🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1323. -بقية حديث أبي الدرداء رضي الله عنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27536 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 27536، 27543
بلوغ المرام: 1323
مشکوۃ المصابیح: 4982
الفتح الربانی: 9125
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27536
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ , عَنْ لَيْثٍ , عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ , عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ , عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " مَنْ رَدَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ , كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَرُدَّ عَنْهُ نَارَ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت ابودردا رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اس سے قیامت کے دن جہنم کی آگ کو دور کرے۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27536]

الحكم على الحديث:
حسن بطرقه وشواهده، وهذا إسناد ضعيف لضعف ليث وشهر بن حوشب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1323
وعن أبي الدرداء رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من رد عن عرض أخيه بالغيب رد الله عن وجهه النار يوم القيامة» . أخرجه الترمذي وحسنه. ولأحمد من حديث أسماء بنت يزيد نحوه.
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس شخص نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی آبرو کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے چہرے کو آتش جہنم سے محفوظ رکھے گا۔“ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن قرار دیا ہے اور مسند احمد میں اسماء بنت یزید کی حدیث بھی اسی طرح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1323]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي الدَّرْدَاءِ» ابو الدرداء – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» (آپ نے) فرمایا: – «مَنْ رَدَّ» جس نے دفاع کیا – «عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ» اپنے بھائی کی عزت کا – «بِالْغَيْبِ» اس کی غیر موجودگی میں – «رَدَّ اللَّهُ» اللہ ہٹا دے گا – «عَنْ وَجْهِهِ» اس کے چہرے سے – «النَّارَ» آگ کو – «يَوْمَ الْقِيَامَةِ» قیامت کے دن۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَحَسَّنَهُ» اور اسے حسن کہا۔ – «وَلِأَحْمَدَ» اور احمد کے لیے ہے – «مِنْ حَدِيثِ» حدیث سے – «أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ» اسماء بنت یزید کی – «نَحْوُهُ» اسی طرح۔
اور سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کی عزت کا دفاع کیا، اللہ قیامت کے دن اس کے چہرے سے آگ کو ہٹا دے گا۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن کہا ہے۔ اور احمد میں سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کی حدیث سے اسی طرح (مروی) ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1323]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في الذب عن عرض المسلم، حديث:1931، وحديث أسماء: أخرجه أحمد:6 /449، 450، وهو حديث حسن.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4982
4982 - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:"مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَرُدُّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ  إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَرُدَّ عَنْهُ نَارَ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ. رَوَاهُ فِي"شَرْحِ السُّنَّةِ".
ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو مسلمان اپنے کسی مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرتا ہے تو اللہ پر حق ہے کہ وہ روز قیامت اس کا جہنم سے دفاع کرے۔“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ﴾ [سورة الروم: 47] ”مومنوں کی مدد کرنا ہم پر لازم ہے۔“ (اسنادہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4982]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (13/ 106 ح 3528)
٭ فيه ليث بن أبي سليم ضعيف مدلس و عنعن .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27543
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ , أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ , قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ , عَنْ مَرْزُوقٍ أَبِي بَكْرٍ التَّيْمِيِّ , عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ , عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " مَنْ رَدَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ , رَدَّ اللَّهُ عَنْ وَجْهِهِ النَّارَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت ابودردا رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اس سے قیامت کے دن جہنم کی آگ کو دور کرے۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27543]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره لجهالة مرزوق أبى بكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9125
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (مَنْ رَدَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَرُدَّ عَنْهُ نَارَ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ) )
۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کیا، تو اللہ تعالیٰ پر حق ہو گا کہ وہ روزِ قیامت آگ کو اس کے چہرے سے ہٹا دے۔ [الفتح الربانی/مسائل البر وصلة الرحم/حدیث: 9125]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه الترمذي: 1931، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27536 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28086»
وضاحت: فوائد: … سبحان اللہ! یہ مومن کی شان ہے، غور سے پڑھیں اور اپنے معاملات پر غور کریں۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں