🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1196. حَدِيثُ أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27032 (کل: 36 مقامات، 17 کتب)
مسند احمد: 27032، 27377
صحیح بخاری: 2788، 2789، 2799، 2800، 2894، 2895، 6282، 6283
صحیح مسلم: 4934، 4935، 4936
سنن ابوداود: 2490
سنن ترمذی: 1645
سنن نسائی: 3173، 3174
سنن ابن ماجہ: 2776
مسند اسحاق بن راہویہ: 526
سنن دارمی: 2458
مشکوۃ المصابیح: 5859
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 996
اللؤلؤ والمرجان: 1246
الفتح الربانی: 4837، 11993
صحیح ابن حبان: 4608، 6667، 7189
الجامع الكامل: 7816، 11691
السنن الكبرى للبيهقي: 18534، 18535
المعجم الکبیر للطبرانی: 21781، 21782، 21783، 21784
31 تا 36
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18534
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْإِمَامُ،، ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ، وَأَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ الْحِيرِيُّ، وَأَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ قَالُوا: أنبأ ⦗٢٧٩⦘ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ فَتُطْعِمُهُ، وَكَانَتْ أُمُّ حَرَامٍ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَأَطْعَمَتْهُ، ثُمَّ جَلَسَتْ تَفْلِي رَأْسَهُ، فَنَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ قَالَت: فَقُلْتُ: مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَيَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللهِ يَرْكَبُونَ ثَبَجَ هَذَا الْبَحْرِ مُلُوكًا عَلَى الْأَسِرَّةِ"، أَوْ مِثْلَ الْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ، يَشُكُّ أَيُّهُمَا. قَالَ: قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. فَدَعَا لَهَا، ثُمَّ وَضَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ فَنَامَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ:" نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَيَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللهِ"، كَمَا قَالَ فِي الْأُولَى، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ:" أَنْتِ مِنَ الْأَوَّلِينَ". فَرَكِبَتْ أُمُّ حَرَامٍ بِنْتُ مِلْحَانَ الْبَحْرَ فِي زَمَنِ مُعَاوِيَةَ فَصُرِعَتْ عَنْ دَابَّتِهَا حِينَ خَرَجَتْ مِنَ الْبَحْرِ فَهَلَكَتْ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ وَغَيْرِهِ، عَنْ مَالِكٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے پاس کھانے کے لیے تشریف لائے اور سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے تو وہ کھانا کھلانے کے بعد سر سے جوئیں نکالنے بیٹھ گئیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سونے کے بعد بیدار ہوئے تو مسکرا رہے تھے۔ وہ کہتی ہیں: میں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو کس بات نے ہنسا دیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے لوگ اللہ کے راستے میں جہاد کرتے ہوئے میرے سامنے پیش کیے گئے۔ وہ سمندر کے درمیان سواری کرتے ہیں، جیسے بادشاہ تختوں پر۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! دعا کر دیں کہ میں بھی ان میں سے ہو جاؤں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کر دی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سونے کے بعد بیدار ہوئے تو مسکرا رہے تھے۔ وہ فرماتی ہیں: میں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو کس چیز نے ہنسا دیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے لوگ غزوہ کرتے ہوئے میرے سامنے پیش کیے گئے جیسے پہلی مرتبہ تھے۔“ انہوں نے دوبارہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کی درخواست کر دی کہ انہیں ان میں شمار کیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پہلے لوگوں میں سے ہو۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا نے سمندر کا سفر کیا، جب وہ سمندر سے نکلیں تو چوپائے کی سواری سے گرنے کی وجہ سے وفات پا گئیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18534]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18535
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا، ح، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِيُّ، ثنا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أَمُّ حَرَامٍ بِنْتُ مِلْحَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي بَيْتِهَا يَوْمًا ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا أَضْحَكَكَ؟ قَالَ:" عُرِضَ عَلَيَّ قَوْمٌ مِنْ أُمَّتِي يَرْكَبُونَ ظَهْرَ هَذَا الْبَحْرِ كَالْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ". قُلْتُ: ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. فَدَعَا لَهَا ثُمَّ نَامَ، ثُمَّ قَامَ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ فَقُلْتُ: ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ:" أَنْتِ مِنَ الْأَوَّلِينَ". فَتَزَوَّجَهَا عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، فَغَزَا بِهَا فِي الْبَحْرِ، فَلَمَّا رَجَعُوا قُرِّبَتْ لَهَا بَغْلَةٌ لِتَرْكَبَهَا، فَصَرَعَتْهَا فَدُقَّتْ عُنُقُهَا فَمَاتَتْ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ، عَنْ حَمَّادٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ خَلَفِ بْنِ هِشَامٍ.
ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن میرے گھر قیلولہ فرما رہے تھے تو بیدار ہونے کے بعد مسکرا رہے تھے۔ میں نے پوچھا: آپ کو کس چیز نے مسکرا دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے لوگ سمندر پر سواری کرتے ہوئے میرے سامنے پیش کیے گئے جیسے بادشاہ تختوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔“ میں نے کہا: دعا کریں اللہ مجھے بھی ان میں شامل کر لے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کر کے دوبارہ لیٹ گئے۔ پھر بیدار ہونے کے بعد اسی طرح ہی فرمایا، میں نے دوبارہ دعا کی درخواست کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پہلے لوگوں میں سے ہے۔“ تو عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے ان سے نکاح کیا اور انہیں سمندری سفر میں لے گئے۔ جب واپس آنے لگے تو خچر سے گرنے کی وجہ سے گردن ٹوٹ گئی، یہ ان کی ہلاکت کا سبب بنا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18535]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21781
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَرَامٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمًا فِي بَيْتِهَا، فَاسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا يُضْحِكُكَ؟ قَالَ: عَجِبْتُ مِنْ قَوْمٍ مِنْ أُمَّتِي يَرْكَبُونَ الْبَحْرَ كَالْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: " أَنْتِ مِنْهُمْ "، ثُمَّ نَامَ فَاسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، فَقَالَ لِي مِثْلَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، وَأَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. فَيَقُولُ: " أَنْتِ مِنَ الْأَوَّلِينَ "، قَالَ: فَتَزَوَّجَهَا عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، فَخَرَجَ بِهَا إِلَى الْغَزْوِ، قَالَ: فَلَمَّا رَجَعَتْ قُرِّبَتْ لَهَا دَابَّةٌ لِتَرْكَبَهَا، فَوَقَعَتْ فَانْدَقَّتْ عُنُقُهَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے ام حرام رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر میں قیلولہ کیا، پھر بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے۔ انہوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپ کیوں ہنس رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے کچھ لوگوں پر تعجب ہوا جو بادشاہوں کی طرح تختوں پر بیٹھ کر سمندر میں سوار ہوں گے۔“ انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم انہی میں سے ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، اور بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے، اور مجھ سے دو یا تین مرتبہ ایسا ہی فرمایا، اور میں کہتی رہی: یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”تم اگلوں میں سے ہو۔“ راوی کہتے ہیں: پھر عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے ان سے نکاح کیا، اور انہیں جہاد میں ساتھ لے گئے۔ راوی کہتے ہیں: جب وہ واپس آئیں تو انہیں سوار ہونے کے لیے ایک سواری قریب لائی گئی، تو وہ گر پڑیں اور ان کی گردن ٹوٹ گئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21781]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 131، حدیث 319»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21782
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ: قَرَأْتُ فِي كِتَابِ أَبِي أَعْطَانِي ابْنُ الْأَشْجَعِ كُتُبًا عَنْ أَبِيهِ ، وَكَانَ فِيهَا عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ بِنْتِ مِلْحَانَ قَالَتْ: كُنْتُ نَائِمَةً عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مِنْهُ غَيْرُ بَعِيدَةٍ، فَاسْتَيْقَظَ وَهُوَ يُسَبِّحُ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: عُرِضَ عَلَيَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي يَرْكَبُونَ الْبَحْرَ الْأَخْضَرَ كَالْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَدَعَا اللهَ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدہ بنت ملحان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سو رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو تسبیح پڑھ رہے تھے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر میری امت کے کچھ لوگ پیش کیے گئے جو بادشاہوں کی طرح تختوں پر بیٹھ کر سبز سمندر میں سوار ہوں گے۔“ میں نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ عزوجل سے دعا کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21782]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 132، حدیث 320»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21783
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ ، ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَنَا يَحْيَى بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أُمِّ حَرَامٍ قَالَتْ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِلٌ فِي بَيْتِي إِذِ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ مَا يُضْحِكُكَ؟ قَالَ: عُرِضَ عَلَيَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي يَرْكَبُونَ ظَهْرَ هَذَا الْبَحْرِ كَالْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ، فَقُلْتُ: ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا مِنْهُمْ، ثُمَّ نَامَ أَيْضًا فَاسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي مَا يُضْحِكُكَ؟ قَالَ: " عُرِضَ عَلَيَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي يَرْكَبُونَ ظَهْرَ هَذَا الْبَحْرِ كَالْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ "، فَقُلْتُ: ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ: أَنْتِ مِنَ الْأَوَّلِينَ، فَغَزَتْ مَعَ زَوْجِهَا عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، فَلَمَّا قَفَلَتْ رَكَضَتْهَا بَغْلَةٌ لَهَا شَهْبَاءُ فَمَاتَتْ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية والنسخة الخطية، ولعل الصواب: (يحيى بن سعيد) وينظر مصادر التخريج، والله أعلم.
سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں قیلولہ فرما رہے تھے کہ بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے۔ میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، آپ کیوں ہنس رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر میری امت کے کچھ لوگ پیش کیے گئے جو بادشاہوں کی طرح تختوں پر بیٹھ کر اس سمندر کی سطح پر سوار ہوں گے۔“ میں نے کہا: اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے بھی ان میں شامل کر دے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ سو گئے، بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے، میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، آپ کیوں ہنس رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر میری امت کے کچھ لوگ پیش کیے گئے جو بادشاہوں کی طرح تختوں پر بیٹھ کر اس سمندر کی سطح پر سوار ہوں گے۔“ میں نے کہا: اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اگلوں میں سے ہو۔“ چنانچہ وہ اپنے شوہر عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے ساتھ جہاد میں گئیں، جب وہ واپس آ رہی تھیں تو ان کی سفید خچر نے انہیں لات ماری اور وہ فوت ہو گئیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21783]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 132، حدیث 321»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21784
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ ، ثَنَا عَمِّي مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: اتَّكَأَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ بِنْتِ مِلْحَانَ فَغَفَا، فَاسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، بِمَ تَضْحَكُ؟ فَقَالَ: " مِنْ قَوْمٍ مِنْ أُمَّتِي يَرْكَبُونَ يَغْزُونَ هَذَا الْبَحْرَ الْأَخْضَرَ مَثَلُهُمْ مَثَلُ الْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ "، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ: أَنْتِ مِنْهُمْ فَنَكَحَتْ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ فَخَرَجَتْ مَعَ ابْنِ قِرْطَةَ، فَلَمَّا رَكِبَتْ وَقَصَتْ بِهَا دَابَّتُهَا، فَمَاتَتْ ثُمَّ دُفِنَتْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے پاس ٹیک لگا کر بیٹھے اور اونگھ گئے، پھر بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے، میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ کیوں ہنس رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی امت کے کچھ لوگوں کی وجہ سے جو اس سبز سمندر میں سوار ہو کر جہاد کریں گے، ان کی مثال بادشاہوں کی طرح تختوں پر بیٹھنے جیسی ہے۔“ میں نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم انہی میں سے ہو۔“ چنانچہ انہوں نے عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے نکاح کیا، اور ابن قرطہ کے ساتھ نکلیں، جب وہ سوار ہوئیں تو ان کی سواری نے انہیں گرا دیا، تو وہ فوت ہو گئیں، پھر انہیں دفن کیا گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21784]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 132، حدیث 322»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں