🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1176. حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26529 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 26529، 26669
سنن ابوداود: 2122، 3119
سنن ترمذی: 3511
سنن نسائی: 3256
الفتح الربانی: 6902، 6943، 9421، 10749
صحیح ابن حبان: 2949
المعجم الکبیر للطبرانی: 19854
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6907، 6908، 6996
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2949
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، وَأَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: يَزِيدُ أَخْبَرَنَا، وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ فَلْيَقُلْ: إِنَّا لِلَّهِ وَأَنَا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي، فَأْجُرْنِي فِيهَا، وَأَبْدِلْنِي بِهَا خَيْرًا مِنْهَا"، فَلَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ قُلْتُهَا، فَجَعَلْتُ كُلَّمَا بَلَغْتُ: أَبْدَلَنِي خَيْرًا مِنْهَا، قُلْتُ فِي نَفْسِي: وَمَنْ خَيْرٌ مِنْ أَبِي سَلَمَةَ؟ فَلَمَّا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، بَعَثَ إِلَيْهَا أَبُو بَكْرٍ يَخْطُبُهَا، فَلَمْ تَزَوَّجْهُ، ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْهَا عُمَرُ يَخْطُبُهَا، فَلَمْ تَزَوَّجْهُ، فَبَعَثَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَخْطُبُهَا عَلَيْهِ قَالَتْ: أَخْبِرْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنِّي امْرَأَةٌ غَيْرَى، وَأَنِّي امْرَأَةٌ مُصْبِيَةٌ، وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْ أَوْلِيَائِي شَاهِدًا، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ:" ارْجِعْ إِلَيْهَا، فَقُلْ لَهَا: أَمَّا قَوْلُكِ: إِنِّي امْرَأَةٌ غَيْرَى، فَأَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ يُذْهِبَ غَيْرَتَكِ، وَأَمَّا قَوْلُكِ: إِنِّي امْرَأَةٌ مُصْبِيَةٌ، فَتُكْفَيْنَ صِبْيَانَكِ، وَأَمَّا قَوْلُكِ: إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ أَوْلِيَائِكِ شَاهِدًا، فَلَيْسَ مِنْ أَوْلِيَائِكِ شَاهِدٌ وَلا غَائِبٌ يَكْرَهُ ذَلِكَ"، فَقَالَتْ لابْنِهَا: يَا عُمَرُ، قُمْ فَزَوِّجْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَزَوَّجَهُ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَأْتِيهَا لِيَدْخُلَ بِهَا، فَإِذَا رَأَتْهُ أَخَذَتِ ابْنَتَهَا زَيْنَبَ، فَجَعَلَتْهَا فِي حِجْرِهَا، فَيَنْقَلِبُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَلِمَ بِذَلِكَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، وَكَانَ أَخَاهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ، فَجَاءَ إِلَيْهَا، فَقَالَ: أيْنَ هَذِهِ الْمَقْبُوحَةُ الَّتِي قَدْ آذَيْتِ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَأَخَذَهَا فَذَهَبَ بِهَا، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا فَجَعَلَ يَضْرِبُ بِبَصَرِهِ فِي جَوَانِبِ الْبَيْتِ، وَقَالَ:" مَا فَعَلَتْ زَيْنَبُ؟" قَالَتْ: جَاءَ عَمَّارٌ فَأَخَذَهَا فَذَهَبَ بِهَا، فَبَنَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:" إِنِّي لا أَنْقُصُكِ مِمَّا أَعْطَيْتُ فُلانَةَ رَحَائَيْنِ، وَجَرَّتَيْنِ، وَمِرْفَقَةً حَشْوُهَا لِيفٌ"، وَقَالَ:" إِنْ سَبَّعْتُ لَكِ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: لَفْظُ الإِسْنَادِ لإِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَجَّاجِ، وَالْمَتْنُ لِيَزِيدَ بْنِ هَارُونَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جسے کوئی مصیبت لاحق ہو وہ یہ دعا پڑھ لے: «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي، فَأْجُرْنِي فِيهَا، وَأَبْدِلْ لِي بِهَا خَيْرًا مِنْهَا» ”بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں اور بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے؛ اے اللہ! میں اپنی مصیبت کے ثواب کی امید تیری بارگاہ میں رکھتی ہوں، تو مجھے اس کا اجر عطا کرنا اور اس (فوت شدہ چیز) کی جگہ مجھے بہتر بدل عطا کر دینا۔““ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، میں نے یہ دعا پڑھ لی اور میں نے یہی کہا کہ: ”تو مجھے اس سے بہتر عطا کرنا“، پھر میں نے سوچا سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے بہتر اور کون ہو سکتا ہے؟ جب سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی عدت گزر گئی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں نکاح کا پیغام بھیجا، لیکن انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ شادی نہیں کی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں نکاح کا پیغام بھیجا، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی شادی نہیں کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کو اپنے پیغام کے ہمراہ ان کی طرف بھیجا، تو انہوں نے عرض کی: ”آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بتا دیں میں ایک غیرت (رشک) والی عورت ہوں اور میں چھوٹے بچوں والی عورت ہوں اور میرے اولیاء میں سے کوئی یہاں موجود نہیں ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اس کے پاس واپس جاؤ اور اس سے کہو: جہاں تک تمہارے یہ کہنے کا تعلق ہے کہ میں ایک غیرت (رشک) والی عورت ہوں، تو میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کروں گا کہ وہ تمہاری غیرت ختم کر دے، جہاں تک تمہارے یہ کہنے کا تعلق ہے کہ تم چھوٹے بچوں والی عورت ہو، تو تمہارے بچوں کی کفالت کر دی جائے گی اور جہاں تک تمہارے یہ کہنے کا تعلق ہے کہ تمہارے اولیاء میں سے کوئی یہاں موجود نہیں ہے، تو تمہارے موجود یا غیر موجود اولیاء میں سے کوئی بھی اس کو ناپسند نہیں کرے گا۔“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اپنے بیٹے سے کہا: ”اے عمر! تم اٹھو اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (میری) شادی کر دو۔“ تو انہوں نے ان کی شادی کروا دی؛ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے تاکہ ان کے ہاں رات بسر کریں، جب سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، تو انہوں نے اپنی بیٹی زینب کو پکڑا اور اسے اپنی گود میں بٹھا لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے؛ اس بات کی اطلاع سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کو ملی جو ان کے رضائی بھائی تھے، تو وہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور بولے: ”وہ لڑکی کہاں ہے جس کی وجہ سے تم نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف پہنچائی ہے؟“ پھر انہوں نے اس بچی کو لیا اور اپنے ساتھ لے گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر کے کناروں میں نظر ڈالی اور دریافت کیا: ”تم نے زینب کے ساتھ کیا کیا ہے؟“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہما آئے تھے، انہوں نے اس بچی کو پکڑا اور اپنے ساتھ لے گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات بسر کی؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے فلاں (زوجہ کو) جو کچھ دیا ہے اس میں تمہارے لیے کوئی کمی نہیں کروں گا؛ دو چکیاں ہیں، دو مٹکے ہیں اور ایک تکیہ جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں سات دن تمہارے پاس رہوں گا، تو دوسری ازواجِ مطہرات کے پاس بھی سات دن رہوں گا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سند کے الفاظ ابراہیم بن حجاج کے نقل کردہ ہیں اور متن کے الفاظ یزید بن ہارون کے نقل کردہ ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 2949]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 918، 1460، وابن الجارود فى "المنتقى"، 766، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2949، 4065، 4210، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2750، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2122، 3119، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3511، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2256، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1598، 1917، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3733، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16602» «رقم طبعة با وزير 2938»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (293): م نحوه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19854
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ ، وَحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَيَّاطُ ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا مِنْ عَبْدٍ يُصَابُ بِمُصِيبَةٍ، فَيَقُولُ إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي، فَأْجُرْنِي فِيهَا خَيْرًا مِنْهَا، إِلَّا آجَرَهُ اللهُ فِي مُصِيبَتِهِ، فَأَعْقَبَهُ اللهُ خَيْرًا مِنْهَا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو بندہ بھی کسی مصیبت میں مبتلا ہو اور یہ کہے: ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں، اے اللہ! میں تیرے پاس اپنی مصیبت کا اجر چاہتا ہوں، پس مجھے اس میں اجر عطا فرما اور اس کے بدلے میں مجھے بہتر عطا فرما، تو اللہ اسے اس کی مصیبت میں اجر عطا فرماتا ہے اور اسے اس سے بہتر بدلہ عطا فرماتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19854]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 262، حدیث 550»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6907
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا أَصَابَتْ أَحَدَكُمْ مُصِيبَةٌ فَلْيَقُلْ: إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي فَأْجُرْنِي فِيهَا وَأَبْدِلْنَا بِهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلَمَّا قُبِضَ أَبُو سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قُلْتُ: إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي، فَأْجُرْنِي فِيهَا، فَكُنْتُ إِذَا أَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ: وَأَبْدِلْنِي بِهَا خَيْرًا، قُلْتُ: وَمَنْ خَيْرٌ مِنْ أَبِي سَلَمَةَ ؟ قَالَتْ: فَلَمْ أَزَلْ حَتَّى قُلْتُهَا، فَلَمَّا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا خَطَبَهَا أَبُو بَكْرٍ فَرَدَّتْهُ، وَخَطَبَهَا عُمَرُ فَرَدَّتْهُ، ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَطَبَهَا، فَقَالَتْ: مَرْحَبًا بِرَسُولِ اللهِ وَبِرَسُولِهِ، أَقْرِئْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَخْبِرْهُ أَنِّي امْرَأَةٌ غَيْرَى، وَأَنِّي مُصْبِيَةٌ، وَأَنَّهُ لَيْسَ لِي أَحَدٌ مِنْ أَوْلِيَائِي شَاهِدٌ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَمَّا قَوْلُكِ: إِنِّي غَيْرَى فَإِنِّي أَدْعُو اللهَ عَزَّ وَجَلَّ فَيُذْهِبُ غَيْرَتَكِ، وَأَمَّا قَوْلُكِ: إِنِّي مُصْبِيَةٌ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ سَيَكْفِيكِ صِبْيَانَكِ، وَأَمَّا أَوْلِيَاؤُكِ فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْهُمْ شَاهِدٌ وَلَا غَائِبٌ إِلَّا سَيَرْضَانِي، فَقَالَتْ لِابْنِهَا: قُمْ يَا عُمَرُ فَزَوِّجْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزَوَّجَهَا إِيَّاهُ، وَقَالَ لَهَا: أَمَا لَا أُنْقِصُكِ مِمَّا أَعْطَيْتُ أُخْتَكِ فُلَانَةَ: جَرَّتَيْنِ وَوِجَاءَيْنِ وَوِسَادَةً مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِيهَا وَهِيَ تُرْضِعُ زَيْنَبَ ، فَكَانَتْ إِذَا جَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَذَتْهَا فَوَضَعَتْهَا فِي حَجْرِهَا، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيِيًّا كَرِيمًا، فَفَطِنَ لَهَا عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ ، وَكَانَ أَخَاهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ، فَأَرَادَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَأْتِيَهَا ذَاتَ يَوْمٍ، فَجَاءَ عَمَّارٌ فَدَخَلَ عَلَيْهَا، فَانْتَشَطَ زَيْنَبَ مِنْ حَجْرِهَا، وَقَالَ: دَعِي هَذِهِ الْمَقْبُوحَةَ الْمَشْقُوحَةَ الَّتِي قَدْ آذَيْتِ بِهَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ، فَجَعَلَ يُقَلِّبُ بَصَرَهُ فِي الْبَيْتِ، وَيَقُولُ: أَيْنَ زُنَابُ؟ مَا فَعَلَتْ زُنَابُ؟ مَا لِي لَا أَرَى زُنَابَ؟ قَالَتْ: جَاءَ عَمَّارٌ فَذَهَبَ بِهَا، فَبَنَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَهْلِهِ، فَقَالَ لَهَا: إِنْ شِئْتِ أَنْ أُسَبِّعَ لَكِ كَمَا سَبَّعْتُ لِلنِّسَاءِ.؟
ثابت البنانی رحمہ اللہ، ابنِ عمر بن ابی سلمہ رحمہ اللہ سے، وہ اپنے والد سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے اور وہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کوئی مصیبت پہنچے تو اسے یہ کہنا چاہیے: «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي فَأْجُرْنِي فِيهَا وَأَبْدِلْنَا بِهَا خَيْرًا مِنْهَا» ”بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے، اے اللہ! میں اپنی اس مصیبت پر تیرے ہی پاس اجر کی امید رکھتی ہوں، پس مجھے اس کا اجر عطا فرما اور ہمیں اس کے بدلے اس سے بہتر نعم البدل عطا فرما“۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ جب سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو میں نے کہا: «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي، فَأْجُرْنِي فِيهَا» ”ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں، اے اللہ! میں اپنی اس مصیبت پر تیرے ہی پاس اجر کی طلب گار ہوں، پس مجھے اس پر اجر عطا فرما“۔ پھر جب میں نے یہ کہنا چاہا کہ ”اور مجھے اس سے بہتر بدل عطا فرما“ تو میں نے (دل میں) سوچا کہ بھلا ابو سلمہ سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ وہ کہتی ہیں کہ پھر میں مسلسل یہ دعا پڑھتی رہی یہاں تک کہ آخر کار میں نے یہ کلمات کہہ دیے۔ پھر جب ان کی عدت گزر گئی تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں نکاح کا پیغام بھیجا جسے انہوں نے رد کر دیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پیغام بھیجا تو انہیں بھی انکار کر دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا قاصد بھیج کر نکاح کا پیغام دیا تو انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے قاصد کو خوش آمدید! آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کر دیں اور انہیں بتا دیں کہ میں ایک انتہائی غیرت مند عورت ہوں، بال بچوں والی ہوں اور یہاں میرا کوئی ولی (سرپرست) موجود نہیں ہے“۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیغام بھجوایا: ”تمہارا یہ کہنا کہ تم غیرت مند ہو تو میں اللہ عزوجل سے دعا کروں گا کہ وہ تمہاری غیرت کا غلبہ دور فرما دے، اور تمہارا یہ کہنا کہ تم بال بچوں والی ہو تو اللہ عزوجل تمہارے بچوں کی کفالت کے لیے کافی ہو جائے گا، اور جہاں تک تمہارے اولیاء کا تعلق ہے تو ان میں سے کوئی بھی حاضر ہو یا غائب، وہ مجھ پر (تمہارے نکاح کے لیے) ضرور راضی ہوگا“۔ چنانچہ انہوں نے اپنے بیٹے سے کہا: ”اے عمر! اٹھو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میرا نکاح کر دو“، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا نکاح کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”میں تمہیں اس سے کم نہیں دوں گا جو میں نے تمہاری فلاں بہن (ازواجِ مطہرات) کو دیا ہے یعنی دو مٹی کے گھڑے، دو چکیاں اور چمڑے کا ایک تکیہ جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی“۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لایا کرتے تھے جبکہ وہ (سیدہ) زینب کو دودھ پلا رہی ہوتی تھیں، تو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے تو وہ بچی کو پکڑ کر اپنی گود میں رکھ لیتیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی باحیا اور کریم طبیعت کے مالک تھے۔ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے—جو ان کے رضاعی بھائی تھے—یہ صورتحال بھانپ لی، ایک دن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پاس تشریف لانے کا ارادہ فرمایا تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ آئے اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس داخل ہو کر زینب کو ان کی گود سے اٹھا لیا اور کہا: ”اس بچی کو چھوڑ دو جس کے ذریعے تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (خلوت میں) تکلیف پہنچاتی ہو“۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور گھر میں داخل ہو کر ادھر ادھر نظر دوڑائی اور فرمانے لگے: «أَيْنَ زُنَابُ؟ مَا فَعَلَتْ زُنَابُ؟ مَا لِي لَا أَرَى زُنَابُ؟» ”زناب (زینب) کہاں ہے؟ زناب نے کیا کیا؟ کیا بات ہے میں زناب کو نہیں دیکھ رہا؟“ انہوں نے عرض کی: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ آئے تھے اور اسے لے گئے ہیں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شب باشی فرمائی اور ان سے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہارے پاس سات دن قیام کروں جیسا کہ میں نے دیگر ازواج کے لیے سات دن مقرر کیے تھے؟“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6907]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 918، 919، 1460، 2653، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 977، 3511، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1825، 3254، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2122، 3115، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1447، 1917، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26129، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2210، وأخرجه فتح الباري برقم: 1180، وأخرجه مسند البزار برقم: 3669، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2788، 6701، 6823، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 604، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2949، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5753، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7215، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3267/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6871»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6908
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ جَاءَ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، فَقَالَ: لَقَدْ سَمِعْتُ حَدِيثًا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ كَذَا وَكَذَا وَلَا أَدْرِي مَا عَدَلَ بِهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّهُ لَا تُصِيبُ أَحَدًا مُصِيبَةٌ فَيَسْتَرْجِعَ عِنْدَ ذَلِكَ، ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي هَذِهِ، اللَّهُمَّ أَخْلِفْنِي مِنْهَا بِخَيْرٍ مِنْهَا، إِلَّا أَعْطَاهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : فَلَمَّا أُصِيبَ أَبُو سَلَمَةَ ، قُلْتُ: اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي هَذِهِ، وَلَمْ تَطِبْ نَفْسِي أَنْ أَقُولَ: اللَّهُمَّ أَخْلِفْنِي مِنْهَا بِخَيْرٍ مِنْهَا، قُلْتُ: مَنْ خَيْرٌ مِنْ أَبِي سَلَمَةَ ؟ أَلَيْسَ، وَلَيْسَ؟ ثُمَّ قَالَتْ ذَلِكَ، فَلَمَّا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا أَرْسَلَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُهَا، فَقَالَتْ: مَرْحَبًا بِرَسُولِ اللهِ، إِنَّ فِيَّ خِلَالًا ثَلَاثًا: أَنَا امْرَأَةٌ مُصْبِيَةٌ، وَأَنَا امْرَأَةٌ شَدِيدَةُ الْغَيْرَةِ، وَأَنَا امْرَأَةٌ لَيْسَ هَاهُنَا مِنْ أَوْلِيَائِي أَحَدٌ شَاهِدًا فَيُزَوِّجُنِي، فَغَضِبَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ مِمَّا غَضِبَ لِنَفْسِهِ حِينَ رَدَّتْهُ، فَأَتَاهَا عُمَرُ ، فَقَالَ: أَنْتِ الَّتِي تَرُدِّينَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَا تَرُدِّينَهُ؟ فَقَالَتْ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، فِيَّ كَذَا وَكَذَا، أَتَاهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَمَّا مَا ذَكَرْتِ مِنْ غَيْرَتِكِ فَإِنِّي أَدْعُو اللهَ أَنْ يُذْهِبَهَا، وَأَمَّا مَا ذَكَرْتِ مِنْ صِبْيَتِكِ فَإِنَّ اللهَ سَيَكْفِيهِمْ، وَأَمَّا مَا ذَكَرْتِ أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَوْلِيَائِكِ أَحَدٌ شَاهِدًا فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَوْلِيَائِكِ أَحَدٌ شَاهِدٌ وَلَا غَائِبٌ يَكْرَهُنِي، فَقَالَتْ لِابْنِهَا: زَوِّجْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزَوَّجَهُ، فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أُنْقِصْكِ مِمَّا أَعْطَيْتُ فُلَانَةَ.
قَالَ ثَابِتٌ لِابْنِ أُمِّ سَلَمَةَ: وَمَا أَعْطَى فُلَانَةَ؟ قَالَ: جَرَّتَيْنِ تَضَعُ فِيهِمَا حَاجَتَهَا، وَرَحًى، وَوِسَادَةً مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ.
ثُمَّ انْصَرَفَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِيهَا، فَلَمَّا رَأَتْهُ وَضَعَتْ زَيْنَبَ ، أَصْغَرَ وَلَدِهَا، فِي حَجْرِهَا، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهَا انْصَرَفَ، وَكَانَ حَيِيًّا كَرِيمًا، ثُمَّ أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِيهَا، فَلَمَّا رَأَتْهُ وَضَعَتْهَا فِي حَجْرِهَا، فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِيهَا، فَوَضَعَتْهَا فِي حَجْرِهَا، فَأَقْبَلَ عَمَّارٌ مُسْرِعًا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْتَزَعَهَا مِنْ حَجْرِهَا، وَقَالَ: هَاتِ هَذِهِ الْمَشْقُوحَةَ الَّتِي مَنَعَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجَتَهُ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَرَهَا قَالَ: أَيْنَ زُنَابُ؟ قَالَتْ: أَخَذَهَا عَمَّارٌ ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَهْلِهِ، فَكَانَتْ فِي النِّسَاءِ كَأَنَّهَا لَيْسَتْ مِنْهُنَّ لَا تَجِدُ مَا يَجِدْنَ مِنَ الْغَيْرَةِ.
ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مجھے سیدنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے صاحبزادے نے بیان کیا کہ سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور کہنے لگے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ایسی حدیث سنی ہے جو مجھے فلاں فلاں چیز سے زیادہ محبوب ہے، اور مجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے اسے کس چیز کے برابر قرار دیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یقیناً جب بھی کسی شخص کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے اور وہ اس وقت کلمہ استرجاع (اناللہ) پڑھتا ہے پھر یہ دعا کرتا ہے: «اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي هَذِهِ، اللَّهُمَّ أَخْلِفْنِي مِنْهَا بِخَيْرٍ مِنْهَا» ”اے اللہ! میں اپنی اس مصیبت پر تیرے ہاں اجر کی امید رکھتا ہوں، اے اللہ! تو مجھے اس کا اس سے بہتر نعم البدل عطا فرما“، تو اللہ عزوجل اسے ضرور (بہتر بدل) عطا فرماتا ہے۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر جب سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات کی مصیبت آئی تو میں نے (پہلے تو) کہا: اے اللہ! میں اپنی اس مصیبت پر تیرے ہاں اجر کی امید رکھتی ہوں، لیکن میرا دل یہ کہنے پر آمادہ نہیں ہو رہا تھا کہ ”اے اللہ! مجھے اس کا اس سے بہتر نعم البدل عطا فرما“، میں (اپنے دل میں) کہتی تھی کہ بھلا سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ کیا ان میں ایسی ایسی خوبیاں نہیں تھیں؟ پھر بالآخر میں نے وہ دعا پڑھ لی، چنانچہ جب ان کی عدت گزر گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف نکاح کا پیغام بھیجا، انہوں نے جواباً عرض کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش آمدید، لیکن مجھ میں تین باتیں (رکاوٹ کے طور پر) ہیں؛ ایک تو میں بچوں والی عورت ہوں، دوسرا یہ کہ میں نہایت غیرت مند خاتون ہوں، اور تیسرا یہ کہ میرا یہاں کوئی ایسا ولی موجود نہیں جو میرا نکاح کر سکے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر اس سے بھی زیادہ شدید غصہ آیا جتنا انہیں اپنے لیے اس وقت آیا تھا جب انہوں نے (ان کا پیغام) لوٹا دیا تھا، چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور کہا: کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوٹاتی ہو؟ تم کس بنیاد پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام رد کر رہی ہو؟ انہوں نے کہا: اے ابن خطاب! مجھ میں یہ یہ عذرات ہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”رہی بات تمہاری غیرت کی جو تم نے ذکر کی، تو میں اللہ سے دعا کروں گا کہ وہ اسے تم سے دور فرما دے، اور تمہارے بچوں کا جو ذکر کیا تو اللہ عنقریب ان کے لیے کافی ہوگا، اور رہا تمہارا یہ کہنا کہ تمہارے اولیاء میں سے کوئی یہاں موجود نہیں تو تمہارے اولیاء میں سے خواہ کوئی حاضر ہو یا غائب، کوئی بھی ایسا نہیں جو مجھے (اس رشتے کے لیے) ناپسند کرے“۔ تب سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اپنے بیٹے سے کہا: اٹھو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح کر دو، چنانچہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا نکاح کر دیا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یاد رکھو! میں نے تمہارے مہر میں ان چیزوں سے کوئی کمی نہیں کی جو میں نے فلاں خاتون کو دی تھیں“۔ ثابت رحمہ اللہ نے سیدنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے صاحبزادے سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کیا دیا تھا؟ انہوں نے بتایا: دو مٹکے جن میں وہ اپنی ضرورت کا سامان رکھتی تھیں، ایک چکی اور ایک چمڑے کا تکیہ جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب (خلوت کے لیے) ان کے پاس تشریف لاتے تو جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتیں تو اپنی سب سے چھوٹی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو اپنی گود میں لے لیتیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب آتے اور یہ صورتحال دیکھتے تو (نہایت حیا کی وجہ سے) واپس لوٹ جاتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ شرم و حیا والے اور کریم تھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ تشریف لائے تو انہوں نے پھر بچی کو گود میں لے لیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیسری بار تشریف لائے اور انہوں نے پھر اسے گود میں بٹھا لیا، اتنے میں سیدنا عمار رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہنچنے سے پہلے تیزی سے آئے اور بچی کو ان کی گود سے چھین لیا اور (بطورِ پیار و ڈانٹ) کہا: اس بچی کو ادھر لاؤ جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی ضرورت سے روک رکھا ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو بچی کو وہاں نہ پایا اور دریافت فرمایا: ”زناب (زینب کا پیار والا نام) کہاں ہے؟“ انہوں نے بتایا کہ اسے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ لے گئے ہیں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اہلیہ کے پاس تشریف لے گئے، اس کے بعد سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا دیگر ازواجِ مطہرات کے درمیان اس حال میں رہیں کہ گویا وہ ان جیسی نہ تھیں، یعنی اب وہ ویسی غیرت محسوس نہیں کرتی تھیں جیسی دیگر ازواج کرتی تھیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6908]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 918، 919، 1460، 2653، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 977، 3511، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1825، 3254، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2122، 3115، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1447، 1917، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26129، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2210، وأخرجه فتح الباري برقم: 1180، وأخرجه مسند البزار برقم: 3669، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2788، 6701، 6823، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 604، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2949، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5753، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7215، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3267/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6872»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6996
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا تَزَوَّجَ أُمَّ سَلَمَةَ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: لَيْسَ بِكِ عَلَى أَهْلِكِ هَوَانٌ، إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ، وَإِنْ سَبَّعْتُ لَكِ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا تو ان کے پاس تین دن قیام فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: «لَيْسَ بِكِ عَلَى أَهْلِكِ هَوَانٌ، إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ، وَإِنْ سَبَّعْتُ لَكِ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي» ”تمہارے شوہر کے ہاں تمہاری کوئی ناقدری اور بے وقعتی نہیں ہے، اگر تم چاہو تو میں تمہارے پاس سات دن قیام کر لوں، لیکن اگر میں نے تمہارے لیے سات دن قیام کیا تو پھر مجھے اپنی تمام ازواجِ مطہرات کے پاس بھی سات سات دن ہی قیام کرنا ہو گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6996]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1460، 2653، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2122، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1917، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25965، 25990، 26079، 26129، 26181، 26182، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1123، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2210، وأخرجه فتح الباري برقم: 4982، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2788، 6701، 6823، 6832، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 14529، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2612، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6960»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں