الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1193. حَدِيثُ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27023 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 703
الفتح الربانی: 6273
حدیث نمبر: 27023
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ ، قَالَتْ: أَهْدَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِنَاعًا مِنْ رُطَبٍ وَأَجْرٍ زُغْبٍ , قَالَتْ: فَأَعْطَانِي مِلْءَ كَفَّيْهِ حُلِيًّا أَوْ قَالَ ذَهَبًا، فَقَالَ:" تَحَلَّيْ بِهَذَا" .
حضرت ربیع رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک تھالی میں کچھ تر کھجوریں اور کچھ چھوٹی ککڑیاں ہدیہ کے طور پر پیش کیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی دونوں ہتھیلیاں بھر کر زیورات یا سونا عطا فرمایا اور فرمایا: ”اس سے زیور بنا لینا۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27023]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شريك وابن عقيل
حدیث نمبر: 202
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ، قَالَتْ: «أَتيتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِنَاعٍ مِنْ رُطَبٍ وَأَجْرٍ زُغْبٍ، فَأَعْطَانِي مِلْءَ كَفِّهِ حُلِيًّا» أَوْ قَالَتْ: ذَهَبًا
سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تر کھجوروں اور چھوٹی ککڑیوں کا تھال، جن پر ابھی روئی باقی تھی، لے کر حاضر ہوئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ہتھیلی بھر کر زیور دیا، یا فرمایا: سونا عطا کیا۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى فاكهة رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 202]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
«مسند احمد (359/6)، المعجم الكبير للطبراني (273/24 ح 694) وحسنه الهيثمي فى المجمع (13/9)!»
اس روایت کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے:
➊ عبداللہ بن محمد بن عقیل جمہور کے نزدیک ضعیف راوی ہے۔
➋ شریک القاضی مدلس تھے اور یہ سند «عن» سے ہے، لہٰذا اسے حسن قرار دینا غلط ہے۔
نیز دیکھئے حدیث سابق: 201
«مسند احمد (359/6)، المعجم الكبير للطبراني (273/24 ح 694) وحسنه الهيثمي فى المجمع (13/9)!»
اس روایت کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے:
➊ عبداللہ بن محمد بن عقیل جمہور کے نزدیک ضعیف راوی ہے۔
➋ شریک القاضی مدلس تھے اور یہ سند «عن» سے ہے، لہٰذا اسے حسن قرار دینا غلط ہے۔
نیز دیکھئے حدیث سابق: 201
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 355
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ، قَالَتْ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِنَاعٍ مِنْ رُطَبٍ وَأَجْرٍ زُغْبٍ فَأَعْطَانِي مِلْءَ كَفِّهِ حُلِيًّا وَذَهَبًا»
سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تر کھجوروں اور چھوٹی ککڑیوں کا تھال لے کر آئی جن پر ابھی روئی باقی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی ہتھیلی بھر کے زیور اور سونا عطا کیا۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى خلق رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 355]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
دیکھئے حدیث سابق: 202
دیکھئے حدیث سابق: 202
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 703
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، نا شَرِيكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: سَمِعْتُ الرُّبَيِّعَ بِنْتَ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَاعٍ مِنْ رَطْبٍ وَأَجْرًا مِنْ زُغْبٍ، فَجَعَلَ فِي كَفِّي حُلِيًّا أَوْ ذَهَبًا فَقَالَ: ( (تَحَلِّي) ) .
سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں تازہ کھجوروں کا ایک طباق اور چھوٹی چھوٹی ککڑیاں جن پر خفیف سا رواں تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر آئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ میں سونے کا زیور رکھ دیا اور فرمایا: ”اسے پہن لینا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 703]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 359/6 . قال شعيب الارناوط: اسناده ضعيف .»
حدیث نمبر: 27020
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ ، قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِنَاعٍ فِيهِ رُطَبٌ وَأَجْرُ زُغْبٍ، فَوَضَعَ فِي يَدِي شَيْئًا، فَقَالَ: " تَحَلَّيْ بِهَذَا، وَاكْتَسِي بِهَذَا" .
حضرت ربیع رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک تھالی میں کچھ تر کھجوریں رکھ کر اور کچھ چھوٹی ککڑیاں لے کر حاضر ہوئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ میں کچھ رکھ دیا اور فرمایا: ”اس کا زیور بنا لینا یا کپڑے بنا لینا۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27020]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شريك وابن عقيل
حدیث نمبر: 6273
عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَهْدَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قِنَاعًا مِنْ رُطَبٍ وَأَجْرٍ زُغْبٍ قَالَتْ فَأَعْطَانِي مِلْءَ كَفَّيْهِ حُلِيًّا أَوْ قَالَ ذَهَبًا فَقَالَ تَحَلَّيْ بِهَذَا وَفِي رِوَايَةٍ وَاكْتَسِي بِهَذَا
۔ سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھجوروں اور چھوٹے کھیروں کی ایک طشتری دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زیوریا سونے کے دو چلو بھر کر مجھے دیئے اور فرمایا: اس سے زینت حاصل کر۔ ایک روایت میں ہے: اس کو پہن۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6273]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف شريك بن عبد الله النخعي وابن عقيل۔ أخرجه الترمذي في ’’الشمائل‘‘: 204، 349، والطبراني في ’’الكبير‘‘: 24/ 694، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27023 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27563»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف شريك بن عبد الله النخعي وابن عقيل۔ أخرجه الترمذي في ’’الشمائل‘‘: 204
حدیث نمبر: 21064
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سَوْرَةَ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ ، قَالُوا: ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ ، قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِقِنَاعٍ مِنْ رُطَبٍ، وَأَجْرٍ زُغْبٍ فَأَعْطَانِي مِلْءَ كَفِّي حُلِيًّا أَوْ ذَهَبًا.
سیدہ رُبَیِّع بنت مُعَوِّذ بن عفراء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک طبق میں تازہ کھجوریں اور نرم و ملائم ککڑیاں لے کر آئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میری ہتھیلی بھر کر زیور یا سونا عطا فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21064]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 273، حدیث 694»
حدیث نمبر: 21067
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبَّادٍ الْخَطَّابِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ ، قَالَتْ: بَعَثَنِي مُعَوِّذُ بْنُ عَفْرَاءَ بِقِنَاعٍ مِنْ رُطَبٍ عَلَيْهِ أَجْرٌ مِنْ قِثَّاءٍ زُغْبٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ الْقِثَّاءَ، وَكَانَتْ طَيْبَةً، قَدْ قَدِمَتْ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَمَلَأَ يَدَهُ مِنْهَا فَأَعْطَانِيهَا.
سیدہ رُبَیِّع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میرے والد معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہ نے مجھے ایک طبق میں تازہ کھجوریں دے کر، جس پر نرم ککڑیاں رکھی تھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ککڑی پسند تھی۔ اس وقت بحرین سے کچھ مال آیا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے اپنا ہاتھ بھر کر مجھے عطا فرما دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21067]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 274، حدیث 697»