🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. مسنَد عَبدِ اللهِ بنِ عَمرو بنِ العَاصِ رَضِیَ الله تَعالَى عَنهمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 6556 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 6556، 6947
الفتح الربانی: 8009
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8209، 8688
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3793، 4012
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6556
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَسْتَاذَ الْهِزَّانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ لَبِسَ الذَّهَبَ مِنْ أُمَّتِي، فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ ذَهَبَ الْجَنَّةِ، وَمَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ مِنْ أُمَّتِي، فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ حَرِيرَ الْجَنَّةِ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سے جو شخص سونا پہنتا ہے اور اسی حال میں مرجاتا ہے اللہ اس پر جنت کا سونا حرام قرار دے دیتا ہے اور میری امت میں سے جو شخص ریشم پہنتا ہے اور اسی حال میں مرجاتا ہے اللہ اس پر جنت کا ریشم حرام قرار دے دیتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6556]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6947
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ ، وَهَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَسْتَاذَ ، قَالَ هَوْذَةُ: الهِزَّانِيُّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَبِسَ الذَّهَبَ مِنْ أُمَّتِي، فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ، لَمْ يَلْبَسْ مِنْ ذَهَبِ الْجَنَّةِ"، وَقَالَ هَوْذَةُ: حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ ذَهَبَ الْجَنَّةِ، وَمَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ مِنْ أُمَّتِي، فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ حَرِيرَ الْجَنَّةِ، قَالَ عَبْد اللَّهِ بن أحمد ضَرَبَ أَبِي عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ ضَرَبَ عَلَيْهِ لِأَنَّهُ خَطَأٌ، وَإِنَّمَا هُوَ مَيْمُونُ بْنُ أَسْتَاذَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَلَيْسَ فِيهِ عَنِ الصَّدَفِيِّ، وَيُقَالُ: إِنَّ مَيْمُونَ هَذَا هُوَ الصَّدَفِيُّ لِأَنَّ سَمَاعَ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ مِنَ الْجُرَيْرِيِّ آخِرَ عُمُرِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سے جو شخص سونا پہنتا ہے اور اسی حال میں مرجاتا ہے وہ جنت کا سونا نہیں پہن سکے گا یا یہ کہ اللہ اس پر جن کا سونا حرام قرار دے دیتا ہے اور میری امت میں جو شخص ریشم پہنتا ہے اور اسی حال میں میں مرجاتا ہے اللہ اس پر جنت کا ریشم حرام قرار دے دیتا ہے عبداللہ کہتے ہیں کہ میرے والدامام احمدرحمتہ اللہ علیہ نے اس حدیث کو کاٹ دیا تھا کیونکہ اس میں سند کی غلطی پائی جاتی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6947]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8009
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ لَبِسَ الذَّهَبَ مِنْ أُمَّتِي فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ ذَهَبَ الْجَنَّةِ وَمَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ مِنْ أُمَّتِي فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ حَرِيرَ الْجَنَّةِ
۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے جس نے سونا پہنا اور وہ اس حالت میں مرا کہ وہ اسے پہنا کرتا ہو تواللہ تعالیٰ اس پر جنت کا سونا حرام کردے گا اور میری امت میں سے جس نے ریشم پہنا اور وہ اسی حالت میں مر گیا کہ وہ اس کو پہنا کرتا ہو تو اللہ تعالیٰ اس پرجنت کا ریشم حرام کر دے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8009]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6556 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6556»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8209
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ شُرْبَهَا فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَتَحَلَّى الذَّهَبَ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ لِبَاسَهُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کا، جو شخص ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ شراب پیتا ہو، اللہ تعالیٰ جنت میں اس پر شراب پینا حرام کر دے گا، اور میری امت کا جو شخص ایسی حالت میں مر جائے، کہ وہ سونے کا زیور پہنتا ہو، تو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کو پہننا اس پر حرام کر دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8209]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2935) اخرجه احمد فى المسند (6948)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6909»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8688
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ لَبِسَ الذَّهَبَ مِنْ أُمَّتِي، فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ ذَهَبَ الْجَنَّةِ، وَمَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ مِنْ أُمَّتِي، فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ حَرِيرَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ:" وَمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي يَشْرَبُ الْخَمْرَ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ شُرْبَهَا فِي الْآخِرَةِ".
وَمَيْمُونُ بْنُ أُسْتَاذٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْهَزَّانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کا جو فرد سونا پہنتا ہو اور وہ ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ اس کو پہنتا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کا سونا حرام کر دے گا، اور میری امت کا جو شخص ریشم پہنتا ہو اور وہ ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ اس کو پہنتا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کا ریشم حرام کر دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں ”میری امت کا جو شخص شراب پیتے ہوئے مر جائے، تو اللہ تعالیٰ آخرت میں اسے پینا اس پر حرام کر دے گا“۔ میمون بن استاد نے عبداللہ بن عمر ہزانی کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8688]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6556)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6520، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6678»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3793
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَسْتَاذَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ حَرَّمَهَا اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ، وَمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَلْبَسُ الْحَرِيرَ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ لُبْسَهُ فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا الْجُرَيْرِيُّ ... فَذَكَرَهُ. وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَسَيَأْتِي قِصَّةُ لُبْسِ الْحَرِيرِ فِي كِتَابِ اللِّبَاسِ فِي بَابِهِ بِزِيَادَةٍ فِي الْإِسْنَادِ وَالْمَتْنِ وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ وَغَيْرِهِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَادَ: "إِلَّا أَنْ يَتُوبَ ".
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ شراب پیتا ہو، اللہ تعالیٰ آخرت میں اس پر وہ (شراب) حرام کر دے گا، اور میری امت کا جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ ریشم پہنتا ہو، اللہ تعالیٰ آخرت میں اس کا پہننا اس پر حرام کر دے گا۔“ اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ ریشم پہننے کا قصہ سند اور متن میں اضافے کے ساتھ کتاب اللباس میں اپنے باب میں آئے گا، اور اس کا ایک شاہد سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے جسے امام مسلم نے اپنی صحیح میں اور دیگر ائمہ نے روایت کیا ہے، نیز امام ابن ماجہ نے اسے اپنی سنن میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں یہ اضافہ بھی ہے: ”سوائے اس کے کہ وہ توبہ کر لے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3793]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات»
«ورواه ابن ماجه في سننه بسند صحيح من حديث أبي هريرة وزاد: "إلا أن يتوب "»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات / إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4012
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ مَيْمُونِ بْنِ أَسْتَاذَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَلْبَسُ الْحَرِيرَ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ حَرِيرَ الْجَنَّةِ أَنْ يَلْبَسَهُ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، ثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ مَيْمُونِ ابْنِ أَسْتَاذَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ لَبِسَ الذَّهَبَ مِنْ أُمَّتِي فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ ذَهَبَ الْجَنَّةِ، وَمَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ مِنْ أُمَّتِي فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ حَرِيرَ الْجَنَّةِ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَسْتَاذَ ، عَنِ الصَّدَفِيِّ قَالَ: "قُلْتُ لِعَبْدِ [اللَّهِ] بْنِ عَمْرٍو: يَا عَبْدَ اللَّهِ ابْنَ عَمْرٍو، أَلَا تُحَدِّثُنِي مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: لَا أُحَدِّثُكَ إِلَّا مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَتَحَلَّى الذَّهَبَ حُرِمَ حِلْيَتَهُ فِي الْآخِرَةِ، وَمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَلْبَسُ الْحَرِيرَ حُرِمَ لُبْسَهُ فِي الْآخِرَةِ، وَمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ".
قَالَ: وَثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَسْتَاذَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ حَرَّمَهَا اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ، وَمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَلْبَسُ الْحَرِيرَ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ لُبْسَهُ فِي الْآخِرَةِ".
قَالَ: وَثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، ثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَسْتَاذَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ مِنْ أُمَّتِي فَمَاتَ وَهُوَ يَلْبَسُهُ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ حَرِيرَ الْجَنَّةِ (وَذَهَبَ الْجَنَّةِ) ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَسْتَاذَ الْهِزَّانِيِّ ... فَذَكَرَ حَدِيثَ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: وَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا الْجُرَيْرِيُّ ... فَذَكَرَ طَرِيقَ أَبِي يَعْلَى الثَّانِيَةَ.
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: وَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ وَهَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَا: [ثَنَا عَوْفٌ] ، ثَنَا مَيْمُونُ بْنُ أَسْتَاذَ - قَالَ هَوْذَةُ: الْهِزَّانِيُّ - قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَهُ بِمَعْنَاهُ.
وَقَالَ فِي آخِرِهِ: ضَرَبَ أَبِي عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ ضَرَبَ عَلَيْهِ لِأَنَّهُ خَطَأٌ وَإِنَّمَا هُوَ مَيْمُونُ بْنُ أَسْتَاذَ [عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو] لَيْسَ فِيهِ عَنِ الصَّدَفِيِّ وَيُقَالُ: إِنَّ مَيْمُونَ هَذَا هُوَ الصَّدَفِيُّ; لِأَنَّ سَمَاعَ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ مِنَ الْجُرَيْرِيِّ فِي آخِرِ عُمُرِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سے جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ ریشم پہنتا تھا، اللہ تعالیٰ اس پر جنت کا ریشم پہننا حرام کر دے گا۔“ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے جس نے سونا پہنا اور اسی حالت میں مرا تو اللہ اس پر جنت کا سونا حرام کر دے گا، اور جس نے ریشم پہنا اور اسی حالت میں مرا تو اللہ اس پر جنت کا ریشم حرام کر دے گا۔“ ایک اور طریق میں مروی ہے کہ صدفی نے سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ اے عبد اللہ بن عمرو! کیا آپ مجھے وہ بات نہیں بتائیں گے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں تمہیں وہی حدیث سناؤں گا جو میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ سونے کے زیورات سے آراستہ تھا، وہ آخرت میں اس کی زینت سے محروم کر دیا جائے گا، اور جو میری امت میں سے ریشم پہننے کی حالت میں مرا وہ آخرت میں اس کے لباس سے محروم رہے گا، اور جو میری امت میں سے شراب نوشی کی حالت میں مرا وہ آخرت میں اسے نہیں پی سکے گا۔“ اسی طرح ایک اور روایت میں ہے کہ ”جو شخص شراب نوشی کی حالت میں مرا اللہ اسے آخرت میں اس سے محروم کر دے گا اور جو ریشم پہننے کی حالت میں مرا اللہ اسے آخرت میں اس کے لباس سے محروم کر دے گا۔“ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے فرزند بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے اس (صدفی والی) حدیث پر نشان لگا کر اسے حذف کر دیا تھا، میرا گمان یہ ہے کہ انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ اس کی سند میں غلطی تھی، درست بات یہ ہے کہ یہ روایت میمون بن استاذ عن عبد اللہ بن عمرو ہے اور اس میں ”عن الصدفی“ کے الفاظ (راوی کا وہم) ہیں، جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ میمون ہی دراصل صدفی ہیں؛ اور اس سند میں اضطراب کی وجہ یہ ہے کہ یزید بن ہارون کا جریری سے سماع ان کی عمر کے آخری حصے (اختلاط) میں تھا، واللہ اعلم۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب اللباس/حدیث: 4012]
تخریج الحدیث: «ميمون بن أستاذ الهزاني: وثقه ابن معين، وكان يحيى القطان لا يحدث عنه (الجرح والتعديل)؛ وفي رواية الجريري (4012/3) أدخل بينه وبين عبد الله بن عمرو «الصدفي» وهو مبهم؛ عوف الأعرابي: ثقة (من الحفظ)»
«(4012/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 6520»
«(4012/5) أخرجه مسند أحمد برقم: 6520»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ ميمون بن أستاذ مختلف فيه، وفي سماعه من عبد الله بن عمرو نظر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں