🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2897 (کل: 15 مقامات، 9 کتب)
مسند احمد: 2897
صحیح ابن حبان: 5356
المستدرک علی الصحیحین: 2265، 7414، 7415
الجامع الكامل: 5779، 5791، 7586
السنن الكبرى للبيهقي: 17334
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8202، 8203
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 72، 5091
المعجم الکبیر للطبرانی: 12920
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3723
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8203
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ زَيْدِ الْخَوْلَانِيِّ أَنَّهُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَلَقِيَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلَهُ عَنِ الْخَمْرِ، فَقَالَ: سَأُخْبِرُكَ عَنِ الْخَمْرِ، إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ فَبَيْنَا هُوَ مُحْتَبٍ حَلَّ حَبْوَتَهُ، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ كَانَ عِنْدَهُ شَيْءٌ مِنَ الْخَمْرِ فَلْيُؤْذِنِّي بِهِ". فَجَعَلَ النَّاسُ يَأْتُونَهُ، يَقُولُ أَحَدُهُمْ: عِنْدِي رَاوِيَةُ خَمْرٍ، وَيَقُولُ الْآخَرُ: عِنْدِي رِوَايَةٌ، وَيَقُولُ الْآخَرُ: عِنْدِي زِقَاقٌ، وَمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونَ عِنْدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْمَعُوهُ، بِبَقِيعِ كَذَا وَكَذَا، ثُمَّ آذِنُونِي" فَفَعَلُوا، ثُمَّ آذَنُوهُ فَقَامَ وَقُمْتُ مَعَهُ، فَمَشَيْتُ عَنْ يَمِينِهِ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَيَّ، فَلَحِقَنَا أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَنِي عَنْ يَسَارِهِ، وَجَعَلَ أَبَا بَكْرٍ مَكَانِي، ثُمَّ لَحِقَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَأَخَذَهُ فَجَعَلَهُ عَنْ يَسَارِهِ فَمَشَى بَيْنَنَا حَتَّى إِذَا وَقَفَ عَلَى الْخَمْرِ، قَالَ لِلنَّاسِ:" أَتَعْرِفُونَ هَذَا؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ الْخَمْرُ، قَالَ:" صَدَقْتُمْ إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْخَمْرَ، وَعَاصِرَهَا، [وَمُعْتَصِرَهَا] ، وَشَارِبَهَا، [وَسَاقِيَهَا] ، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَبَائِعَهَا، وَمُشْتَرِيَهَا، وَآكِلَ ثَمَنِهَا" ثُمَّ دَعَا بِسِكِّينٍ فَقَالَ:" اشْحَذُوهَا" فَفَعَلُوا، ثُمَّ أَخَذَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُخَرِّقُ الزِّقَاقَ فَقَالَ النَّاسُ: إِنَّ فِي هَذِهِ الْأَزْقَاقِ مَنْفَعَةً؟! قَالَ:" نَعَمْ، وَلَكِنِّي إِنَّمَا أَفْعَلُ ذَلِكَ غَضَبًا لِلَّهِ لِمَا فِيهَا مِنْ سَخَطِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَخَالِدُ بْنُ يَزِيدَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
خالد بن یزید نے، ثابت بن زید خولانی کے حوالے سے نقل کیا ہے: وہ مدینہ منورہ آئے ان کی ملاقات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہوئی، انہوں نے ان سے شراب کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں تمہیں شراب کے بارے میں بتاتا ہوں، ایک مرتبہ میں مسجد میں آپ کے پاس موجود تھا، آپ احتباء کے طور پر تشریف فرما تھے آپ نے حبوہ کو کھولا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس شراب میں سے کچھ بھی ہو، وہ مجھے اس بارے میں بتا دے“ تو لوگ آپ کے پاس آنے لگے، ان میں سے کوئی یہ کہہ رہا تھا: میرے پاس شراب کا چھوٹا مشکیزہ ہے، دوسرا یہ کہہ رہا تھا: میرے پاس بڑا مشکیزہ ہے، کوئی کہہ رہا تھا: میرے پاس چمڑے کا برتن ہے، جو بھی اللہ کو منظور تھا کہ وہ اس شخص کے پاس ہو، (ان لوگوں نے اس بارے میں بتایا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ بقیع کے میدان میں فلاں، فلاں جگہ پر اسے اکٹھا کرو اور پھر مجھے اس بارے میں بتاؤ“ ان لوگوں نے ایسا کر لیا، اور پھر آپ کو بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے آپ کے ساتھ میں بھی اُٹھا، میں آپ کے دائیں طرف چلتا ہوا جا رہا تھا، آپ نے میرے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمیں آ کے ملے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکڑ کر اپنے بائیں طرف کر لیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو میری جگہ کر دیا پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمیں آ کے ملے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے بائیں طرف کر لیا، آپ ہمارے درمیان چلتے ہوئے تشریف لے گئے یہاں تک کہ شراب کے پاس پہنچ کر آپ ٹھہر گئے، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم لوگ اس سے واقف ہو؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! یہ شراب ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ٹھیک کہا: ہے، بے شک اللہ تعالیٰ نے شراب پر، اسے نچوڑنے والے پر، اسے نچڑوانے والے پر، اسے پینے والے پر، اسے پلانے والے پر، اسے لاد کر لے جانے والے پر، جس کی طرف اسے لاد کر لے جایا جا رہا ہے اس پر، اسے فروخت کرنے والے پر، اسے خریدنے والے پر، اس کی قیمت کھانے والے پر (ان سب لوگوں پر) لعنت کی ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری منگوائی اور پھر ارشاد فرمایا: اسے تیز کرو! لوگوں نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑا اور اس کے ذریعے چیرنا شروع کیا، لوگوں نے عرض کی: ان چمڑے کے برتنوں میں فائدہ پایا جاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن میں ایسا اس لئے کر رہا ہوں، تاکہ اس کے بارے میں، اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ کی خاطر غضب کا اظہار کروں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور خالد بن یزید نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8203]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12977)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7310، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12977، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 499، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3341، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7805»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 72
«أتاني جبريل فقال: يا محمد! إن الله عز وجل لعن الخمر وعاصرها ومعتصرها وشاربها وحاملها والمحمولة إليه وبائعها ومبتاعها وساقيها ومسقيها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور فرمایا: اے محمد! بلاشبہ اللہ عزوجل نے شراب پر لعنت فرمائی ہے، اور اسے نچوڑنے والے پر، نچڑوانے والے پر، پینے والے پر، اسے اٹھا کر لے جانے والے پر، جس کی طرف لے جائی جائے اس پر، اسے بیچنے والے پر، اسے خریدنے والے پر، اسے پلانے والے پر اور جس کے لیے پلائی جائے اس پر بھی لعنت فرمائی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 72]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب, ك, هب, الضياء] عن ابن عباس. الصحيحة 839: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5091
«لعن الله الخمر وشاربها وساقيها وبائعها ومبتاعها وعاصرها ومعتصرها وحاملها والمحمولة إليه وآكل ثمنها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ شراب پر، اس کے پینے والے پر، پلانے والے پر، بیچنے والے پر، خریدنے والے پر، اسے کشید کرنے والے پر، کشید کروانے والے پر، اسے اٹھانے والے پر، جس کے پاس اٹھائی جائے اس پر اور اس کی قیمت کھانے والے پر لعنت فرمائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5091]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ك] عن ابن عمر. الروض النضير 216، الإرواء 1529.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12920
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِي ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ الْخَيْرِ الزِّيَادِيُّ أَنَّ مَالِكَ بْنَ سَعْدٍ التُّجِيبِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ: سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللهَ لَعَنَ الْخَمْرَ وَعَاصِرَهَا وَمُعْتَصِرَهَا وَشَارِبَهَا وَحَامِلَهَا وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ وَبَائِعَهَا وَمُبْتَاعَهَا وَسَاقِيَهَا وَمُسْقِيَهَا.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (الزبادي) .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور کہا: اے محمد! بیشک اللہ نے شراب پر، اس کو نچوڑنے والے پر، اس کے لیے نچوڑوانے والے پر، اس کے پینے والے پر، اسے اٹھانے والے پر، جس کے پاس اٹھا کر لے جائی جائے اس پر، اس کے بیچنے والے پر، اس کے خریدنے والے پر، اس کے پلانے والے پر، اور جسے پلایا جائے اس پر لعنت فرمائی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12920]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 233، حدیث 12976»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3723
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا حَيَوَةُ ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ خَيْرٍ الزَّبَادِيُّ، أَنَّ مَالِكَ بْنَ سَعْدٍ التُّجِيبِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَعَنَ الْخَمْرَ وَعَاصِرَهَا وَمُعْتَصِرَهَا وَشَارِبَهَا وَحَامِلَهَا وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ وَبَائِعَهَا وَمُبْتَاعَهَا وَسَاقِيَهَا وَمُسْتَقِيَهَا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ خَيْرٍ الزَّبَادِيُّ، حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ سَعْدٍ التُّجِيبِيُّ قَالَ: "جِئْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلَهُ صَاحِبِي عَنِ الْخَمْرِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، ثَنَا حَيْوَةُ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ أَبَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَبَنَا حَيْوَةُ ... فَذَكَرَهُ. وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میرے پاس جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور عرض کیا: اے محمد! بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ نے شراب پر، اسے کشید کرنے والے پر، جس کے لیے کشید کی جائے اس پر، اسے پینے والے پر، اسے اٹھا کر لے جانے والے پر، جس کی طرف اسے لے جایا جائے اس پر، اسے بیچنے والے پر، اسے خریدنے والے پر، اسے پلانے والے پر اور جسے پلائی جائے اس (سب) پر لعنت فرمائی ہے۔“ ایک دوسری روایت میں مالک بن سعد التجیبی بیان کرتے ہیں کہ میں اور میرا ایک ساتھی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے، میرے ساتھی نے آپ سے شراب کے متعلق سوال کیا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا، پھر انہوں نے مذکورہ بالا حدیث ذکر کی۔ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، عبد بن حمید، ابو یعلیٰ موصلی، امام احمد بن حنبل اور امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے بھی اسے روایت کر کے اس کی تصحیح کی ہے، جبکہ اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی موجود ہے جسے امام ترمذی اور امام ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3723]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2892، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7804»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه / صححه الحاكم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں