الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 7641 (کل: 35 مقامات، 14 کتب)
صحیح مسلم: 248
اللؤلؤ والمرجان: 50
مصنف ابن ابی شیبہ: 20500
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2394
31 تا 35
حدیث نمبر: 10389
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، بِبَغْدَادَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أِيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟، قَالَ:" الْإِيمَانُ بِاللهِ" قَالَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ:" ثُمَّ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ" قَالَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ:" ثُمَّ حَجٌّ مَبْرُورٌ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ کون سے اعمال افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا۔“ اس نے پوچھا: پھر کون سا عمل زیادہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا۔“ اس نے پوچھا: پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مقبول حج۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10389]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 26»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18483
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، ثنا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أِيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللهِ وَرَسُولِهِ". قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ:" ثُمَّ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ". قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ:" ثُمَّ حَجٌّ مَبْرُورٌ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ وَغَيْرِهِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي مُزَاحِمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کون سے اعمال افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔“ پوچھا گیا: اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔“ کہا گیا: اس کے بعد؟ فرمایا: ”مقبول حج۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18483]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4741
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْإِيمَانُ بِاللَّهِ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ:" تُعِينُ صَانِعًا، أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ". قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ:" احْبِسْ نَفْسَكَ عَنِ الشَّرِّ ; فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَنْ نَفْسِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ پر ایمان رکھنا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اس نے عرض کی: اگر میں اس کی استطاعت نہ رکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کام کرنے والے کی مدد کرو یا کسی اپاہج کے لئے کچھ کر کے دے دو اس نے عرض کی: اگر میں اس کی بھی استطاعت نہ رکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے شر کو روک کے رکھو یہ صدقہ ہو گا، جو تم اپنی ذات کی طرف سے کرو گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4741]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4741]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (388/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10497»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7247
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْإِيمَانُ بِاللَّهِ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قَالَ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَعْظَمُ أَجْرًا؟ قَالَ:" أَغْلَاهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا" قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ؟ قَالَ:" قَوِّمْ صَانِعًا أَوِ اصْنَعْ لِأَخْرَقَ" قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ؟ قَالَ:" فَاحْبِسْ نَفْسَكَ عَنِ الشَّرِّ، فَإِنَّهُ صَدَقَةٌ حَسَنَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَنْ نَفْسِكَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفُهُ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفُهُ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: اے اللہ! کے نبی! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، اس نے عرض کی: (آزاد کرتے ہوئے) غلاموں میں کون سا زیادہ اجر والا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی قیمت زیادہ ہو، اور وہ اپنے مالک کے نزدیک زیادہ عمدہ ہو، اس نے عرض کی: اگر میں اس کی استطاعت نہ رکھوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تم کام کرنے والے کی مدد کرو، یا اپاہچ کے لئے کوئی کام کر دو، اُس نے عرض کی: اگر میں اس کی بھی استطاعت نہ رکھوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے آپ سے برائی کو روک کے رکھو! کیونکہ یہ صدقہ اور اچھائی ہو گی، جو تم اپنی ذات کی طرف سے کرو گے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7247]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7247]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (388/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2394
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ عِنْدَ اللَّهِ إِيمَانٌ لَا شَكَّ فِيهِ، وَغَزْوٌ لَا غُلُولَ فِيهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: حَجٌّ مَبْرُورٌ يُكَفِّرُ خَطَايَا تِلْكَ السَّنَةِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ بِلَفْظٍ وَاحِدٍ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحَيْنِ، وَالتِّرْمِذِيُّ ، وَابْنُ مَاجَهْ لَكِنْ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.
وَالْمَبْرُورُ: هُوَ الَّذِي لَمْ تَقَعْ فِيهِ مَعْصِيَةٌ.
وَرَوَاهُ الْأَصْبَهَانِيُّ وَزَادَ: "مَا سَبَّحَ الْحَاجُّ مِنْ تَسْبِيحَةٍ وَلَا هَلَّلَ مِنْ تَهْلِيلَةٍ وَلَا كَبَّرَ مِنْ تَكْبِيرَةٍ إِلَّا بُشِّرَ بِهَا تَبْشِيرَةً".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ بِلَفْظٍ وَاحِدٍ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحَيْنِ، وَالتِّرْمِذِيُّ ، وَابْنُ مَاجَهْ لَكِنْ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.
وَالْمَبْرُورُ: هُوَ الَّذِي لَمْ تَقَعْ فِيهِ مَعْصِيَةٌ.
وَرَوَاهُ الْأَصْبَهَانِيُّ وَزَادَ: "مَا سَبَّحَ الْحَاجُّ مِنْ تَسْبِيحَةٍ وَلَا هَلَّلَ مِنْ تَهْلِيلَةٍ وَلَا كَبَّرَ مِنْ تَكْبِيرَةٍ إِلَّا بُشِّرَ بِهَا تَبْشِيرَةً".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزوجل کے نزدیک بہترین اعمال ایسا ایمان ہے جس میں کوئی شک نہ ہو، ایسا جہاد جس میں (مالِ غنیمت کی) کوئی خیانت نہ ہو اور حج مبرور ہے۔“ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”حج مبرور اس سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔“ اسے امام مسدد اور امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں انھی الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ یہ روایت صحیحین، ترمذی اور ابنِ ماجہ میں بھی موجود ہے مگر ان کے الفاظ مختلف ہیں۔ مبرور وہ حج ہے جس میں کسی گناہ کا ارتکاب نہ کیا گیا ہو۔ امام اصبہانی نے اسے ان الفاظ کے اضافے کے ساتھ روایت کیا ہے: ”حاجی جب بھی کوئی تسبیح پڑھتا ہے، یا کوئی کلمۂ توحید (لا الٰہ الا اللہ) پکارتا ہے، یا کوئی تکبیر کہتا ہے تو اسے اس کے بدلے میں (جنت کی) خوشخبری دی جاتی ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2394]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 26، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 83، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1658، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2624، 3130، 4985، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7459، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2393، 2739، وأخرجه فتح الباري برقم: 504، 5672، 7095، 7116، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20296، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6030، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4597»
الحكم على الحديث:
أصله في الصحيحين / أخرجه ابن حبان في صحيحه