🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1281. حَدِيثُ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27359 (کل: 19 مقامات، 10 کتب)
مسند احمد: 27359
سنن نسائی: 2767، 2768
سنن ابن ماجہ: 2938
مصنف ابن ابی شیبہ: 14645، 15374، 15391
سنن دارقطنی: 2430، 2493
صحیح ابن حبان: 3775
الجامع الكامل: 4824
السنن الكبرى للبيهقي: 10107، 10108، 10110، 10112، 10113
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2480
المعجم الاوسط: 4839، 6479
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27359
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ , عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ , قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ , يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي ضُبَاعَةُ , أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ , فَقَالَ لَهَا: " حُجِّي وَاشْتَرِطِي" .
حضرت ضباعہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ عرض کیا: یا رسول اللہ! میں حج کرنا چاہتی ہوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم حج کا احرام باندھ لو اور یہ نیت کر لو کہ اے اللہ! جہاں تو مجھے روک دے گا وہی جگہ میرے احرام کھل جانے کی ہو گی۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27359]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، شيخ عبدالكريم الجزري المبهم فى الإسناد هو عكرمة مولي ابن عباس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2767
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ الْأَحْوَلُ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ خَبَاب:، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ , عَنِ الرَّجُلِ يَحُجُّ يَشْتَرِطُ؟ قَالَ: الشَّرْطُ بَيْنَ النَّاسِ، فَحَدَّثْتُهُ حَدِيثَهُ يَعْنِي عِكْرِمَةَ، فَحَدَّثَنِي عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ , أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ فَكَيْفَ أَقُولُ؟ قَالَ:" قُولِي: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ وَمَحِلِّي مِنَ الْأَرْضِ حَيْثُ تَحْبِسُنِي، فَإِنَّ لَكِ عَلَى رَبِّكِ مَا اسْتَثْنَيْتِ".
ہلال بن خباب کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو مشروط حج کر رہا ہو تو انہوں نے کہا: یہ شرط بھی اس طرح ہے جیسے لوگوں کے درمیان اور شرطیں ہوتی ہیں ۲؎ تو میں نے ان سے ان کی یعنی عکرمہ کی حدیث بیان کی، تو انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میں حج کرنا چاہتی ہوں، تو کیسے کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہو: «لبيك اللہم لبيك ومحلي من الأرض حيث تحبسني» ”حاضر ہوں، اے اللہ! حاضر ہوں، جہاں تو مجھے روک دے، وہیں میں حلال ہو جاؤں گی“، کیونکہ تو نے جو شرط کی ہے وہ تیرے رب کے اوپر ہے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2767]
ہلال بن خباب رحمہ اللہ نے کہا: میں نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے آدمی کے احرامِ حج میں شرط لگانے کے بارے میں پوچھا تو وہ کہنے لگے: شرط تو لوگوں کے درمیان ہوتی ہے (نہ کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ)۔ تو میں نے انہیں عکرمہ رحمہ اللہ والی روایت بیان کی جو انہوں نے مجھے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے بیان کی تھی کہ حضرت ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول! میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں تو میں کیسے کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو (احرام کے وقت) کہہ: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، وَمَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي» ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں۔ میرے حلال ہونے کی جگہ وہ ہوگی جہاں تو مجھے روک لے۔“ (یعنی جہاں بیماری مجھے عاجز کر دے۔) پھر جو تو اپنے رب سے شرط لگائے گی، تجھے اس پر عمل کرنے کا حق ہوگا۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2767]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحج 22 (1776)، سنن الترمذی/الحج 97 (941)، (تحفة الأشراف: 6232)، مسند احمد (1/352)، سنن الدارمی/المناسک 15 (1852) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی جس طرح اور شرطیں جائز ہیں اسی طرح یہ شرط بھی جائز ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2768
أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعَيْبٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ , أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا , وَعِكْرِمَةَ يُخْبِرَانِ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَتْ ضُبَاعَةُ بِنْتُ الزُّبَيْرِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ ثَقِيلَةٌ، وَإِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ، فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أُهِلَّ؟ قَالَ:" أَهِلِّي وَاشْتَرِطِي، إِنَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میں ایک بھاری بھر کم عورت ہوں اور میں حج کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھے بتائیے، میں کس طرح تلبیہ پکاروں؟ آپ نے فرمایا: ”تم تلبیہ پکارو اور شرط لگا لو کہ (اے اللہ) تو جہاں مجھے روک دے گا وہیں حلال ہو جاؤں گی“۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2768]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدتنا ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول! میں بیمار عورت ہوں اور حج کا ارادہ رکھتی ہوں تو آپ مجھے کس طرح احرام باندھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احرام باندھ لو اور شرط لگا لو کہ «مَحَلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي» ”میرے حلال ہونے کی جگہ وہ ہوگی جہاں (اے اللہ!) تو مجھے روک لے گا۔““ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2768]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 15 (1208)، سنن ابن ماجہ/الحج 24 (2938)، (تحفة الأشراف: 5754)، مسند احمد (1/337) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2938
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا ، وَعِكْرِمَةَ ، يُحَدِّثَانِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتْ ضُبَاعَةُ بِنْتُ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ ثَقِيلَةٌ، وَإِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ، فَكَيْفَ أُهِلُّ؟، قَالَ:" أَهِلِّي وَاشْتَرِطِي، أَنَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہنے لگیں: میں ایک بھاری بھر کم عورت ہوں، اور میں حج کا ارادہ بھی رکھتی ہوں، تو میں تلبیہ کیسے پکاروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تلبیہ پکارو اور (اللہ سے) شرط کر لو کہ جہاں تو مجھے روکے گا، میں وہیں حلال ہو جاؤں گی“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2938]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: حضرت ضباعہ بنت زبیر بن عبد المطلب رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ”میں بھاری جسم کی (یا بیمار) عورت ہوں اور میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں، میں کیسے احرام باندھوں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احرام باندھ لو اور شرط لگا لو کہ میں وہیں احرام کھول دوں گی جہاں (اے اللہ) تو مجھے روک لے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2938]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 15 (1208)، سنن النسائی/الحج 60 (2767)، (تحفة الأشراف: 5754، 6214)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الحج 22 (1776)، سنن الترمذی/الحج 97 (941)، مسند احمد (1/337، 352)، سنن الدارمی/المناسک 15 (1852) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ مرض احصار (رکاوٹ) کا سبب بن سکتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14283 ترقیم الشثری: -- 14645
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا عباد بن العوام ، عن هلال بن خباب ، عن عكرمة ، عن ابن عباس , ان ضباعة ابنة الزبير بن عبد المطلب اتت النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: يا رسول الله إني اريد الحج، افاشترط؟ قال: نعم، اشترطي، قالت: كيف اقول؟ قال: قولي: " لبيك اللهم لبيك , محلي من الارض حيث حبستني"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ن]: (حباب).
(٢) في [ز، ن]: (قالت).
(٣) سقط من: [جـ، ن].
(٤) سقط من: [ص].
(٥) سقط من: [ص].
(٦) في [أ]: (حبسني).
(٧) صحيح؛ هلال ثقة، أخرجه مسلم (١٢٠٨)، وأحمد (٣١١٧).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت ضباعہ بنت زبیر بن عبد المطلب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں حج کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں تو کیا میں (احرام میں) شرط لگا لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہاں شرط لگا لو، انھوں نے عرض کیا کہ میں کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یوں کہہ: لَبَّیْکَ اللَّہُمَّ لَبَّیْکَ (اے اللہ!) میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو مجھے روک دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14645]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: وأسانيدها كلها قوية أي الباب ومنها حديث ابن عباس هذا . قال سعد الشثري: صحيح؛ هلال ثقة .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1208، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 460، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3775، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2766 / 2، 2764 / 1، 2765 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3731، 3732، 3734، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1776، والترمذي فى «جامعه» برقم: 941، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1852، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2938، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10221، 10218، 10219، 10220، 10222، 10223، 10224، 10225، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2430، 2431، 2495، 2493، 2494، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3111، 3178، 3365، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1753، 2808، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2480، والبزار فى «مسنده» برقم: 4731، 4831، 4839، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15377، 15394، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5903، 5904، 5905، 5906، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11909، 11947، 12023، 827، 828، 829، 832، 830، 831، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4839، 6479، ترقيم محمد عوامة: 14283»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14952 ترقیم الشثری: -- 15374
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا يزيد بن هارون ، قال: اخبرنا سفيان بن حسين ، عن ابي بشر ، عن عكرمة ، عن ابن عباس , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل على ضباعة ابنة الزبير وهي تريد الحج , فقال لها: " اشترطي عند إحرامك , وقولي: ومحلي حيث حبستني فإن ذلك لك"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ن]: (بشير).
(٢) في [ف]: زيادة (وقولي).
(٣) صحيح، أخرجه مسلم (١٢٠٨)، وأحمد (٣٣٠٢).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ضباعہ بنت زبیر کے پاس گئے وہ حج کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: احرام باندھتے وقت یوں شرط لگا لینا کہ میں اس جگہ سے احرام کھول دوں گی جہاں سے تو مجھے روک دے گا، پس یہ تیرے لیے کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15374]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: وأسانيدها كلها قوية أي الباب ومنها حديث ابن عباس هذا . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1208، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 460، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3775، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2766 / 2، 2764 / 1، 2765 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3731، 3732، 3734، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1776، والترمذي فى «جامعه» برقم: 941، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1852، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2938، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10221، 10218، 10219، 10220، 10222، 10223، 10224، 10225، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2430، 2431، 2495، 2493، 2494، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3111، 3178، 3365، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1753، 2808، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2480، والبزار فى «مسنده» برقم: 4731، 4831، 4839، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14648، 15394، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5903، 5904، 5905، 5906، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11909، 11947، 12023، 827، 828، 829، 832، 830، 831، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4839، 6479، ترقيم محمد عوامة: 14952»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14967 ترقیم الشثری: -- 15391
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا عباد بن العوام ، عن هلال بن خباب ، عن عكرمة ، عن ابن عباس , ان النبي صلى الله عليه وسلم دخل على ضباعة , فقال لها:" ما تريدين الحج العام؟" , قالت: يا رسول الله إني عليلة، قال: " حجي واشترطي"، قالت: كيف اقول؟ قال:" قولي: لبيك اللهم لبيك، محلي من الارض حيث حبستني"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: (حباب).
(٢) في [أ، جـ، س، ز]: (عليلة).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٢٥٨)، وأحمد (٣١١٧).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ضباعہ بنت زبیر کے پاس تشریف لے گئے، اور ان سے فرمایا کہ کیا تو اس سال حج کرنا چاہتی ہے؟ انھوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں بیمار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تو حج کر اور احرام باندھتے وقت شرط لگا لے، انھوں نے عرض کیا کہ میں کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یوں کہہ: اے اللہ! میں حاضر ہوں میرے احرام کھولنے کی جگہ وہ ہے جہاں سے تو مجھے محبوس (روک) کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15391]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: وأسانيدها كلها قوية أي الباب ومنها حديث ابن عباس هذا .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1208، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 460، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3775، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2766 / 2، 2764 / 1، 2765 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3731، 3732، 3734، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1776، والترمذي فى «جامعه» برقم: 941، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1852، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2938، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10221، 10218، 10219، 10220، 10222، 10223، 10224، 10225، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2430، 2431، 2495، 2493، 2494، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3111، 3178، 3365، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1753، 2808، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2480، والبزار فى «مسنده» برقم: 4731، 4831، 4839، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14648، 15377، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5903، 5904، 5905، 5906، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11909، 11947، 12023، 827، 828، 829، 832، 830، 831، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4839، 6479، ترقيم محمد عوامة: 14967»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2397 ترقیم الرسالہ : -- 2430
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ، فَقَالَ لَهَا:" اشْتَرِطِي عِنْدَ إِحْرَامِكِ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي فَإِنَّ ذَلِكَ لَكِ" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَيُّوبُ، وَخَالِدٌ، وَثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، وَأَبُو الزُّبَيْرِ، وَهِلالُ بْنُ خَبَّابٍ، وَعَبْدُ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم احرام باندھنے کے وقت شرط عائد کر لینا کہ جہاں میں آگے جانے کے قابل نہ رہی، وہیں احرام کھول دوں گی، تو تمہیں اس کا اختیار ہو گا۔“ ایوب، خالد، ثابت بنانی، ابوزبیر، ہلال بن خباب اور عبدالکریم جزری نے بھی اسی طرح نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2430]
ترقیم العلمیہ: 2397
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1208،، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3775، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2767، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3731، 3732، 3734، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1776، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 941، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1852، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2938، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2430، 2431، 2493، 2494، 2495، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3111»
«قال ابن حجر: وأسانيدها كلها قوية أي الباب ومنها حديث ابن عباس هذا، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 11)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2461 ترقیم الرسالہ : -- 2493
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّ طَاوُسًا، وعِكْرِمَةَ أَخْبَرَاهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتْ ضُبَاعَةُ بِنْتُ الزُّبَيْرِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ ثَقِيلَةٌ، وَإِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ، فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أُهِلَّ؟ قَالَ:" أَهِلِّي وَاشْتَرِطِي أَنَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي" . قَالَ: فَأَدْرَكَتْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے کہا: ”میں بھاری بھرکم عورت ہوں اور میں حج کرنا چاہتی ہوں، تو آپ مجھے احرام کے بارے میں کیا ہدایت کرتے ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم احرام باندھ لو اور یہ شرط عائد کرو کہ جہاں میں آگے جانے کے قابل نہ رہی، وہاں احرام کھول دیں گی۔“ راوی کہتے ہیں: انہوں نے وہ حج کر لیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2493]
ترقیم العلمیہ: 2461
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1208،، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3775، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2767، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3731، 3732، 3734، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1776، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 941، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1852، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2938، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2430، 2431، 2493، 2494، 2495، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3111»
«قال ابن حجر: وأسانيدها كلها قوية أي الباب ومنها حديث ابن عباس هذا، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 11)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3775
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّ طَاوُسًا أَخْبَرَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى ضُبَاعَةَ، وَهِيَ شَاكِيَةٌ، فَقَالَتْ: إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ، وَأَنَا شَاكِيَةٌ؟، فَقَالَ لَهَا: " حُجِّي، وَاشْتَرِطِي أَنَّ مَحِلِّيَ حَيْثُ حَبَسْتَنِي" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے وہ بیمار تھیں، انہوں نے عرض کی: میں حج کرنا چاہتی ہوں اور میں بیمار ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم حج (کا احرام باندھ لو) اور یہ شرط عائد کرو کہ جہاں میں آگے جانے کے قابل نہ رہی وہاں احرام کھول دوں گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3775]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1208، وابن الجارود فى "المنتقى"، 460، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3775، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2764، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1776، والترمذي فى (جامعه) برقم: 941، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1852، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2938، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10218، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2430، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3111» «رقم طبعة با وزير 3767»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1557): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں