🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4752 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 4752، 23084
المنتقى ابن الجارود: 394
الفتح الربانی: 3809
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4906
المعجم الکبیر للطبرانی: 13243
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2289
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4752
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْعُمَرِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْوِصَالِ فِي الصِّيَامِ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ تَفْعَلُهُ؟ فَقَالَ:" إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ، إِنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے مہینے میں ایک ہی سحری سے مسلسل کئی روزے رکھے، لوگوں نے بھی ایسا ہی کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایسا کرنے سے روکا تو وہ کہنے لگے کہ آپ ہمیں تو مسلسل کئی دن کا روزہ رکھنے سے منع کر رہے ہیں اور خود رکھ رہے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہاری طرح نہیں ہوں مجھے تو اللہ کی طرف سے کھلایاپلایا جاتا ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4752]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 1922، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبد الله العمري، لكنه متابع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23084
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ عَابسٍ ، عَنْ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ أَبي لَيْلَى ، عَنْ بعْضِ أَصْحَاب مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّمَا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ، وَالْوِصَالِ فِي الصِّيَامِ، إِبقَاءً عَلَى أَصْحَابهِ، ولَمْ يُحَرِّمْهُمَا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ! قَالَ: " إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ، إِنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبي وَيَسْقِينِي" .
ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگوانے اور صوم وصال سے منع فرمایا ہے لیکن اسے حرام قرار نہیں دیا تاکہ صحابہ کے لئے اس کی اجازت باقی رہے کسی نے پوچھا یا رسول اللہ! آپ خود تو صوم وصال فرماتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میں ایسا کرتا ہوں تو مجھے میرا رب کھلاتا اور پلاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23084]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 394
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى هُوَ الْقَطَّانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنِ الْوِصَالِ" فَقِيلَ: إِنَّكَ تُوَاصِلُ؟ فَقَالَ: " إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ إِنِّي أَبِيتُ أُطْعَمُ وَأُسْقَى" .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال (افطاری کیے بغیر پہلے روزے کو جاری رکھنا) سے منع فرمایا۔ کسی نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! آپ تو وصال کرتے ہیں؟ فرمایا: میں تمہاری طرح نہیں ہوں، مجھے رات کو کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصيام/حدیث: 394]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 1922، صحیح مسلم: 1102»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3809
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْوِصَالِ فِي الصِّيَامِ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ تَفْعَلُهُ، فَقَالَ: ( (إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ إِنِّي أَظَلُّ، يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي) )
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصال سے منع فرمایا تو کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہا: آپ خود تو وصال کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تمہاری مانند نہیں ہوں، میری صورتحال تو یہ ہے کہ میرا رب مجھے کھلاتا پلاتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3809]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 1922، ومسلم: 1102، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4752 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4752»

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 1922
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4906
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وِصَالِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، قَالُوا: إِنَّكَ تُوَاصِلُ، قَالَ:" إِنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ سِنَانٍ النَّهْرُتِيرِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن کے صوم وصال رکھنے سے منع کیا ہے لوگوں نے عرض کی: آپ بھی تو صوم وصال رکھتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ایسی حالت میں وقت گزارتا ہوں کہ میرا پروردگار مجھے کھلا دیتا ہے، اور وہ مجھے پلا دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سہل بن سنان نہر تیری ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4906]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13300)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13300»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13243
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ النَّهَرَتِيرِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وِصَالِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَقَالُوا: إِنَّكَ تُوَاصِلُ، قَالَ: إِنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبِّي، وَيَسْقِينِي.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب (سهل بن سنان) كما نص عليه الهيثمي في مجمع الزوائد وقال لم أجد من ترجمه وأشار المحقق في الحاشية أنه عند المصنف في المعجم الكبير سهل بن عثمان.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن تک مسلسل (بغیر افطار کے) روزہ رکھنے سے منع فرمایا، تو صحابہ نے عرض کیا: آپ تو مسلسل روزہ رکھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو اس حال میں رہتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13243]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 345، حدیث 13300»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2289
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاصَلَ فِي رَمَضَانَ وَنَهَاهُمْ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ تُوَاصِلُ! فَقَالَ: إِنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ إِنِّي أَظَلُّ عِنْدَ رَبِّي يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِي ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَأَبِي دَاوُدَ دُونَ قَوْلِهِ: "إِنِّي أَظَلُّ عِنْدَ رَبِّي".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک میں وصال (سحر و افطار کے بغیر مسلسل روزہ) کیا اور صحابہ کو اس سے منع فرمایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ بے شک آپ تو خود وصال فرماتے ہیں! اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میں تو اپنے رب کے حضور (اس کیفیت میں) رہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے“۔“ اسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے، اور یہ حدیث صحیحین (بخاری و مسلم) اور سنن ابوداؤد میں ان الفاظ کے اضافے کے بغیر موجود ہے: ”میں اپنے رب کے ہاں رہتا ہوں“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2289]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1863، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1105، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1279، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24424، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1434، وأخرجه فتح الباري برقم: 1860، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2162، 3774، 3911، 7849»

الحكم على الحديث:
أصله في الصحيحين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں