🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 5897 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 5897
مشکوۃ المصابیح: 3674
مسند الشهاب: 450
الفتح الربانی: 12150، 12151
المعجم الاوسط: 7511
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5897
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ بُكَيْرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" مَنْ مَاتَ عَلَى غَيْرِ طَاعَةِ اللَّهِ، مَاتَ وَلَا حُجَّةَ لَهُ، وَمَنْ مَاتَ وَقَدْ نَزَعَ يَدَهُ مِنْ بَيْعَةٍ، كَانَتْ مِيتَتُهُ مِيتَةَ ضَلَالَةٍ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اللہ کی اطاعت کے علاوہ کسی اور حال پر مرے تو وہ اس طرح مرے گا کہ قیامت کے دن اس کی کسی حجت کا اعتبار نہ ہو گا اور جو شخص اس حال میں مر جائے کہ اس نے اپنا ہاتھ بیعت سے چھڑا لیا ہو تو اس کی موت گمراہی کی موت ہو گی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5897]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 1851، وهذا إسناد ضعيف، فيه عبدالله بن لهعة، وهو سيئ الحفظ، لكنه متابع.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3674
3674 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ خَلَعَ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا حُجَّةَ لَهُ  ، وَمَنْ مَاتَ وَلَيْسَ فِي عُنُقِهِ بَيْعَةٌ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے (امیر کی) اطاعت سے ہاتھ کھینچ لیا تو وہ روزِ قیامت اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اس کے پاس کوئی حجت و عذر نہیں ہو گا، اور جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ اس کی گردن میں امیر کی بیعت نہیں تو وہ جاہلیت کی سی موت مرا۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3674]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1851/58)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 450
450 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، أبنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ الرَّازِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، قَالَ: أَتَى ابْنُ عُمَرَ ابْنَ مُطِيعٍ زَمَنَ الْفِتْنَةِ فَدَعَا لَهُ بِوِسَادَةَ وَرَحَّبَ بِهِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنَّمَا أَتَيْتُكَ لِأُخْبِرَكَ بِكَلِمَتَيْنِ سَمِعْتُهُمَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «مَنْ نَزَعَ يَدَهُ مِنَ الطَّاعَةِ لَمْ يَكُنْ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَجَّةٌ، وَمَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ مَاتَ مَيْتَةً جَاهِلِيَّةً»
زید بن اسلم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ (واقعہ حرہ کے) فتنے کے دور میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ابن مطیع کے پاس آئے، انہوں نے آپ کے لیے تکیہ منگوایا اور آپ کو مرحبا کہا، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں تمہارے پاس صرف اس لیے آیا ہوں کہ تمہیں دو ایسی باتیں بتاؤں جنہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے (امام کی) اطاعت سے اپنا ہاتھ کھینچا روز قیامت اس کے لیے کوئی دلیل و حجت نہیں ہوگی اور جس نے جماعت سے دوری اختیار کی وہ جاہلیت کی موت مرا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 450]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1851، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4578، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 259، 402، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16709، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5486»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں بھی جماعت سے دوری اختیار کرنے والے اور خلیفہ وقت کی بیعت توڑنے والے شخص کی مذمت بیان کی گئی ہے۔
”جس نے جماعت سے دوری اختیار کی وہ جاہلیت کی موت مرا۔“ مطلب یہ ہے کہ جو شخص اہل السنہ والجماعہ کے منہج اور طریقے سے ہٹ کر چلا، اہل السنہ والجماعہ سے مراد وہ لوگ ہیں جو عقیدہ توحید اور تمسک بالسنہ کو دین کی بنیاد مانتے ہیں، جن کا مسلک کتاب وسنت ہے۔ ان کے منہج اور طریقے سے ہٹ کر چلنے والا جاہلیت کی موت مرا یعنی اس کی موت اہل جاہلیت کی طرح گمراہی پر ہوگی۔
ایک حدیث میں ہے کہ ”جس نے جماعت سے ایک بالشت بھی دوری اختیار کی اس نے اپنی گردن سے اسلام کا طوق اتار پھینکا۔“ (دیکھئے حدیث نمبر 448) دوسری حدیث میں ہے کہ ”جماعت (حقہ) کو لازم پکڑو کیونکہ دور رہ جانے والی اکیلی بکری کو بھیڑیا کھا جاتا ہے“۔ [ابن خزيمه: 1386، صحيح]
”جس نے اطاعت سے ہاتھ کھینچا روز قیامت اس کے لیے کوئی حجت نہیں ہوگی۔“ مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کے متفقہ خلیفہ کی ہر حال میں اطاعت کرو، معمولی معمولی باتوں کو بہانا بنا کر قانون شکنی کر کے لاقانونیت پیدا نہ کرو۔
حدیث میں ہے کہ ”جس نے اپنے امیر کے کسی کام کو ناپسند کیا تو اسے چاہیے کہ صبر کرے کیونکہ جو شخص سلطان کی اطاعت سے ایک بال بھی نکلا وہ جاہلیت کی موت مرا“۔ [بخاري: 7053]
دوسری حدیث ہے: ”بے شک عنقریب تم میرے بعد ایسے کام دیکھو گے جو تم کو برے لگیں گے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ اس سلسلے میں ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ فرمایا: ”انہیں ان کا حق ادا کرو اور اپنا حق اللہ سے مانگو۔“ [بخاري: 7052]
اسی طرح ایک اور حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: اللہ کے نبی! یہ بتلائیے کہ اگر ہم پر ایسے حاکم مسلط ہوں جو ہم سے اپنے حقوق کا مطالبہ کریں اور ہمارے حقوق ہمیں نہ دیں تو اس صورت میں آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے اس سائل سے اعراض کیا، اس نے دوبارہ سوال کیا، آپ نے پھر اعراض کیا، پھر اس نے دوسری یا تیسری بار سوال کیا تو سیدنا اشعث بن قیسی رضی اللہ عنہ نے اسے کھینچ لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو اور اطاعت کرو کیونکہ ان کا بوجھ ان پر ہے اور تمہارا بوجھ تم پر ہے۔“ [مسلم: 1846]
ایک اور حدیث ہے، سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم شر میں مبتلا تھے پھر اللہ ہمارے پاس اس خیر کو لے آیا، کیا اس خیر کے بعد پھر شر ہوگا؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے پوچھا: کیا اس شر کے بعد خیر ہوگا؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: کیا اس خیر کے بعد شر ہوگا؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے پوچھا: اس کی کیا کیفیت ہوگی؟ آپ نے فرمایا: ”میرے بعد ایسے آئمہ ہوں گے جو میری ہدایت پر عمل نہیں کریں گے اور نہ میری سنت پر چلیں گے اور عنقریب ان میں ایسے لوگ ہوں گے جن کے دل شیطان کی طرح اور بدن انسانوں کی مانند ہوں گے۔“ راوی کہتا ہے: میں نے کہا: اللہ کے رسول! اگر میں ان کو پاؤں تو کیا کروں؟ فرمایا: ”امیر کے احکام سننا اور اس کی اطاعت کرنا خواہ تمہاری پیٹھ پر کوڑے مارے جائیں اور تمہارا مال چھین لیا جائے پھر بھی (احکام) سننا اور اطاعت کرنا۔“ [مسلم: 1847]

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12150
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”مَنْ مَاتَ عَلَى غَيْرِ طَاعَةِ اللَّهِ مَاتَ وَلَا حُجَّةَ لَهُ وَمَنْ مَاتَ وَقَدْ نَزَعَ يَدَهُ مِنْ بَيْعَةٍ كَانَتْ مِيتَتُهُ مِيتَةَ ضَلَالَةٍ“
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اللہ کی اطاعت کے علاوہ کسی اور چیز پر مرا تو وہ اس حال میں مرے گا کہ اس کے حق میں کوئی دلیل نہیں ہو گی اور جو اس حال میں مرا کہ اس نے بیعت سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہو تو اس کی موت گمراہی کی موت ہو گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12150]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1851، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5897 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5897»

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1851
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12151
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ فَقَالَ مَرْحَبًا بِأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ضَعُوا لَهُ وِسَادَةً فَقَالَ إِنَّمَا جِئْتُكَ لِأُحَدِّثَكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”مَنْ نَزَعَ يَدًا مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا حُجَّةَ لَهُ وَمَنْ مَاتَ وَهُوَ مُفَارِقٌ لِلْجَمَاعَةِ فَإِنَّهُ يَمُوتُ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً“
زید بن اسلم اپنے والدسے روایت کرتے ہیں، ان کے والد نے کہا: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی معیت میں عبداللہ بن مطیع کے ہاں گیا، انہو ں نے کہا: ابو عبدالرحمن کو خوش آمدید، ان کے لیے تکیہ لگاؤ، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تم کو ایک حدیث سنانے کے لیے حاضر ہوا ہوں، جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہوئی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ کی اطاعت سے ہاتھ کھینچ لیا، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوگی اور جو آدمی اس حال میں مرا کہ وہ مسلمانوں کی جماعت سے الگ تھلگ تھا تو وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12151]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1851، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5551 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5551»

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1851
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7511
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَهْ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي الْحُسَامِ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ نَزَعَ يَدًا مِنْ جَمَاعَةٍ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا حُجَّةَ لَهُ، وَمَنْ مَاتَ فِي غَيْرِ طَاعَةٍ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے (مسلمانوں کی) جماعت سے (بغاوت کرتے ہوئے) اپنا ہاتھ کھینچ لیا، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے پاس (اپنے دفاع میں) کوئی حجت نہیں ہوگی، اور جو شخص (حاکمِ وقت کی) اطاعت سے باہر رہتے ہوئے مرا، وہ جاہلیت کی موت مرا۔“
اس حدیث کو یزید بن اصم رحمہ اللہ سے صرف یزید بن خصیفہ رحمہ اللہ نے، اور یزید رحمہ اللہ سے صرف سعید بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اس کی روایت میں سعید بن ابی الربیع رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7511]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1851، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4578، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 259، 402، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16709، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5486، 5651، 5780، 5822، 6004، 6156، 6275، 6534، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2025، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13278، 13604، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 225»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں