🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3639 (کل: 23 مقامات، 10 کتب)
مسند احمد: 3639، 3812، 3850، 3866، 4042، 4180، 4332، 4351، 23337
صحیح بخاری: 6576، 7049
صحیح مسلم: 5978
سنن ابن ماجہ: 3057
اللؤلؤ والمرجان: 1481
مصنف ابن ابی شیبہ: 39960
الفتح الربانی: 13137
الجامع الكامل: 834، 16239، 16240
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1470، 1471
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5168، 5199
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1471
«أنا فرطكم على الحوض ولأنازعن أقواما ثم لأغلبن عليهم فأقول: يا رب أصحابي أصحابي! فيقول: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا، اور میں کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے کشمکش کروں گا پھر ان کے معاملے میں مجھ پر غلبہ پا لیا جائے گا (یعنی انہیں مجھ سے چھین لیا جائے گا)، تو میں عرض کروں گا: اے میرے رب! یہ تو میرے صحابہ ہیں! یہ تو میرے صحابہ ہیں! تو وہ (اللہ) فرمائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا نئی چیزیں گھڑ لی تھیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1471]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن ابن مسعود. مختصر مسلم 1548.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5168
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَلَأُنَازِعَنَّ رِجَالًا مِنْكُمْ، ثُمَّ لَأُغْلَبَنَّ عَلَيْهِمْ، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا، پھر تم میں سے بعض لوگوں کے بارے میں میری کھینچا تانی ہوگی، مگر ان کے معاملے میں مجھ پر غلبہ پا لیا جائے گا، تو (اللہ کی طرف سے) کہا جائے گا: ”یقیناً آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا نئی چیزیں (دین میں) ایجاد کر لی تھیں“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5168]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6642، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2297، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3057، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3632، 3802، 3840، 3856، 4032، 4169، 4320، 4338، 22779، 22826، 22884، وأخرجه فتح الباري برقم: 1655، 4430، 6641، وأخرجه مسند البزار برقم: 1685، 1757، 3168، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10402، 10409، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7167، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5146»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5199
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، وَلَأُنَازَعَنَّ أَقْوَامًا ثُمَّ لَأُغْلَبَنَّ عَلَيْهِمْ، فَأَقُولُ: يَا رَبِّ أَصْحَابِي ثُمَّ يَقُولُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو (پہلے پہنچنے والا) ہوں گا، اور کچھ لوگوں کے بارے میں میری کھینچا تانی ہوگی، پھر ان کے معاملے میں مجھ پر غلبہ پا لیا جائے گا، تو میں عرض کروں گا: «يَا رَبِّ» ”اے میرے رب!“ یہ تو میرے صحابی (ساتھی) ہیں، تو جواب دیا جائے گا: بیشک آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا تبدیلیاں اور نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5199]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى تخريجه (برقم 5168)»
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6575، 6576، 7049، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2297، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3639، 3812، 3850، 3866، 4042، 4180، 4332، 4351، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 32317، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5177»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں