الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1273. حَدِيثُ خَوْلَةَ بِنْتِ قَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27316 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 27316
الجامع الكامل: 847
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18455
حدیث نمبر: 27316
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ , قَالَ: حدثنا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ , عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ يُحَنَّسَ , أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ , تَزَوَّجَ خَوْلَةَ بِنْتَ قَيْسِ بْنِ قَهْدٍ الْأَنْصَارِيَّةَ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ , قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَزُورُ حَمْزَةَ فِي بَيْتِهَا , وَكَانَتْ تُحَدِّثُهُ عَنْهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَادِيثَ , قَالَتْ: جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ تُحَدِّثُ أَنَّ لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَوْضًا مَا بَيْنَ كَذَا إِلَى كَذَا؟ قَالَ: " أَجَلْ , وَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ أَنْ يَرْوَى مِنْهُ قَوْمُكِ" , قَالَتْ: فَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ بُرْمَةً فِيهَا خُبْزَةٌ أَوْ حَرِيرَةٌ , فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فِي الْبُرْمَةِ لِيَأْكُلَ , فَاحْتَرَقَتْ أَصَابِعُهُ , فَقَالَ:" حَسِّ" , ثُمَّ قَالَ:" ابْنُ آدَمَ إِنْ أَصَابَهُ الْبَرْدُ , قَالَ: حَسِّ , وَإِنْ أَصَابَهُ الْحَرُّ , قَالَ: حَسِّ" .
یحنس کہتے ہیں جب حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ تشریف لائے تو انہوں نے بنو نجار کی خاتون خولہ بنت قیس بن قہد انصاریہ سے نکاح کر لیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر میں حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ سے ملنے تشریف لایا کرتے تھے اور خولہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث بیان کرتی تھیں، وہ کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے یہاں تشریف لائے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے معلوم ہوا کہ آپ فرماتے ہیں قیامت کے دن آپ کا ایک حوض ہو گا، جس کی مسافت فلاں علاقے سے فلاں علاقے تک ہو گی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بات صحیح ہے اور اس سے سیراب ہونے والوں میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہو گی۔“ حضرت خولہ رضی اللہ عنہا مزید کہتی ہیں کہ پھر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ہنڈیا لے کر حاضر ہوئی، جس میں خبزہ یا حریرہ تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا تناول فرمانے کے لئے ہنڈیا میں ہاتھ ڈالا تو اس کے گرم ہونے کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیاں جل گئیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے «حس» نکلا، پھر فرمایا: اگر ابن آدم کو ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے، تب بھی «حس» کہتا ہے اور اگر گرمی کا احساس ہوتا ہے، تب بھی «حس» کہتا ہے۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27316]
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
حدیث نمبر: 847
847. عن يحنّس، أنّ حمزة بن عبدالمطّلب لمّا قدم المدينة، تزوّج خولةَ بنتَ قيس بن قَهْد الأنصاريّة من بني النّجار، قال: وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يزور حمزةَ في بيتها، وكانت تحدِّثُ عنه صلى الله عليه وسلم أحاديث، قالت: جاءنا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوماً، فقلت: يا رسول الله، بلغني عنك أنّك تحدِّث أنَّ لك يوم القيامة حوضاً ما بين كذا إلى كذا؟ قال: أجَلْ، وأَحبُّ النّاس إليَّ أن يروى منه قومُكِ. قالت: فقدّمتُ إليه بُرْمَةً فيها خُبْرَةٌ - أو خَزِيرة - فوضع رسول الله صلى الله عليه وسلم يده في البُرمة ليأكل، فاحترقتْ أصابعه، فقال: حَسِّ. ثم قال: ابنُ آدم إن أصابه البرد قال: حسّ، وإن أصابه الحرُّ قال: حسّ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (27316) عن حسين بن محمد، قال: حدثنا جرير - يعني ابن حازم - عن يحى بن سعيد، عن يُحَنَّس، فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18455
وَعَنْ يُحَنِّسَ: أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ تَزَوَّجَ خَوْلَةَ بِنْتَ قَيْسِ بْنِ فَهْدٍ الْأَنْصَارِيَّةَ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزُورُ حَمْزَةَ فِي بَيْتِهَا، وَكَانَتْ تُحَدِّثُ عَنْهُ [ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] أَحَادِيثَ، قَالَتْ: فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ تُحَدِّثُ أَنَّ لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَوْضًا مَا بَيْنَ كَذَا إِلَى كَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ. وَأَحَبُّ النَّاسِ عِنْدِي أَنْ يَرْوَى مِنْهُ قَوْمُكِ". قَالَ: فَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ بُرْمَةً فِيهَا خُبْزَةٌ أَوْ حَرِيزَةٌ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فِي الْبُرْمَةِ لِيَأْكُلَ فَأَحْرَقَتْ أَصَابِعَهُ، فَقَالَ:" حَسِّ". ثُمَّ قَالَ:" ابْنُ آدَمَ إِنْ أَصَابَهُ الْبَرْدُ قَالَ: حَسِّ، وَإِنْ أَصَابَهُ الْحَرُّ قَالَ: حَسِّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ:" وَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ - أَوْ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ - إِلَيَّ أَنْ يَرِدَهُ". وَقَالَ فِيهِ: فَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ عَصِيدَةً. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحنس بیان کرتے ہیں: سیدنا حمزه بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو انہوں نے سیدہ خولہ بنت قیس بن فہد انصاریہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی، جو بنو نجار سے تعلق رکھتی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے گھر ان سے ملنے کے لیے تشریف لے جایا کرتے تھے، تو اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے احادیث روایت کی ہیں، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے بارے میں مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ آپ نے یہ بات بیان کی ہے: قیامت کے دن آپ کا ایک حوض ہو گا جو فلاں جگہ سے لے کر فلاں جگہ جتنا بڑا ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اور میرے نزدیک اس میں سے سیراب ہونے کے حوالے سے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہے۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ہنڈیا پیش کی، جس میں خبزہ یا خزیرہ نامی سالن تھا۔ یہ شک راوی کو ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک ہنڈیا پر رکھا تاکہ کھائیں، تو آپ کی انگلیاں جل گئیں، آپ نے فرمایا: اوہ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انسان کو جب کوئی چیز ٹھنڈی لگتی ہے تو وہ پھر بھی وہ کہتا ہے ”اوہ“ جب اسے گرم چیز لگتی ہے تو پھر بھی وہ ”اوہ“ کہتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اسے امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: آپ نے فرمایا: ”میرے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: اس پر وارد ہونے کے حوالے سے لوگوں میں میرے نزدیک محبوب ترین۔۔۔۔۔“۔ اور اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”عصیدہ“ پیش کیا۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18455]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اسے امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: آپ نے فرمایا: ”میرے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: اس پر وارد ہونے کے حوالے سے لوگوں میں میرے نزدیک محبوب ترین۔۔۔۔۔“۔ اور اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”عصیدہ“ پیش کیا۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18455]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/24) اخرجه احمد فى المسند (410/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح