الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3470 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 3200
المعجم الکبیر للطبرانی: 10677
المعجم الاوسط: 9168
حدیث نمبر: 3470
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَشَفَ عَنْ وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مَيِّتٌ بُرْدَ حِبَرَةٍ كَانَ مُسَجًّى عَلَيْهِ، فَنَظَرَ إِلَى وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَكَبَّ عَلَيْهِ، فَقَبَّلَهُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال مبارک کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب مسجد نبوی میں داخل ہوئے تو وہاں پہنچ کر انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ زبیا سے دھاری دار چادر کو ہٹایا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈال دی گئی تھی، اور رخ انور کو دیکھتے ہی اس پر جھک کر اسے بوسے دینے لگے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3470]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3090
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، وَعُمَرُ يُحَدِّثُ النَّاسَ، فَمَضَى حَتَّى أَتَى الْبَيْتَ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ، فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ بُرْدَ حِبَرَةٍ كَانَ مُسَجًّى بِهِ، فَنَظَرَ إِلَى وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَكَبَّ عَلَيْهِ يُقَبِّلُهُ، ثُمَّ قَالَ:" وَاللَّهِ لَا يَجْمَعُ اللَّهُ عَلَيْهِ مَوْتَتَيْنِ، لَقَدْ مِتَّ الْمَوْتَةَ الَّتِي لَا تَمُوتُ بَعْدَهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال مبارک کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب مسجد نبوی میں داخل ہوئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کے سامنے بول رہے تھے، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ چلتے ہوئے اس کمرے میں پہنچے جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تھا، یعنی سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ مقدسہ میں، وہاں پہنچ کر انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ زیبا سے دھاری دار چادر کو ہٹایا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈال دی گئی تھی، اور رخ انور کو دیکھتے ہی اس پر جھک کر اسے بوسے دینے لگے، پھر فرمایا: اللہ کی قسم! اللہ آپ پر دو موتیں کبھی جمع نہیں کرے گا، آپ پر ایسی موت طاری ہوئی ہے جس کے بعد آپ پر کبھی موت نہ آئے گی۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3090]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3200
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن الزُّهْري قال: أخبرني أبو سَلَمة بن عبد الرحمن قال: كان ابن عبَّاس يحدِّث: أنَّ أبا بكر الصِّدِّيق دخل المسجدَ وعمرُ بنُ الخطَّاب يحدِّث الناس، فأَتى البيتَ الذي تُوفِّي فيه رسولُ الله ﷺ، فكَشَفَ عن وجهه بُرْدَ حِبَرةٍ وكان مُسجًّى به، فنظر إليه فأكَبَّ عليه ليقبِّلَ وجهَه، وقال: والله لا يَجمَعُ اللهُ عليك مَوتَتينِ بعد موتتِك التي لا تموتُ بعدَها. ثم خرج إلى المسجد وعمرُ يُكلِّم الناسَ، فقال أبو بكر: اجلِسْ يا عمر، فأَبى، فكلَّمه مرَّتين أو ثلاثًا، فأَبى، فقام فتَشهَّد، فلما قَضَى تشهُّدَه قال: أَمَّا بعدُ، فمن كان يَعبُدُ محمدًا، فإنَّ محمدًا قد مات، ومَن كان يَعبُد اللهَ، فإنَّ الله حيٌّ لا يموت، ثم تلا ﴿وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ﴾ [الأنبياء: 34] ، ﴿وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ﴾ تلا إلى ﴿الشَّاكِرِينَ﴾ [آل عمران: 144] ، فما هو إِلَّا أَنْ تَلَاها فأيقَنَ الناسُ بموت رسول الله ﷺ، حتى قال قائل: لم يَعلَمِ الناسُ أنَّ هذه الآيةَ أُنزِلت حتى تَلَاها أبو بكر. قال الزُّهْري: فأخبرني سعيد بن المسيّب: أنَّ عمر بن الخطَّاب قال: لمّا تلاها أبو بكر: عَقِرتُ حتى خَرَرتُ إلى الأرض، وأيقَنتُ أنَّ رسول الله ﷺ قد مات (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3162 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3162 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے جبکہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے، پس وہ اس حجرے میں تشریف لے گئے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک سے وہ یمنی چادر ہٹائی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھانپا گیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور بوسہ لینے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور پر جھک گئے اور کہا: ”اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ آپ پر اس موت کے بعد جو آپ کو آ چکی ہے، کبھی دوسری موت جمع نہیں فرمائے گا۔“ پھر وہ مسجد کی طرف نکلے جبکہ سیدنا عمر لوگوں سے کلام کر رہے تھے، سیدنا ابوبکر نے فرمایا: ”اے عمر! بیٹھ جاؤ“، انہوں نے انکار کیا، ابوبکر نے دو یا تین بار کہا مگر وہ نہ مانے، چنانچہ ابوبکر کھڑے ہوئے اور تشہد (خطبہ) پڑھا، جب وہ فارغ ہوئے تو فرمایا: ”امابعد! جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا تھا وہ جان لے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا چکے ہیں، اور جو اللہ کی عبادت کرتا ہے وہ جان لے کہ اللہ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے اسے کبھی موت نہیں آئے گی“، پھر انہوں نے یہ آیات تلاوت فرمائیں ﴿وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ﴾ [سورة الأنبياء: 34] اور ﴿وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ﴾ [سورة آل عمران: 144] «شاكرين» تک، جیسے ہی انہوں نے یہ آیات تلاوت کیں لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا یقین آگیا، یہاں تک کہ کہنے والے نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہی نہیں تھا کہ یہ آیت نازل ہو چکی ہے یہاں تک کہ ابوبکر نے اسے تلاوت کیا۔ زہری کہتے ہیں کہ مجھے سعید بن مسیب نے بتایا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب ابوبکر نے یہ آیت تلاوت کی تو میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی یہاں تک کہ میں زمین پر گر پڑا اور مجھے یقین ہو گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا چکے ہیں۔“
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق و سباق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3200]
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق و سباق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3200]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،هو بطوله في "مصنف عبد الرزاق" (9755).» [ترقيم الرساله 3200] [ترقيم الشركة 3180] [ترقيم العلميه 3162]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 10677
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَشَفَ وَجْهَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُسَجًّى عَلَيْهِ بِثَوْبٍ، فَنَظَرَ إِلَى وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَكَبَّ عَلَيْهِ فَقَبَّلَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کیا کرتے تھے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک، جو کپڑے سے ڈھکا ہوا تھا، کھولا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی طرف دیکھا، پھر آگے جھک کر اسے بوسہ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10677]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 298، حدیث 10723»
حدیث نمبر: 9168
وَبِهِ، عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ . عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعُمَرُ يُكَلِّمُ النَّاسَ، فَمَضَى حَتَّى دَخَلَ بَيْتَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ - وَهُوَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ - فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بُرْدَ حِبَرَةٍ، وَكَانَ مُسَجًّى بِهِ، وَنَظَرَ إِلَى وَجْهِهِ، وَأَكَبَّ عَلَيْهِ يُقَبِّلُهُ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں سے خطاب کر رہے تھے، آپ رضی اللہ عنہ آگے بڑھتے گئے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس گھر میں داخل ہوئے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تھی، اور وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا گھر تھا، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ مبارک سے وہ دھاری دار یمنی چادر ہٹائی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھانپا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو دیکھا اور اس پر جھک کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دینے لگے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9168]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4452، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1840 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1980، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6811، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24663، 25503، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 48، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12194، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 391»