🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4247 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 4247
صحیح بخاری: 3084، 4116
الفتح الربانی: 10707
المعجم الکبیر للطبرانی: 8437، 8439، 8440، 8441
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4553
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4247
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ، فَقُلْتُ: قَتَلْتُ أَبَا جَهْلٍ، قَالَ:" آللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ؟" قَالَ: قُلْتُ: آللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، فَرَدَّدَهَا ثَلَاثًا، قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ، انْطَلِقْ فَأَرِنِيهِ"، فَانْطَلَقْنَا، فَإِذَا بِهِ، فَقَالَ:" هَذَا فِرْعَوْنُ هَذِهِ الْأُمَّةِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ غزوہ بدر کے دن میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ ابوجہل مارا گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم کھا کر کہو جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں“، میں نے قسم کھا لی، تین مرتبہ اسی طرح ہوا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اکبر کہہ کر فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے جس نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد کی اور تن تنہا تمام لشکروں کو شکست دے دی، میرے ساتھ چلو تاکہ میں بھی دیکھوں۔“ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی لاش کے پاس تشریف لائے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس امت کا فرعون تھا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4247]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لانقطاعه، أبو عبيدة لم يسمع من ابن مسعود.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3084
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ إِذَا قَفَلَ كَبَّرَ ثَلَاثًا، قَالَ: آيِبُونَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَائِبُونَ عَابِدُونَ حَامِدُونَ لِرَبِّنَا سَاجِدُونَ صَدَقَ اللَّهُ، وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا ‘ ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (جہاد سے) واپس ہوتے تو تین بار اللہ اکبر کہتے ‘ اور یہ دعا پڑھتے «آيبون إن شاء الله تائبون عابدون حامدون لربنا ساجدون،‏‏‏‏ صدق الله وعده،‏‏‏‏ ونصر عبده،‏‏‏‏ وهزم الأحزاب وحده» ”ان شاءاللہ ہم اللہ کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ ہم توبہ کرنے والے ہیں۔ اپنے رب کی عبادت کرنے والے ہیں۔ اس کی تعریف کرنے والے اور اس کے لیے سجدہ کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا ‘ اپنے بندے کی مدد کی ‘ اور کافروں کے لشکر کو اسی اکیلے نے شکست دے دی۔ “ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3084]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے واپس ہوتے تو تین مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہتے اور پھر یہ دعا پڑھتے: «آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللّٰهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ”ہم إن شاء اللہ (اللہ کی طرف) لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، اپنے رب کی حمد و ثنا کرنے والے اور اس کے حضور سجدہ ریز ہونے والے ہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا، اس نے اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اس اکیلے نے کافروں کو شکست سے دوچار کر دیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3084]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4116
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ , أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ , أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ , عَنْ سَالِمٍ , وَنَافِعٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَفَلَ مِنَ الْغَزْوِ أَوِ الْحَجِّ أَوِ الْعُمْرَةِ يَبْدَأُ فَيُكَبِّرُ ثَلَاثَ مِرَارٍ , ثُمَّ يَقُولُ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ , آيِبُونَ تَائِبُونَ , عَابِدُونَ سَاجِدُونَ , لِرَبِّنَا حَامِدُونَ , صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ , وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ".
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، انہیں سالم بن عبداللہ بن عمر اور نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوے، حج یا عمرے سے واپس آتے تو سب سے پہلے تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے۔ پھر یوں فرماتے ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کے لیے ہے، حمد اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ (یا اللہ!) ہم واپس ہو رہے ہیں توبہ کرتے ہوئے، عبادت کرتے ہوئے اپنے رب کے حضور سجدہ کرتے ہوئے اور اپنے رب کی حمد کرتے ہوئے۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا۔ اپنے بندے کی مدد کی اور کفار کی فوجوں کو اس نے اکیلے شکست دے دی۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4116]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی جنگ یا حج و عمرہ سے واپس آتے تو پہلے تین مرتبہ «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ» کہتے، پھر یوں فرماتے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ اسی کی حکومت ہے۔ حمد و ثنا اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ اے اللہ! ہم واپس ہو رہے ہیں، توبہ کرتے ہوئے، عبادت کرتے ہوئے، اپنے رب کے حضور سجدہ کرتے ہوئے اور اپنے رب کی حمد و ثنا کرنے والے ہیں، اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اس اکیلے نے کفار کی فوجوں کو شکست دی۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4116]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10707
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ قَتَلَ أَبَا جَهْلٍ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي نَصَرَ عَبْدَهُ وَأَعَزَّ دِينَهُ وَقَالَ مَرَّةً يَعْنِي أُمَيَّةَ صَدَقَ عَبْدَهُ وَأَعَزَّ دِينَهُ وَفِي لَفْظٍ آخَرَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ
۔(دوسری سند) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے ابوجہل کو ہلاک کر دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سب تعریف اس اللہ کے لیے ہیں، جس نے اپنے بندے کی مدد کی اور اپنے دین کو عزت دی۔ امیہ بن خالد راوی کے الفاظ یہ ہیں: سب تعریف اس اللہ کے لیے ہے، جس نے اپنے بندے کے ساتھ کیے ہوئے وعدہ کو پورا کیا اور اپنے دین کو عزت دی۔ ایک اور روایت کے الفاظ یوں ہیں: سب تعریف اس اللہ کے لیے ہیں، جس نے اپنا وعدہ پوراکیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور اس اکیلے نے کفار کے تمام لشکروں کو شکست دی۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثانية للهجرة/حدیث: 10707]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3856»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3856
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8437
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ، فَقُلْتُ: إِنِّي قَدْ قَتَلْتُ أَبَا جَهْلٍ ، قَالَ: آللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ، لَأَنْتَ قَتَلْتَهُ؟ قُلْتُ: اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ لَأَنَا قَتَلْتُهُ. فَاسْتَخَفَّهُ الْفَرَحُ، فَقَالَ: " مُرَّ أَرِنِيهِ " فَانْطَلَقْتُ بِهِ حَتَّى وَقَفْتُ بِهِ عَلَى رَأْسِهِ، فَقَالَ: " الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَخْزَاكَ، هَذَا فِرْعَوْنُ هَذِهِ الْأُمَّةِ، جُرُّوهُ إِلَى الْقَلِيبِ " قَالَ: وَقَدْ كُنْتُ ضَرَبْتُهُ بِسَيْفِي فَلَمْ يَحُكَّ فِيهِ، فَأَخَذْتُ سَيْفَهُ فَضَرَبْتُهُ بِهِ حَتَّى قَتَلْتُهُ، فَنَفَّلَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَيْفَهُ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں بدر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: ”میں نے ابوجہل کو قتل کر دیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، کیا واقعی تم نے اسے قتل کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے ہی اسے قتل کیا ہے۔“ تو خوشی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت بدل گئی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ مجھے دکھاؤ۔“ چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر گیا یہاں تک کہ اس کے سر کے پاس کھڑا ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے جس نے تجھے ذلیل کیا، یہ اس امت کا فرعون ہے، اسے کھینچ کر کنویں میں ڈال دو۔“ عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اسے اپنی تلوار سے مارا تھا مگر وہ اس میں کچھ نہ کر سکی، تو میں نے اس کی تلوار پکڑ کر اسی سے اسے قتل کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تلوار مجھے بطور نفل عطا فرمائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8437]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 82، حدیث 8469»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8439
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: لَمَّا هَزَمَ اللهُ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ مَرَرْتُ، فَإِذَا أَبُو جَهْلٍ صَرِيعٌ قَدْ ضُرِبَتْ رِجْلُهُ، فَقُلْتُ: يَا عَدُوَّ اللهِ، يَا أَبَا جَهْلٍ ، قَدْ أَخْزَى اللهُ الْآخَرَ، قَالَ: وَلَا أَهَابُهُ عِنْدَ ذَلِكَ، قَالَ: أَبْعَدُ عَنْ رَجُلٍ قَتَلَهُ قَوْمُهُ، فَضَرَبْتُهُ بِسَيْفٍ لِي غَيْرِ طَائِلٍ، فَلَمْ يُغْنِ عَنِّي شَيْئًا، حَتَّى سَقَطَ سَيْفُهُ مِنْ يَدِهِ، فَأَخَذْتُهُ فَضَرَبْتُهُ حَتَّى بَرَدَ، ثُمَّ جِئْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْتَدُّ لِأَنْ آتِيَ أَسْرَعَ خَلْقِ اللهِ شَدًّا، حَتَّى جِئْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ قَتَلَ اللهُ أَبَا جَهْلٍ ، قَالَ: " اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ؟ " فَقُلْتُ: اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَقَدْ قَتَلْتُهُ، قَالَ: " كَيْفَ؟ " فَقَصَصْتُ عَلَيْهِ كَيْفَ كَانَ الْحَدِيثُ وَكَيْفَ وَجَدْتُهُ، قَالَ: " اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ؟ " قَالَ: قُلْتُ: اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَقَدْ قَتَلْتُهُ، فَكَبَّرَ، ثُمَّ قَالَ: " الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ " ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى آتَاهُ، ثُمَّ قَالَ: هَذَا فِرْعَوْنُ هَذِهِ الْأُمَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب اللہ نے بدر کے دن مشرکین کو شکست دی تو میں گزرا، تو دیکھا کہ ابوجہل زخمی حالت میں گرا پڑا ہے، اس کی ٹانگ پر ضرب لگی ہوئی تھی۔ میں نے کہا: اے اللہ کے دشمن، اے ابوجہل! اللہ نے اس کمبخت کو رسوا کر دیا۔ (ابن مسعود رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: اور اس وقت مجھے اس کا کوئی ڈر نہیں تھا۔ اس (ابوجہل) نے کہا: کیا اس آدمی سے بڑھ کر (بھی کوئی بات) ہے جسے اس کی قوم نے قتل کر دیا ہو؟ میں نے اپنی ایک کند تلوار سے اسے مارا، لیکن اس نے کوئی اثر نہ کیا، یہاں تک کہ اس کی تلوار اس کے ہاتھ سے گر پڑی۔ میں نے وہ اٹھا لی اور اس سے اسے مارتا رہا یہاں تک کہ وہ ٹھنڈا ہو گیا (مر گیا)۔ پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دوڑتا ہوا آیا تاکہ اللہ کی مخلوق میں سب سے تیز دوڑنے والے کی طرح پہنچوں، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! اللہ نے ابوجہل کو قتل کر دیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے ہی اسے قتل کیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیسے؟“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ کیا واقعہ پیش آیا اور میں نے اسے کس حال میں پایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے ہی اسے قتل کیا ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی، پھر فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے جس نے اپنا وعدہ سچا کیا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چل کر اس کے پاس تشریف لے گئے، پھر فرمایا: ”یہ اس امت کا فرعون ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8439]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 83، حدیث 8471»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8440
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا أَبِي ، (ح)
وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَا: ثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ اللهَ تَعَالَى قَدْ قَتَلَ أَبَا جَهْلٍ ، قَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَأَعَزَّ دِينَهُ ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے ابوجہل کو قتل کر دیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے جس نے اپنا وعدہ سچا کیا، اپنے بندے کی مدد فرمائی، اور اپنے دین کو غالب کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8440]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 84، حدیث 8472»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8441
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَنْبَرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْسِ أَبِي جَهْلٍ ، فَقُلْتُ: هَذَا رَأْسُ أَبِي جَهْلٍ ، قَالَ: " اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ؟ " وَهَكَذَا كَانَتْ يَمِينُهُ، فَقُلْتُ: وَاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ، إِنَّ هَذَا رَأْسُ أَبِي جَهْلٍ ، فَقَالَ: هَذَا فِرْعَوْنُ هَذِهِ الْأُمَّةِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ابوجہل کا سر لے کر آیا اور عرض کیا: ”یہ ابوجہل کا سر ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں؟“ - اور یہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کا انداز تھا - میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، یہ واقعی ابوجہل کا سر ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس امت کا فرعون ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8441]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 84، حدیث 8473»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4553
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا أَبُو وَكِيعٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: " لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ وَانْتَهَيْتُ إِلَى أَبِي جَهْلٍ وَهُوَ مَصْرُوعٌ فَضَرَبْتُهُ بِسَيْفِي فَمَا صَنَعَ شَيْئًا، وَنَدَرَ سَيْفُهُ فَأَخَذْتُهُ، فَضَرَبْتُهُ بِهِ، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمٍ حَارٍّ كَأَنَّمَا أَقَلَّ مِنَ الْأَرْضِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا عَدُوُّ اللَّهِ أَبُو جَهْلٍ قَدْ قُتِلَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: آللَّهُ لَقَدْ قُتِلَ؟ قُلْتُ: آللَّهُ لَقَدْ قُتِلَ. قَالَ: فَانْطَلِقَ بِنَا فَأَرِنَاهُ. فَجَاءَهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: هَذَا كَانَ فِرْعَوْنُ هَذِهِ الْأُمَّةِ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: " أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَتَلْتُ أَبَا جَهْلٍ. قَالَ: آللَّهُ؟ قَالَ: قُلْتُ: آللَّهُ - ثَلَاثًا - فَقَالَ: انْطَلِقْ فَأَرِنِيهِ. قَالَ: فَانْطَلَقْتُ فَأَرَيْتُهُ. فَقَالَ: قَتَلْتَ فِرْعَوْنَ هَذِهِ الْأُمَّةِ ".
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: " أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ، فَقُلْتُ: قَتَلْتُ أَبَا جَهْلٍ. فَقَالَ: آللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ! قَالَ: آللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ. قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ. ثُمَّ قَالَ: انْطَلِقَ فَأَرِنِيهِ... " فَذَكَرَ حَدِيثَ مُسَدَّدٍ .
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: " انْتَهَيْتُ إِلَى أَبِي جَهْلٍ يَوْمَ بَدْرٍ وَقَدْ ضَرَبْتُ رِجْلَهُ وَهُوَ صَرِيعٌ، وَهُوَ يَذُبُّ النَّاسَ عَنْهُ بِسَيْفٍ لَهُ فَقُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَخْزَاكَ، يَا عَدُوَّ اللَّهِ. فَقَالَ: (مَا) هُوَ إِلَّا رَجُلٌ قَتَلَهُ قَوْمُهُ. قَالَ: فَجَعَلْتُ أَتَنَاوَلُهُ بِسَيْفٍ لِي غَيْرِ طَائِلٍ فَأَصَبْتُ يَدَهُ فَنَدَرَ سَيْفُهُ فَأَخَذْتُهُ فَضَرَبْتُهُ بِهِ، حَتَّى قَتَلْتُهُ، قَالَ: ثُمَّ خَرَجْتُ حَتَّى أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّمَا أَقَلَّ مِنَ الْأَرْضِ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: آللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ؟ فَرَدَّدَهَا ثَلَاثًا - قَالَ: فَقُلْتُ: آللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ. فَخَرَجَ يَمْشِي مَعِي، حَتَّى قَامَ عَلَيْهِ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَخْزَاكَ، يَا عَدُوَّ اللَّهِ، هَذَا كَانَ فِرْعَوْنَ هَذِهِ الْأُمَّةِ ".
قَالَ: وَزَادَ فِيهِ أَبِي، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: " فَنَفَّلَنِي سَيْفَهُ ".
قَالَ: وَثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: أَبَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: " أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ فَقُلْتُ: قَتَلْتُ أَبَا جَهْلٍ. قَالَ: آللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ؟ قُلْتُ: آللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ - فَرَدَّدَهَا ثَلَاثًا - قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ وَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ. انْطَلِقْ فَأَرِنِيهِ. قَالَ: فَانْطَلَقْنَا، فَإِذَا بِهِ، فَقَالَ: هَذَا فِرْعَوْنُ هَذِهِ الْأُمَّةِ ".
قَالَ: وَثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " أَتَيْتُ أَبَا جَهْلٍ وَقَدْ جُرِحَ فَقَطَعْتُ رِجْلَهُ، قَالَ: فَجَعَلْتُ أَضْرِبُهُ بِسَيْفِي فَلَا يَعْمَلُ فِيهِ شَيْئًا - قِيلَ لِشَرِيكٍ فِي الْحَدِيثِ: فَكَانَ يَذُبُّ بِسَيْفِهِ. قَالَ: نَعَمْ - قَالَ: فَلَمْ أَزَلْ حَتَّى أَخَذْتُ سَيْفَهُ فَضَرَبْتُهُ بِهِ حَتَّى قَتَلْتُهُ، قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: قَدْ قُتِلَ أَبُو جَهْلٍ وَرُبَّمَا قَالَ شَرِيكٌ: قَدْ قَتَلْتُ أَبَا جَهْلٍ - قَالَ: أَنْتَ رَأَيْتَهُ؟ قُلْتُ: نَعِمَ. قَالَ: آللَّهُ - مَرَّتَيْنِ - قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَاذْهَبْ حَتَّى أَنْظُرَ إِلَيْهِ. قَالَ: فَذَهَبَ (حَتَّى أَتَاهُ) وَقَدْ غَيَّرَتِ الشَّمْسُ مِنْهُ شَيْئًا، فَأَمَرَ بِهِ وَبِأَصْحَابِهِ، فَسُحِبُوا حَتَّى أُلْقُوا فِي الْقَلِيبِ، قَالَ: وَأَتْبَعَ أَهْلَ الْقَلِيبِ لَعْنَةً. وَقَالَ: كَانَ هَذَا فِرْعَوْنَ هَذِهِ الْأُمَّةِ ".
قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَسْوَدُ ، ثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " إِنَّ هَذَا فِرْعَوْنُ أُمَّتِي ".
قَالَ: وَثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: " أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ قَتَلَ أَبَا جَهْلٍ. قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي نَصَرَ عَبْدَهُ وَأَعَزَّ دِينَهُ ".
وَقَالَ مَرَّةً - يَعْنِي أُمَيَّةَ -: " صَدَقَ (وَعْدَهُ) وَأَعَزَّ دِينَهُ ". قُلْتُ: أَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ بدر کے دن جب میں ابوجہل کے پاس پہنچا تو وہ زخموں سے چور زمین پر گرا ہوا تھا، میں نے اسے اپنی تلوار سے مارا مگر اس کا کوئی اثر نہ ہوا، پھر اس کی تلوار گر گئی تو میں نے اسے اٹھا لیا اور اسی سے اسے ضرب لگائی، پھر میں تپتی ہوئی دوپہر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میری کیفیت یہ تھی کہ گویا خوشی کے مارے زمین میرا بوجھ نہیں اٹھا پا رہی تھی، میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ اللہ کا دشمن ابوجہل قتل ہو چکا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا واقعی اللہ کی قسم وہ قتل ہو چکا ہے؟“ میں نے عرض کی: ”جی ہاں، اللہ کی قسم وہ قتل ہو چکا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے ساتھ چلو اور ہمیں وہ دکھاؤ۔“ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے، اسے دیکھا اور فرمایا: ”یہ اس امت کا فرعون تھا۔“ ایک دوسری روایت میں ہے کہ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے ابوجہل کو قتل کر دیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار دریافت فرمایا: ”کیا واقعی اللہ کی قسم؟“ میں نے عرض کی: ”جی ہاں، اللہ کی قسم!“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چلو مجھے دکھاؤ۔“ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ کر فرمایا: ”تو نے اس امت کے فرعون کو قتل کر دیا ہے۔“ ایک اور طریق میں مروی ہے کہ جب میں نے ابوجہل کے قتل کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «آللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ» ”کیا واقعی اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں؟“ میں نے بھی یہی کلمات دہرا کر تصدیق کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد فرمائی اور تنہا ہی تمام گروہوں کو شکست دی۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابوجہل کو زخمی حالت میں پایا جبکہ وہ اپنی تلوار سے لوگوں کو اپنے قریب آنے سے روک رہا تھا، میں نے کہا: ”اے اللہ کے دشمن! تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے تجھے رسوا کر دیا۔“ اس نے (کمالِ تکبر سے) کہا: ”یہ تو محض ایک شخص ہے جسے اس کی قوم نے قتل کر دیا۔“ میں نے اپنی کمزور تلوار سے اسے مارنا چاہا تو اس کی تلوار گر گئی، میں نے وہی پکڑ کر اسے قتل کر دیا، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس کھڑے ہوئے تو فرمایا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَخْزَاكَ، يَا عَدُوَّ اللَّهِ» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے تجھے رسوا کیا، اے اللہ کے دشمن! یہ اس امت کا فرعون تھا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تلوار بطورِ نفل مجھے عطا فرما دی۔ ایک روایت میں ہے کہ ابوجہل کی لاش دھوپ کی وجہ سے متغیر ہو چکی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اسے اور اس کے ساتھیوں کو گھسیٹ کر کنویں میں ڈال دیا گیا اور اہل قلیب (کنویں والوں) پر لعنت بھیجی گئی۔ ایک روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ کلمات بھی مروی ہیں: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي نَصَرَ عَبْدَهُ وَأَعَزَّ دِينَهُ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اپنے دین کو سربلندی عطا کی۔“ اس روایت کی اصل صحیحین میں دیگر سیاق کے ساتھ موجود ہے، نیز امام ابوداؤد اور امام نسائی نے 'السنن الکبریٰ' میں اسے اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4553]
تخریج الحدیث: «(4553/1) أخرجه سنن أبي داود برقم: 2709، 2722، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4234، وأخرجه مسند البزار برقم: 1751، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8468، 8471، 8473، 8474، 8475، 8476»
«(4553/2) أخرجه سنن أبي داود برقم: 2709، 2722، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4234، 4235، وأخرجه مسند البزار برقم: 1751، 1861، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8468، 8471، 8473، 8474، 8475، 8476، 8469، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9964، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6240»
«(4553/5) أخرجه سنن أبي داود برقم: 2709، 2722، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4235، وأخرجه مسند البزار برقم: 1861، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8468، 8469، 8471، 8474، 8475، 8476»
«(4553/6) أخرجه سنن أبي داود برقم: 2709، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3814، وأخرجه فتح الباري برقم: 237، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8468، 8471، 8474، 8475»
«(4553/7) أخرجه مسند أحمد برقم: 4234»
«(4553/8) أخرجه مسند أحمد برقم: 3998، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8468، 8471، 8474، 8475، 8476»

الحكم على الحديث:
أصله في الصحيحين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں