🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1305. حَدِيثُ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27447 (کل: 22 مقامات، 14 کتب)
مسند احمد: 27447، 27034، 27035، 27036
صحیح مسلم: 3564، 3565، 3566
سنن ابوداود: 3882
سنن ترمذی: 2077
سنن نسائی: 3328
سنن ابن ماجہ: 2011
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 361
سنن دارمی: 2254
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1266
صحیح ابن حبان: 4196
المستدرک علی الصحیحین: 7114
الجامع الكامل: 6381
السنن الكبرى للبيهقي: 14330، 15684
المعجم الکبیر للطبرانی: 20904، 20905، 20906
21 تا 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20905
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ ، قَالَتْ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَاسٍ وَهُوَ يَقُولُ: " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْهَى عَنِ الْغِيلَةِ فَنَظَرْتُ فِي فَارِسَ، وَالرُّومَ فَإِذَا هُمْ يُغِيلُونَ أَوْلَادَهُمْ فَلَا يَضُرُّ أَوْلَادَهُمْ شَيْئًا، ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ الْوَأْدُ الْخَفِيُّ، وَهُوَ إِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ.
سیدہ جذامہ بنت وہب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”میں نے غیلہ سے منع کرنے کا ارادہ کیا، پھر میں نے فارس اور روم کے لوگوں کو دیکھا تو وہ اپنی اولاد کے ساتھ غیلہ کرتے ہیں مگر اس سے ان کی اولاد کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔“ پھر لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پوشیدہ وأد (زندہ دفن کرنا) ہے، اور یہی (اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں مذکور) ہے: اور جب زندہ دفن کی گئی بچی سے پوچھا جائے گا [سورۃ التکویر: 8] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20905]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 209، حدیث 535»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20906
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ الْأَسَدِيَّةِ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَرَدْتُ أَنْ أَنْهَى عَنِ الْغِيَالِ فَإِذَا فَارِسُ، وَالرُّومُ يُغِيلُونَ أَوْلَادَهُمْ، وَلَا يَضُرُّهُمْ شَيْئًا.
سیدہ جدامہ بنت وہب اسدیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میں نے غیلہ سے منع کرنے کا ارادہ کیا، تو دیکھا کہ فارس اور روم کے لوگ اپنی اولاد کے ساتھ غیلہ کرتے ہیں اور اس سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20906]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 209، حدیث 536»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں