🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1187. حَدِيثُ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26987 (کل: 13 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 26987، 26912، 26988
سنن ابوداود: 1699
سنن نسائی: 2552
المعجم الکبیر للطبرانی: 20616، 20617، 20618، 20620، 20624، 20625، 20626، 20627
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20625
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ: لَيْسَ لِي مَالٌ إِلَّا شَيْءٌ يُدْخِلُهُ الزُّبَيْرُ قَالَ: ارْضَخِي وَلَا تُوكِي فَيُوكَى عَلَيْكِ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، میں نے عرض کیا: میرے پاس اس کے سوا کوئی مال نہیں جو زبیر لاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تھوڑا تھوڑا دیتی رہو، اور تھیلی کا منہ بند نہ رکھو، ورنہ تم پر بند کر دیا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20625]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 95، حدیث 254»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20626
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ ، ثَنَا جَمِيلُ بْنُ عَنْبَسَةَ أَبُو النَّضْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَيْسَ لِي مَالٌ فَأَرْضَخُ إِلَّا مَا أَدْخَلَ بَيْتِيَ الزُّبَيْرُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَسْمَاءُ ، ارْضَخِي وَلَا تُوكِي فَيُوكَى عَلَيْكِ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس صدقہ کرنے کو اس کے سوا کوئی مال نہیں جو زبیر میرے گھر لاتے ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اسماء! تھوڑا تھوڑا دیتی رہو، اور تھیلی کا منہ بند نہ رکھو، ورنہ تم پر بند کر دیا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20626]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 95، حدیث 255»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20627
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، ثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمٍ الْمَكِّيُّ ، وَعَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْوَرْدِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَأْتِينِي السَّائِلُ فَأَتَصَدَّقُ عَلَيْهِ مِنْ بَيْتِ الزُّبَيْرِ مِنْ غَيْرِ إِذْنِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْضَخِي وَلَا تُوكِي فَيُوكَى عَلَيْكِ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، میں نے عرض کیا: میرے پاس سائل آتا ہے تو کیا میں زبیر کے گھر میں سے ان کی اجازت کے بغیر اسے صدقہ دے دوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تھوڑا تھوڑا دیتی رہو، اور تھیلی کا منہ بند نہ رکھو، ورنہ تم پر بند کر دیا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20627]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 96، حدیث 256»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں