🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 753 (کل: 11 مقامات، 10 کتب)
مسند احمد: 753، 930
سنن ابوداود: 2602
سنن ترمذی: 3446
شمائل ترمذی: 232
مصنف ابن ابی شیبہ: 2426
الفتح الربانی: 2304
صحیح ابن حبان: 2698
السنن الكبرى للبيهقي: 10317
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 586
المعجم الاوسط: 175
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 175
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ شَقِيقٍ الْأَزْدِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ:
أَرْدَفَنِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ خَلْفَهُ عَلَى بَغْلَةٍ، فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ قَالَ: بِاسْمِ اللهِ، فَلَمَّا اسْتَوَى قَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ، فَلَمَّا تَمَّ قَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ. ثُمَّ حَمِدَ اللهَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ كَبَّرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، ثُمَّ ضَحِكَ. فَقُلْتُ لَهُ: مِمَّ تَضْحَكُ؟ قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ ضَحِكَ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مِمَّ ضَحِكْتَ؟ قَالَ: ضَحِكْتُ لِعَجَبِ اللهِ لِلْعَبْدِ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، يَقُولُ اللهُ: عَلِمَ أَنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ غَيْرِي.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَقِيقٍ الْأَزْدِيِّ - وَهُوَ: شَقِيقُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللهِ - إِلَّا يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ ، وَلَا عَنْ يُونُسَ إِلَّا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ لَهِيعَةَ .
علی بن ربیعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ:
”سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے مجھے اپنے پیچھے ایک خچر پر سوار کیا، پس جب انہوں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو کہا: «‏‏‏‏بِاسْمِ اللهِ» ‏‏‏‏ ”اللہ کے نام کے ساتھ“، پھر جب (سوار ہو کر) سیدھے ہوئے تو کہا: «‏‏‏‏الْحَمْدُ لِلهِ» ‏‏‏‏ ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“، پھر جب (بیٹھنا) مکمل کر لیا تو کہا: «‏‏‏‏الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي» ‏‏‏‏ ﴿ سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ * وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ ﴾ ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ﴿ اسے ہمارے لیے مسخر کر دیا حالانکہ ہم اسے قابو میں لانے والے نہ تھے، اور یقیناً ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ﴾ ۔“ پھر انہوں نے تین مرتبہ اللہ کی حمد بیان کی، پھر تین مرتبہ اللہ کی بڑائی بیان کی (اللہ اکبر کہا)، پھر دعا کی: «‏‏‏‏اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ‏‏‏‏ ”اے اللہ! میرے گناہ معاف فرما دے، بے شک تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرتا“، پھر وہ مسکرا دیے۔ میں نے ان سے پوچھا: آپ کس بات پر مسکرائے؟ انہوں نے فرمایا: ”میں (اسی طرح) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بالکل ویسا ہی کیا جیسا میں نے کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کیوں مسکرائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بندے پر اللہ عزوجل کے تعجب کی وجہ سے مسکرایا ہوں، جب وہ کہتا ہے: «‏‏‏‏اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ‏‏‏‏ ”اے اللہ! میرے گناہ بخش دے، یقیناً تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرتا“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے جان لیا ہے کہ میرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شقیق ازدی — اور وہ شقیق بن ابی عبداللہ ہیں — سے صرف یونس بن خباب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور یونس سے صرف عبد ربہ بن سعید رحمہ اللہ نے، جبکہ ابن لہیعہ رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 175]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: حدثني أبو زياد القطان عن يحيى بن سعيد قال كنت أعجب من حديث علي بن ربيعة كنت ردف علي لأن علي بن ربيعة كان حدثا في عهد علي ومثله أنكرت أن يكون ردف علي حتى حدثنا سفيان عن أبي إسحاق عن علي بن ربيعة قلت لسفيان سمعه أبو إسحاق من علي بن ربيعة فقال سألت أبا إسحاق عنه فقال حدثني رجل عن علي بن ربيعة «علل الحديث، ج 3، ص 202» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2697، 2698، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 676، 677، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2496، 2497، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8748، 8749، 10263، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2602، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3446، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10426، وأحمد فى «مسنده» برقم: 764، 945، 1071، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 134، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 586، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 88، 89، والبزار فى «مسنده» برقم: 773، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19480، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 233»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لانقطاعه، أبو إسحاق لم يسمعه من علي بن ربيعة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں