🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. مُسْنَدُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 450 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 450
الفتح الربانی: 1973
الجامع الكامل: 2472
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2907
المعجم الاوسط: 4700
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 450
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَنَا مَسَرَّةُ بْنُ مَعْبَدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي صَلَّيْتُ فَلَمْ أَدْرِ أَشَفَعْتُ أَمْ أَوْتَرْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِيَّايَ وَأَنْ يَتَلَعَّبَ بِكُمْ الشَّيْطَانُ فِي صَلَاتِكُمْ، مَنْ صَلَّى مِنْكُمْ فَلَمْ يَدْرِ أَشَفَعَ أَوْ أَوْتَرَ، فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ، فَإِنَّهُمَا تَمَامُ صَلَاتِهِ".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا، یا رسول اللہ! میں نماز پڑھ رہا تھا، مجھے پتہ نہیں چل سکا کہ میں نے جفت عدد میں رکعتیں پڑھیں یا طاق عدد میں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے آپ کو اس بات سے بچاؤ کہ دوران نماز شیطان تم سے کھیلنے لگے، اگر تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو اور اسے جفت اور طاق کا پتہ نہ چل سکے تو اسے سہو کے دو سجدے کر لینے چاہئیں، کہ ان دونوں سے نماز مکمل ہو جاتی ہے۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 450]

الحكم على الحديث:
حسن، وهذا إسناد ضعيف بالانقطاع، يزيد بن أبى كبشة لم يسمعه من عثمان، والواسطة بينهما مروان كما فى الرواية التالية
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1973
عَنْ مُرَّةَ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ عَنْ عُثْمَانَ (بْنِ عَفَّانَ) رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي صَلَّيْتُ فَلَمْ أَدْرِ أَشَفَعْتُ أَمْ أَوْتَرْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِيَّايَ وَأَنْ يَتَلَعَّبَ بِكُمُ الشَّيْطَانُ فِي صَلَاتِكُمْ، مَنْ صَلَّى مِنْكُمْ فَلَمْ يَدْرِ أَشَفَعَ أَمْ أَوْتَرَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ فَإِنَّهُمَا تَمَامُ صَلَاتِهِ) )
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے نمازپڑھی لیکن (بھول گیا)، جس کی وجہ سے اب یہ پتہ نہیں چل رہا کہ جفت رکعتیں پڑھی ہیں یا طاق؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے آپ کواس سے ڈراتا ہوں کہ شیطان تمہاری نماز میں تم سے کھیلنے لگ جائے، تم میں سے جو آدمی نماز پڑھے اور وہ یہ نہ جان سکے کہ جفت رکعتیں پڑھ لی ہیں یا طاق تو وہ دو سجدے کر لے، ان سے اس کی نماز کی تکمیل ہو جائے گی۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 1973]
تخریج الحدیث: «حسن وانظر الحديث بالسند الثاني، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 450 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 450»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کو دوسری روایات کی روشنی میں سمجھیں گے کہ ایسا نمازی کمی کی صورت میں پہلے کمی کو پورا کرے گا، پھر سجدے کرے گا۔

الحكم على الحديث:
حسن وانظر الحديث بالسند الثاني
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2472
2472. عن عثمان بن عفان قـال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقـال: يا رسول الله! إني صلَّيتُ فلم أدرِ أشفعتُ أم أوترتُ؟ فقـــــــــال رسولُ الله صلى الله عليه وسلم: إيايَ، وأن يتلعَّبَ بكم الشيطانُ في صلاتِكم، من صلَّى منكم فلم يدرِ أشَفَعَ أو أوْتَر، فليسجدْ سجدتين، فإنهما تمام صلاته.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (450) عن محمد بن عبدالله بن الزبير، حدثنا مسَرَّةُ بن معبد، عن يزيد بن أبي كَبْشَة، عن عثمان بن عفان فذكر مثله.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2907
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي صَلَّيْتُ فَلَمْ أَدْرِ أَشَفَعَتُ أَمْ أَوْتَرْتُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّايَ؟؟ وَأَنْ يَتَلَعَّبَ بِكُمُ الشَّيْطَانُ فِي صَلَاتِكُمْ، مَنْ صَلَّى مِنْكُمْ فَلَمْ يَدْرِ أَشَفَعَ أَمْ أَوْتَرَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ فَإِنَّهُمَا إِتْمَامُ صَلَاتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ عَنْ عُثْمَانَ، وَيَزِيدُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُثْمَانَ وَرَوَاهُ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ عَنْ مَرْوَانَ عَنْ عُثْمَانَ قَالَ مِثْلَهُ أَوْ نَحْوَهُ وَرِجَالُ الطَّرِيقَيْنِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نماز ادا کر رہا تھا مجھے پتہ نہیں چلا کہ کیا میں نے جفت تعداد میں رکعات ادا کر لی ہیں؟ یا طاق تعداد میں رکعات ادا کی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس چیز سے بچو کہ شیطان تمہاری نماز کے حوالے سے تمہارے ساتھ کھیلے تم میں سے جو شخص نماز ادا کر رہا ہو اور اسے یہ پتہ نہ چلے کہ کیا اس نے جفت تعداد میں رکعات ادا کی ہیں یا طاق تعداد میں ادا کی ہیں؟ تو اسے۔ دو مرتبہ سجدہ کر لینا چاہیے یہ دونوں اس کی نماز کو کمل کر دیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے یزید بن ابوکبشہ کے حوالے سے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے یزید نامی راوی نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، امام أحمد کے صاحبزادے عبداللہ نے اسے یزید بن ابوکبشہ کے حوالے سے مروان کے حوالے سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے اسے نقل کیا ہے، اور اس کی مانند روایت نقل کی ہے: ان دونوں طرق کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2907]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 452»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4700
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ: نَا سَوَّارُ بْنُ عُمَارَةَ الرَّمْلِيُّ قَالَ: نَا مَسَرَّةُ بْنُ مَعْبَدٍ اللَّخْمِيُّ قَالَ: صَلَّى بِنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي كَبْشَةَ الْعَصْرَ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَيْنَا بَعْدَ سَلَامِهِ، فَأَعْلَمَنَا أَنَّهُ صَلَّى وَرَاءَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ ، فَسَجَدَ بِنَا مِثْلَ هَاتَيْنِ السَّجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ مَرْوَانُ : إِنِّي صَلَّيْتُ وَرَاءَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، فَسَجَدَ بِنَا مِثْلَ هَاتَيْنِ السَّجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ عُثْمَانُ : إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، إِنِّي صَلَّيْتُ فَلَمْ أَدْرِ أَشَفَعْتُ أَمْ أَوْتَرْتُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ فَلَمْ أَدْرِ أَشَفَعْتُ أَمْ أَوْتَرْتُ ثَلَاثًا يَقُولُهَا، فَأَجَابَهُ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَتَلَاعَبُ بِكُمُ الشَّيْطَانُ فِي صَلَاتِكُمْ، فَمَنْ صَلَّى فَلَمْ يَدْرِ أَشَفَعَ أَمْ أَوْتَرَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ، فَإِنَّهُمَا تَمَامُ صَلَاتِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَسَرَّةَ بْنِ مَعْبَدٍ إِلَّا سَوَّارُ بْنُ عُمَارَةَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عُثْمَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
مسرہ بن معبد لخمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یزید بن ابی کبشہ رحمہ اللہ نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، پھر سلام پھیرنے کے بعد ہماری طرف متوجہ ہوئے اور ہمیں بتایا کہ انہوں نے مروان بن حکم رحمہ اللہ کے پیچھے نماز پڑھی تھی، تو انہوں نے ہمیں ان دو سجدوں کی طرح سجدے کرائے۔ پھر مروان بن حکم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”بے شک میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تھی، تو انہوں نے ہمیں ان دو سجدوں کی طرح سجدے کرائے تھے۔“ پھر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا کہ ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں نے نماز پڑھی لیکن مجھے معلوم نہ ہو سکا کہ میں نے جفت رکعتیں پڑھی ہیں یا طاق؟ پھر میں نے نماز پڑھی لیکن مجھے معلوم نہ ہو سکا کہ میں نے جفت پڑھی ہیں یا طاق؟ اس نے یہ بات تین مرتبہ کہی۔ تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیا اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان تمہاری نماز میں تمہارے ساتھ کھیلتا ہے، پس جو شخص نماز پڑھے اور اسے یہ معلوم نہ ہو سکے کہ اس نے جفت پڑھی ہے یا طاق، تو وہ دو سجدے کر لے، کیونکہ وہ دونوں اس کی نماز کی تکمیل ہیں۔““
اس حدیث کو مسرہ بن معبد سے سوار بن عمارہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند سے مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4700]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 386، وأحمد فى «مسنده» برقم: 457، 458»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں