🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3716 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 3716
سنن ابن ماجہ: 686
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5292، 5293
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3716
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَابَتْ الشَّمْسُ، مَلَأَ اللَّهُ بُطُونَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ غزوہ خندق کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے کہ انہوں نے ہمیں نماز عصر نہیں پڑھنے دی یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3716]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 628 ، وهذا إسناد فيه محمد بن طلحة مختلف فيه.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 686
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ . ح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَبَسَ الْمُشْرِكُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْس، فَقَالَ:" حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَى، مَلَأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مشرکوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عصر کی نماز سے روکے رکھا یہاں تک کہ سورج ڈوب گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے ہمیں عصر کی نماز سے روکے رکھا، اللہ تعالیٰ ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 686]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”مشرکین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عصر کی نماز نہ پڑھنے دی، حتی کہ سورج غروب ہو گیا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے ہمیں درمیانی نماز سے روک دیا، «مَلَأَ اللّٰهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا» ”اللہ ان کی قبروں اور گھروں کو آگ سے بھر دے۔“““ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 686]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/المساجد 36 (628)، سنن الترمذی/تفسیر القرآن سورة البقرة 3 (2985)، (تحفة الأشراف: 9549) وقد أخرجہ: مسند احمد (1/392، 403، 456) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5292
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: نَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى حَصِيرٍ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِهِ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا آذَنْتَنَا فَبَسَطْنَا تَحْتَكَ أَلْيَنَ مِنْهُ؟ فَقَالَ: «مَا لِي وَلِلدُّنْيَا؟ إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُ الدُّنْيَا كَرَاكِبٍ سَارَ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ، فَقَالَ تَحْتَ شَجَرَةٍ، ثُمَّ رَاحَ وَتَرْكَهَا»
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر آرام فرما ہوئے جس کے اثرات آپ کے پہلوئے مبارک پر نمایاں ہو گئے، تو ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کاش آپ ہمیں مطلع فرما دیتے تو ہم آپ کے نیچے اس سے کہیں زیادہ نرم بچھونا بچھا دیتے؟“ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا دنیا سے کیا تعلق؟ میری اور اس دنیا کی مثال تو بس اس سوار کی سی ہے جو گرمی کے دن میں سفر پر نکلا، پھر اس نے ایک درخت کے سائے تلے تھوڑی دیر آرام کیا، پھر اسے چھوڑ کر اپنی منزل کی جانب چل دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5292]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 4998)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2739، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7928، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11898، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18299، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 325، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5270»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5293
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَنْ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «حَبَسُونَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، مَلَأَ اللَّهُ بُطُونَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا» - مُكَرَّرٌ - حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں نے ہمیں صلاۃِ وسطیٰ (نمازِ عصر) سے روکے رکھا یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا، «مَلَأَ اللَّهُ بُطُونَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا» ”اللہ تعالیٰ ان کے پیٹوں اور ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے۔““ یہ حدیث مکرر ہے جسے امام مؤلف نے ایک دوسری سند سے بھی انہی الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5293]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 5044)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2773، 4259، 6033، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 627، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2984، وأخرجه سنن النسائي برقم: 473، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 409، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 684، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1329، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1232، وأخرجه فتح الباري برقم: 571، 3885، 4259، 6033، وأخرجه مسند البزار برقم: 549، 555، 557، 558، 787، 2022، 2906، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1336، 1337، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7358، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5271»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں