الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 786 (کل: 19 مقامات، 13 کتب)
سنن ابوداود: 1416
سنن ترمذی: 453
سنن ابن ماجہ: 1169
سنن دارمی: 1618
مشکوۃ المصابیح: 1266
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 618
المعجم الاوسط: 1760
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1732
11 تا 19
حدیث نمبر: 1262
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَنْدَلٍ ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، جَمِيعًا فِي سَنَةِ سِتٍّ وَعِشْرِينَ وَمِائَتَيْنِ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ السَّلُولِيِّ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَلَا إِنَّ الْوَتْرَ لَيْسَ بِحَتْمٍ كَصَلَاتِكُمْ الْمَكْتُوبَةِ، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْتَرَ، ثُمَّ قَالَ:" أَوْتِرُوا يَا أَهْلَ الْقُرْآنِ، أَوْتِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ وَتْرٌ يُحِبُّ الْوَتْرَ"، وَهَذَا لَفْظُ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَنْدَلٍ، وَمَعْنَاهُمَا وَاحِدٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وتر فرض نماز کی طرح یقینی نہیں ہیں (قرآن سے اس کا ثبوت نہیں)، البتہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چونکہ وتر پڑھے ہیں اس لئے اے اہل قرآن! تم بھی وتر پڑھا کرو، کیونکہ اللہ بھی وتر ہے اور طاق عدد ہی کو پسند کرتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1262]
الحكم على الحديث:
حديث قوي، عبدالله بن صندل و سويد بن سعيد قد توبعا
حدیث نمبر: 2168
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (يَا أَهْلَ الْقُرْآنِ! أَوْتِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ) )
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اہل قرآن! وتر پڑھا کرو، یقینا اللہ تعالیٰ وتر (طاق) ہے اور طاق کو پسند کرتا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2168]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، ابن ابي زائدة قد توبع۔ أخرجه ابوداود: 1416، وابن ماجه: 1169، والترمذي: 453، والنسائي: 3/ 228، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 877، 1262 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 877»
وضاحت: فوائد: … احادیث ِ مبارکہ سے نمازِ وتر کییہ تعداد ثابت ہے: ۱، ۳، ۵، ۷، ۹۔ یہ پانچوں کمیتیں طاق ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ذات بھی طاق ہے، اگرچہ وہ صرف ایک ہے، تینیا پانچ نہیں، لیکن اس سے یہ اندازہ ہوجانا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کو توحید کس قدر پسند ہے کہ جو چیز طاق ہے، اللہ تعالیٰ اس سے اس وجہ سے محبت کرتا ہے کہ وہ بھی طاق ہے۔ سبحان اللہ۔ اس سے ان لوگوں کو متنبہ ہو جانا چاہیے کہ جو اللہ تعالیٰ کے لیے خاص چیزوں کو مخلوق کے لیے ثابت کرتے ہیں، مثلا: بشر کو عالم الغیب کہنا، بندے کے لیے نذر و نیاز کرنا، مردوں سے مدد مانگنا، مخلوق کے ماوراء الاسباب سننے کا قائل ہونا اور اس وجہ سے اس کو پکارنا۔ ہمارا نظریہیہ ہے کہ وتر نفلی نماز ہے، آپ سے گزارش ہے کہ درج ذیل تمام احادیث اور ان کے تحت ذکر کردہ فوائد کا بغور مطالعہ کریں۔
الحكم على الحديث:
اسناده قوي
حدیث نمبر: 2177
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: الْوِتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ كَالصَّلَاةِ وَلَكِنَّهُ سُنَّةٌ سَنَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: وتر کی نماز فرض نمازوں کی طرح حتمی نہیں ہے، بلکہ یہ سنت ہے، جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسنون قرار دیا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2177]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي۔ أخرجه الترمذي: 453، 454، وابن ماجه: 1169، والنسائي: 3/ 228، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 761، 1262 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 761»
وضاحت: فوائد: … نماز وتر کے واجب یا سنت ہونے کے بارے میں مذکورہ بالا اور دیگر کئی احادیث پائی جاتی ہیں، چونکہ بعض احادیث میں نماز وتر کا حکم بھی دیا گیا ہے، اسی قسم کی حدیث پر بحث کرتے شیخ البانی کہتے ہیں: اس حدیث میں نماز وتر پڑھنے کا حکم دیا گیا اور امر کا ظاہری معنی وجوب کا تقاضا کرتا ہے، احناف اسی کے قائل ہے، لیکن جمہور علما کے نزدیک نمازِ وتر واجب نہیں، بلکہ مستحب ہے۔ اگر انتہائی قطعی دلائل کی روشنی میں ایک دن اور رات میں حصر کے ساتھ صرف پانچ فرض نمازوں کا تذکرہ نہ ہوتا تو احناف کا قول برحق ہوتا۔ لیکن ایک دن میں صرف پانچ نمازوں کی فرضیت پر دلالت کرنے والی احادیث کی روشنی مین یہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ اس حدیث ِ مبارکہ میں دیا گیا حکم وجوب کے لیے نہیں، بلکہ استحباب کی تاکید کے لیے ہے۔ اس تاویل پر حیرانگی کی ضرورت نہیں کیونکہ احادیث مبارکہ میں مذکورہ کئی اوامر کو قطعی دلائل سے کم اہمیت والے قرائن کی روشنی میں وجوب سے پھیر دیا گیا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس معاملے احناف نے خود امر کے حقیقی معانی سے انحراف کیا ہے اور نماز وتر کو پانچ نمازوں کی طرح واجب نہیں قرار دیا۔ ان کا خیال ہے کہ فرض نمازوں اور سنت نمازوں کے درمیان کا مرتبہ نماز وتر کا ہے، ثبوت کے لحاظ سے یہ نماز، فرض نمازوں سے کمزور اور تاکید کے اعتبار سے سنت نمازوں سے قوی ہے۔ واضح رہے کہ حنفیوں کے اس قول کی بنیاد ان کی مخصوص اور جدید اصطلاح پر ہے، صحابہ کرام اور سلف صالحین اس اصطلاح سے غیر متعارف تھے۔ اِن کا خیال ہے کہ ثبوت اور ثواب کے لحاظ سے واجب اور فرض میں فرق ہے، ان کی کتب میں مزید تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔ احناف کی اصطلاح کا مطلب یہ ہوا کہ وتر کی نماز ترک کرنے والے کو فرض نماز ترک کرنے والے کی بہ نسبت کم عذاب دیا جائے گا، یہی ان لوگوں کے تقلیدی مسلک کا تقاضا ہے۔ اِن سے پوچھا جائے گا کہ جب ایک بدو نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اپنے عزم کا یوں اظہار کیا تھا کہ وہ ان پانچ فرض نمازوں کی ادائیگی میں کوئی کمی نہیں کرے گا، لیکن ان سے زیادہ بھی نہیں پڑھے گا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ آدمی اپنے دعوے میں سچا ہے تو کامیاب ہو جائے گا۔ (بخاری، مسلم) سوال یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف پانچ نمازوں کی ادائیگی پر کامیابی کی جو بشارت سنائی ہے، کیا اس کے ساتھ وتر کی نماز ترک کرنے کی وجہ سے عذاب بھی ہوگا؟ کوئی شک نہیں کہ بدو کے عزم پر کامیابی وکا مرانی کی بشارت سنانا وتر کو غیر واجب ثابت کرنے کے لیے کافی ہے، اسی لیے جمہور علما کا اِس نماز کے سنت ہونے اور واجب نہ ہونے پر اتفاق ہے اور یہی مسلک برحق ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم خیر خواہی کرتے ہوئے اور وعظ و نصیحت کرتے ہوئے کہیں گے کہ نمازِ وتر کا اہتمام کیا جائے اور اس معاملے میں کاہلی و سستی برتنے سے گریز کیا جائے۔ واللہ اعلم۔ (صحیحہ: ۱۰۸)
مزید دو دلائل پر غور کریں
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا تھا، تو ان کو جو ہدایات دی تھیں، ان میں سے ایکیہ تھی: ((فَاَعْلِمْھُمْ اَنَّ اللّٰہَ افْتَرَضَ عَلَیْھِمْ خَمْسَ صَلَوٰاتٍ فِیْ الْیَوْمِ وَاللَّیْلَۃِ۔)) یعنی: ان کو بتلانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر ایک دن رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ (صحیح بخاری، صحیح مسلم)) ہمارے نزدیک وتر کے واجب نہ ہونے کی سب سے واضح دلیلیہی حدیث ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی وفات سے تھوڑا عرصہ پہلے سیدنا معاذ کو یمن کی طرف بھیجا تھا، لیکن صرف پانچ نمازوں کی تعلیم دینے کی ہدایت کی تھی۔ قارئین کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ وتر نمازِ عشاء کا حصہ نہیں ہے، بلکہ یہ رات کی علیحدہ نماز ہے، اگر اس کو فرض سمجھا جائے تو ایک دن رات میں چھ نمازیں بنتی ہیں، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی زندگی کے آخری ایام میں پانچ نمازوں کی تلقین کر رہے ہیں۔
سیدنا عبدا للہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُسَبِّحُ عَلَی الرَّاحِلَۃِ قِبَلَ اَیِّ وَجْہٍ تُوَجِّہُ وَیُوْتِرُ عَلَیْھَا غَیْرَ اَنَّہٗلَایُصَلِّیْ عَلَیْھَا الْمَکْتُوْبَۃَ۔ … رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر نفلی نماز پڑھتے تھے، جس جہت کی طرف وہ متوجہ ہوتی (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس چیز کی کوئی پروا نہ کرتے تھے) اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نمازِ وتر بھی سواری پر ادا کر لیتے تھے، لیکن فرضی نماز نہیں پڑھتے تھے۔ (مسلم: ۷۰۰) اس حدیث سے پتہ چل رہا ہے کہ وتر نفل ہیں، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر اس کی ادائیگی کر لیتے تھے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف نفلی نماز سواری پر پڑھا کرتے تھے۔ یہ الگ بات ہے کہ مجبوری میں فرض نماز بھی سواری پر ادا کی جا سکتی ہے۔
سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اہل نجد میں ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، …، اس میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ((خَمْسُ صَلَوَاتٍ فِیْ الْیَوْمِ وَاللَّیْلَۃِ۔)) قَالَ: ھَلَ عَلَیَّ غَیْرُھَا؟ قَالَ: ((لَا، اِلَّا اَنْ تَطَوَّعَ۔)) … ایک دن رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں۔ اس نے کہا: کیا مجھ پر کوئی اور نماز فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، الا یہ کہ تم نفل پڑھو۔ یہ ساری باتیں سن کر اس آدمی نے کہا تھا کہ میں نہ ان (فرائض) میں کمی کروں گا اور نہ ان سے زیادہ کچھ کروں گا۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: اگر یہ آدمی اپنے دعوے میں سچا ہے تو کامیاب ہو جائے گا۔ (بخاری، مسلم) شیخ البانی نے اسی حدیث کی طرف اشارہ کیا ہے۔ امام احمد، امام شافعی، امام مالک اور جمہور علما کا بھییہی مسلک ہے کہ وتر کا حکم سنت مؤکدہ کا ہے۔ مذکورہ بالا دلائل کی روشنی مین یہ کہنا درست ہے کہ وتر نفلی نماز ہے، چونکہ یہ دلائل قوی ہیں، اس لیے جن احادیث ِ مبارکہ میں نمازِ وتر کا حکم دیا گیا ہے، اس حکم سے مراد استحباب لیں گے، نہ کہ وجوب، مذکورہ بالا احادیث اس حکم کو وجوب سے استحباب کی طرف پھیرنے کے لیے قرینہ صارفہ ہیں۔

اسناده قوي۔ أخرجه الترمذي: 453
حدیث نمبر: 2227
وَأَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ بْنِ الْحَسَنِ الْفَقِيهُ قَالَ: قُرِئَ عَلَى يَحْيَى بْنِ جَعْفَرٍ وَأَنَا أَسْمَع، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" الْوِتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ، وَلَكِنَّهُ سُنَّةٌ سَنَّهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" وَهُوَ قَوْلُ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَكُلُّ ذَلِكَ مَعَ سَائِرِ الْآثَارِ الْوَارِدَةِ فِيهِ، مَوْضِعُهَا بَابُ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ.
(ا) سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”وتر فرض نہیں، سنت ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سنت قرار دیا ہے۔“
(ب) یہ سیدنا عبادہ بن صامت اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے۔ اس موضوع سے متعلق دیگر روایات جو وارد ہوئی ہیں، ان کا ذکر باب التطوع میں ہوگا کیونکہ اس کا محل وہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2227]

حدیث نمبر: 4453
أنبأ أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ قَالَ: قُرِئَ عَلَى يَحْيَى بْنِ جَعْفَرٍ، وَأَنَا أَسْمَعُ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا سُفْيَانُ (ح) وَأنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنبأ زُهَيْرٌ جَمِيعًا، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ هَذَا الْوِتْرَ لَيْسَ بِحَتْمٍ وَلَكِنَّهُ سُنَّةٌ حَسَنَةٌ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" إِنَّ اللهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ" لَفْظُ حَدِيثِ زُهَيْرٍ، وَفِي رِوَايَةِ الثَّوْرِيِّ" الْوِتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ وَلَكِنَّهُ سُنَّةٌ سَنَّهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
عاصم بن ضمرہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ وتر لازم نہیں ہے، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اچھی سنت ہے، کیونکہ ”اللہ رب العزت وتر ہے اور وتر کو پسند فرماتا ہے“۔
(ب) یہ زہیر کی روایت کے الفاظ ہیں، اور ثوری کی روایت میں یہ لفظ ہیں کہ وتر لازم نہیں، بلکہ سنت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنت قرار دیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4453]
(ب) یہ زہیر کی روایت کے الفاظ ہیں، اور ثوری کی روایت میں یہ لفظ ہیں کہ وتر لازم نہیں، بلکہ سنت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنت قرار دیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4453]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4454
وَأنبأ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: الْوِتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ كَالصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ، وَلَكِنَّهُ سُنَّةٌ سَنَّهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَوْتِرُوا يَا أَهْلَ الْقُرْآنِ، فَإِنَّ اللهَ تَعَالَى وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ".
عاصم بن ضمرہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ وتر لازم نہیں جیسے فرض نماز ہے بلکہ سنت ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سنت قرار دیا ہے۔ فرماتے ہیں: ”اے اہل قرآن! تم وتر پڑھا کرو، بیشک اللہ تعالیٰ وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4454]
تخریج الحدیث: «حسن۔ تقدم في الذي قبله»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 618
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: الْوِتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ مِثْلَ الصَّلَاةِ، وَلَكِنَّهُ سُنَّةٌ سَنَّهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نمازِ وتر فرضی نمازوں کی طرح حتمی طور پر لازم نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ایسی سنت ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جاری و قائم فرمایا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 618]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: الحديث صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى: مضى تخريجه (برقم 317)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 453، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1675، 1676، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1416، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1169، وأخرجه مسند أحمد برقم: 654، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1579، وأخرجه فتح الباري برقم: 6047، وأخرجه مسند البزار برقم: 682، 683، 684، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1158، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10262، 10263، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1580، 5006، 6011، 7637، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 940، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 505، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 613»

الحديث صحيح
حدیث نمبر: 1760
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ: نَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ . عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: الْوِتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ، وَلَكِنَّهُ سُنَّةُ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُغِيرَةَ إِلَّا أَبُو إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُبَيْدٌ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”وتر (فرض کی طرح) لازمی نہیں ہے، لیکن یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مغیرہ رحمہ اللہ سے صرف ابو اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عبید رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1760]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مغیرہ رحمہ اللہ سے صرف ابو اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عبید رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1760]
تخریج الحدیث: «قال العظيم آبادي محمد بن علي: عاصم بن ضمرة تكلم فيه غير واحد «عون المعبود شرح سنن أبي داود، ج 1، ص 533» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1067، (2/254) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 503، 505، 506، 507، 508، 509، 510، 534، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1122، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1674 / 1، 1675 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 440، 441، 1388، 1389، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1416، والترمذي فى «جامعه» برقم: 454، 453، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1620، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1169، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2262، 4526، 4527، وأحمد فى «مسنده» برقم: 663، 772، 797، 857، 892، 942، 984، 1230، 1236، 1241، 1244، 1248، 1278، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 89، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 317، 585، 618، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 70، والبزار فى «مسنده» برقم: 671، 670، 682، 683، 684، 685، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4569، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6919، 6927، 37516، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5009، 7641»

فيه عاصم بن ضمرة، تُكلِّم فيه
حدیث نمبر: 1732
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "لَيْسَ الْوِتْرُ بِحَتْمٍ كَالصَّلَاةِ، وَلَكِنَّهُ سُنَّةٌ فَلَا تَدَعُوهُ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَأَصْحَابُ السُّنَنِ الْأَرْبَعَةُ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ دُونَ قَوْلِهِ: "فَلَا تَدَعُوهُ" وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: حَدِيثٌ حَسَنٌ.
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَأَصْحَابُ السُّنَنِ الْأَرْبَعَةُ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ دُونَ قَوْلِهِ: "فَلَا تَدَعُوهُ" وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: حَدِيثٌ حَسَنٌ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”وتر (کی نماز) فرض نمازوں کی طرح لازمی و واجب نہیں ہے، بلکہ یہ ایک (موکد) سنت ہے، لہذا تم اسے ترک نہ کرو۔“ اسے عبد بن حمید نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز سنن اربعہ کے مؤلفین اور ابن خزیمہ نے اسے اپنی صحیح میں ان الفاظ ”پس تم اسے ترک نہ کرو“ کے بغیر نقل کیا ہے، اور امام ترمذی نے اسے حدیثِ حسن قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1732]
تخریج الحدیث: «رواه عبد بن حميد بسند صحيح، وأصحاب السنن الأربعة، وابن خزيمة في صحيحه دون قوله: "فلا تدعوه" وقال الترمذي: حديث حسن»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 453، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1675، 1676، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1416، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1169، وأخرجه مسند أحمد برقم: 844، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1579، وأخرجه فتح الباري برقم: 6047، وأخرجه مسند البزار برقم: 682، 683، 684، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1158، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10262، 10263، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1580، 5006، 6011، 7637، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 940، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 510»

إسناده صحيح