الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4822 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 4822
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5430
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5693
حدیث نمبر: 4822
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، وَعَفَّانُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ: أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ وَأَصْحَابُهُ مُلَبِّينَ، وَقَالَ عَفَّانُ: مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شَاءَ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً، إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيَرُوحُ أَحَدُنَا إِلَى مِنًي وَذَكَرُهُ يَقْطُرُ مَنِيًّا؟ قَالَ:" نَعَمْ"، وَسَطَعَتْ الْمَجَامِرُ، وَقَدِمَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِمَ أَهْلَلْتَ؟" قَالَ: أَهْلَلْتُ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَوْحٌ: فَإِنَّ لَكَ مَعَنَا هَدْيًا، قَالَ حُمَيْدٌ: فَحَدَّثْتُ بِهِ طَاوُسًا، فَقَالَ: هَكَذَا فَعَلَ الْقَوْمُ، قَالَ عَفَّانُ: اجْعَلْهَا عُمْرَةً.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ حج کا تلبیہ پڑھتے ہوئے مکہ مکرمہ آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جو شخص چاہتا ہے، اس احرام کو عمرہ کا احرام بنا لے، سوائے اس شخص کے جس کے پاس ہدی کا جانور ہو“، لوگوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ!! کیا ہم منٰی کے میدان میں اس حال میں جائیں گے کہ ہماری شرمگاہ سے آب حیات کے قطرے ٹپکتے ہوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! پھر انگیٹھیاں خوشبو اڑانے لگیں، اسی اثنا میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی یمن سے آ گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ تم نے کس چیز کا احرام باندھا؟ انہوں نے عرض کیا اس نیت سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جو احرام ہے وہی میرا بھی احرام ہے۔ روح اس سے آگے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس آپ کے ہدی کے جانور ہیں۔ حمید کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث طاؤس سے بیان کی تو وہ کہنے لگے کہ لوگوں نے اسی طرح کیا تھا، اور عفان کہتے ہیں کہ آگے یہ ہے کہ اسے عمرہ کا احرام بنا لو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4822]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4353، م: 1232
حدیث نمبر: 5430
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (مَكَّةَ) وَأَصْحَابُهُ مُلَبِّينَ - قَالَ عَفَّانُ: مُهِلِّينَ - بِالْحَجِّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شَاءَ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيَرُوحُ أَحَدُنَا إِلَى مِنًى وَذَكَرُهُ يَقْطُرُ مَنِيًّا؟ قَالَ:" نَعَمْ". وَسَطَعَتِ الْمَجَامِرُ وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِمَا أَهْلَلْتَ؟". قَالَ: أَهْلَلْتُ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ رَوِّحْ: فَإِنَّ لَكَ مَعَنَا هَدْيًا، قَالَ حُمَيْدٌ: فَحَدَّثْتُ بِهِ طَاوُسًا فَقَالَ: هَكَذَا فَعَلَ الْقَوْمُ (قَالَ عَفَّانُ: اجْعَلْهَا عُمْرَةً) .
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے آپ کے اصحاب تلبیہ پڑھ رہے تھے یہاں عفان نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: حج کا احرام باندھے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص چاہے وہ اسے عمرہ بنا لے البتہ جس شخص کے ساتھ قربانی کا جانور موجود ہے اس کے لئے یہ حکم نہیں ہے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم میں سے کوئی ایک شخص منیٰ کی طرف جائے، تو اس کی شرمگاہ سے منی کے قطرے ٹپک رہے ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔ اسی دوران (کچھ لوگوں نے) خوشبو بھی لگا لی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے تشریف لائے تھے۔ آپ نے دریافت کیا: تم نے کیا نیت کی ہے؟ انہوں نے عرض کی: میں نے یہی نیت کی ہے کہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نیت ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم روانہ ہو جاؤ کیونکہ تم ہمارے ساتھ ہو گئے کیونکہ قربانی کا جانور ساتھ ہے۔ حمید نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے طاؤس کو یہ حدیث بیان کی، تو انہوں نے فرمایا: لوگوں نے ایسا ہی کیا تھا عفان کہتے ہیں: یہ الفاظ ہیں: تم اسے عمرہ بنا لو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5430]
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5430]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5693) اخرجه احمد فى المسند (4822)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4807»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5693
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ: حَدَّثَ حُمَيْدٌ ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَدِمَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ مُلَبِّينَ بِالْحَجِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اجْعَلُوهَا عُمْرَةً إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، يَعْدُو أَحَدُنَا إِلَى مِنًى، وَذَكَرُهُ يَقْطُرُ مَنِيًّا؟ قَالَ: نَعَمْ. فَسَطَعَتِ الْمَجَامِرُ بِالْبَطْحَاءِ وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِمَ أَهْلَلْتَ، فَإِنَّ مَعَنَا أَهْلَكَ؟ قَالَ: أَهْلَلْتُ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللهِ.
قَالَ حُمَيْدٌ : فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ الْقَوْمَ، وَطَاوُسٌ جَالِسٌ، فَقَالَ: هَكَذَا الْحَدِيثُ.
قَالَ حُمَيْدٌ : فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ الْقَوْمَ، وَطَاوُسٌ جَالِسٌ، فَقَالَ: هَكَذَا الْحَدِيثُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم حج کا تلبیہ پکارتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے اس احرام کو عمرہ میں تبدیل کر لو (اور عمرہ ادا کر کے حلال ہو جاؤ) سوائے اس شخص کے جس کے ساتھ قربانی کا جانور ہو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے (تعجب سے) عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم میں سے کوئی اس حال میں منیٰ کی طرف روانہ ہوگا کہ اس کے عضوِ تناسل سے منی کے قطرے ٹپک رہے ہوں؟ (یعنی کیا ہم ایامِ حج میں احرام کھولنے کے بعد اپنی بیویوں سے ملنے کے فوراً بعد غسل کر کے حج کے لیے نکلیں گے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر بطحاء کے مقام پر (خوشبوؤں کی) انگیٹھیاں مہکنے لگیں اور اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے تشریف لائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”تم نے کس نیت سے احرام باندھا ہے؟ کیونکہ تمہاری اہلیہ بھی ہمارے ساتھ (حج میں شریک) ہیں۔“ انہوں نے عرض کی: ”میں نے اسی نیت سے احرام باندھا ہے جس نیت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھا ہے۔“ حمید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے جب یہ واقعہ لوگوں کو سنایا تو وہاں طاوس رحمہ اللہ بھی موجود تھے، انہوں نے (اس کی تصدیق کرتے ہوئے) کہا: یہ حدیث اسی طرح (ثابت) ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5693]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2732، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4807، وأخرجه فتح الباري برقم: 1694، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1824، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3885، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2437، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5667»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2732، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4807، وأخرجه فتح الباري برقم: 1694، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1824، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3885، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2437، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5667»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح