الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3951 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 3951
الفتح الربانی: 128
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13886
المعجم الکبیر للطبرانی: 10257
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6323
حدیث نمبر: 3951
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، وَعَفَّانُ ، المعنى، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ عَفَّانُ : عَنْ أَبِيهِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ ابْتَعَثَ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِإِدْخَالِ رَجُلٍ إِلَى الْجَنَّةِ، فَدَخَلَ الْكَنِيسَةَ، فَإِذَا هُوَ بِيَهُودَ، وَإِذَا يَهُودِيٌّ يَقْرَأُ عَلَيْهِمْ التَّوْرَاةَ، فَلَمَّا أَتَوْا عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَمْسَكُوا، وَفِي نَاحِيَتِهَا رَجُلٌ مَرِيضٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لَكُمْ أَمْسَكْتُمْ؟" قَالَ الْمَرِيضُ: إِنَّهُمْ أَتَوْا عَلَى صِفَةِ نَبِيٍّ، فَأَمْسَكُوا، ثُمَّ جَاءَ الْمَرِيضُ يَحْبُو، حَتَّى أَخَذَ التَّوْرَاةَ، فَقَرَأَ حَتَّى أَتَى عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُمَّتِهِ، فَقَالَ: هَذِهِ صِفَتُكَ وَصِفَةُ أُمَّتِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ مَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَصْحَابِهِ:" لُوا أَخَاكُم".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک شخص کے جنت میں داخل کروانے کے لئے بھیجا اور وہ اس طرح کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک گرجے میں داخل ہوئے، وہاں کچھ یہودی بیٹھے ہوئے تھے اور ایک یہودی ان کے سامنے تورات کی تلاوت کر رہا تھا، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کا بیان آیا تو وہ لوگ رک گئے، اس گرجے کے ایک کونے میں ایک بیمار آدمی بھی تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ”تم رک کیوں گئے؟“ وہ بیمار آدمی کہنے لگا کہ یہاں سے ایک نبی کی صفات کا بیان شروع ہو رہا ہے، اس لئے یہ رک گئے ہیں، پھر وہ مریض گھسٹتا ہوا آگے بڑھا اور اس نے تورات پکڑ لی اور اسے پڑھنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور آپ کی امت کی صفات کے بیان پر پہنچ گیا اور کہنے لگا کہ یہ آپ کی اور آپ کی امت کی علامات ہیں، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں، یہ کہتے ہی اس کی روح پرواز کر گئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”اپنے بھائی (کی تجہیز و تکفین) کا انتظام سنبھالو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3951]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لانقطاعه، أبو عبيدة لم يسمع من أبيه أبن مسعود.
حدیث نمبر: 128
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ ابْتَعَثَ نَبِيَّهُ لِإِدْخَالِ رَجُلٍ إِلَى الْجَنَّةِ فَدَخَلَ الْكَنِيسَةَ فَإِذَا هُوَ بِيَهُودَ وَإِذَا يَهُودِيٌّ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ التَّوْرَاةَ، فَلَمَّا أَتَوْا عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمْسَكُوا، وَفِي نَاحِيَتِهَا رَجُلٌ مَرِيضٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَا لَكُمْ أَمْسَكْتُمْ؟) ) قَالَ الْمَرِيضُ: إِنَّهُمْ أَتَوْا عَلَى صِفَةِ نَبِيٍّ فَأَمْسَكُوا، ثُمَّ جَاءَ الْمَرِيضُ يَحْبُو حَتَّى أَخَذَ التَّوْرَاةَ فَقَرَأَ حَتَّى أَتَى عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأُمَّتِهِ فَقَالَ: هَذِهِ صِفَتُكَ وَصِفَةُ أُمَّتِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ مَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ: ( (لُوا أَخَاكُمْ) )
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: بیشک اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو ایک بندے کو جنت میں داخل کرنے کے لیے بھی بھیجا ہے، بات یہ ہے کہ وہ (نبی) گرجا گھر میں داخل ہوا، وہاں یہودی لوگ بیٹھے ہوئے تھے اور ایک یہودی ان پر تورات پڑھ رہا تھا، جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات تک پہنچے تو رک گئے، کونے میں ایک بیمار آدمی بیٹھا ہوا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”تم کیوں رک گئے ہو؟“ اس مریض آدمی نے کہا: ”آگے ایک نبی کا ذکر ہے، اس لیے یہ رک گئے ہیں،“ پھر وہ مریض گھسٹتا ہوا آگے کو بڑھا، یہاں تک کہ تورات پکڑ لی اور اس کو پڑھنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت کی صفات بھی پڑھ دیں اور پھر اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! یہ آپ کی اور آپ کی امت کی صفات ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہی معبودِ برحق ہے اور آپ اس کے رسول ہیں،“ پھر وہ آدمی فوت ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”اپنے بھائی کو سنبھالو (اور اس کی تجہیز و تکفین کا انتظام کرو)۔“ [الفتح الربانی/كتاب الإيمان و الإسلام/حدیث: 128]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لانقطاعه، ابو عبيدة بن عبد الله بن مسعود لم يسمع من ا بيه۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 10295، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3951 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3951»
وضاحت: فوائد: … یہ روایت تو ضعیف ہے، لیکن اگر کسی غیر مسلم کا اس قسم کا واقعہ پیش آئے تو اسے مسلمان ہی سمجھا جائے گا، بلکہ یہ حسن ظن بھی رکھا جائے گا کہ اس کے سابقہ تمام گناہ معاف کیے جا چکے ہیں، کیونکہ قبولیت ِ اسلام سے پہلے والے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لانقطاعه
حدیث نمبر: 13886
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بَعَثَ نَبِيَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِإِدْخَالِ رَجُلٍ الْجَنَّةَ، فَدَخَلَ الْكَنِيسَةَ فَإِذَا هُوَ بِيَهُودٍ، وَإِذَا بِيَهُودِيٍّ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ التَّوْرَاةَ، فَلَمَّا أَتَوْا عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْسَكُوا، وَفِي نَاحِيَتِهَا رَجُلٌ مَرِيضٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لَكُمْ أَمْسَكْتُمْ؟"، قَالَ الْمَرِيضُ: إِنَّهُمْ أَتَوْا عَلَى صِفَةِ نَبِيٍّ فَأَمْسَكُوا، ثُمَّ جَاءَ الْيَهُودِيُّ يَحْبُو حَتَّى أَخَذَ التَّوْرَاةَ، فَقَرَأَ حَتَّى أَتَى عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمَّتِهِ، فَقَالَ: هَذِهِ صِفَتُكَ وَصِفَةُ أُمَّتِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ مَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لُوا أَخَاكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو بھیجا، تاکہ ایک شخص کو جنت میں داخل کروا دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے عبادت خانے میں داخل ہوئے، وہاں یہودی لوگ موجود تھے اور ایک یہودی شخص ان کے سامنے تورات پڑھ رہا تھا، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ کے مقام پر پہنچے، تو اُس کو پڑھنے سے رک گئے، اس عبادت خانے کے کونے میں ایک بیمار شخص موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا ہوا؟ تم رک کیوں گئے؟ بیمار نے کہا: یہ لوگ اب نبی کی صفت کے مقام پر پہنچے ہیں، اس لئے رک گئے ہیں، پھر وہ (بیمار) یہودی شخص آیا، وہ گھٹنوں کے بل جھکا، اس نے تورات لی اسے پڑھا، یہاں تک کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور آپ کی امت کی صفت کو پڑھا اور بولا: یہ صفت آپ کی ہے، اور آپ کی امت کی ہے، تو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ اللہ کے رسول ہیں، پھر اس شخص کا انتقال ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی دیکھ بھال کرو (یعنی اس کے کفن دفن کا انتظام کرو)۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13886]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13886]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10295) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (5139)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10257
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: ابْتَعَثَ اللهُ تَعَالَى نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِإِدْخَالِ رَجُلٍ الْجَنَّةَ، فَدَخَلَ كَنِيسَةً، فَإِذَا هُوَ بِيَهُودَ يَقْرَأُونَ التَّوْرَاةَ، فَلَمَّا أَتَوْا عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسَكُوا، وَفِي نَاحِيَتِهَا رَجُلٌ مَرِيضٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا لَكُمْ أَمْسَكْتُمْ؟ " قَالَ الْمَرِيضُ: إِنَّهُمْ أَتَوْا عَلَى صِفَةِ نَبِيٍّ فَأَمْسَكُوا، وَجَاءَ الْمَرِيضُ يَحْبُو حَتَّى أَخَذَ التَّوْرَاةَ، فَقَرَأَهَا حَتَّى أَتَى عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُمَّتِهِ فَقَالَ: هَذِهِ صِفَتُكَ وَصِفَةُ أُمَّتِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللهِ، ثُمَّ مَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لُوا أَخَاكُمْ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک آدمی کو جنت میں داخل کرنے کے لیے بھیجا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک عبادت گاہ میں داخل ہوئے، تو اچانک انہوں نے کچھ یہودیوں کو تورات پڑھتے پایا، جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت پر پہنچے تو رک گئے، اور ان کے کنارے پر ایک بیمار آدمی تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیوں رک گئے؟“ اس بیمار نے کہا: یہ ایک نبی کی صفت پر پہنچے تو رک گئے، تو وہ بیمار گھسٹتے ہوئے آیا یہاں تک کہ تورات پکڑ لی، پھر اسے پڑھنے لگا یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت کی صفت پر پہنچا تو کہا: یہ تیری اور تیری امت کی صفت ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور یہ کہ تو اللہ کا رسول ہے، پھر وہ فوت ہو گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی (کی تجہیز و تکفین) کا انتظام کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10257]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 153، حدیث 10295»
حدیث نمبر: 6323
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ ابْتَعَثَ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِإِدْخَالِ رَجُلٍ فِي الْجَنَّةِ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَنِيسَةً فَإِذَا هُوَ بِيَهُودَ، وَإِذَا يَهُودِيٌّ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ التَّوْرَاةَ، فَلَمَّا أَتَى عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسَكُوا، وَفِي نَاحِيَتِهَا رَجُلٌ مَرِيضٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَكُمْ أَمْسَكْتُمْ؟ فَقَالَ الْمَرِيضُ: إِنَّهُمْ أَتَوْا عَلَى صِفَةِ نَبِيٍّ فَأَمْسَكُوا. قَالَ: ثُمَّ جَاءَ الْمَرِيضُ يَحْبُو حَتَّى أَخَذَ التَّوْرَاةَ وَقَالَ: ارْفَعْ يَدَكَ. فَقَرَأَ حَتَّى أَتَى صِفَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُمَّتِهِ، فَقَالَ: هَذِهِ صِفَتُكَ وَصِفَةُ أُمَّتِكَ. فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. ثُمَّ مَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لُوا أَخَاكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا رَوْحٌ وَعَفَّانُ الْمَعْنِيُّ قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ... فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا رَوْحٌ وَعَفَّانُ الْمَعْنِيُّ قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو (خاص طور پر) ایک شخص کو جنت میں داخل کرنے کے لیے مبعوث فرمایا؛ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک کنیسہ (یہودیوں کی عبادت گاہ) میں تشریف لے گئے جہاں کچھ یہودی موجود تھے اور ان میں سے ایک شخص ان کے سامنے تورات کی تلاوت کر رہا تھا، پھر جب وہ تلاوت کرتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت و صفت کے تذکرے پر پہنچا تو وہ سب خاموش ہو گئے، جبکہ وہاں ایک کونے میں ایک بیمار شخص بھی موجود تھا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم رک گئے ہو؟“ اس بیمار شخص نے جواب دیا کہ یہ لوگ ایک نبی کی صفت کے بیان پر پہنچے ہیں اس لیے خاموش ہو گئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر وہ بیمار شخص رینگتا ہوا آگے بڑھا یہاں تک کہ اس نے تورات تھام لی اور (پڑھنے والے سے) کہا کہ اپنا ہاتھ ہٹاؤ، پھر اس نے خود تلاوت کی یہاں تک کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت کی صفات کے ذکر تک پہنچ گیا اور کہنے لگا: یہ آپ کی اور آپ کی امت کی صفت ہے، پھر اس نے کلمہ پڑھا: «أَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں“، اس کے فوراً بعد اس کا انتقال ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (صحابہ سے) ارشاد فرمایا: ” «لُوا أَخَاكُمْ» اپنے اس بھائی کے (تجہیز و تکفین کے) معاملات سنبھالو“۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں روح اور عفان کے طریق سے حماد بن سلمہ سے (انہی الفاظ کے ساتھ) روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6323]
تخریج الحدیث: «أبو عبيدة بن عبد الله بن مسعود لم يسمع من أبيه (من الحفظ)؛ وحماد بن سلمة سمع من عطاء بن السائب قبل الاختلاط على الراجح (من الحفظ)»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين أبي عبيدة وأبيه ابن مسعود، ورجاله ثقات