الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 7477 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
سنن ابوداود: 3200
مشکوۃ المصابیح: 1688
الفتح الربانی: 3181
السنن الكبرى للبيهقي: 6976
11 تا 12
حدیث نمبر: 3181
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَقَدْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى جَنَازَةٍ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: ( (أَنْتَ خَلَقْتَهَا وَأَنْتَ رَزَقْتَهَا، وَأَنْتَ هَدَيْتَهَا لِلْإِسْلَامِ، وَأَنْتَ قَبَضْتَ رُوحَهَا، تَعْلَمُ سِرَّهَا وَعَلَانِيَتَهَا، جِئْنَا شُفَعَاءَ فَاغْفِرْ لَهَا) )
سیّدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک میت پر نماز جنازہ میں یہ دعا کرتے ہوئے سنا: أَنْتَ خَلَقْتَہَا وَأَنْتَ رَزَقْتَہَا، وَأَنْتَ ہَدَیْتَہَا لِلإِسْلَامِ، وَأَنْتَ قَبَضْتَ رُوْحَہاَ، تَعْلَمُ سِرَّہَا وَعَلَانِیَتَہَا، جِئْنَا شُفْعَائَ فَاغْفِرْلَہَا۔ (تونے اسے پیدا کیا، تو نے اس کو رزق دیا،تونے اسے اسلام کی طرف ہدایت دی، تونے اس کی روح کو قبض کیا اور تو ہی اس کے ظاہر اور باطن کو جانتا ہے، ہم اس کے سفارشی بن کر آئے ہیں، پس تو اس کو بخش دے)۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3181]
تخریج الحدیث: «ضعيف، فيه ثلاث علل:(1) اضطراب وقع في اسناده، و(2) جهالة بعض رواته و (3) رواية بعضھم موقوفا علي أبي ھريرة أخرجه ابن ابي شيبة: 3/ 292، 10/ 410، والبيھقي: 4/ 42، والنسائي في ’’عمل اليوم والليلة‘‘: 1076، والطبراني: 1182، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7477 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7471»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 6976
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخَلِيلُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَسْتِيُّ الْقَاضِي وَقَدِمَ عَلَيْنَا بِنَيْسَابُورَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ الْبَكْرِيُّ، أنبأ ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ سَيَّارٍ أَبُو الْجُلَاسِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ شَمَّاخٍ، قَالَ: شَهِدْتُ مَرْوَانَ، يَسْأَلُ أَبَا هُرَيْرَةَ كَيْفَ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى الْجِنَازَةِ؟ قَالَ: يَقُولُ:" اللهُمَّ أَنْتَ رَبُّهَا، وَأَنْتَ خَلَقْتَهَا، وَأَنْتَ هَدَيْتَهَا إِلَى الْإِسْلَامِ، وَأَنْتَ قَبَضْتَ رُوحَهَا، فَأَنْتَ أَعْلَمُ بِسِرِّهَا، وَعَلَانِيَتِهَا جِئْنَا شُفَعَاءَ فَاغْفِرْ لَهَا" خَالَفَهُ شُعْبَةُ فِي إِسْنَادِهِ، وَرِوَايَةُ عَبْدِ الْوَارِثِ أَصَحُّ،.
علی بن شماخ بیان کرتے ہیں: میں مروان کے پاس تھا، اس نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنازے کی کون سی دعا سنی تھی؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے: ” «اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبُّهَا، وَأَنْتَ خَلَقْتَهَا، وَأَنْتَ هَدَيْتَهَا لِلْإِسْلَامِ، وَأَنْتَ قَبَضْتَ رُوحَهَا، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِسِرِّهَا وَعَلَانِيَتِهَا، جِئْنَا شُفَعَاءَ فَاغْفِرْ لَهَا» ”اے اللہ! تو ہی اس کا رب ہے، تو ہی نے اسے پیدا کیا، تو ہی نے اسے اسلام کی ہدایت دی، تو ہی نے اس کی روح قبض کی، پس تو ہی اس کے پوشیدہ اور ظاہر کو بہتر جانتا ہے، ہم سفارشی بن کر آئے ہیں، پس تو اسے بخش دے۔“”
شعبہ نے اس کی سند میں ان کی مخالفت کی ہے اور عبد الوارث کی روایت زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6976]
شعبہ نے اس کی سند میں ان کی مخالفت کی ہے اور عبد الوارث کی روایت زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6976]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابو داؤد»
الحكم على الحديث:
ضعيف