🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1171. تتمة مسند عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 24625 (کل: 44 مقامات، 17 کتب)
مسند احمد: 24625، 24122، 24869
صحیح بخاری: 1264، 1271، 1272، 1273، 1387
صحیح مسلم: 2179، 2180، 2182
سنن نسائی: 1898، 1899، 1900
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 221
بلوغ المرام: 437
مشکوۃ المصابیح: 1635
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 522، 524
اللؤلؤ والمرجان: 548
الفتح الربانی: 3114
صحیح ابن حبان: 3037
مسند امام شافعی: 565
الجامع الكامل: 3611، 3612، 9371، 9372
السنن الكبرى للبيهقي: 6671، 6672، 6674، 6678، 6679، 6680، 6681، 6911
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4402، 4451، 4495
المعجم الاوسط: 1388، 1990، 7584، 8373، 8505
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1877
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6678
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ الْوَرَّاقُ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ أَبُو مُعَاوِيَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ، وَاللَّفْظُ لَهُ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:" كُفِّنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سُحُولِيَّةٍ مِنْ كُرْسُفٍ، لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ، فَأَمَّا الْحُلَّةُ فَإِنَّمَا شُبِّهَ عَلَى النَّاسِ فِيهَا أَنَّهَا اشْتُرِيَتْ لَهُ حُلَّةٌ لِيُكَفَّنَ فِيهَا، فَتُرِكَتِ الْحُلَّةُ فَأَخَذَهَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ:" لَأَحْبِسَنَّهَا لِنَفْسِي حَتَّى أُكَفَّنَ فِيهَا، ثُمَّ قَالَ: لَوْ رَضِيَهَا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَكَفَّنَهُ فِيهَا، فَبَاعَهَا وَتَصَدَّقَ بِثَمَنِهَا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَغَيْرِهِ. وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، بِإِسْنَادِهِ قَالَتْ:" كُفِّنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بُرْدَيْنِ حِبَرَةٍ كَانَا لِعَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، وَلُفَّ ⦗٥٦٢⦘ فِيهِمَا، ثُمَّ نُزِعَا عَنْهُ" وَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَفِيهِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ إِنَّمَا أَمْسَكَهَا لِنَفْسِهِ؛ لِأَنَّهُمَا كَانَا لَهُ، وَرِوَايَةُ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ أَيْضًا تَدُلُّ عَلَى ذَلِكَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید کپڑوں میں کفن دیا گیا جو «سَحُولِيَّةٍ» ”سحولیہ“ تھے اور وہ «كُرْسُفٍ» (روئی) سے تھے، جن میں قمیض اور عمامہ نہیں تھا لیکن جو حلہ ہے اس میں لوگوں کو اشتباہ ہوا ہے کیونکہ وہ حلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کفن کے لیے خریدا گیا تھا مگر اسے چھوڑ دیا گیا جو عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما نے لیا اور انہوں نے کہا: اسے میں اپنے لیے رکھوں گا تاکہ میں اس میں کفن دیا جاؤں، پھر انہوں نے کہا: اگر اللہ تعالیٰ کو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پسند ہوتا تو ضرور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں کفن دیا جاتا، سو انہوں نے اسے بیچ دیا اور اس کی قیمت کو صدقہ کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6678]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6679
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:" أُدْرِجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُلَّةٍ يَمَنِيَّةٍ كَانَتْ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ نُزِعَتْ عَنْهُ، وَكُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سُحُولِيَّةٍ يَمَانِيَةٍ، لَيْسَ فِيهَا عِمَامَةٌ وَلَا قَمِيصٌ، فَرَفَعَ عَبْدُ اللهِ الْحُلَّةَ، وَقَالَ:" أُكَفَّنُ فِيهَا، ثُمَّ قَالَ: لَمْ يُكَفَّنْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُكَفَّنُ فِيهَا فَتَصَدَّقَ بِهَا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُجْرٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یمنی حلے میں لپیٹا گیا جو عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کا تھا۔ پھر وہ اتار لیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین یمنی کپڑوں میں کفن دیا گیا جن میں عمامہ اور قمیض نہیں تھے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہما نے وہ حلہ اٹھایا اور کہا: مجھے اس میں کفن دیا جائے۔ پھر انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں کفن نہیں دیا گیا، کیا میں اس میں کفن دیا جاؤں؟ پھر اسے صدقہ کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6679]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6680
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، وَأَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَا: أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ، وَابْنُ إِدْرِيسَ، وَعَبْدَةُ، وَوَكِيعٌ، كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، وَهَذَا لَفْظُ حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ،" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ يَمَانِيَةٍ، لَيْسَ لَهُ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ، قَالَ: فَقِيلَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا:" إِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ قَدْ كَانَ كُفِّنَ فِي بُرْدِ حِبَرَةٍ، قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: قَدْ جَاءُوا بِبُرْدِ حِبَرَةٍ وَلَمْ يُكَفِّنُوهُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید یمنی کپڑوں میں کفن دیا گیا، ان میں قمیص اور عمامہ نہیں تھا۔ ان سے کہا گیا کہ لوگوں کا گمان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حبری چادر میں کفن دیا گیا تھا! تو انہوں نے فرمایا: وہ لائی گئی تھی لیکن اس میں کفن نہیں دیا گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6680]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6681
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ، أنبأ أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:" أُدْرِجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبِ حِبَرَةٍ، ثُمَّ أُخِّرَ عَنْهُ". قَالَ الْقَاسِمُ:" إِنَّ بَقَايَا ذَلِكَ الثَّوْبِ عِنْدَنَا بَعْدُ". قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: فَالَّذِي بَاعَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ وَتَصَدَّقَ بِثَمَنِهِ هُوَ الْحُلَّةَ، وَالْحُلَّةُ عِنْدَهُمْ ثَوْبَانِ، وَالَّذِي قَالَ الْقَاسِمُ: إِنَّ بَقَايَاهُ عِنْدَنَا، هُوَ الثَّوْبُ الثَّالِثُ الَّذِي زَعَمُوا أَنَّهُ كُفِّنَ فِيهِمَا وَفِيهِ، فَبَيَّنَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا بَيَانًا شَافِيًا أَنَّهُ أُتِيَ بِالثَّوْبَيْنِ اللَّذَيْنَ كَانُوا يُسَمُّونَهُمَا حُلَّةً وَبِبُرْدِ حِبَرَةٍ فَلَمْ يُكَفَّنْ فِيهَا، وَكُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ كُرْسُفٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حبری کپڑے میں لپیٹا گیا، پھر اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہٹا لیا گیا۔ قاسم رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کا باقی حصہ ہمارے پاس ہے۔ شیخ رحمہ اللہ کہتے ہیں: جسے عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما نے بیچا اور اس کی قیمت صدقہ کر دی، وہ حلہ تھا، اور ان کے ہاں حلہ دو کپڑوں کو کہتے ہیں، اور جس کے بارے میں قاسم رحمہ اللہ نے کہا: اس کا بقایا ہمارے پاس ہے، وہ تیسرا کپڑا ہے جس کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دو کپڑوں اور اس میں کفن دیا گیا، سو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوری وضاحت کر دی کہ وہ دو کپڑے جنہیں وہ حلہ کہتے تھے اور ایک یمنی (حبری) چادر لائی گئی تھی جن میں کفن نہ دیا گیا بلکہ روئی کے تین سفید کپڑوں میں کفن دیا گیا جن میں قمیض اور عمامہ نہیں تھا۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6681]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابو داؤد»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6911
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، ثنا وُهَيْبٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو يَعْلَى، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، وَعَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَا: ثنا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:" دَخَلْتُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَذَكَرَتْ حَدِيثًا"، ثُمَّ قَالَتْ: قَالَ: فِي أِيِّ يَوْمٍ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ" يَوْمَ الِاثْنَيْنِ" قَالَ: أَرْجُو فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَ اللَّيْلِ قَالَتْ:" فَلَمْ يُتَوَفَّ حَتَّى أَمْسَى لَيْلَةَ الثُّلَاثَاءِ، فَدُفِنَ قَبْلَ أَنْ يُصْبِحَ" قَالَتْ: وَقَدْ قَالَ: فِي كَمْ كُفِّنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ:" فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سُحُولِيَّةٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ"، فَنَظَرَ إِلَى ثَوْبٍ كَانَ يُمَرَّضُ فِيهِ، فِيهِ رَدْعٌ مِنْ زَعْفَرَانٍ أَوْ مِشْقٍ، فَقَالَ: اغْسِلُوا ثَوْبِي هَذَا وَزِيدُوا فِيهِ ثَوْبَيْنِ وَكَفِّنُونِي فِيهَا، قُلْتُ" إِنَّ هَذَا خَلَقٌ" قَالَ:" إِنَّ الْحِيَّ أَحَقُّ بِالْجَدِيدِ مِنَ الْمَيِّتِ، إِنَّمَا هُوَ لِلْمُهْلَةِ" لَفْظُ حَدِيثِ الْعَبَّاسِ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُعَلَّى بْنِ أَسَدٍ، وَرُوِّينَا عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ دُفِنَ لَيْلًا، وَرُوِّينَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ دُفِنَتْ لَيْلًا، وَرُوِّينَا عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ دُفِنَ بَعْدَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، وَرُوِّينَا فِي كِتَابِ الصَّلَاةِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ صَلَّى عَلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ حِينَ صَلَّوُا الصُّبْحَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس گئی اور حدیث بیان کی۔ پھر وہ فرماتی ہیں کہ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس دن فوت ہوئے تھے؟ میں نے کہا: پیر کے دن، تو انہوں نے کہا: مجھے امید ہے کہ (میری وفات) اب سے رات تک کے درمیان ہوگی۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ فوت نہ ہوئے یہاں تک کہ منگل کی رات کی شام ہو گئی اور صبح ہونے سے پہلے دفن کر دیے گئے، انہوں نے پوچھا: کتنے کپڑوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کفن دیا گیا؟ میں نے کہا: تین یمنی چادروں میں، جس میں قمیص نہیں تھی اور نہ ہی پگڑی تھی، تو انہوں نے اپنے کپڑوں کی طرف دیکھا جس میں وہ بیمار ہوئے تھے، جس میں زعفران یا گیرو کا نشان تھا تو انہوں نے کہا: میرے ان کپڑوں کو دھو ڈالو اور اس میں دو کپڑوں کا اضافہ کر کے مجھے کفن دینا۔ میں نے کہا: یہ پرانے ہیں، تو انہوں نے کہا: زندہ لوگ نئے کپڑوں کے مردہ سے زیادہ حق دار ہیں، یہ تو صرف (میت کی) پیپ اور رطوبت کے لیے ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کیا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے وقت دفن کیا گیا اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا گیا ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات میں دفن کیا گیا۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے نقل کیا گیا کہ عشاء کے آخری وقت میں دفن کیا گیا۔ کتاب الصلوٰۃ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا گیا ہے کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا جنازہ صبح کی نماز کے بعد پڑھایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6911]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4402
حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كُفِّنَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ، سَحُولِيَّةٍ مِنْ كُرْسُفٍ، لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ، أَمَّا الْحُلَّةُ فَإِنَّمَا شُبِّهَ عَلَى النَّاسِ فِيهَا أَنَّهَا اشْتُرِيَتْ لَهُ لِيُكَفَّنَ فِيهَا، فَتُرِكَتِ الْحُلَّةُ، فَأَخَذَهَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: أَحْبِسُهَا أُكَفَّنُ فِيهَا، ثُمَّ قَالَ: لَوْ رَضِيَهَا اللهُ لِرَسُولِهِ لَكُفِّنَ فِيهَا، فَبَاعَهَا وَتَصَدَّقَ بِثَمَنِهَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید سحولی سوتی کپڑوں میں کفنایا گیا، جن میں نہ قمیص تھی اور نہ ہی عمامہ، رہا حلہ (دو چادروں کا جوڑا) تو لوگوں کو اس کے متعلق محض یہ شبہ ہوا تھا کہ اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کفن کے لیے خریدا گیا تھا، پھر اس حلہ کو چھوڑ دیا گیا اور اسے سیدنا عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے حاصل کر لیا، انہوں نے کہا: ”میں نے اسے سنبھال کر رکھا ہے تاکہ مجھے اس میں کفن دیا جائے“، پھر انہوں نے (خود ہی) کہا: ”اگر اللہ تعالیٰ کو یہ لباس اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پسند ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی میں کفن دیا جاتا“، چنانچہ انہوں نے اسے فروخت کر دیا اور اس کی قیمت صدقہ کر دی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4402]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1205، 1212، 1213، 1214، 1321، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 941، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 996، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1897، 1898، 1899، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3151، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1469، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23602، 24104، 24348، 24484، 24795، 25073، 25152، 25267، 25418، 25744، وأخرجه موطأ مالك برقم: 521، وأخرجه فتح الباري برقم: 1205، 1321، 5460، 5477، 6819، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1410، 8369، 8500، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 823، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4385»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4451
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَرَأَيْتُ بِهِ الْمَوْتَ، فَقُلْتُ: هَيْجٌ هَيْجٌ.
مَنْ لَا يَزَالُ دَمْعُهُ مُقَنَّعًا فَإِنَّهُ فِي مَرَّةٍ مَدْفُوقُ
فَقَالَ لَهَا: لَا تَقُولِي ذَلِكَ، وَلَكِنْ قُولِي: وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذَلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيدُ، ثُمَّ قَالَ: فِي أَيِّ يَوْمٍ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟
قَالَتْ: قُلْتُ: يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، قَالَ: أَرْجُو فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَ اللَّيْلِ، قَالَ: فَلَمْ يُتَوَفَّ حَتَّى أَمْسَى لَيْلَةَ الثُّلَاثَاءِ، فَدُفِنَ قَبْلَ أَنْ يُصْبِحَ.
قَالَتْ: وَقَدْ قَالَ قَبْلَ ذَلِكَ: فِي كَمْ كُفِّنَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سَحُولِيَّةٍ، لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ، فَنَظَرَ إِلَى ثَوْبٍ كَانَ يُمَرَّضُ فِيهِ، فِيهِ رَدْعٌ مِنْ زَعْفَرَانَ، أَوْ مِشْقٌ، فَقَالَ: اغْسِلُوا ثَوْبِي هَذَا فَزِيدُوا عَلَيْهِ ثَوْبَيْنِ وَكَفِّنُونِي فِيهَا. قَالَتْ: قُلْتُ: إِنَّ هَذَا خَلَقٌ، قَالَ: الْحَيُّ أَحَقُّ بِالْجَدِيدِ مِنَ الْمَيِّتِ، إِنَّمَا هُوَ لِلْمُهْلَةِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں (اپنے والد) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی تو میں نے ان پر نزع کی کیفیت دیکھی، اس پر میں نے (رنج و غم کے عالم میں یہ شعر) کہا: ”ہائے افسوس! جس شخص کے آنسو ابھی رکے ہوئے ہیں، وہ عنقریب (موت کی شدت سے) بہہ نکلیں گے“، تو انہوں نے فرمایا: ”ایسا نہ کہو، بلکہ یہ آیت پڑھو: ﴿وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذَلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيدُ﴾ (اور موت کی غشی برحق آ پہنچی، یہی وہ چیز ہے جس سے تو کتراتا تھا)“، پھر انہوں نے پوچھا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کس دن ہوئی تھی؟“ میں نے کہا: ”پیر کے دن“، تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے بھی (اپنی وفات کی) امید آج دن اور رات کے درمیانی وقت تک ہے“، راوی (عروہ بن زبیر رحمہ اللہ) کہتے ہیں کہ پھر ان کی وفات منگل کی رات ہونے تک نہ ہوئی اور انہیں صبح ہونے سے پہلے ہی دفن کر دیا گیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس سے پہلے انہوں نے دریافت کیا تھا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا؟“ میں نے کہا: ”تین سفید سہولی کپڑوں میں، جن میں نہ قمیص تھی اور نہ ہی عمامہ“، پھر انہوں نے اپنے اس کپڑے کی طرف دیکھا جس میں وہ بیماری کے دوران تیمار داری کیے جا رہے تھے اور اس پر زعفران یا گیرو کے نشانات تھے، تو انہوں نے فرمایا: ”میرے اس کپڑے کو دھو لینا اور اس کے ساتھ دو کپڑے مزید ملا کر مجھے اسی میں کفن دے دینا“، میں نے عرض کیا: ”یہ تو پرانا (بوسیدہ) ہے“، تو انہوں نے فرمایا: ”زندہ شخص نئے کپڑے کا مردے سے زیادہ حق دار ہے، کفن تو محض (جسم سے نکلنے والی) پیپ اور رطوبت کے لیے ہوتا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4451]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1321، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 941، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 996، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1897، 1898، 1899، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23602، 24104، 24348، 24484، 24795، 25073، 25152، 25267، 25418، 25744، وأخرجه موطأ مالك برقم: 521، وأخرجه فتح الباري برقم: 1205، 5460، 5477، 6819، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1410، 8500، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6615، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6087، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4434»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4495
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، قَالَ لِعَائِشَةَ : فِي أَيِّ يَوْمٍ مَاتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَتْ: فِي يَوْمِ الِاثْنَيْنِ، فَقَالَ: أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ قَالَتْ: يَوْمُ الِاثْنَيْنِ، فَقَالَ: مَا شَاءَ اللهُ أَرْجُو فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَ اللَّيْلِ، وَقَالَ لَهُمْ: فَبِمَ كَفَّنْتُمُوهُ؟ فَقَالَتْ: فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سَحُولِيَّةٍ يَمَانِيَةٍ بِيضٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : اغْسِلُوا ثَوْبِي هَذَا مِنْ عَهْدِ رَدْعٍ مِنْ زَعْفَرَانٍ، أَوْ مِشْقٍ، وَمَعَهُ ثَوْبَيْنِ آخَرَيْنِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : يَا أَبَهْ، هَذَا خَلَقٌ، فَقَالَ: إِنَّ الْحَيَّ أَحَقُّ بِالْجَدِيدِ، فَقَالَ: إِنَّمَا هُوَ لِلْمُهْلَةِ.
وَكَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ أَعْطَاهُمْ حُلَّةً حِبَرَةً فَأُدْرِجَ رَسُولُ اللهِ فِيهَا، ثُمَّ أُخْرِجَ مِنْهَا، فَكُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سَحُولِيَّةٍ يَمَانِيَةٍ بِيضٍ، فَوَجَدَ عَبْدُ اللهِ الْحُلَّةَ، فَقَالَ: لَأُكَفِّنَنَّ نَفْسِي فِي شَيْءٍ مَسَّ جِلْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ: لَا وَاللهِ، لَا أُكَفِّنُ نَفْسِي فِي شَيْءٍ مَنَعَهُ اللهُ رَسُولَهُ أَنْ يُكَفَّنَ فِيهِ، فَمَاتَ أَبُو بَكْرٍ لَيْلَةَ الثُّلَاثَاءِ، فَدُفِنَ لَيْلًا.
عروہ رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال کس دن ہوا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”پیر کے دن۔“ انہوں نے پوچھا: ”آج کون سا دن ہے؟“ انہوں نے کہا: ”پیر کا دن۔“ اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو اللہ چاہے، مجھے امید ہے کہ میرا وقتِ وصال بھی آج دن اور رات کے درمیانی حصے میں ہی ہو گا۔“ پھر انہوں نے گھر والوں سے پوچھا: ”تم لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کن کپڑوں میں کفن دیا تھا؟“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: ”یمن کے بنے ہوئے سحولی (سوتی) تین سفید کپڑوں میں، جن میں نہ قمیص شامل تھی اور نہ ہی عمامہ۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرا یہ کپڑا دھو لو جس پر زعفران یا گیرو کا معمولی سا نشان ہے اور اس کے ساتھ دو مزید کپڑے شامل کر لینا (کفن کے لیے)۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے ابا جان! یہ تو پرانا اور بوسیدہ ہے،“ تو انہوں نے فرمایا: ”زندہ انسان نئے کپڑے کا زیادہ حق دار ہے، جبکہ یہ (کفن) تو محض جسم کے گلنے سڑنے اور مٹی ہونے کے لیے ہے۔“ ادھر سیدنا عبد اللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے انہیں ایک حِبرہ (دھاری دار قیمتی) چادر دی تھی جس میں پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لپیٹا گیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے نکال لیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یمن کے بنے ہوئے تین سفید سحولی کپڑوں میں کفن دیا گیا۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے وہ چادر حاصل کر لی اور کہا: ”میں ضرور خود کو اسی کپڑے میں کفن دوں گا جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمِ اطہر کو مس کیا ہے،“ لیکن بعد میں انہوں نے (اپنے ارادے سے رجوع کرتے ہوئے) کہا: ”نہیں، اللہ کی قسم! میں خود کو اس چیز میں ہرگز کفن نہیں دوں گا جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کفن دیے جانے سے روک دیا تھا۔“ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وصال منگل کی شب ہوا اور انہیں رات ہی کے وقت دفن کر دیا گیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4495]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه مفرقًا (برقم 4402، 4451)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1205، 1212، 1213، 1214، 1321، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 941، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 996، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1897، 1898، 1899، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3151، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1469، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24484، وأخرجه موطأ مالك برقم: 521، وأخرجه فتح الباري برقم: 1205، 5460، 5477، 6819، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1410، 8369، 8500، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4478»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1388
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّكَنِ الْأُبُلِّيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَرْحَبِيُّ قَالَ: نَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُفِّنَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ، لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى إِلَّا الْمُطَّلِبُ ، وَلَا عَنِ الْمُطَّلِبِ إِلَّا يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ السَّكَنِ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین کپڑوں میں کفن دیا گیا، جن میں نہ قمیص تھی اور نہ ہی عمامہ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عیسی رحمہ اللہ سے صرف مطلب رحمہ اللہ نے، اور مطلب رحمہ اللہ سے صرف یحیی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ محمد بن سکن رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1388]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: حديثها من جهة الإسناد أثبت «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 22، ص 142» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1271، 1272، 1273، 1264، 1387، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 941، ومالك فى «الموطأ» برقم: 758 / 253، 760 / 255، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 571، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3036، 3037، 6615، 6629، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4440، 4441، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1896 / 1، 1897 / 2، 1898 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2037، 2035، 2036، 7078، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3151، (3/169) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 996، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1469، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6773، 6774، 6775، 6780، 6776، 6781، 6782، 7012، 7137، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24756، 24823، 25264، 25509، 25645، 25960، 26240، 26319، 26435، 26589، 26917، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1529، 1556، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4402، 4451، 4495، 4828، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1495، 1507، والبزار فى «مسنده» برقم: 63 / 40، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 773، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6172، 6171، 6178، 6176، 6699، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11155، 11161، 11160، 11189، 11956، 12128، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2938، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 980، والطبراني فى «الكبير» برقم: 40، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1990، 7584، 8373، 8505»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1990
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبَانَ الْقُرَشِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُفِّنَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سَحُولِيَّةٍ، لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سحولی (یمنی سفید سوتی) کپڑوں میں کفن دیا گیا، جن میں نہ قمیص تھی اور نہ ہی عمامہ۔“
اس حدیث کو عمرو بن ابی عمرو سے صرف دراوردی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1990]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: حديثها من جهة الإسناد أثبت «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 22، ص 142» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1271، 1272، 1273، 1264، 1387، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 941، ومالك فى «الموطأ» برقم: 758 / 253، 760 / 255، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 571، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3036، 3037، 6615، 6629، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4440، 4441، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1896 / 1، 1897 / 2، 1898 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2037، 2035، 2036، 7078، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3151، (3/169) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 996، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1469، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6773، 6774، 6775، 6780، 6776، 6781، 6782، 7012، 7137، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24756، 24823، 25264، 25509، 25645، 25960، 26240، 26319، 26435، 26589، 26917، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1529، 1556، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4402، 4451، 4495، 4828، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1495، 1507، والبزار فى «مسنده» برقم: 63 / 40، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 773، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6172، 6171، 6178، 6176، 6699، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11155، 11161، 11160، 11189، 11956، 12128، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2938، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 980، والطبراني فى «الكبير» برقم: 40، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1388، 7584، 8373، 8505»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں