🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. مُسْنَدُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 490 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 490، 556
الفتح الربانی: 12262
الجامع الكامل: 8828
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11993، 14514
المعجم الکبیر للطبرانی: 134
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3913
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6624
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 490
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: لَقِيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ، فَقَالَ لَهُ: ما لِي أَرَاكَ قَدْ جَفَوْتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ؟ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: أَبْلِغْهُ أَنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ، قَالَ: عَاصِمٌ، يَقُولُ: يَوْمَ أُحُدٍ، وَلَمْ أَتَخَلَّفْ يَوْمَ بَدْرٍ، وَلَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ، قَالَ: فَانْطَلَقَ، فَخَبَّرَ ذَلِكَ عُثْمَانَ ، قَالَ: فَقَالَ:" أَمَّا قَوْلُهُ إِنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنَ، فَكَيْفَ يُعَيِّرُنِي بِذَنْبٍ وَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ سورة آل عمران آية 155، وَأَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي تَخَلَّفْتُ يَوْمَ بَدْرٍ، فَإِنِّي كُنْتُ أُمَرِّضُ رُقَيَّةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ مَاتَتْ، وَقَدْ ضَرَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَهْمِي، وَمَنْ ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَهْمِهِ فَقَدْ شَهِدَ، وَأَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ، فَإِنِّي لَا أُطِيقُهَا وَلَا هُوَ"، فَأْتِهِ فَحَدِّثْهُ بِذَلِكَ.
شقیق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ولید بن عقبہ سے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی ملاقات ہوئی، ولید نے کہا: کیا بات ہے، آپ امیر المؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے؟ انہوں نے کہا کہ میری طرف سے انہیں یہ پیغام پہنچا دو کہ میں غزوہ احد کے دن فرار نہیں ہوا تھا، میں غزوہ بدر سے پیچھے نہیں رہا تھا اور نہ ہی میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی سنت کو چھوڑا ہے، ولید نے جاکر یہ ساری بات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بتا دی۔ انہوں نے فرمایا کہ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے یہ جو کہا کہ میں غزوہ احد سے فرار نہیں ہوا تھا، وہ مجھے ایسی لغزش سے کیسے عار دلا سکتے ہیں، جسے اللہ نے خود معاف کر دیا، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ تم میں سے جو لوگ دو لشکروں کے ملنے کے دن پیٹھ پھیر کر چلے گئے تھے، انہیں شیطان نے پھسلا دیا تھا، بعض ان چیزوں کی وجہ سے جو انہوں نے کیں اور غزوہ بدر سے پیچھے رہ جانے کا جو طعنہ انہوں نے مجھے دیا ہے تو اصل بات یہ ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی اور اپنی زوجہ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی تیمارداری میں مصروف تھا، یہاں تک کہ وہ اسی دوران فوت ہو گئیں، جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکاء بدر کے ساتھ مال غنیمت میں میرا حصہ بھی شامل فرمایا اور یہ سمجھا گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جس کا حصہ مقرر فرمایا وہ غزوہ بدر میں شریک تھا، رہی ان کی یہ بات کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی سنت نہیں چھوڑی تو سچی بات یہ ہے کہ اس کی طاقت مجھ میں ہے اور نہ خود ان میں ہے تم جا کر ان سے یہ باتیں بیان کر دینا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 490]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 556
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي أَبِي، وَأَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: لَقِيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ، فَقَالَ لَهُ: ما لِي أَرَاكَ قَدْ جَفَوْتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ ؟ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: أَبْلِغْهُ... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَأَمَّا قَوْلُهُ:" إِنِّي تَخَلَّفْتُ يَوْمَ بَدْرٍ، فَإِنِّي كُنْتُ أُمَرِّضُ رُقَيَّةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى مَاتَتْ، وَقَدْ ضَرَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَهْمٍ، وَمَنْ ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَهْمٍ، فَقَدْ شَهِدَ"... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ إِلَى آخِرِهِ.
شقیق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ولید بن عقبہ سے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی ملاقات ہوئی ولید نے کہا: کیا بات ہے آپ امیرالمومنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے؟ انہوں نے کہا کہ میری طرف سے انہیں یہ پیغام پہنچا دو، پھر راوی نے مکمل حدیث ذکر کی۔ اور غزوہ بدر سے پیچھے رہ جانے کا جو طعنہ انہوں نے مجھے دیا ہے تو اصل بات یہ ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی اور اپنی زوجہ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی تیمارداری میں مصروف تھا، یہاں تک کہ وہ اسی دوران فوت ہو گئیں، جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکاء بدر کے ساتھ مال غنیمت میں میرا حصہ بھی شامل فرمایا: اور یہ سمجھا گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جس کا حصہ مقرر فرمایا وہ غزوہ بدر میں شریک تھا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 556]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12262
عَنْ شَقِيقٍ قَالَ لَقِيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ فَقَالَ لَهُ الْوَلِيدُ مَا لِي أَرَاكَ قَدْ جَفَوْتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ أَبْلِغْهُ أَنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ قَالَ عَاصِمٌ يَقُولُ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَمْ أَتَخَلَّفْ يَوْمَ بَدْرٍ وَلَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ فَانْطَلَقَ فَخَبَّرَ ذَلِكَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ فَقَالَ أَمَّا قَوْلُهُ إِنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ فَكَيْفَ يُعَيِّرُنِي بِذَنْبٍ وَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ {إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ} وَأَمَّا قَوْلُهُ إِنِّي تَخَلَّفْتُ يَوْمَ بَدْرٍ فَإِنِّي كُنْتُ أُمَرِّضُ رُقَيَّةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ مَاتَتْ وَقَدْ ضَرَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِسَهْمِي وَمَنْ ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِسَهْمِهِ فَقَدْ شَهِدَ وَأَمَّا قَوْلُهُ إِنِّي لَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَإِنِّي لَا أُطِيقُهَا وَلَا هُوَ فَأْتِهِ فَحَدِّثْهُ بِذَلِكَ
شقیق سے مروی ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی ولید بن عقبہ سے ملاقات ہوئی، ولید نے ان سے کہا: کیا بات ہے کہ آپ امیر المومنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ بے مروتی کا سلوک کرتے ہیں، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: میری یہ بات ان تک پہنچا دو کہ میں یوم عینین یعنی احد کے دن فرار نہیں ہوا تھا اور نہ میں غزوۂ بدر میں پیچھے رہا اور نہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے کو ترک کیا ہے۔ اس کے بعد ولید، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے ان امور کا ذکر کیا، انہوں نے جواباً کہا: ان کا کہنا کہ میں(ابن عوف رضی اللہ عنہ) عینین یعنی احد کے دن فرار نہیں ہوا تھا، سوال یہ ہے کہ وہ مجھے ایسی کوتاہی پر کیوں عار دلاتے ہیں،جس کو اللہ تعالیٰ معاف کر چکا ہے، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {إِنَّ الَّذِینَ تَوَلَّوْا مِنْکُمْ یَوْمَ الْتَقَی الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّہُمُ الشَّیْطَانُ بِبَعْضِ مَا کَسَبُوْا وَلَقَدْ عَفَا اللّٰہُ عَنْہُمْ} … بے شک وہ لوگ جو تم میں سے اس دن پیٹھ پھیر گئے جب دو جماعتیں بھڑیں، شیطان نے انھیں ان بعض اعمال ہی کی وجہ سے پھسلایا جو انھوں نے کیے تھے اور بلاشبہ یقینا اللہ نے انھیں معاف کر دیا۔ (سورۂ آل عمران: ۱۵۵) ان کا یہ کہنا کہ وہ غزوہ ٔ بدر سے پیچھے نہیں رہے تھے تو میں تو سیدہ رقیہ بنت ِ رسول رضی اللہ عنہا کی تیمارداری میں مصروف تھا اور انہیں دنوں وہ انتقال کر گئی تھیں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اسی قدر حصہ عطافرمایا تھا، جس قدر شرکائے بدر کو دیاتھا، اب جس کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حصہ دیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کو حاضر سمجھا گیا اور ان کایہ کہنا کہ انھوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے کو ترک نہیں کیا، تو گزارش یہ ہے کہ میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا، تم جا کر یہ باتیں ان سے بیان کردینا۔ 1 عمر رضی اللہ عنہ کے طریقہ کی طاقت نہیں، کا مطلب یہ ہے عمر فاروق رضی اللہ عنہ دنیا سے بہت زیادہ بے رغبت، آخرت کی بہت زیادہ فکر کرنے والے، رعایا پر بہت زیادہ مشفق، ان کا بہت زیادہ خیال رکھنے والے، مظلوم کو انصاف دلانے والے، خوف زدہ کو امن مہیا کرنے والے، دیندار اور اہل فضل کے لیے نہایت نرم اور طلم و ستم کرنے والوں پر نہایت سخت تھے۔
عثمان غنی رضی اللہ عنہ کہنا چاہتے ہیں کہ اتنی اعلیٰ صفات اختیار کرنے کی میرے اندر طاقت نہیں ہے۔ [دیکھیں مسند محقق، جلد:۱، ص: ۵۲۶] (عبداللہ رفیق) [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12262]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه الطبراني: 135، والبزار: 395، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 490 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 490»
وضاحت: فوائد: … احد کے پاس ایک پہاڑ کا نام عَیْنَیْن ہے، یہ وہی پہاڑ ہے، جس پر تیر اندازوں کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی، غزوۂ احد کو غزوہ عینین بھی کہتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8828
8828- عن شقيق قال: لقي عبد الرحمن بن عوف الوليد بن عقبة، فقال له الوليد: ما لي أراك قد جفوت أمير المؤمنين عثمان؟ فقال له عبد الرحمن: أبلغه أني لم أفر يوم عينين – قال عاصم: يقول يوم أحد، ولم أتخلف يوم بدر، ولم أترك سنة عمر، قال: فانطلق فخبر ذلك عثمان، قال: فقال: أما قوله: إني لم أفر يوم عينين، فكيف يعيرني بذنب وقد عفا الله عنه، فقال: إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ [آل عمران: ١٥٥] وأما قوله: إني تخلفت يوم بدر، فإني كنت أمرّض رقية بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى ماتت وقد ضرب لي رسول الله صلى الله عليه وسلم بسهمي، ومن ضرب له رسول الله صلى الله عليه وسلم بسهمه فقد شهد، وأما قوله: إني لم أترك سنة عمر، فإني لا أطيقها ولا هو، فأته فحدّثه بذلك.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (490) والبزار – كشف الأستار (2512) والطبراني في الكبير (1/45) كلهم من حديث عاصم بن أبي النجود، عن شقيق بن سلمة قال: فذكره. وإسناده حسن من أجل عاصم بن أبي النجود فإنه حسن الحديث.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11993
وَعَنْ شَقِيقٍ قَالَ: لَقِيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ، فَقَالَ لَهُ الْوَلِيدُ: مَا لِي أَرَاكَ قَدْ جَفَوْتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ؟ قَالَ: أَبْلِغْهُ عَنِّي أَنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ - قَالَ عَاصِمٌ: يَوْمَ أُحُدٍ - وَلَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ بَدْرٍ، وَلَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ. قَالَ: فَانْطَلَقَ، فَخَبَّرَ بِذَلِكَ عُثْمَانَ. قَالَ: فَقَالَ: أَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ، فَكَيْفَ يُعَيِّرُنِي بِذَنْبٍ قَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُ؟ فَقَالَ: إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ. وَأَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي تَخَلَّفْتُ يَوْمَ بَدْرٍ، فَإِنِّي كُنْتُ أُمَرِّضُ رُقَيَّةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى مَاتَتْ، وَقَدْ ضَرَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ، وَمَنْ ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ فَقَدْ شَهِدَ. وَأَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ، فَإِنِّي لَا أُطِيقُهَا أَنَا وَلَا هُوَ، فَائْتِهِ فَحَدِّثْهُ بِذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ بِطُولِهِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شقیق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی ملاقات ولید بن عقبہ سے ہوئی، تو ولید نے اُن سے کہا: کیا وجہ ہے کہ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے امیرالمؤمنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے ساتھ زیادتی کی ہے، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم انہیں میری طرف سے یہ پیغام پہنچا دو! کہ یوم عینین کے دن میں فرار نہیں ہوا تھا، عاصم نامی راوی کہتے ہیں: اس سے مراد غزوہ اُحد کا دن ہے (انہوں نے یہ بھی فرمایا:) اور میں غزوہ بدر میں شرکت سے پیچھے نہیں رہا تھا اور میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی سنت کو ترک بھی نہیں کیا ہے، راوی کہتے ہیں: ولید گئے اور انہوں نے اس بارے میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بتایا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاں تک اس کے یہ کہنے کا تعلق ہے کہ میں یوم عینین کو فرار نہیں ہوا تھا، تو وہ مجھے ایک ایسے گناہ کے حوالے سے کیسے عار دلا سکتا ہے؟ جس سے اللہ تعالیٰ نے درگزر کیا ہے اور یہ ارشاد فرمایا ہے: ”بیشک وہ لوگ جو تم میں سے پیٹھ پھیر گئے تھے، اس دن جب دو لشکر ایک دوسرے کے مدمقابل آئے تھے، تو (دراصل) ان کے کیے ہوئے کسی عمل کی وجہ سے شیطان نے انہیں پھسلا دیا تھا، تحقیق اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دیا۔“ جہاں تک اُس کی اس بات کا تعلق ہے کہ میں غزوہ بدر کے دن پیچھے رہ گیا تھا، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی تیمارداری کر رہا تھا، یہاں تک کہ اُن کا انتقال ہو گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے حصہ مقرر کیا تھا اور جس شخص کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حصہ مقرر کیا ہو، وہ گویا (اس جنگ میں) شریک ہوا تھا۔ جہاں تک اُن کی اس بات کا تعلق ہے کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے کو ترک نہیں کیا، تو اس بات کی طاقت نہ میں رکھتا ہوں اور نہ وہ رکھتے ہیں، تم اُن کے پاس جاؤ اور انہیں یہ بات بتا دو!
یہ روایت امام أحمد اور ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار نے اسے اس کی مانند طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11993]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (132) أخرجه احمد فى المسند (490)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14514
عَنْ شَقِيقٍ قَالَ: لَقِيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ، فَقَالَ لَهُ الْوَلِيدُ: مَا لِي أَرَاكَ قَدْ جَفَوْتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ؟ قَالَ [ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ] : أَبْلِغْهُ عَنِّي أَنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ - قَالَ عَاصِمٌ: يَوْمَ أُحُدٍ - وَلَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ بَدْرٍ، وَلَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ. قَالَ: فَانْطَلَقَ، فَخَبَّرَ ذَلِكَ عُثْمَانَ. قَالَ: فَقَالَ: أَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ فَكَيْفَ يُعَيِّرُنِي بِذَنْبٍ قَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُ. قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: (إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ) . وَأَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ بَدْرٍ ; فَإِنِّي كُنْتُ أُمَرِّضُ رُقَيَّةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى مَاتَتْ، وَقَدْ ضَرَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ، وَمَنْ ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ فَقَدْ شَهِدَ. وَأَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ ; فَإِنِّي لَا أُطِيقُهَا أَنَا وَلَا هُوَ فَائْتِهِ فَحَدِّثْهُ بِذَلِكَ..
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ بِطُولِهِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شقیق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی ملاقات ولید بن عقبہ سے ہوئی، تو ولید نے ان سے کہا: کیا وجہ ہے کہ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے امیر المؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بے رخی اختیار کی، تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: انہیں میری طرف سے یہ پیغام بھیج دو کہ میں یوم عینین۔ عاصم راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یوم احد ہے۔ کے دن فرار نہیں ہوا تھا اور میں غزوہ بدر سے پیچھے نہیں رہا تھا اور میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے کو ترک نہیں کیا۔ راوی کہتے ہیں: ولید گیا، اور اس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاں تک ان کی اس بات کا تعلق ہے کہ میں یوم عینین میں فرار نہیں ہوا تھا، تو وہ کسی ایسے گناہ کے حوالے سے مجھے کیسے عار دلا سکتے ہیں؟ جس سے اللہ تعالیٰ درگزر کیا ہے، اور اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”بیشک تم میں سے جو لوگ اس دن پیٹھ پھیر گئے تھے جب دو گروہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے تھے، تو ان کے کیے ہوئے کسی عمل کی وجہ سے، شیطان نے انہیں پھسلا دیا تھا، تحقیق اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دیا۔“ جہاں تک ان کی اس بات کا تعلق ہے کہ میں غزوہ بدر سے پیچھے نہیں رہا تھا، تو (میرے معاملے کی وجہ یہ ہے) کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی تیمار داری کرتا رہا، یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا، اسی لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے حصہ مقرر کیا تھا اور جس شخص کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حصہ مقرر کیا ہو وہ گویا جنگ میں شریک ہوا تھا، جہاں تک ان (یعنی سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ) کی اس بات کا تعلق ہے، میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے کو ترک نہیں کیا، تو نہ تو میں اس بات کی طاقت رکھتا ہوں اور نہ وہ اس بات کی طاقت رکھتے ہیں (کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوں) تو ان کے پاس جاؤ اور انہیں یہ بات بتا دو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اور امام بزار نے اسے اسی کی مانند طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14514]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 134
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ: لَقِيَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ فَقَالَ: مَا لِي أَرَاكَ قَدْ جَفَوْتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -؟ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: أَبْلِغْهُ أَنِّي لَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ بَدْرٍ فَخُبِّرَ بِذَلِكَ عُثْمَانُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فَقَالَ: " أَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ بَدْرٍ، فَإِنِّي كُنْتُ أُمَرِّضُ رُقَيَّةَ بِنْتَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى مَاتَتْ وَلَقَدْ ضَرَبَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ، وَمَنْ ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ فَقَدْ شَهِدَ ".
شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی ملاقات ولید بن عقبہ سے ہوئی تو اس نے کہا: کیا وجہ ہے کہ میں دیکھتا ہوں تم نے امیر المومنین عثمان رضی اللہ عنہ سے بےرخی اختیار کر لی ہے؟ تو سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: انہیں پہنچا دو کہ میں بدر سے پیچھے نہیں رہا۔ جب عثمان رضی اللہ عنہ کو یہ بات پہنچائی گئی تو انہوں نے فرمایا: ”جہاں تک ان کے اس کہنے کی بات ہے کہ میں بدر سے پیچھے نہیں رہا، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی رقیہ کی تیمارداری کر رہا تھا یہاں تک کہ وہ انتقال کر گئیں۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے بھی مال غنیمت میں حصہ مقرر فرمایا تھا، اور جس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حصہ مقرر فرمایا وہ گویا خود بھی (اس غزوے میں) موجود ہی تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 134]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 88، حدیث 135»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3913
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: لَقِيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ الْوَلِيدُ: مَا لِي أَرَاكَ قَدْ جَفَوْتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ؟ فَقَالَ: أَبْلِغْهُ عَنِّي أَنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ - قَالَ عَاصِمٌ: هُوَ يَوْمُ أُحُدٍ - وَلَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ بَدْرٍ، وَلَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَانْطَلَقَ يُخْبِرُ ذَاكَ عُثْمَانَ ، فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَمَّا قَوْلُهُ I " يَوْمَ عَيْنَيْنِ I " فَكَيْفَ يُعَيِّرُنِي بِذَنْبٍ قَدْ عَفَا اللهُ تَعَالَى عَنْهُ، فَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ.. الْآيَةَ، وَأَمَّا قَوْلُهُ: I " إِنِّي تَخَلَّفْتُ يَوْمَ بَدْرٍ I "، كُنْتُ أُمَرِّضُ رُقَيَّةَ بِنْتَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى مَاتَتْ، وَقَدْ ضَرَبَ لِي بِسَهْمٍ، وَمَنْ ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَهْمٍ فَقَدْ شَهِدَ، وَأَمَّا قَوْلُهُ: I " إِنِّي أَتْرُكُ سُنَّةَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ I " فَإِنِّي لَا أُطِيقُهَا أَنَا وَلَا هُوَ. فَأَتَيْتُهُ فَحَدَّثْتُهُ بِذَلِكَ.
شقیق سے روایت ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی ملاقات ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو ولید نے ان سے کہا: ”آخر کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو امیر المؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے اس قدر بے رخی اور سرد مہری برتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں؟“ اس پر سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے جواباً کہا: ”تم ان تک میرا یہ پیغام پہنچا دو کہ میں «يوم عينين» (یعنی غزوۂ احد کے دن) میدانِ کارزار سے فرار نہیں ہوا تھا—عاصم کہتے ہیں کہ اس سے مراد غزوۂ احد کا دن ہے—اور نہ ہی میں غزوۂ بدر کے موقع پر پیچھے رہا تھا، اور نہ ہی میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی سنت اور طرزِ عمل کو ترک کیا ہے“۔ چنانچہ ولید نے جا کر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اس گفتگو کی خبر دی، جس پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رہی ان کی یہ بات کہ میں غزوۂ احد کے دن پیچھے ہٹ گیا تھا، تو وہ مجھے ایسے گناہ کا طعنہ کیوں کر دیتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے خود معاف فرما دیا ہے؟ چنانچہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا ۖ وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ﴾ [سورة آل عمران: 155] ”بیشک تم میں سے جن لوگوں نے اس دن پیٹھ پھیری جس دن دونوں فوجوں کا مقابلہ ہوا، انہیں ان کے بعض اعمال کی وجہ سے شیطان نے پھسلا دیا تھا، اور یقیناً اللہ نے انہیں معاف فرما دیا ہے، بیشک اللہ بہت بخشنے والا، نہایت بردبار ہے“۔ اور رہا ان کا یہ کہنا کہ ”میں غزوۂ بدر کے موقع پر پیچھے رہ گیا تھا“، تو حقیقت یہ ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی تیمار داری کر رہا تھا یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مالِ غنیمت میں میرے لیے باقاعدہ حصہ مقرر فرمایا تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس کے لیے غنیمت کا حصہ مقرر فرما دیں وہ شریکِ جہاد ہی سمجھا جاتا ہے۔ اور ان کی یہ بات کہ ”میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی سنت کو چھوڑ دیا ہے“، تو حقیقت یہ ہے کہ اس کی طاقت نہ مجھ میں ہے اور نہ ہی ان میں ہے“۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف کے پاس جا کر انہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے اس جواب کی خبر دے دی۔
اس حدیث کی سند حسن ہے اور اسے امام احمد بن حنبل نے مسند احمد میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3913]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6624
وَعَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ شَقِيقٍ قَالَ: "لَقِيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ فَقَالَ لَهُ الْوَلِيدُ: "مَا لِي أَرَاكَ قَدْ جَفَوْتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ؟ فَقَالَ: أَبْلِغْهُ أَنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ - قَالَ عَاصِمٌ: هُوَ يَوْمُ أُحُدٍ - وَلَمْ أَتَخَلَّفْ يَوْمَ بَدْرٍ، وَلَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ. فَانْطَلَقَ يُخْبِرُ ذَاكَ عُثْمَانَ فَقَالَ عُثْمَانُ: أَمَّا قَوْلُهُ: يَوْمَ عَيْنَيْنِ، فَكَيْفَ يُعَيِّرُنِي بِذَنْبٍ عَفَا اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ: (إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ) ، وَأَمَّا قَوْلُهُ: أَنِّي تَخَلَّفْتُ يَوْمَ بَدْرٍ. فَإِنِّي كُنْتُ أُمَرِّضُ رُقَيَّةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى مَاتَتْ، وَقَدْ ضُرِبَ لِي بِسَهْمٍ، وَمَنْ ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَهْمٍ فَقَدْ شَهِدَ، وَأَمَّا قَوْلُهُ: أَنِّي أَتْرُكُ سُنَّةَ عُمَرَ. فَإِنِّي لَا أُطِيقُهَا أَنَا وَلَا هُوَ. فَأَتَيْتُهُ فَحَدَّثْتُهُ بِذَلِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ: "رَفَعَ عُثْمَانُ صَوْتَهُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: لِأَيِّ شَيْءٍ رَفَعْتَ صَوْتَكَ، وَقَدْ شَهِدْتُ بَدْرًا وَلَمْ تَشْهَدْ، وَبَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ تُبَايِعْ، وَفَرَرْتَ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَمْ أَفِرَّ؟ قَالَ عُثْمَانُ: أَمَّا قَوْلُكَ: أَنَّكَ شَهِدْتَ يَوْمَ بَدْرٍ وَلَمْ أَشْهَدْ. فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلَفَنِي عَلَى ابْنَتِهِ، وَضَرَبَ لِي بِسَهْمٍ، وَأَعْطَانِي أَجْرِيَ، وَأَمَّا قَوْلُكَ: بَايَعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ أُبَايِعْ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَنِي إِلَى أُنَاسٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَقَدْ عَلِمْتَ ذَلِكَ، فَلَمَّا احْتُبِسْتُ ضَرَبَ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ فَقَالَ: هَذِهِ لِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ. فَشِمَالُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرٌ مِنْ يَمِينِي، وَأَمَّا قَوْلُكَ: فَرَرْتُ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَمْ أَفِرَّ، فَإِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - قَالَ: (إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ) فَلِمَ تُعَيِّرْنِي بِذَنْبٍ قَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُ.
شقیق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی ملاقات ولید بن عقبہ سے ہوئی تو ولید نے ان سے کہا: ”کیا بات ہے کہ میں آپ کو امیر المومنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بے رخی برتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”انہیں پیغام دے دو کہ میں 'یومِ عینین' (یعنی غزوۂ احد) کے دن میدان چھوڑ کر نہیں بھاگا تھا، اور نہ ہی میں غزوۂ بدر سے غیر حاضر رہا، اور نہ ہی میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی سنت و طریقہ کار کو ترک کیا ہے۔“ جب ولید نے جا کر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی تو انہوں نے فرمایا: ”جہاں تک ان کے غزوۂ احد والے قول کا تعلق ہے، تو وہ مجھے ایسے گناہ کا طعنہ کیسے دے سکتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے معاف فرما دیا ہے؟ چنانچہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ﴾ (بے شک تم میں سے جن لوگوں نے اس دن پیٹھ پھیری جس دن دونوں جماعتوں کا آمنا سامنا ہوا، حقیقت میں انہیں شیطان نے ان کے بعض اعمال کی وجہ سے لغزش میں مبتلا کر دیا تھا، اور یقیناً اللہ نے انہیں معاف فرما دیا ہے)۔ اور ان کا یہ قول کہ میں غزوۂ بدر میں شریک نہیں تھا، تو اصل میں مَیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی تیمار داری کر رہا تھا یہاں تک کہ ان کی وفات ہو گئی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مالِ غنیمت میں میرا حصہ مقرر فرمایا تھا، اور جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حصہ عطا فرما دیں وہ (حکماً) غزوے میں شریک ہی مانا جاتا ہے۔ رہی یہ بات کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی سنت کو چھوڑ دیا ہے، تو حقیقت یہ ہے کہ اس کی (کما حقہ) طاقت نہ مجھ میں ہے اور نہ ہی ان میں۔“ پھر ولید نے ان کے پاس آ کر انہیں یہ ساری بات بتا دی۔ اس روایت کو امام ابو یعلیٰ نے نقل کیا ہے۔ نیز امام بزار نے اس روایت کو ان الفاظ کے ساتھ بیان کیا ہے کہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ پر اپنی آواز بلند کی تو سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”آپ نے مجھ پر آواز کیوں بلند کی؟ حالانکہ میں غزوۂ بدر میں موجود تھا جبکہ آپ نہیں تھے، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی جبکہ آپ نے نہیں کی، اور میں غزوۂ احد میں ثابت قدم رہا جبکہ آپ وہاں سے ہٹ گئے تھے؟“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہارا یہ کہنا کہ تم بدر میں حاضر تھے اور میں نہیں، تو اس کی وجہ یہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی صاحبزادی کی تیمار داری کے لیے پیچھے چھوڑا تھا اور مجھے غزوے کا حصہ اور اس کا اجر بھی عطا فرمایا۔ تمہارا یہ کہنا کہ تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی اور میں نے نہیں کی، تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مشرکین کی طرف بھیجا تھا جیسا کہ تم جانتے ہو، پھر جب مجھے وہاں روک لیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر مار کر فرمایا: «هَذِهِ لِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ» ”یہ عثمان بن عفان کی طرف سے بیعت ہے“، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بایاں ہاتھ میرے اپنے دائیں ہاتھ سے بہتر ہے۔ اور تمہارا یہ کہنا کہ میں احد کے دن پیچھے ہٹ گیا تھا اور تم نہیں، تو اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے خود فرما دیا ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ﴾ (بے شک جن لوگوں نے تم میں سے اس دن پیٹھ پھیری جب دونوں گروہ باہم دست و گریباں ہوئے، شیطان نے ان کے بعض کرتوتوں کے باعث انہیں لغزش دی تھی، اور بیشک اللہ نے انہیں معاف کر دیا ہے)؛ لہٰذا تم مجھے اس خطا کا طعنہ کیوں دیتے ہو جسے اللہ معاف فرما چکا ہے؟“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6624]
تخریج الحدیث: «أبو يعلى عن زهير عن معاوية بن عمرو عن زائدة عن عاصم بن بهدلة عن شقيق (المطالب 3913)؛ المحقق: موقوف حسن، رجاله ثقات إلا عاصم بن أبي النجود صدوق؛ الهيثمي: عاصم حسن الحديث وبقية رجاله ثقات. ورواية البزار (6624/2) فيها علي بن زيد بن جدعان ضعيف»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں