🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2609 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
مسند احمد: 2609
صحیح بخاری: 4074، 4076
مصنف ابن ابی شیبہ: 16435
الفتح الربانی: 10730
سنن سعید بن منصور: 496، 522
المستدرک علی الصحیحین: 3201
الجامع الكامل: 8821، 8870
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10073
المعجم الکبیر للطبرانی: 10685
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2366
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10073
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا نَصَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي مَوْطِنٍ كَمَا نَصَرَ فِي يَوْمِ أُحُدٍ قَالَ: فَأَنْكَرْنَا ذَلِكَ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: بَيْنِي وَبَيْنَ مَنْ أَنْكَرَ ذَلِكَ كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ؛ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ فِي يَوْمِ أُحُدٍ: (وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللَّهُ وَعْدَهُ إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ) يَقُولُ ابْنُ عَبَّاسٍ وَالْحَسُّ: الْقَتْلُ، (حَتَّى إِذَا فَشِلْتُمْ) إِلَى قَوْلِهِ: (وَلَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ) ، وَإِنَّمَا عَنَى بِهَذَا الرُّمَاةَ، وَذَلِكَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقَامَهُمْ فِي مَوْضِعٍ، ثُمَّ قَالَ:" احْمُوا ظُهُورَنَا، فَإِنْ رَأَيْتُمُونَا قُتِلْنَا مَقْتَلَ فَلَا تَنْصُرُونَا، وَإِنْ رَأَيْتُمُونَا غَنِمْنَا فَلَا تُشْرِكُونَا"، فَلَمَّا غَنِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَاخُوا عَسْكَرَ الْمُشْرِكِينَ، أَكَبَّ الرُّمَاةُ جَمِيعًا فَدَخَلُوا فِي الْعَسْكَرِ يَنْهَبُونَ، وَقَدِ الْتَفَّتْ صُفُوفُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهُمْ هَكَذَا - وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعَ يَدَيْهِ - وَانْتَشَوْا، فَلَمَّا أَخَلَّ الرُّمَاةُ تِلْكَ الْخَلَّةَ الَّتِي كَانُوا فِيهَا، دَخَلَتِ الْخَيْلُ مِنْ ذَلِكَ الْمَوْضِعِ عَلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَضَرَبَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا وَالْتَبَسُوا، وَقُتِلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ نَاسٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاجِبَانِ أَوَّلَ النَّهَارِ حَتَّى قُتِلَ مِنْ أَصْحَابِ لِوَاءِ الْمُشْرِكِينَ سَبْعَةٌ - أَوْ تِسْعَةٌ - وَرِجَالُ الْمُسْلِمِينَ حَوْلَهُ وَلَمْ يَبْلُغُوا حَيْثُ يَقُولُ النَّاسُ: الْغَارُ إِنَّمَا كَانَ تَحْتَ الْمِهْرَاسِ، وَصَاحَ الشَّيْطَانُ: قُتِلَ مُحَمَّدٌ، فَلَمْ يُشَكَّ فِيهِ أَنَّهُ حَقٌّ، فَمَا زِلْنَا كَذَلِكَ مَا نَشُكُّ أَنَّهُ قَدْ قُتِلَ حَتَّى إِذَا طَلَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ السَّعْدَيْنِ نَعْرِفُهُ بِتَكَفُّئِهِ إِذَا مَشَى، قَالَ: وَفَرِحْنَا حَتَّى كَأَنَّهُ لَمْ يُصِبْنَا مَا أَصَابَنَا، قَالَ: فَرَقِيَ نَحْوَنَا وَهُوَ يَقُولُ:" اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى قَوْمٍ دَمَوْا وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". وَيَقُولُ مَرَّةً أُخْرَى:" اللَّهُمَّ إِنَّهُ لَيْسَ لَهُمْ أَنْ يَعْلُونَا" حَتَّى انْتَهَى إِلَيْنَا فَمَكَثَ سَاعَةً، فَإِذَا أَبُو سُفْيَانَ يَصِيحُ فِي أَسْفَلِ الْجَبَلِ: اعْلُ هُبَلُ مَرَّتَيْنِ، يَعْنِي آلِهَتَهُ، أَيْنَ ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ؟ أَيْنَ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ؟ أَيْنَ ابْنُ الْخَطَّابِ؟ فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا أُجِيبُهُ؟ قَالَ:" بَلَى"، قَالَ: فَلَمَّا قَالَ: اعْلُ هُبَلُ، قَالَ عُمَرُ: اللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ إِنَّهُ قَدْ أَنْعَمْتُ عَنْهَا أَوْ فَعَالِ عَنْهَا، فَقَالَ: أَيْنَ ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ؟ أَيْنَ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ؟ أَيْنَ ابْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ عُمَرُ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهَذَا أَبُو بَكْرٍ، وَهَا أَنَا ذَا عُمَرُ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: يَوْمٌ بِيَوْمِ بَدْرٍ، الْأَيَّامُ دُوَلٌ، وَإِنَّ الْحَرْبَ سِجَالٌ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: لَا سَوَاءً ؛ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلَاكُمْ فِي النَّارِ، قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: إِنَّكُمْ لَتَزْعُمُونِ ذَلِكَ لَقَدْ خِبْنَا إِذًا وَخَسِرْنَا، ثُمَّ قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: أَمَا إِنَّكُمْ سَتَجِدُونَ فِي قَتْلَاكُمْ مَثْلًا، وَلَمْ يَكُنْ ذَلِكَ عَنْ رَأْيِ سَرَّاتِنَا، قَالَ: ثُمَّ أَدْرَكَتْهُ حَمِيَّةُ الْجَاهِلِيَّةِ قَالَ: فَقَالَ: أَمَا إِنَّهُ قَدْ كَانَ ذَلِكَ فَلَمْ نَكْرَهْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے کسی بھی صورت حال میں اس طرح کی صورت حال نازل نہیں کی جس طرح کی مدد غزوہ احد کے موقع پر کی تھی۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے اس بات پر اعتراض کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں جو کہہ رہا ہوں اور جو شخص اس کا انکار کر رہا ہے ان دونوں کے بارے میں اللہ کی کتاب فیصلہ کرے گی، غزوہ اُحد کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے سامنے اپنے وعدے کو سچ کر دکھایا جب تم نے اس کے اذن کے تحت ان لوگوں کو قتل کیا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہاں ”حس“ سے مراد قتل ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”یہاں تک کہ جب تم نے بزدلی کی“، اس فرمان تک: ”اور اس نے تمہیں معاف کر دیا ہے اور اللہ تعالیٰ اہل ایمان پر فضل کرنے والا ہے“۔ اس سے مراد تیر انداز لوگ ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ایک مخصوص مقام پر کھڑا کیا تھا، اور پھر یہ ارشاد فرمایا تھا: تم لوگوں نے پیچھے سے ہماری حفاظت کرنی ہے، اگر تم ہمیں دیکھو کہ ہمیں قتل کیا جا رہا ہے، تو تم نے ہماری مدد نہیں کرنی اور اگر تم ہمیں دیکھو کہ ہم غنیمت حاصل کر رہے ہیں، تو تم نے ہمارے ساتھ شریک نہیں ہونا، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مال غنیمت حاصل ہوا اور لوگوں نے مشرکین کے لشکر کو مباح قرار دیا، تو وہ تیر انداز سب آئے اور لشکر میں سے چیزیں اکٹھے کرنے لگے، جب مختلف صفیں مل گئیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب یوں ہو گئے، راوی نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کر کے یہ بات بیان کی اور وہ گھل مل گئے، تو جب تیر اندازوں نے وہ جگہ خالی کر دی، جہاں پر تیر انداز تھے، تو اس مقام سے دشمن کے کچھ گھڑ سوار آئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پر حملہ آور ہوئے، اس دن بہت سے مسلمان شہید ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب دن کے ابتدائی حصے میں اس حال میں تھے کہ مشرکین کے جھنڈا برداروں میں سے سات یا شاید نو افراد قتل ہوئے تھے اور مسلمانوں کے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد موجود تھے، یہ لوگ وہاں تک نہیں پہنچے تھے، جس کے بارے میں لوگ کہتے ہیں: غار ہے، بلکہ یہ پانی کے چشمے کے پاس پہنچے تھے اسی دوران شیطان نے چیخ کر کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں، تو اس بارے میں کوئی شک نہیں ہوا کہ یہ بات درست ہو گی، ہم اسی حالت میں رہے، ہمیں اس بارے میں کوئی شک نہیں تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو چکے ہوں گے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سعد نام کے دو افراد کے درمیان چلتے ہوئے سامنے آئے، ہم نے چلنے کے دوران آپ کے مخصوص انداز سے آپ کو پہچان لیا، راوی کہتے ہیں: ہمیں اس بات سے اتنی خوشی ہوئی کہ جیسے ہمیں کوئی نقصان ہوا ہی نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چڑھ کر ہماری طرف آئے، آپ یہ فرما رہے تھے: اللہ تعالیٰ کا غضب اس قوم پر شدید ہو گا، جس نے اللہ کے رسول کے چہرے کو خون آلود کیا ہے، ایک مرتبہ آپ نے یہ ارشاد فرمایا: اے اللہ! انہیں یہ حق نہیں ہے کہ وہ ہم پر غالب آئیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لے آئے، آپ گھڑی بھر کے لئے ٹھہرے رہے، پھر ابوسفیان نے پہاڑ کے نیچے والے حصے سے بلند آواز میں دو مرتبہ یہ کہا: ہبل سر بلند ہوا، یعنی اس نے اپنے معبود کے بارے میں کہا:، پھر پوچھا: ابن ابوکبشہ کہاں ہے؟ ابن ابوقحافہ کہاں ہے؟ ابن خطاب کہاں ہے؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اسے جواب نہ دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، جب اس نے کہا: ہبل سر بلند ہوا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ بلند و برتر اور جلیل القدر ہے، ابوسفیان نے کہا: اے خطاب کے صاحبزادے! کیا اس کی (یعنی ہبل کی) آنکھ نے اجازت دی تو اب تم اسے برا نہ کہنا، پھر اس نے دریافت کیا: ابن ابوکبشہ کہاں ہیں؟ ابن ابوقحافہ کہاں ہیں؟ ابن خطاب کہاں ہیں؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ اللہ کے رسول موجود ہیں، یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی موجود ہیں اور میں، عمر بھی موجود ہوں، تو ابوسفیان نے کہا: آج کا دن، بدر کے دن کا بدلہ ہے، اور دنوں میں الٹ پھیر ہوتا رہتا ہے اور جنگ ڈول کی طرح ہوتی ہے (یعنی اس میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے) راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں برابر نہیں ہے، ہمارے مقتولین جنت میں ہیں اور تمہارے مقتولین جہنم میں ہیں، ابوسفیان نے کہا: تم لوگ یہ گمان کرتے ہو، ایسی صورت میں، تو ہم رسوا ہو جائیں گے اور خسارے کا شکار ہو جائیں گے، پھر ابوسفیان نے کہا: تم لوگ اپنے مقتولین میں کچھ لوگوں کو پاؤ گے کہ ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ہے، یہ ہمارے سرداروں کی رائے سے نہیں ہوا۔ راوی کہتے ہیں: پھر اسے زمانہ جاہلیت کی حمیت نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، تو اس نے کہا: ایسا ہوا ہے اور ہم اسے ناپسند بھی نہیں کرتے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10073]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2604»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10685
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا نُصِرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَوْطِنٍ نَصْرَهُ فِي أُحُدٍ، فَأُنْكِرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : بَيْنِي وَبَيْنَ مَنْ يُنْكِرُ كِتَابُ اللهِ، إِنَّ اللهَ يَقُولُ: وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللهُ وَعْدَهُ إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : وَالْحَسُّ: الْقَتْلُ، حَتَّى إِذَا فَشِلْتُمْ إِلَى قَوْلِهِ: وَلَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ وَاللهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ، وَإِنَّمَا عَنَى بِهَذَا الرُّمَاةَ، وَذَلِكَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَهُمْ فِي مَرْصَدٍ ثُمَّ قَالَ: " احْمُوا ظُهُورَنَا، فَإِنْ رَأَيْتُمُونَا نُقْتَلُ فَلَا تَنْصُرُونَا، وَإِنْ رَأَيْتُمُونَا قَدْ غَنِمْنَا فَلَا تَشْرَكُونَا "، فَلَمَّا غَنَّمَ اللهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَاحَهُ عَسْكَرَ الْمُشْرِكِينَ انْكَفَّتِ الرُّمَاةُ جَمِيعًا فَدَخَلُوا الْعَسْكَرَ يَنْتَهِبُونَ، وَقَدِ الْتَفَّتْ صُفُوفُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُمْ هَكَذَا، وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ الْيُمْنَى وَالْيُسْرَى، فَلَمَّا أَخْلَتِ الرُّمَاةُ تِلْكَ الْحُلَّةَ الَّتِي كَانُوا فِيهَا دَخَلَتِ الْخَيْلُ مِنْ ذَلِكَ الْمَوْضِعِ عَلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَضَرَبَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، وَقُتِلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ نَاسٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ كَانَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ حَتَّى مِنْ أَصْحَابِ لِوَاءِ الْمُشْرِكِينَ سَبْعَةً أَوْ تِسْعَةً، وَجَالَ الْمُسْلِمُونَ جَوْلَةً نَحْوَ الْخَيْلِ، وَلَمْ يَبْلُغُوا حَيْثُ يَقُولُ النَّاسُ الْغَارَ، إِنَّمَا كَانُوا تَحْتَ الْمِهْرَاسِ، وَصَاحَ الشَّيْطَانُ: قُتِلَ مُحَمَّدٌ، فَلَمْ نَشُكَّ فِيهِ أَنَّهُ حَقٌّ، قَالَ: وَإِنَّا كَذَلِكَ لَا نَشُكُّ أَنَّهُ حَقٌّ قَدْ قُتِلَ، حَتَّى طَلَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الشِّعْبَيْنِ، فَعَرَفْتُهُ بِتَكَفُّئِهِ إِذَا مَشَى، قَالَ: فَفَرِحْنَا حَتَّى كَأَنَّهُ لَمْ يُصِبْنَا مَا أَصَابَنَا، قَالَ: فَرَقَى نَحْوَنَا وَهُوَ يَقُولُ: اشْتَدَّ غَضَبُ اللهِ عَلَى قَوْمٍ دَمَّوْا وَجْهَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَيَقُولُ مَرَّةً أُخْرَى: " اللَّهُمَّ إِنَّهُ لَيْسَ لَهُمْ أَنْ يَعْلُونَا حَتَّى يَنْتَهُوا إِلَيْنَا "، فَمَكَثَ سَاعَةً وَإِذَا أَبُو سُفْيَانَ يَصِيحُ مِنْ أَسْفَلِ الْجَبَلِ: اعْلُ هُبَلُ، يَعْنِي آلِهَتَهُ، أَيْنَ ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ، أَيْنَ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ ، أَيْنَ ابْنُ الْخَطَّابِ ؟ قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ، أَفَلَا أُجِيبُهُ؟ قَالَ: " بَلَى "، قَالَ: فَلَمَّا قَالَ: اعْلُ هُبَلُ، قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : اللهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ : يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، إِنَّكَ قَدْ أَنْعَمْتَ، فَعَادَ لِمِثْلِهَا، فَقَالَ: أَيْنَ ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ، أَيْنَ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ ، أَيْنَ ابْنُ الْخَطَّابِ ؟ فَقَالَ عُمَرُ : هَذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَذَا أَبُو بَكْرٍ ، وَهَذَا أَنَا عُمَرُ ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ : يَوْمٌ بِيَوْمِ بَدْرٍ، إِنَّ الْأَيَّامَ دُوَلٌ، وَإِنَّ الْحَرْبَ سِجَالٌ. قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ : لَا سَوَاءَ، قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ، وَقَتْلَاكُمْ فِي النَّارِ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ لَتَزْعُمُونَ ذَلِكَ، لَقَدْ خِبْنَا إِذًا وَخَسِرْنَا، ثُمَّ قَالَ أَبُو سُفْيَانَ : أَمَا إِنَّكُمْ سَتَجِدُونَ فِي قَتْلَاكُمْ مُثْلًا، وَلَمْ يَكُنْ ذَلِكَ عَنْ رَأْيِ كُبَرَائِنَا، ثُمَّ أَدْرَكَتْهُ حَمِيَّةُ الْجَاهِلِيَّةِ فَقَالَ: أَمَا إِنَّهُ كَانَ ذَلِكَ لَمْ نَكْرَهْهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی معرکے میں ایسی مدد نہیں کی گئی جیسی احد میں مدد کی گئی۔ ان کی اس بات پر اعتراض کیا گیا تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میرے اور اعتراض کرنے والے کے درمیان اللہ کی کتاب (فیصل) ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”اور بے شک اللہ نے تم سے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا جب تم اس کے حکم سے انہیں قتل کر رہے تھے“ [سورۃ آل عمران: 152] ۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اور ”حَسّ“ کا معنی قتل کرنا ہے۔ ”یہاں تک کہ جب تم نے ہمت ہار دی“ سے لے کر ”اور بلاشبہ اس نے تمہیں معاف کر دیا، اور اللہ مومنوں پر فضل کرنے والا ہے“ [سورۃ آل عمران: 152] تک — اور اس سے مراد تیر انداز تھے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک نگرانی کی جگہ پر کھڑا کیا تھا اور فرمایا تھا: ”ہماری پشت کی حفاظت کرنا، اگر تم دیکھو کہ ہم قتل کیے جا رہے ہیں تو ہماری مدد کو نہ آنا، اور اگر تم دیکھو کہ ہم نے مالِ غنیمت پا لیا ہے تو ہمارے ساتھ اس میں شریک نہ ہونا۔“ جب اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غنیمت عطا فرمائی اور مشرکین کا لشکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال کر دیا تو تمام تیر انداز پیچھے ہٹ گئے اور لشکر میں مالِ غنیمت لوٹنے کے لیے داخل ہو گئے، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی صفیں اس طرح جڑی ہوئی تھیں — اور راوی نے اپنے دائیں اور بائیں ہاتھ کی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کر کے دکھائیں۔ جب تیر اندازوں نے وہ جگہ خالی کر دی جہاں وہ کھڑے تھے تو گھڑسوار اسی جگہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پر آ پڑے، تو ایک دوسرے پر تلواریں چلنے لگیں، اور مسلمانوں میں سے بہت سے لوگ شہید ہو گئے۔ حالانکہ دن کے شروع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے مشرکین کے جھنڈے والوں میں سے سات یا نو آدمی مار گرائے تھے۔ پھر مسلمانوں نے گھڑسواروں کی طرف ایک پلٹا کھایا، مگر وہ اس غار تک نہیں پہنچے جسے لوگ (بعد میں) بیان کرتے ہیں، بلکہ وہ مِہراس (پانی کے ایک تالاب) کے نیچے تھے۔ اور شیطان نے چیخ کر کہا: محمد قتل کر دیے گئے! تو ہمیں اس میں ذرا شک نہ ہوا کہ یہ سچ ہے۔ (راوی) کہتے ہیں: اور ہم اسی طرح یقین کیے بیٹھے تھے کہ یہ سچ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم شہید کر دیے گئے ہیں، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو پہاڑی راستوں کے درمیان سے نمودار ہوئے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چال سے پہچان لیا۔ (راوی) کہتے ہیں: تو ہم اس قدر خوش ہوئے کہ گویا ہمیں کچھ پہنچا ہی نہیں تھا۔ (راوی) کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف چڑھتے ہوئے فرما رہے تھے: ”اللہ کا غضب اس قوم پر شدید ہو گیا جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ خون آلود کیا۔“ (راوی) کہتے ہیں: اور ایک بار یہ بھی فرمایا: ”اے اللہ! انہیں یہ حق نہیں کہ ہم پر غالب آئیں یہاں تک کہ وہ ہم تک پہنچ جائیں۔“ پھر تھوڑی دیر ٹھہرے تو اچانک ابوسفیان پہاڑ کے دامن سے چیخ کر کہنے لگا: ہبل بلند ہو — یعنی اپنے معبودوں کا نام لے کر — کہاں ہے ابنِ ابی کبشہ، کہاں ہے ابنِ ابی قحافہ، کہاں ہے ابنِ خطاب؟ (راوی) کہتے ہیں: عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں اسے جواب نہ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں دو۔“ (راوی) کہتے ہیں: جب اس نے کہا: ہبل بلند ہو، تو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ ہی سب سے بلند اور سب سے بڑا ہے۔ (راوی) کہتے ہیں: تو ابوسفیان نے کہا: اے ابنِ خطاب! تم نے احسان کیا ہے، پھر اس نے دوبارہ وہی کہا: کہاں ہے ابنِ ابی کبشہ، کہاں ہے ابنِ ابی قحافہ، کہاں ہے ابنِ خطاب؟ تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ رہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، یہ رہے ابوبکر، اور یہ میں عمر ہوں۔ تو ابوسفیان نے کہا: بدر کے دن کا بدلہ! اور دن باری باری آتے رہتے ہیں، اور جنگ ڈول کی طرح ہے۔ (راوی) کہتے ہیں: تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: برابر نہیں، ہمارے مقتول جنت میں ہیں اور تمہارے مقتول جہنم میں ہیں۔ تو اس نے کہا: تم یہی سمجھتے ہو، تب تو ہم واقعی ناکام اور خسارے میں رہے۔ پھر ابوسفیان نے کہا: سنو! تم اپنے مقتولوں میں مثلہ (اعضاء کاٹے جانا) پاؤ گے، اور یہ ہمارے بڑوں کی رائے سے نہیں ہوا تھا۔ پھر اسے جاہلیت کی حمیت (غیرت) نے آ لیا تو کہنے لگا: ہاں، اگر ایسا ہوا بھی تو ہمیں اس پر ناگواری نہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10685]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 301، حدیث 10731»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2366
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اشْتَدَّ غَضَبُ اللهِ عَلَى مَنْ قَتَلَهُ نَبِيُّ اللهِ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَاشْتَدَّ غَضَبُ اللهِ عَلَى قَوْمٍ دَمَّوْا وَجْهَ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا غضب اس شخص پر نہایت شدید ہوا جسے اللہ کے نبی نے اللہ کی راہ میں قتل کیا ہو، اور اللہ عزوجل کا غضب اس قوم پر بھی بہت سخت ہوا جس نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہِ انور کو خون آلود کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2366]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: أخرجه البخاري .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3846، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2604، وأخرجه فتح الباري برقم: 3817، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3217، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10731، 11635، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2881، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2362»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں