُهُمْ أَرْبَعِينَ حَتَّى تُوُفِّيَ، ثُمَّ كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنْ بَعْدِهِمْ فَجَلَدَهُمْ كَذَلِكَ أَرْبَعِينَ، حَتَّى أُتِيَ بِرَجُلٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ وَقَدْ شَرِبَ فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُجْلَدَ، فَقَالَ: لِمَ تَجْلِدُنِي؟ بَيْنِي وَبَيْنَكَ كِتَابُ اللهِ، قَالَ: وَفِي أِيِّ كِتَابِ اللهِ تَجِدُ أَنْ لَا أَجْلِدَكَ؟ قَالَ: إِنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: {لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا} [المائدة: ٩٣] الْآيَةَ، شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدْرًا وَأُحُدًا وَالْخَنْدَقَ وَالْمَشَاهِدَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَلَا تَرُدُّونَ عَلَيْهِ مَا يَقُولُ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّ هَؤُلَاءِ الْآيَاتِ نَزَلَتْ عُذْرًا لِلْمَاضِينَ، وَحُجَّةً عَلَى الْبَاقِينَ، فَعُذْرُ الْمَاضِينَ؛ لِأَنَّهُمْ لَقُوا اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَبْلَ أَنْ تُحَرَّمَ عَلَيْهِمُ الْخَمْرُ، وَحُجَّةً عَلَى الْبَاقِينَ؛ لِأَنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ} [المائدة: ٩٠] الْآيَةَ، فَإِنْ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا فَإِنَّ اللهَ قَدْ نَهَى أَنْ تُشْرَبَ الْخَمْرُ، قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فَمَاذَا تَرَوْنَ؟ قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: نَرَى أَنَّهُ إِذَا شَرِبَ سَكِرَ، وَإِذَا سَكِرَ هَذَى، وَإِذَا هَذَى افْتَرَى، وَعَلَى الْمُفْتَرِي ثَمَانُونَ جَلْدَةً، فَأَمَرَ عُمَرُ فَجُلِدَ ثَمَانِينَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ شرابیوں کو عہدِ رسالت میں ہاتھوں، جوتیوں اور لاٹھیوں سے مارا جاتا تھا۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں شراب نوشی زیادہ ہوئی تو انہوں نے 40 کوڑے مقرر کر دیے۔ پھر سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی اسی پر کاربند رہے یہاں تک کہ اولین مہاجرین میں سے ایک شخص رضی اللہ عنہ نے شراب پی، جب اسے حد لگانے کا حکم دیا تو وہ کہنے لگا: مجھے حد کیوں لگا رہے ہو؟ میرے اور آپ کے درمیان کتاب اللہ ہے۔ پوچھا: یہ کون سی کتاب میں ہے کہ میں تجھے حد نہ لگاؤں؟ کہا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾ [سورة المائدة: 93] ”ان لوگوں پر جو ایمان لانے کے بعد نیک عمل کیے، کوئی گناہ نہیں اس میں جو وہ کھاتے ہیں۔“ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر، احد، خندق میں شامل ہوا ہوں۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کہا: کوئی نہیں ہے جو اسے جواب دے؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ آیت تو پہلوں کے لیے نازل ہوئی ہے کہ حرمتِ خمر سے پہلے جو وہ کر چکے ہیں، ان پر اس کا گناہ نہیں اور باقیوں کے لیے تو حجت ہے کہ ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ﴾ [سورة المائدة: 90] ، تو اگر تو اہل ایمان سے ہے، نیک عمل کرتا ہے تو پھر اللہ سے ڈرنا چاہیے، احسان کرنا چاہیے اور اللہ نے شراب سے منع کیا ہے۔ تو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے پوچھا: تمہاری کیا رائے ہے؟ تو سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر شراب پیے گا تو نشہ ہوگا، پھر بہکے گا اور پھر تہمت بھی لگائے گا، لہٰذا اس کی سزا 80 کوڑے ہے، تو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے 80 کوڑے مارنے کا حکم دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17543]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 10985
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ فِي قَبِيلَتَيْنِ مِنْ قَبَائِلِ الْأَنْصَارِ شَرِبُوا حَتَّى إِذَا ثَمِلُوا، عَبَثَ بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ، فَلَمَّا صَحَوْا جَعَلَ الرَّجُلُ يَرَى الْأَثَرَ بِوَجْهِهِ وَبِرَأْسِهِ وَبِلِحْيَتِهِ يَقُولُ: فَعَلَ هَذَا أَخِي فُلَانٌ، وَاللَّهِ لَوْ كَانَ بِي رَؤُوفًا رَحِيمًا مَا فَعَلَ هَذَا بِي. وَقَالَ: كَانُوا إِخْوَةً لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ ضَغَائِنُ، فَوَقَعَتْ فِي قُلُوبِهِمُ الضَّغَائِنُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ.
فَقَالَ نَاسٌ مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ: هِيَ رِجْسٌ، وَهِيَ فِي بَطْنِ فُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ، وَفُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى -: (لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا) - الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَشْرِبَةِ نَحْوُ هَذَا فِي تَحْرِيمِ الْخَمْرِ.
فَقَالَ نَاسٌ مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ: هِيَ رِجْسٌ، وَهِيَ فِي بَطْنِ فُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ، وَفُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى -: (لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا) - الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَشْرِبَةِ نَحْوُ هَذَا فِي تَحْرِيمِ الْخَمْرِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: شراب کی حرمت کا حکم انصار کے قبائل میں سے دو قبیلوں کے بارے میں نازل ہوا انہوں نے شراب پی جب وہ نشے میں دھت ہو گئے تو ایک دوسرے کے ساتھ فضول حرکتیں کرنے لگے جب انہیں ہوش آیا، تو ایک شخص نے دیکھا کہ اس کے چہرے پر اور سر پر اور داڑھی پر نشان موجود ہیں تو اس نے کہا: میرے فلاں بھائی نے ایسا کیا ہے اللہ کی قسم! اگر وہ میرے بارے میں مہربان اور رحم کرنے والا ہوتا تو وہ میرے ساتھ ایسا نہ کرتا۔ راوی کہتے ہیں: وہ آپس میں بھائی بھائی تھے ان کے دلوں میں کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن پھر ان کے دلوں میں اختلافات آ گئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”بے شک شراب اور جوا اور بت اور فال کے تیر شیطان کے عمل سے تعلق رکھنے والی ناپاک چیزیں ہیں تو تم ان سے اجتناب کرو تاکہ تم کامیابی حاصل کرو کیونکہ شیطان یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے حوالے سے تمہارے درمیان عداوت اور دشمنی پیدا کر دے اور تمہیں اللہ کے ذکر اور نماز سے روک دے، تو کیا تم (شراب اور جوئے وغیرہ سے) باز آنے والے ہو“۔ تو کچھ لوگوں نے یہ کہا: یہ تو نا پاک چیز ہے، اور یہ فلاں شخص کے پیٹ میں بھی موجود تھی جو غزوہ بدر کے دن شہید ہو گیا تھا اور فلاں شخص کے پیٹ میں بھی موجود تھی، جو غزوہ احد کے دن شہید ہو گیا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ان پر اس حوالے سے کوئی گناہ نہیں ہو گا جو وہ پہلے کھا چکے ہوں۔۔۔۔۔۔۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے مشروبات سے متعلق باب میں اس نوعیت کی حدیث شراب کی حرمت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10985]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے مشروبات سے متعلق باب میں اس نوعیت کی حدیث شراب کی حرمت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10985]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12459)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7301، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12459، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 370، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11403»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10796
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَيَّاشٍ الْعَامِرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا نَبِيعُ؟ قَالَ: إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب خمر کی حرمت نازل ہوئی تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے بیچ نہ لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس کا پینا حرام کیا ہے اس نے اس کا بیچنا بھی حرام کیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10796]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 339، حدیث 10842»
حدیث نمبر: 11679
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ الَّذِينَ مَاتُوا وَهُمْ يُصَلُّونَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَا كَانَ اللهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ إِنَّ اللهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية (ما) بدون الواو.
في طبعة مكتبة ابن تيمية (ما) بدون الواو.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ان لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے جو بیت المقدس کی طرف نماز پڑھتے ہوئے فوت ہو گئے؟ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور اللہ ایسا نہیں کہ تمہارا ایمان ضائع کر دے، بے شک اللہ لوگوں پر بہت شفیق، نہایت مہربان ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11679]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 278، حدیث 11729»
حدیث نمبر: 11680
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ الَّذِينَ مَاتُوا وَيَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، فَنَزَلَتْ: لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا. الْآيَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ان لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے جو شراب پیتے ہوئے فوت ہو گئے؟ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ”ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے، اس میں کوئی گناہ نہیں جو انہوں نے کھایا پیا“ [سورۃ المائدہ: 93] آخر آیت تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11680]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 278، حدیث 11730»
حدیث نمبر: 12406
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ كُلْثُومِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ فِي قَبِيلَتَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ شَرِبُوا حَتَّى إِذَا ثَمِلُوا، عَبَثَ بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ، فَلَمَّا صَحَوْا جَعَلَ الرَّجُلُ يَرَى الْأَثَرَ بِوَجْهِهِ وَبِرَأْسِهِ وَبِلِحْيَتِهِ، يَقُولُ: فَعَلَ بِي هَذَا أَخِي فُلَانٌ، فَوَاللهِ لَوْ كَانَ بِي رَءُوفًا رَحِيمًا مَا فَعَلَ هَذَا بِي. قَالَ: وَكَانُوا أُخْوَةً لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ ضَغَائِنُ، فَوَقَعَتْ فِي قُلُوبِهِمُ الضَّغَائِنُ فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالأَنْصَابُ وَالأَزْلامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَعَنِ الصَّلاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ، فَقَالَ نَاسٌ مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ: هِيَ رِجْسٌ، وَهِيَ فِي بَطْنِ فُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ، وَفُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا الْآيَةَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: شراب کی حرمت انصار کے دو قبیلوں میں نازل ہوئی۔ انہوں نے شراب پی، یہاں تک کہ جب وہ نشے میں مدہوش ہو گئے تو ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگے۔ جب انہیں ہوش آیا تو آدمی اپنے چہرے، سر اور داڑھی پر (زخموں کے) نشان دیکھتا اور کہتا: یہ میرے فلاں بھائی نے میرے ساتھ کیا ہے، حالانکہ اللہ کی قسم اگر وہ مجھ پر شفیق اور رحم کرنے والا ہوتا تو ایسا نہ کرتا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: وہ آپس میں بھائی بھائی تھے، ان کے دلوں میں کوئی کدورت نہیں تھی، لیکن (اس واقعے سے) ان کے دلوں میں کدورتیں پیدا ہو گئیں۔ چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”بےشک شراب، جوا، بت اور فال کے تیر سب گندے شیطانی کام ہیں، ان سے بچو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان دشمنی اور بغض ڈال دے اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روک دے، تو کیا تم باز آنے والے ہو؟“ [المائدة: 91] ۔ پھر تکلف کرنے والے کچھ لوگوں نے کہا: یہ تو گندگی ہے، حالانکہ یہ (پہلے سے) فلاں کے پیٹ میں ہے جو بدر کے دن قتل ہوا، اور فلاں کے پیٹ میں ہے جو احد کے دن قتل ہوا۔ چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ان پر اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جو وہ کھا چکے“ [المائدة: 93] پوری آیت تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12406]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 56، حدیث 12459»