الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. مُسْنَدُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 453 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 453
مشکوۃ المصابیح: 1882
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17758
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 933
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3378
حدیث نمبر: 453
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو قَبِيلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْبَرْدَادِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ : أَنَّهُ جَاءَ يَسْتَأْذِنُ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَأَذِنَ لَهُ وَبِيَدِهِ عَصَاهُ، فَقَالَ عُثْمَانُ : يَا كَعْبُ، إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ تُوُفِّيَ وَتَرَكَ مَالًا، فَمَا تَرَى فِيهِ؟ فَقَالَ: إِنْ كَانَ يَصِلُ فِيهِ حَقَّ اللَّهِ، فَلَا بَأْسَ عَلَيْهِ، فَرَفَعَ أَبُو ذَرٍّ عَصَاهُ، فَضَرَبَ كَعْبًا، وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَا أُحِبُّ لَوْ أَنَّ لِي هَذَا الْجَبَلَ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ وَيُتَقَبَّلُ مِنِّي، أَذَرُ خَلْفِي مِنْهُ سِتَّ أَوَاقٍ"، أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ، أَسَمِعْتَهُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ؟ قَالَ: نَعَمْ.
مالک بن عبداللہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس اجازت لے کر آئے، انہوں نے اجازت دے دی، سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں لاٹھی تھی، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا کعب رحمہ اللہ سے پوچھا: اے کعب! عبدالرحمن فوت ہو گئے ہیں اور اپنے ترکہ میں مال چھوڑ گئے ہیں، اس مسئلے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اس کے ذریعے حقوق اللہ ادا کرتے تھے تو کوئی حرج نہیں، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے اپنی لاٹھی اٹھا کر انہیں مارنا شروع کر دیا اور فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر میرے پاس اس پہاڑ کے برابر بھی سونا ہو تو مجھے یہ پسند نہیں کہ میں اپنے پیچھے اس میں سے چھ اوقیہ بھی چھوڑ دوں، میں اسے خرچ کر دوں گا تاکہ وہ قبول ہو جائے، اے عثمان! میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں، کیا آپ نے بھی یہ ارشاد سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 453]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ابن لھیعتہ وجھالتہ مالک بن عبداللہ الهيعة وجهالة مالك بن عبدالله
حدیث نمبر: 1882
1882 - وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ عَلَى عُثْمَانَ فَأَذِنَ لَهُ وَبِيَدِهِ عَصَاهُ فَقَالَ عُثْمَانُ: يَا كَعْبُ إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ تُوُفِّيَ وَتَرَكَ مَالًا فَمَا تَرَى فِيهِ؟ فَقَالَ: إِنْ كَانَ يَصِلُ فِيهِ حَقَّ اللَّهِ فَلَا بَأْسَ عَلَيْهِ، فَرَفَعَ أَبُو ذَرٍّ عَصَاهُ فَضَرَبَ كَعْبًا وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"مَا أُحِبُّ لَوْ أَنَّ لِي هَذَا الْجَبَلَ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ وَيُتَقَبَّلُ مِنِّي أَذَرُ خَلْفِي مِنْهُ سِتَّ أَوَاقِيَّ"أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ يَا عُثْمَانُ أَسَمِعْتَهُ؟ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عثمان رضی اللہ عنہ سے اندر جانے کی اجازت طلب کی تو انہوں نے انہیں اجازت دے دی، اور ان کے ہاتھ میں ایک لاٹھی تھی، تو عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کعب! عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ وفات پا گئے اور انہوں نے مال چھوڑا ہے، اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا: اگر تو وہ اس بارے میں اللہ کا حق ادا کیا کرتے تھے تو پھر کوئی حرج نہیں، ابوذر رضی اللہ عنہ نے لاٹھی اٹھائی اور کعب کو دے ماری، اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں یہ پسند نہیں کرتا کہ اگر میرے پاس اس پہاڑ برابر سونا ہو اور میں اسے خرچ کر دوں اور وہ مجھ سے قبول بھی ہو جائے اور پھر میں اپنے پیچھے چھ اوقیہ چھوڑ جاؤں۔“ عثمان! میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا آپ نے اسے سنا ہے؟ انہوں نے تین مرتبہ یہی کہا، تو عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں۔ (ضعیف) [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1882]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (63/1 ح 453)
٭ فيه ابن لھيعة ضعيف من جھة اختلاطه و صرح بالسماع و لأصل الحديث شواھد عند أحمد (148/5، 160، 176) و ابن ماجه (4132) و البخاري (7228، 2388) و مسلم (94) و غيرهم فالمرفوع حسن بالشواھد بغير ھذا السياق.»
٭ فيه ابن لھيعة ضعيف من جھة اختلاطه و صرح بالسماع و لأصل الحديث شواھد عند أحمد (148/5، 160، 176) و ابن ماجه (4132) و البخاري (7228، 2388) و مسلم (94) و غيرهم فالمرفوع حسن بالشواھد بغير ھذا السياق.»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 17758
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّهُ جَاءَ إِلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَأُذِنَ لَهُ وَبِيَدِهِ عَصًا، فَقَالَ عُثْمَانُ: يَا كَعْبُ، إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ مَاتَ، وَتَرَكَ مَالًا، فَمَا تَرَى فِيهِ؟ فَقَالَ: إِنْ كَانَ قَضَى فِيهِ حَقَّ اللَّهِ فَلَا بَأْسَ عَلَيْهِ، فَرَفَعَ أَبُو ذَرٍّ عَصَاهُ فَضَرَبَ كَعْبًا وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أُحِبُّ لَوْ أَنَّ هَذَا الْجَبَلَ لِي ذَهَبًا أُنْفِقُهُ وَيَتَقَبَّلُ مِنِّي أَذَرُ مِنْهُ خَلْفِي سِتَّ أَوَاقٍ". أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ، سَمِعْتَهُ؟ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ: قَالَ كَعْبٌ: إِنِّي أَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ الَّذِي حَدَّثْتُكُمْ، قَالَ اللَّهُ: (يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - مَحَاهُ، وَإِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ".
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت دی اُن کے ہاتھ میں عصا موجود تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے کعب! سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ہے، انہوں نے مال چھوڑا ہے، تو تم اس کے بارے میں کیا رائے دیتے ہو؟ تو کعب نے جواب دیا: اگر انہوں نے اس مال کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حق کو ادا کر دیا تھا تو پھر ان پر کوئی حرج نہیں ہے، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے اپنا عصا اٹھایا اور وہ کعب کو مارا اور بولے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ یہ پہاڑ میرے لیے سونے کا ہو جائے اور میں اُسے خرچ کرتا رہوں اور مجھ سے وہ لیا جاتا رہے اور پھر میں اس میں سے اپنے پیچھے چھ اوقیہ چھوڑ دوں۔“ (پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اے سیدنا عثمان! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ یہ بات انہوں نے تین مرتبہ دریافت کی، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کو ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کعب نے کہا: میں نے ”تورات“ میں وہ بات پائی ہے، جو آپ لوگوں کو بیان کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ مٹا دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ تو انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے اسے مٹا دیا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17758]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کو ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کعب نے کہا: میں نے ”تورات“ میں وہ بات پائی ہے، جو آپ لوگوں کو بیان کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ مٹا دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ تو انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے اسے مٹا دیا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17758]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (453)، أخرجه مسند أحمد برقم: 455، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3378»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 933
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو قَبِيلٍ قَالَ: سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: أَنَّهُ جَاءَ يَسْتَأْذِنُ عَلَى عُثْمَانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فَقَالَ عُثْمَانُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: لَا تَأْذَنُوا لَهُ، فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ كَعْبٌ : ائْذَنْ لَهُ أَصْلَحَكَ اللهُ، فَأَذِنَ لَهُ، وَبِيَدِهِ عَصًا، فَقَالَ عُثْمَانُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: يَا كَعْبُ ، إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ عَوْفٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - تُوُفِّيَ وَتَرَكَ مَالًا، فَمَا تَرَى؟ قَالَ: كَانَ يَصِلُ فِيهِ حَقَّ اللهِ، فَلَا بَأْسَ عَلَيْهِ.
فَرَفَعَ أَبُو ذَرٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - عَصَاهُ فَضَرَبَ كَعْبًا ، وَقَالَ: كَذَبْتَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي هَذَا الْجَبَلَ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ وَيُتَقَبَّلُ مِنِّي، لَا أَذَرُ خَلْفِي مِنْهُ شَيْئًا. وَإِنِّي أَنْشُدُكَ اللهَ يَا عُثْمَانُ سَمِعْتَ؟ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: يَا كَعْبُ ، مَهْ، قَالَ: إِنِّي أَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ الَّذِي حَدَّثْتُكُمْ، قَالَ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَمْحُو اللهُ مَا يَشَاءُ... إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. قَالَ: فَإِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - مَحَاهُ، قَالَ: فَإِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللهَ تَعَالَى.
قُلْتُ: حَدِيثُ مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي هَذَا الْجَبَلَ ذَهَبًا فِي الصَّحِيحِ دُونَ هَذِهِ الْقِصَّةِ، وَدُونَ قَوْلِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - أَنَّهُ سَمِعَهُ.
فَرَفَعَ أَبُو ذَرٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - عَصَاهُ فَضَرَبَ كَعْبًا ، وَقَالَ: كَذَبْتَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي هَذَا الْجَبَلَ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ وَيُتَقَبَّلُ مِنِّي، لَا أَذَرُ خَلْفِي مِنْهُ شَيْئًا. وَإِنِّي أَنْشُدُكَ اللهَ يَا عُثْمَانُ سَمِعْتَ؟ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: يَا كَعْبُ ، مَهْ، قَالَ: إِنِّي أَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ الَّذِي حَدَّثْتُكُمْ، قَالَ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَمْحُو اللهُ مَا يَشَاءُ... إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. قَالَ: فَإِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - مَحَاهُ، قَالَ: فَإِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللهَ تَعَالَى.
قُلْتُ: حَدِيثُ مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي هَذَا الْجَبَلَ ذَهَبًا فِي الصَّحِيحِ دُونَ هَذِهِ الْقِصَّةِ، وَدُونَ قَوْلِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - أَنَّهُ سَمِعَهُ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے اور اندر آنے کی اجازت چاہی، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے (ابتداءً) فرمایا: ”انہیں اجازت نہ دو۔“ پھر انہوں نے دوبارہ اجازت طلب کی تو کعب رحمہ اللہ نے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! اللہ آپ کے احوال درست فرمائے، انہیں اجازت دے دیجیے۔“ چنانچہ انہیں اجازت مل گئی، اس وقت ان کے ہاتھ میں ایک لاٹھی تھی۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے کعب! عبدالرحمٰن (بن عوف) رضی اللہ عنہ وفات پا گئے ہیں اور وہ (کافی) مال چھوڑ گئے ہیں، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟“ کعب رحمہ اللہ نے جواب دیا: ”وہ اس مال میں اللہ کا حق (زکوٰۃ و صدقات) ادا کرتے تھے، لہٰذا ان پر اس مال کی وجہ سے کوئی وبال نہیں ہے۔“ یہ سن کر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے اپنی لاٹھی اٹھائی اور کعب رحمہ اللہ کو دے ماری اور فرمایا: ”تم نے غلط بیانی کی ہے! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میرے پاس یہ پہاڑ سونے کا ہو، جسے میں (راہِ خدا میں) خرچ کروں اور وہ میری طرف سے قبول بھی کر لیا جائے، اور پھر میں اپنے پیچھے اس میں سے ذرہ برابر بھی چھوڑ جاؤں۔““ پھر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ دریافت فرمایا: ”اے عثمان! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ نے یہ فرمان سنا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے کعب! بس کرو۔“ کعب رحمہ اللہ نے عرض کیا: ”میں تورات میں وہی لکھا پاتا ہوں جو میں نے آپ سے بیان کیا۔“ حالانکہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ ۖ وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ﴾ (سورة الرعد: 39) یعنی ”اللہ جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جو چاہتا ہے ثبت رکھتا ہے، اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یقیناً اللہ عزوجل نے اس (حکم) کو مٹا دیا ہے۔“ اس پر کعب رحمہ اللہ نے عرض کیا: «أَسْتَغْفِرُ اللهَ تَعَالَى» (میں اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں)۔
میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ پہاڑ کے سونے کے برابر ہونے والی حدیث صحیحین میں موجود ہے، مگر اس میں یہ طویل واقعہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے اس فرمان کو سننے کا تذکرہ موجود نہیں ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزكاة/حدیث: 933]
میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ پہاڑ کے سونے کے برابر ہونے والی حدیث صحیحین میں موجود ہے، مگر اس میں یہ طویل واقعہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے اس فرمان کو سننے کا تذکرہ موجود نہیں ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزكاة/حدیث: 933]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: حَدِيثُ مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي هَذَا الْجَبَلَ ذَهَبًا فِي الصَّحِيحِ دُونَ هَذِهِ الْقِصَّةِ، وَدُونَ قَوْلِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - أَنَّهُ سَمِعَهُ .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 460، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 933»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 460، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 933»
الحكم على الحديث:
حديث ما أحب أن لي هذا الجبل ذهبا في الصحيح دون هذه القصة، ودون قول عثمان - رضي الله عنه - أنه سمعه
حدیث نمبر: 3378
قَالَ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا أَبُو قَبِيلٍ، سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ " أَنَّهُ جَاءَ يَسْتَأْذِنُ عَلَى عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ عُثْمَانُ: لَا تَأْذَنُوا لَهُ. فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ كَعْبٌ: ائْذَنْ لَهُ أَصْلَحَكَ اللَّهُ. فَأَذِنَ لَهُ وَبِيَدِهِ عَصًا، فَقَالَ عُثْمَانُ: يَا كَعْبُ، إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ تُوُفِّيَ وَتَرَكَ مَالًا، فَمَا تَرَى؟ قَالَ: كَانَ يَصِلُ فِيهِ حَقَّ اللَّهِ فَلَا بَأْسَ عَلَيْهِ. فَرَفَعَ أَبُو ذَرٍّ بِعَصَاهُ فَضَرَبَ كَعْبًا وَقَالَ لَهُ: كَذَبْتَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي هَذَا الْجَبَلَ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ وَيُتَقَبَّلُ مِنِّي، لَا أَذَرُ خَلْفِي مِنْهُ شَيْئًا. وَإِنِّي، أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ سَمِعْتَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: يَا كَعْبُ، مَهْ. قَالَتْ: إِنِّي أَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ الَّذِي حَدَّثْتُكُمْ قَالَ: قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -:
" يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ " إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. قَالَ: فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - مَحَاهُ. قَالَ: فَإِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ ".
" يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ " إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. قَالَ: فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - مَحَاهُ. قَالَ: فَإِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ ".
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہونے کی اجازت طلب کرنے آئے تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”انہیں اجازت نہ دو۔“ انہوں نے پھر اجازت طلب کی تو کعب نے عرض کی: ”اے امیر المومنین! اللہ آپ کی اصلاح فرمائے، انہیں اجازت دے دیجیے۔“ چنانچہ انہیں اجازت دے دی گئی درآنحالیکہ ان کے ہاتھ میں ایک لاٹھی تھی، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”اے کعب! سیدنا عبد الرحمن (بن عوف) رضی اللہ عنہ وفات پا گئے ہیں اور انہوں نے (اپنے پیچھے) مال چھوڑا ہے، تمہارا اس بارے میں کیا خیال ہے؟“ کعب نے جواب دیا: ”وہ اس میں اللہ کا حق ادا کیا کرتے تھے، اس لیے ان پر کوئی تنگی نہیں ہے۔“ یہ سن کر سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے اپنی لاٹھی اٹھائی اور کعب کو مارتے ہوئے فرمایا: ”تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے غلط بیانی کی ہے، حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے یہ بات ہرگز پسند نہیں کہ میرے لیے یہ پہاڑ سونا بن جائے اور میں اسے (راہِ خدا میں) خرچ کروں اور وہ میری طرف سے قبول بھی کر لیا جائے، (اور) میں اس میں سے اپنے پیچھے کچھ بھی نہ چھوڑوں۔““ پھر سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے عثمان! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشاد تین مرتبہ سنا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے کعب! بس کرو۔“ کعب نے کہا: ”میں نے آپ حضرات سے جو کچھ بیان کیا وہ میں تورات میں پاتا ہوں۔“ (اس پر سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ﴾ ”اللہ جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے (آخری آیت تک)۔“ یقیناً اللہ عزوجل نے اسے (پہلے حکم کو) مٹا دیا ہے۔“ کعب نے کہا: ”تو میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں «أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ» “ یعنی ”میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النفقات/حدیث: 3378]
تخریج الحدیث: «المطالب العالية المحققة (923): «في إسناده ابن لهيعة وهو ضعيف، ومالك ... لم يذكر فيه جرح ولا تعديل فهو مجهول» ؛ وحديث «ما أحب أن لي هذا الجبل ذهبًا» في الصحيح دون القصة (ابن حجر).»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 455، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17758»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 455، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17758»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف ابن لهيعة وجهالة مالك بن عبد الله الزيادي