🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1209. حَدِيثُ أُمِّ رُومَانَ أُمِّ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27070 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 27070، 27071
صحیح بخاری: 4143
الفتح الربانی: 10756، 10757
صحیح ابن حبان: 7103
الجامع الكامل: 8899
المعجم الکبیر للطبرانی: 19465
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27070
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ يَعْنِي الرَّازِيَّ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ أُمِّ رُومَانَ وَهِيَ أُمُّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كُنْتُ أَنَا وَعَائِشَةُ قَاعِدَةٌ، فَدَخَلَتْ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَتْ: فَعَلَ اللَّهُ بِفُلَانٍ وَفَعَلَ تَعْنِي ابْنَهَا قَالَتْ: فَقُلْتُ لَهَا: وَمَا ذَلِكَ؟ قَالَتْ: ابْنِي كَانَ فِيمَنْ حَدَّثَ الْحَدِيثَ , قَالَتْ: فَقُلْتُ لَهَا: وَمَا الْحَدِيثُ؟ قَالَتْ: كَذَا وَكَذَا، فقالت عائشة: أسمع بذلك أبو بكر؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَتْ: أَسَمِعَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، فَوَقَعَتْ أَوْ سَقَطَتْ مَغْشِيًّا عَلَيْهَا، فَأَفَاقَتْ حُمَّى بِنَافِضٍ، فَأَلْقَيْتُ عَلَيْهَا الثِّيَابَ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مَا لِهَذِهِ؟" قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَذَتْهَا حُمَّى بِنَافِضٍ، قَالَ:" لَعَلَّهُ مِنَ الْحَدِيثِ الَّذِي تُحُدِّثَ بِهِ؟" , قَالَتْ , قُلْتُ: نَعَمْ , يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَرَفَعَتْ عَائِشَةُ رَأْسَهَا، وَقَالَتْ: إِنْ قُلْتُ، لَمْ تَعْذِرُونِي، وَإِنْ حَلَفْتُ، لَمْ تُصَدِّقُونِي، وَمَثَلِي وَمَثَلُكُمْ، كَمَثَلِ يَعْقُوبَ وَبَنِيهِ , حِينَ قَالَ: فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ سورة يوسف آية 18 , فَلَمَّا نَزَلَ عُذْرُهَا، أَتَاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهَا بِذَلِكَ، فَقَالَتْ: بِحَمْدِ اللَّهِ، لَا بِحَمْدِكَ أَوْ قَالَتْ: وَلَا بِحَمْدِ أَحَدٍ .
حضرت ام رومان رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ”جو کہ حضرت عائشہ کی والدہ تھیں“ کہتی ہیں کہ میں اور عائشہ بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک انصاری عورت آکر کہنے لگی، اللہ فلاں کے ساتھ ”مراد اس کا بیٹا تھا“ ایسا کرے، میں نے اس سے وجہ پوچھی، تو وہ کہنے لگی کہ میرا بیٹا بھی چہ میگوئیاں کرنے والوں میں شامل ہے، میں نے پوچھا: کیسی چہ میگوئیاں؟ اس نے ساری تفصیل بتا دی، تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا کہ کیا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی یہ باتیں سنی ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں، انہوں نے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سنی ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں! غش کھا کر گر پڑیں اور انہیں نہایت تیز بخارچڑھ گیا، میں نے انہیں چادریں اوڑھا دیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے، تو پوچھا کہ اسے کیا ہوا؟ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اسے نہایت تیز بخار چڑھ گیا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید ان باتوں کی وجہ سے جو جاری ہیں“، میں نے عرض کیا: جی یا رسول اللہ! اسی دوران عائشہ رضی اللہ عنہا نے سر اٹھایا اور کہا: اگر میں آپ کے سامنے اپنے آپ کو عیب سے پاک کہوں گی تو آپ کو یقین نہیں آ سکتا اور اگر میں ناکردہ گناہ کا آپ کے سامنے اقرار کر دوں (اور اللہ گواہ ہے کہ میں اس سے پاک ہوں) تو آپ مجھ کو سچا جان لیں گے، اللہ کی قسم! مجھے اپنی اور آپ کی مثال سوائے حضرت یعقوب علیہ السلام کے کوئی نہیں ملتی انہوں نے کہا تھا، «فصبر جميل والله المستعان على ما تصفون» جب ان کا عذر نازل ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے اور انہیں اس کی خبر دی، تو وہ کہنے لگیں کہ اس پر میں صرف اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کسی اور کا نہیں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27070]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 3388، أبو جعفر الرازي مختلف فيه، وقد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4143
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ , حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ , عَنْ حُصَيْنٍ , عَنْ أَبِي وَائِلٍ , قَالَ: حَدَّثَنِي مَسْرُوقُ بْنُ الْأَجْدَعِ , قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ رُومَانَ وَهِيَ أُمُّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا , قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا قَاعِدَةٌ أَنَا وَعَائِشَةُ إِذْ وَلَجَتِ امْرَأَةٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَتْ: فَعَلَ اللَّهُ بِفُلَانٍ وَفَعَلَ , فَقَالَتْ أُمُّ رُومَانَ: وَمَا ذَاكَ قَالَتِ ابْنِي فِيمَنْ حَدَّثَ الْحَدِيثَ قَالَتْ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَتْ: كَذَا وَكَذَا , قَالَتْ عَائِشَةُ: سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَتْ: وَأَبُو بَكْرٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ , فَخَرَّتْ مَغْشِيًّا عَلَيْهَا فَمَا أَفَاقَتْ إِلَّا وَعَلَيْهَا حُمَّى بِنَافِضٍ , فَطَرَحْتُ عَلَيْهَا ثِيَابَهَا فَغَطَّيْتُهَا , فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ:" مَا شَأْنُ هَذِهِ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخَذَتْهَا الْحُمَّى بِنَافِضٍ , قَالَ:" فَلَعَلَّ فِي حَدِيثٍ تُحُدِّثَ بِهِ" , قَالَتْ: نَعَمْ , فَقَعَدَتْ عَائِشَةُ فَقَالَتْ: وَاللَّهِ لَئِنْ حَلَفْتُ لَا تُصَدِّقُونِي , وَلَئِنْ قُلْتُ لَا تَعْذِرُونِي مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَيَعْقُوبَ وَبَنِيهِ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ , قَالَتْ: وَانْصَرَفَ وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عُذْرَهَا , قَالَتْ: بِحَمْدِ اللَّهِ لَا بِحَمْدِ أَحَدٍ وَلَا بِحَمْدِكَ.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا ‘ ان سے حصین بن عبدالرحمٰن نے ‘ ان سے ابووائل شقیق بن سلمہ نے بیان کیا ‘ ان سے مسروق بن اجدع نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے ام رومان رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ‘ وہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں اور عائشہ رضی اللہ عنہا بیٹھی ہوئی تھیں کہ ایک انصاری خاتون آئیں اور کہنے لگیں کہ اللہ فلاں، فلاں کو تباہ کرے۔ ام رومان نے پوچھا کہ کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا کہ میرا لڑکا بھی ان لوگوں کے ساتھ شریک ہو گیا ہے۔ جنہوں نے اس طرح کی بات کی ہے۔ ام رومان رضی اللہ عنہا نے پوچھا کہ آخر بات کیا ہے؟ اس پر انہوں نے تہمت لگانے والوں کی باتیں نقل کر دیں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ باتیں سنیں ہیں؟ انہوں نے بیان کیا کہ ہاں۔ انہوں نے پوچھا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی؟ انہوں نے کہا کہ ہاں ‘ انہوں نے بھی۔ یہ سنتے ہی وہ غش کھا کر گر پڑیں اور جب ہوش آیا تو جاڑے کے ساتھ بخار چڑھا ہوا تھا۔ میں نے ان پر ان کے کپڑے ڈال دیئے اور اچھی طرح ڈھک دیا۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور دریافت فرمایا کہ انہیں کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جاڑے کے ساتھ بخار چڑھ گیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غالباً اس نے اس طوفان کی بات سن لی ہے۔ ام رومان رضی اللہ عنہا نے کہا کہ جی ہاں۔ پھر عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیٹھ کر کہا کہ اللہ کی قسم! اگر میں قسم کھاؤں کہ میں بےگناہ ہوں تو آپ لوگ میری تصدیق نہیں کریں گے اور اگر کچھ کہوں تب بھی میرا عذر نہیں سنیں گے۔ میری اور آپ لوگوں کی یعقوب علیہ السلام اور ان کے بیٹوں جیسی مثال ہے کہ انہوں نے کہا تھا «والله المستعان على ما تصفون» یعنی ”اللہ ان باتوں پر جو تم بناتے ہو مدد کرنے والا ہے۔“ ام رومان رضی اللہ عنہا نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ رضی اللہ عنہا کی یہ تقریر سن کر لوٹ گئے ‘ کچھ جواب نہیں دیا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے خود ان کی تلافی نازل کی۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگیں بس میں اللہ ہی کا شکر ادا کرتی ہوں نہ آپ کا نہ کسی اور کا۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4143]
حضرت مسروق بن اجدع سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ حضرت ام رومان رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ ”ایک دفعہ میں اور عائشہ رضی اللہ عنہا بیٹھی ہوئی تھیں۔ اس دوران میں ایک انصاری عورت آئی اور کہنے لگی کہ اللہ فلاں کو ایسا ایسا کرے۔ ام رومان رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا بات ہے؟ اس نے بتایا کہ میرا بیٹا بھی ان لوگوں کے ساتھ شریک ہو گیا ہے جنہوں نے اس طرح کی باتیں کی ہیں۔ ام رومان رضی اللہ عنہا نے پوچھا: وہ کیا باتیں ہیں؟ تو انہوں نے واقعہ بہتان ذکر کیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ باتیں سنی ہیں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی سنی ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا یہ سنتے ہی غش کھا کر گر پڑیں۔ جب انہیں ہوش آیا تو انہیں سردی کے ساتھ بخار چڑھا ہوا تھا۔ میں نے ان پر کپڑا ڈال دیا اور انہیں ڈھانپ دیا۔ اس دوران میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو فرمایا: ”اس کو کیا ہوا ہے؟“ میں نے کہا: اللہ کے رسول! انہیں جاڑے کے ساتھ بخار چڑھ گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید ان باتوں کے باعث جو بیان کی جاتی ہیں؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ اس کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اٹھ بیٹھیں اور کہنے لگیں: اللہ کی قسم! اگر میں قسم اٹھاؤں تو تم میری تصدیق نہیں کرو گے اور اگر کچھ کہوں تو تم میرا عذر نہیں سنو گے۔ میری اور آپ لوگوں کی مثال یعقوب علیہ السلام اور ان کے بیٹوں جیسی ہے۔ انہوں نے کہا تھا: ﴿فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ﴾ [سورة یوسف: 18] ”پس صبر ہی بہتر ہے اور ان باتوں پر اللہ ہی کی مدد درکار ہے جو تم بیان کرتے ہو۔“ حضرت ام رومان رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن کر واپس چلے گئے اور کوئی جواب نہ دیا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے خود ان کی تلافی کر دی تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں صرف اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، نہ تمہارا اور نہ کسی اور کا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4143]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27071
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ أُمِّ رُومَانَ ، قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا عِنْدَ عَائِشَةَ إِذْ دَخَلَتْ عَلَيْنَا امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَتْ: فَعَلَ اللَّهُ بِابْنِهَا وَفَعَلَ، قَالَتْ عَائِشَةُ: وَلِمَ؟ قَالَتْ: إِنَّهُ كَانَ فِيمَنْ حَدَّثَ الْحَدِيثَ، قَالَتْ: عَائِشَةُ: وَأَيُّ حَدِيثٍ؟ قَالَتْ: كَذَا وَكَذَا، قَالَتْ: وَقَدْ بَلَغَ ذَاكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، وَبَلَغَ أَبَا بَكْرٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَتْ: فَخَرَّتْ عَائِشَةُ مَغْشِيًّا عَلَيْهَا، فَمَا أَفَاقَتْ إِلَّا وَعَلَيْهَا حُمَّى بِنَافِضٍ , قَالَتْ: فَقُمْتُ فَدَثَّرْتُهَا , قَالَتْ: وَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مَا شَأْنُ هَذِهِ؟" , قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَذَتْهَا حُمَّى بِنَافِضٍ، قَالَ:" لَعَلَّهُ فِي حَدِيثٍ تُحُدِّثَ بِهِ؟" , قَالَتْ: فَاسْتَوَتْ لَهُ عَائِشَةُ قَاعِدَةً، فَقَالَتْ: وَاللَّهِ لَئِنْ حَلَفْتُ لَكُمْ، لَا تُصَدِّقُونِي، وَلَئِنْ اعْتَذَرْتُ إِلَيْكُمْ، لَا تَعْذِرُونِي، فَمَثَلِي وَمَثَلُكُمْ، كَمَثَلِ يَعْقُوبَ وَبَنِيهِ، وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ، قَالَتْ: وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: وَأَنْزَلَ اللَّهُ عُذْرَهَا، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ أَبُو بَكْرٍ، فَدَخَلَ، فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَنْزَلَ عُذْرَكِ" , قَالَتْ: بِحَمْدِ اللَّهِ، لَا بِحَمْدِكَ، قَالَتْ: قَالَ لَهَا أَبُو بَكْرٍ: تَقُولِينَ هَذَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَتْ: فَكَانَ فِيمَنْ حَدَّثَ الْحَدِيثَ رَجُلٌ، كَانَ يَعُولُهُ أَبُو بَكْرٍ، فَحَلَفَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ لَا يَصِلَهُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ سورة النور آية 22 إِلَى آخِرِ الْآيَةِ , قَالَ أَبُو بَكْرٍ: بَلَى فَوَصَلَهُ .
حضرت ام رومان رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی کہ ایک انصاری عورت ہمارے پاس آئی اور کہنے لگی کہ اللہ اس کے بیٹے کے ساتھ ایسا ایسا کرے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیوں؟ اس نے کہا کہ وہ بھی چہ میگوئیاں کرنے والوں میں شامل ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیسی چہ میگوئیاں؟ اس نے ساری تفصیل بتا دی، انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک بھی پہنچ گئی ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں! انہوں نے پوچھا: اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تک بھی؟ اس نے کہا: جی ہاں! یہ سن کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا غش کھا کر گر پڑیں اور جب ہوش آیا تو انہیں کپکپی والا تیز بخار چڑھا ہوا تھا، میں نے اٹھ کر انہیں کپڑا اوڑھا دیا، اتنے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور پوچھا: ”اسے کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اسے کپکپی والا تیز بخار چڑھ گیا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید اس بات کی وجہ سے جو پھیلائی جا رہی ہے؟“ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اٹھ کر بیٹھ گئیں اور کہنے لگیں: اللہ کی قسم! اگر میں آپ لوگوں کے سامنے قسم کھاؤں تو آپ میری تصدیق نہیں کریں گے اور اگر عذر پیش کروں تو میرا عذر قبول نہیں کریں گے، میری اور آپ لوگوں کی مثال حضرت یعقوب علیہ السلام اور ان کے بیٹوں کی سی ہے «والله المستعان على ما تصفون»، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم باہر چلے گئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی براءت نازل فرما دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ واپس آئے اور اندر داخل ہو کر فرمایا: ”عائشہ! اللہ تعالیٰ نے تمہاری براءت نازل فرما دی ہے“، انہوں نے کہا: میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، آپ کا نہیں، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات کہہ رہی ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! ام رومان رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ چہ میگوئیاں کرنے والوں میں ایک آدمی ایسا بھی تھا جس کی کفالت حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کیا کرتے تھے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے قسم کھا لی کہ اب اس کے ساتھ کوئی حسن سلوک نہیں کریں گے، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: «ولا يأتل أولو الفضل منكم والسعة» (تم میں سے جو لوگ فضیلت اور وسعت والے ہیں وہ قسم نہ کھائیں) آخر آیت تک، تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں! اور پھر اس کے ساتھ حسن سلوک جاری کر دیا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27071]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قولها: "فكان فيمن حدث الحديث.." فصحيح من حديث عائشة، وهذا اسناد ضعيف لضعف على بن عاصم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10756
عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ أُمِّ رُومَانَ وَهِيَ أُمُّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كُنْتُ أَنَا وَعَائِشَةُ قَاعِدَتَيْنِ فَدَخَلَتْ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَتْ فَعَلَ اللَّهُ بِفُلَانٍ وَفَعَلَ تَعْنِي ابْنَهَا قَالَتْ فَقُلْتُ لَهَا وَمَا ذَلِكَ قَالَتْ ابْنِي كَانَ فِيمَنْ حَدَّثَ الْحَدِيثَ قَالَتْ فَقُلْتُ لَهَا وَمَا الْحَدِيثُ قَالَتْ كَذَا وَكَذَا فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَسَمِعَ بِذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ قَالَتْ نَعَمْ قَالَتْ أَسَمِعَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ نَعَمْ فَوَقَعَتْ أَوْ سَقَطَتْ مَغْشِيًّا عَلَيْهَا فَأَفَاقَتْ حُمَّى بِنَافِضٍ فَأَلْقَيْتُ عَلَيْهَا الثِّيَابَ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا لِهَذِهِ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخَذَتْهَا حُمَّى بِنَافِضٍ قَالَ لَعَلَّهُ مِنَ الْحَدِيثِ الَّذِي تُحُدِّثُ بِهِ قَالَتْ قُلْتُ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَرَفَعَتْ عَائِشَةُ رَأْسَهَا وَقَالَتْ إِنْ قُلْتُ لَمْ تَعْذِرُونِي وَإِنْ حَلَفْتُ لَمْ تُصَدِّقُونِي وَمَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَمَثَلِ يَعْقُوبَ وَبَنِيهِ حِينَ قَالَ {فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ} [يوسف: 18] فَلَمَّا نَزَلَ عُذْرُهَا أَتَاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهَا بِذَلِكَ فَقَالَتْ بِحَمْدِ اللَّهِ لَا بِحَمْدِكَ أَوْ قَالَتْ وَلَا بِحَمْدِ أَحَدٍ
سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی ماں سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں اور عائشہ رضی اللہ عنہا بیٹھی تھیں کہ ایک انصاری خاتون آئی اور وہ اپنے بیٹے کے متعلق کہنے لگی کہ اللہ اسے ہلاک کرے، تباہ کرے، میں نے اس سے کہا: کیا بات ہے؟ اس نے کہا: وہ بات کرنے والوں میں میرا بیٹا بھی شامل ہے۔ ام رومان رضی اللہ عنہا نے کہا: کونسی بات؟ اس نے کہا: فلاں بات، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا کہ آیایہ بات ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی سنی ہے؟ اس عورت نے کہا: جی ہاں، انہوں نے پھر پوچھا: کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی اس کا علم ہو چکا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں! یہ سنتے ہی وہ گر گئی اور وہ بے ہوش ہو گئی اسے شدت کا بخار ہو گیا، اور جسم کانپنے لگا، میں نے اس پر کپڑے ڈالے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے اور پوچھا: اسے کیا ہوا؟ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اسے شدید بخاری ہو گیا ہے اور اس کا جسم کانپ رہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شاید اس کییہ کیفیت اس بات کی وجہ سے ہوئی ہے جو کہی جا رہی ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! یہ باتیں سن کر سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے سر اُٹھایا اور کہا: اگر میں اپنے حق میں کچھ کہوں تو آپ میری معذرت قبول نہیں کریں گے اور اگر میں قسم اُٹھاؤں تب بھی آپ میری بات نہیں مانیں گے، میری اور آپ کی مثال یعقوب علیہ السلام اور ان کے بیٹوں کی سی ہے، جنہوں نے بیٹوں کی بات سن کر کہا تھا: {فَصَبْرٌ جَمِیلٌ وَاللّٰہُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُونَ} … پس صبر کرنا ہی بہتر ہے، تم جو کچھ بیان کر رہے ہو اس پر اللہ ہی کی مدد درکار ہے۔ (سورۂ یوسف: ۱۸) پس جب اللہ کی طرف سے ان کی براء ت نازل ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس آئے اور انہیں نزولِ براء ت کی اطلاع دی تو سیّدہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اللہ کی حمد کرتی ہوں، آپ کی نہیں،یایوں کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی حمد نہیں۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الخامسة للهجرة/حدیث: 10756]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3388، 4143، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27070 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27610»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3388
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10757
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ أُمِّ رُومَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ بَيْنَا أَنَا عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِذْ دَخَلَتْ عَلَيْنَا امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَذَكَرَتْ نَحْوَ الْحَدِيثِ الْمُتَقَدِّمِ وَفِيهِ قَالَتْ وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَأَنْزَلَ اللَّهُ عُذْرَهَا فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَدَخَلَ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَنْزَلَ عُذْرَكِ قَالَتْ بِحَمْدِ اللَّهِ لَا بِحَمْدِكَ قَالَتْ قَالَ لَهَا أَبُو بَكْرٍ تَقُولِينَ هَذَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ نَعَمْ قَالَتْ فَكَانَ فِيمَنْ حَدَّثَ الْحَدِيثَ رَجُلٌ كَانَ يَعُولُهُ أَبُو بَكْرٍ فَحَلَفَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ لَا يَصِلَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {وَلَا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ} إِلَى آخِرِ الْآيَةِ [النور: 22] قَالَ أَبُو بَكْرٍ بَلَى فَوَصَلَهُ
۔(دوسری سند) سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تھی کہ ایک انصاری خاتون ہمارے ہاں آئی، اس سے آگے ساری حدیث گزشتہ حدیث کی مانند ہے، البتہ اس میں ہے: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے عائشہ رضی اللہ عنہا کی براء ت نازل کر دی ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی معیت میں واپس اندر آئے اور فرمایا: عائشہ! بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری براء ت نازل کی ہے۔ انھوں نے کہا:اللہ کا شکر ہے، آپ کا نہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کییہ بات سن کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم ایسی بات اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہتی ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، ام رومان رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام وتہمت لگانے والوں میں سے ایک شخص کی کفالت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کرتے تھے، اس واقعہ کے بعد انہوں نے قسم اُٹھا لی کہ اب اس کے ساتھ پہلے والا برتاؤ نہیں کریں گے، اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔{وَلَا یَأْتَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَالسَّعَۃِ … } تم میں سے جو لوگ صاحبِ فضل اور مال دار ہیں وہ اس بات کی قسم نہ اُٹھائیں کہ وہ اپنے رشتہ داروں، مساکین اور اللہ کی راہ میں ہجرت کر کے آنے والوں کو کچھ نہ دیں گے۔ انہیں چاہیے کہ معاف کر دیںا ور درگزر کریں، کیا تمہیںیہ پسند نہیں کہ اللہ تمہاری خطائیں معاف کر دے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں، چنانچہ انہوں نے اس کے ساتھ حسن برتاؤ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الخامسة للهجرة/حدیث: 10757]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27611»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27611
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7103
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ أُمَّ رُومَانَ، وَهِيَ أُمُّ عَائِشَةَ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ، أَوْ قِيلَ لَهَا: مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عُذْرَهَا؟ يَعْنِي عَائِشَةَ، قَالَتْ: بَيْنَمَا أَنَا عِنْدَ عَائِشَةَ إِذْ دَخَلَتْ عَلَيْنَا امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ، وَإِذَا هِيَ تَقُولُ: فَعَلَ اللَّهُ بِفُلانٍ كَذَا، فَقَالَتْ: لِمَ؟ قَالَتْ: لأَنَّهُ كَانَ فِيمَنْ حَدَّثَ الْحَدِيثَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَأَيُّ حَدِيثٍ؟ فَأَخْبَرْتُهَا، قَالَتْ: فَسَمِعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، فَخَرَّتْ مَغْشِيًّا عَلَيْهَا، فَمَا أَفَاقَتْ إِلا وَعَلَيْهَا حُمَّى نَافِضٌ، قَالَتْ: فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟"، قَالَتْ: فَقُلْنَا: حُمَّى أَخَذَتْهَا، قَالَ:" فَلَعَلَّهُ مِنْ أَجْلِ حَدِيثٍ تُحَدِّثَ بِهِ"، قَالَتْ: فَقَعَدَتْ، فَقَالَتْ: وَاللَّهِ لَئِنْ حَلَفْتُ لا تُصَدِّقُونِي، وَلَئِنِ اعْتَذَرْتُ لا تَعْذِرُونِي، فَمَثَلِي وَمَثَلُكُمْ مِثْلُ يَعْقُوبَ وَبَنِيهِ: وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ، قَالَتْ: وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ مَا أَنْزَلَ فَأَخْبَرَهَا، فَقَالَتْ: بِحَمْدِ اللَّهِ لا بِحَمْدِ أَحَدٍ .
مسروق بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ تھیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس خاتون سے دریافت کیا گیا: اللہ تعالیٰ نے ان کے یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بری الذمہ ہونے کے بارے میں کیا نازل کیا؟ تو سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا نے بتایا: میں عائشہ کے پاس بیٹھی ہوئی تھی اسی دوران ایک انصاری عورت ہمارے پاس آئی وہ یہ کہہ رہی تھی: اللہ تعالیٰ فلاں کے ساتھ اس طرح کرے (یعنی اس کو بددعا دے رہی تھی)، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: ”تم نے یہ کیوں کہا ہے؟“ اس نے جواب دیا: اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے وہ بات کہی ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: ”کون سی بات؟“ تو میں نے عائشہ کو اس بارے میں بتایا، انہوں نے دریافت کیا: ”کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ بات سنی ہے؟“ سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: جی ہاں، تو عائشہ گر پڑیں اور ان پر بے ہوشی طاری ہو گئی، جب انہیں ہوش آیا تو انہیں انتہائی تیز بخار تھا۔ سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے دریافت کیا: ”اسے کیا ہوا ہے؟“ ہم نے عرض کی: اسے بخار ہو گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید یہ اس بات کی وجہ سے ہوا ہے جو اس کے بارے میں کی جا رہی ہے۔“ سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ عائشہ بیٹھ گئیں اور انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! اگر میں قسم اٹھا لوں (کہ میں بری الذمہ ہوں) تو آپ مجھے سچا قرار نہیں دیں گے اور اگر میں بری الذمہ ہونے کا اظہار کروں تو آپ میرا عذر قبول نہیں کریں گے، میری اور آپ کی مثال اسی طرح ہے جیسے سیدنا یعقوب علیہ السلام اور ان کے بیٹوں کی تھی: ﴿وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ﴾ [سورة يوسف: 18] ”اور اللہ ہی سے مدد لی جا سکتی ہے اس پر جو تم بیان کر رہے ہو۔“ سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ پھر اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو کچھ نازل کرنا تھا نازل کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بارے میں بتایا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اللہ کی حمد بیان کروں گی، کسی دوسرے کی حمد بیان نہیں کروں گی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7103]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3388، 4143، 4691، 4751، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7103، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27712، 27713، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1770، والطبراني فى(الكبير) برقم: 161، 212» «رقم طبعة با وزير 7059»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8899
8899- عن أم رومان – وَهْىَ أُمُّ عَائِشَةَ ـ قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا قَاعِدَةٌ أَنَا وَعَائِشَةُ إِذْ وَلَجَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَتْ: فَعَلَ الله بِفُلاَنٍ وَفَعَلَ‏.‏ فَقَالَتْ أُمُّ رُومَانَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَتْ: ابْنِي فِيمَنْ حَدَّثَ الحَدِيثَ‏.‏ قَالَتْ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَتْ: كَذَا وَكَذَا‏.‏ قَالَتْ عَائِشَةُ: سَمِعَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم؟ قَالَتْ: نَعَمْ‏.‏ قَالَتْ: وَأَبُو بَكْرٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ‏.‏ فَخَرَّتْ مَغْشِيًّا عَلَيْهَا، فَمَا أَفَاقَتْ إِلاَّ وَعَلَيْهَا حُمَّى بِنَافِضٍ، فَطَرَحْتُ عَلَيْهَا ثِيَابَهَا فَغَطَّيْتُهَا‏.‏ فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: مَا شَأْنُ هَذِهِ؟ ‏‏‏.‏ قُلْتُ: يَا رَسُولَ الله أَخَذَتْهَا الحُمَّى بِنَافِضٍ‏.‏ قَالَ: ‏فَلَعَلَّ فِي حَدِيثٍ تُحُدِّثَ بِهِ قَالَتْ: نَعَمْ‏.‏ فَقَعَدَتْ عَائِشَةُ، فَقَالَتْ: والله لَئِنْ حَلَفْتُ لاَ تُصَدِّقُونِي، وَلَئِنْ قُلْتُ لاَ تَعْذِرُونِي، مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَيَعْقُوبَ وَبَنِيهِ، وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ قَالَتْ: وَانْصَرَفَ وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا، فَأَنْزَلَ الله عُذْرَهَا، قَالَتْ: بِحَمْدِ الله، لاَ بِحَمْدِ أَحَدٍ، وَلاَ بِحَمْدِكَ‏.‏
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في المغازي (4143) عن موسى بن إسماعيل، حدثنا أبو عوانة، عن حصين (هو ابن عبد الرحمن الواسطي) عن أبي وائل (هو شقيق بن سلمة الأسدي) قال: حدثني مسروق بن الأجدع، قال: حدثتني أم رومان فذكرته.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19465
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حُصَيْنٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَنَّ أُمَّ رُومَانَ حَدَّثَتْهُمْ، قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا قَاعِدَةٌ، عِنْدَ عَائِشَةَ إِذْ جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَتْ: فَعَلَ اللهُ بِفُلَانٍ وَفُلَانٍ وَفَعَلَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : وَمَا هُوَ؟ قَالَتْ: كَذَا وَكَذَا، قَالَتْ: فَسَمِعَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَتْ: وَأَبُو بَكْرٍ ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَتْ: فَخَرَجَتْ عَائِشَةُ مَغْشِيًّا عَلَيْهَا، فَمَا أَفَاقَتْ إِلَّا وَعَلَيْهَا حُمَّى بِنَافِضٍ، فَطُرِحَ عَلَيْهَا الثِّيَابُ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ مُضْطَجِعَةٌ، فَقَالَ: " مَا شَأْنُهَا؟ "، قَالُوا: أَخَذَتْهَا الْحُمَّى بِنَافِضٍ، قَالَ: " فَلَعَلَّهُ فِي حَدِيثٍ حُدِّثَتْ، فَقَعَدَتْ عَائِشَةُ ، فَقَالَتْ: وَاللهِ لَئِنْ حَلَفْتُ لَا تُصَدِّقُونِي، وَلَئِنِ اعْتَذَرْتُ لَا تَعْذِرُونِي، وَإِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ مَثَلُ يَعْقُوبَ وَبَنِيهِ وَاللهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَزَلَ عُذْرُهَا، فَقَالَتْ: بِحَمْدِ اللهِ لَا بِحَمْدِكَ - أَوْ قَالَتْ: - بِحَمْدِ اللهِ لَا بِحَمْدِ أَحَدٍ.
مسروق رحمہ اللہ کہتے ہیں: ام رومان رضی اللہ عنہا نے انہیں بیان کیا، فرمایا: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس بیٹھی تھی کہ انصار کی ایک عورت آئی اور کہنے لگی: اللہ فلاں اور فلاں کے ساتھ ایسا ایسا کرے۔ سیدہ عائشہ نے پوچھا: کیا بات ہے؟ اس نے کہا: فلاں فلاں بات۔ سیدہ عائشہ نے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنا ہے؟ اس نے کہا: ہاں۔ پوچھا: اور ابوبکر نے بھی؟ اس نے کہا: ہاں۔ راوی کہتی ہیں: سیدہ عائشہ بےہوش ہو کر گر پڑیں، اور جب ہوش میں آئیں تو انہیں کپکپی والا بخار چڑھا ہوا تھا، ان پر کپڑے ڈال دیے گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے جبکہ وہ لیٹی ہوئی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”انہیں کیا ہوا؟“ لوگوں نے کہا: انہیں کپکپی والا بخار چڑھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید کسی بات کے بتائے جانے کی وجہ سے ہو۔“ سیدہ عائشہ بیٹھ گئیں اور کہا: اللہ کی قسم! اگر میں قسم کھاؤں تو تم میری تصدیق نہیں کرو گے، اور اگر میں معذرت کروں تو تم مجھے معذور نہیں سمجھو گے، اور میری اور تمہاری مثال یعقوب اور ان کے بیٹوں جیسی ہے: ”اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اس پر اللہ ہی سے مدد طلب کی جاتی ہے“ [سورۃ یوسف: 18] ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے تو ان کا عذر نازل ہو گیا۔ انہوں نے کہا: اللہ کی حمد کے ساتھ، آپ کی تعریف کے بغیر — یا کہا: اللہ کی حمد کے ساتھ، کسی کی تعریف کے بغیر۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19465]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 122، حدیث 161»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں