🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3949 (کل: 17 مقامات، 14 کتب)
مسند احمد: 3949
سنن ابوداود: 2536
مشکوۃ المصابیح: 1251
مصنف ابن ابی شیبہ: 20551
الفتح الربانی: 4816
صحیح ابن حبان: 2557، 2558
المستدرک علی الصحیحین: 2563
الجامع الكامل: 7756
السنن الكبرى للبيهقي: 17930، 18524
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3538
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3981
المعجم الکبیر للطبرانی: 10345
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5272، 5361
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1690
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18524
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ المُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ: رَجُلٍ ثَارَ عَنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ مِنْ بَيْنِ حِبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي، وَرَجُلٍ غَزَا فِي سَبِيلِ اللهِ فَانْهَزَمَ فَعَلِمَ مَا عَلَيْهِ فِي الِانْهِزَامِ وَمَا لَهُ فِي الرُّجُوعِ فَرَجَعَ حَتَّى أُهَرِيقَ دَمُهُ، فَيَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَلَائِكَتِهِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي رَجَعَ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي حَتَّى أُهَرِيقَ دَمُهُ". وَرُوِيَ فِي مَعْنَاهُ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ مَرْفُوعًا.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ رب العزت دو آدمیوں سے تعجب فرماتے ہیں: ایک وہ جو اپنے بستر اور لحاف سے، اپنے محبوبوں اور گھر والوں کے درمیان سے نماز کے لیے اٹھتا ہے، میری نعمتوں میں رغبت کرتے ہوئے اور میرے عذاب سے ڈرتے ہوئے؛ اور ایک وہ شخص جو اللہ کے راستے میں لڑائی کرتے ہوئے شکست کھا جاتا ہے، وہ جانتا ہے کہ شکست کی وجہ سے اس پر ایک گناہ ہے اور واپس پلٹنے میں کیا ثواب ہے، تو وہ دوبارہ لڑائی کرتے ہوئے شہید ہو جاتا ہے۔ اللہ رب العزت اپنے فرشتوں سے فرماتے ہیں: ”میرے بندے کی طرف دیکھو کہ میری نعمتوں میں رغبت کرتے اور میرے عذاب سے ڈرتے ہوئے واپس پلٹ کر جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔““ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18524]
تخریج الحدیث: «صدوق»

الحكم على الحديث:
صدوق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3538
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ: رَجُلٌ ثَارَ عَنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ بَيْنَ أَهْلِهِ وَحُبِّهِ إِلَى صَلَاتِهِ فَيَقُولُ رَبُّنَا: يَا مَلَائِكَتِي انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي ثَارَ مِنْ فِرَاشِهِ وَوِطَائِهِ مِنْ بَيْنِ حُبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارِ التَّصَدُّقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہمارا پروردگار، دو ایسے افراد پر خوش ہوتا ہے، ایک وہ شخص جو اپنے بستر، لحاف، اپنے اہل خانہ اور اپنی محبوب چیز کو چھوڑ کر نماز کی طرف جاتا ہے، ہمارا پروردگار فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! تم میرے بندے کا جائزہ لو، جس نے اپنا بستر اپنا لحاف اپنی محبوب چیز اور اپنے اہل خانہ کو چھوڑا، اور نماز کی طرف آ گیا، اُس چیز کی طرف رغبت رکھتے ہوئے، جو میرے پاس موجود ہے، اور اس چیز سے ڈرتے ہوئے، جو میرے پاس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، جس میں صدقہ کرنے کا ذکر اختصار کے ساتھ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3538]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10383»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3981
«عجب ربنا من رجل غزا في سبيل الله فانهزم أصحابه فعلم ما عليه فرجع حتى أهريق دمه فيقول الله عز وجل لملائكته: انظروا إلى عبدي رجع رغبة فيما عندي وشفقة مما عندي حتى أهريق دمه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہمارے رب کو اس آدمی پر تعجب ہوتا ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے، پھر اس کے ساتھی بھاگ جائیں، مگر وہ اپنی ذمہ داری جانتے ہوئے واپس لوٹ آئے یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا جائے۔ چنانچہ اللہ عزوجل اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے بندے کو دیکھو، وہ میرے پاس جو کچھ ہے اس کی رغبت اور میرے پاس جو کچھ ہے اس کے خوف کی وجہ سے واپس لوٹ آیا، یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 3981]
تخریج الحدیث: «(حسن) [د] عن ابن مسعود. صحيح الترغيب 626، السنة 569: حم، ابن أبي عاصم، حب، ك.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10345
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ ؛ رَجُلٍ ثَارَ عَنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ مِنْ بَيْنِ حِبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ، فَيَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَلَائِكَتِهِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي، ثَارَ مِنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ مِنْ حِبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي، وَرَجُلٍ غَزَا فِي سَبِيلِ اللهِ فَانْهَزَمَ، فَعَلِمَ مَا عَلَيْهِ فِي الِانْهِزَامِ وَمَا لَهُ فِي الرُّجُوعِ، فَرَجَعَ حَتَّى أُهَرِيقَ دَمُهُ، فَيَقُولُ اللهُ تَعَالَى لِمَلَائِكَتِهِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي، رَجَعَ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي حَتَّى أُهَرِيقَ دَمُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارا رب دو آدمیوں پر تعجب فرماتا ہے: ایک وہ شخص جو اپنے بستر اور لحاف سے، اپنے محبوب اور اہل خانہ کو چھوڑ کر نماز کے لیے اٹھ کھڑا ہو، تو اللہ عزوجل اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے بندے کو دیکھو، وہ اپنے بستر اور لحاف سے، اپنے محبوب اور اہل خانہ سے (اٹھ کر) نماز کی طرف آیا، اس چیز کی رغبت میں جو میرے پاس ہے اور اس چیز کے خوف سے جو میرے پاس ہے۔ اور دوسرا وہ شخص جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے، پھر شکست کھا جائے، پھر اسے یہ معلوم ہو کہ شکست کھانے میں اس پر کیا (وبال) ہے اور واپس لوٹنے میں اسے کیا (اجر) ملے گا، تو وہ لوٹ جائے یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا جائے۔ تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے بندے کو دیکھو، وہ اس چیز کی رغبت میں جو میرے پاس ہے اور اس چیز کے خوف سے جو میرے پاس ہے، واپس لوٹ آیا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10345]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 179، حدیث 10383»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5272
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ: رَجُلٍ ثَارَ مِنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ، مِنْ بَيْنِ حَيِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاةٍ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي، وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي، وَرَجُلٍ غَزَا فِي سَبِيلِ اللهِ، فَانْهَزَمَ فَعَلِمَ مَا عَلَيْهِ فِي الِانْهِزَامِ وَمَا لَهُ فِي الرُّجُوعِ، فَرَجَعَ حَتَّى يُهَرِيقَ دَمُهُ، فَيَقُولُ اللهُ لِمَلَائِكَتِهِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي، رَجَعَ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي حَتَّى أُهَرِيقَ دَمُهُ.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارا رب دو شخصوں پر اظہارِ مسرت و تعجب فرماتا ہے: ایک وہ شخص جو اپنے بچھونے اور لحاف سے اپنے اہل و عیال اور قبیلے کے درمیان سے اٹھ کر نماز کے لیے کھڑا ہو گیا، اس جزا کی رغبت میں جو میرے پاس ہے اور اس سزا کے خوف سے جو میرے پاس ہے؛ اور دوسرا وہ شخص جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، پھر (مجاہدین کو) شکست ہوئی تو اسے بخوبی علم ہو گیا کہ پیٹھ پھیر کر بھاگنے میں کتنا وبال ہے اور میدانِ کارزار کی طرف پلٹ جانے میں کتنا عظیم اجر ہے، چنانچہ وہ واپس پلٹ آیا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا، تو اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے فرشتوں سے (فخریہ) فرماتا ہے: میرے اس بندے کی طرف دیکھو، یہ اس جزا کی رغبت میں جو میرے پاس ہے اور اس سزا کے ڈر سے جو میرے پاس ہے، واپس پلٹ آیا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5272]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2536، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3939، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2577، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10383، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2558، وأخرجه شرح السنة برقم: 930، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5250»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5361
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: عَجِبَ رَبُّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى مِنْ رَجُلَيْنِ: مِنْ رَجُلٍ ثَارَ مِنْ لِحَافِهِ وَفِرَاشِهِ مِنْ بَيْنِ حَيِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ، فَيَقُولُ اللهُ لِمَلَائِكَتِهِ: يَا مَلَائِكَتِي، انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا، قَامَ مِنْ بَيْنِ فِرَاشِهِ وَلِحَافِهِ مِنْ بَيْنِ حَيِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ، رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي، وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي، وَرَجُلٍ غَزَا فِي سَبِيلِ اللهِ فَفَرَّ أَصْحَابُهُ، وَعَلِمَ مَا عَلَيْهِ فِي الْفِرَارِ، وَمَا لَهُ فِي الرُّجُوعِ، فَرَجَعَ حَتَّى أُهَرِيقَ دَمُهُ، فَيَقُولُ اللهُ لِمَلَائِكَتِهِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا رَجَعَ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي، وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارا پروردگار تبارک و تعالیٰ دو شخصوں پر تعجب فرماتا (اور خوش ہوتا) ہے: ایک وہ شخص جو اپنے لحاف اور بستر سے، اپنے اہل و عیال اور رشتہ داروں کے درمیان سے اٹھ کر نماز کے لیے کھڑا ہوا، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: اے میرے فرشتوں! میرے اس بندے کو دیکھو، یہ اپنے بستر اور لحاف سے، اپنے اہل و عیال اور پیاروں کے درمیان سے اٹھ کر میری بارگاہ میں موجود (اجر) کی رغبت اور میرے پاس (عذاب) کے ڈر سے نماز کے لیے کھڑا ہوا ہے۔ اور دوسرا وہ شخص جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، پھر اس کے ساتھی (میدانِ جنگ سے) بھاگ کھڑے ہوئے، لیکن اسے معلوم تھا کہ میدان سے بھاگنے میں کتنا وبال ہے اور پلٹ کر لڑنے میں کتنا اجر ہے، چنانچہ وہ (دشمن کی طرف) واپس لوٹ آیا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا (یعنی وہ شہید ہو گیا)، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے اس بندے کو دیکھو جو میری بارگاہ میں موجود (انعام) کی رغبت اور میرے پاس (موجود عذاب) کے خوف کی وجہ سے واپس پلٹ آیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5361]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه (برقم 5272)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2536، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3939، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 99، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2557، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1690، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5339»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1690
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ: رَجُلٌ ثَارَ مِنْ فِرَاشِهِ وَلِحَافِهِ مِنْ بَيْنِ حِبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَعَالَى - لِمَلَائِكَتِهِ: يَا مَلَائِكَتِي، انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي وَشَفَقَتِهِ مِمَّا عِنْدِي. وَرَجُلٌ غَزَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَفَرَّ أَصْحَابُهُ يَعْلَمُ مَا عَلَيْهِ فِي الْفِرَارِ وَمَا لَهُ فِي الرُّجُوعِ، فَرَجَعَ حَتَّى أُهْرِيقَ دَمُهُ، فَيَقُولُ اللَّهُ لِمَلَائِكَتِهِ: يَا مَلَائِكَتِي، انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي رَجَعَ حَتَّى أُهْرِيقَ دَمُهُ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ مِنْهُ قِصَّةَ الْجِهَادِ فَقَطْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارا رب دو شخصوں سے نہایت خوش ہوتا ہے: ایک وہ شخص جو اپنے بستر اور لحاف سے، اپنے محبوب اور اہل و عیال کو چھوڑ کر نماز کی طرف اٹھ کھڑا ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! میرے اس بندے کی طرف دیکھو کہ یہ میرے عذاب کے ڈر سے (عبادت میں مشغول) ہے۔ اور دوسرا وہ شخص جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، پھر اس کے ساتھی (میدانِ جنگ سے) پسپا ہوگئے لیکن اسے علم تھا کہ پیٹھ پھیرنے میں کتنا گناہ ہے اور پلٹ کر لڑنے میں کتنا ثواب ہے، چنانچہ وہ واپس لوٹا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا؛ تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! میرے اس بندے کو دیکھو، یہ میرے پاس موجود جزا کی رغبت اور میرے ہاں کی پکڑ کے خوف سے واپس لوٹا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، ابو یعلی، احمد بن حنبل، طبرانی اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، جبکہ امام ابوداؤد نے اپنی سنن میں اس کا صرف جہاد سے متعلقہ حصہ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1690]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 2536، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3939، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 99، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2557»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں