الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 8308 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
صحیح بخاری: 7319
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7408
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6292
حدیث نمبر: 8308
حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَال: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَأْخُذَ أُمَّتِي مَا أَخَذَ الْأُمَمَ وَالْقُرُونَ قَبْلَهَا، شِبْرًا بِشِبْرٍ، وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمَا فَعَلَتْ فَارِسُ وَالرُّومُ؟ قَالَ:" وَهَلْ النَّاسُ إِلَّا أُولَئِك؟!" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک میری امت گزشتہ امتوں والے اعمال میں بالشت بالشت بھر اور گز گز بھر مبتلا نہ ہوجائے صحابہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا یا رسول اللہ کیا جیسے فارس اور روم کے لوگوں نے کیا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیا ان کے علاوہ بھی پہلے کوئی لوگ گذرے ہیں؟ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8308]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7319
حدیث نمبر: 7319
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَأْخُذَ أُمَّتِي بِأَخْذِ الْقُرُونِ قَبْلَهَا شِبْرًا بِشِبْرٍ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَفَارِسَ، وَالرُّومِ، فَقَالَ: وَمَنِ النَّاسُ إِلَّا أُولَئِكَ".
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی ذئب نے بیان کیا، ان سے مقبری نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک میری امت اس طرح پچھلی امتوں کے مطابق نہیں ہو جائے گی جیسے بالشت بالشت کے اور ہاتھ ہاتھ کے برابر ہوتا ہے۔“ پوچھا گیا: یا رسول اللہ! اگلی امتوں سے کون مراد ہیں، پارسی اور نصرانی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”پھر اور کون۔“ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7319]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک میری امت بھی پہلی امتوں کی چال پر نہ چلے گی، بالشت کے ساتھ بالشت اور ہاتھ کے برابر ہاتھ کی پیروی کرے گی۔“ عرض کیا گیا: ”اللہ کے رسول! پہلی امتوں سے کون مراد ہیں؟ پارسی اور رومی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے علاوہ اور کون ہو سکتے ہیں؟“ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7319]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 8433
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَبُو مُحَمَّدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَأْخُذَ أُمَّتِي أَخْذَ الْأُمَمِ قَبْلَهَا، شِبْرًا بِشِبْرٍ، وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ" فقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمَا فَعَلَتْ فَارِسُ والرُّومُ؟ قَالَ:" وَمَا النَّاسُ إِلَّا أُولَئِكَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک میری امت گزشتہ امتوں والے اعمال میں بالشت بالشت بھر اور گز گز بھر مبتلانہ ہوجائے صحابہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا یا رسول اللہ کیا جیسے فارس اور روم کے لوگوں نے کیا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیا ان کے علاوہ بھی پہلے کوئی لوگ گذرے ہیں؟ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8433]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7319
حدیث نمبر: 8805
حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَأْخُذَ أُمَّتِي بِمَأْخَذِ الْأُمَمِ وَالْقُرُونِ قَبْلَهَا، شِبْرًا بِشِبْرٍ، وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمَا فَعَلَتْ فَارِسُ وَالرُّومُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَهَلْ النَّاسُ إِلَّا أُولَئِكَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک میری امت گزشتہ امتوں والے اعمال میں بالشت بالشت بھر اور گز گز بھر مبتلا نہ ہوجائے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا جیسے فارس اور روم کے لوگوں نے کیا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیا ان کے علاوہ بھی پہلے کوئی لوگ گذرے ہیں؟ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8805]
الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 7319
حدیث نمبر: 12490
12490- عن أبى هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا تقوم الساعة حتى تأخذ أمتي بأخذ القرون قبلها، شبرا بشبر وذراعا بذراع.فقيل: يا رسول الله كفارس والروم؟ فقال: ومَن الناسُ إلا أولئك؟.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الاعتصام بالكتاب والسنة (7319) عن أحمد بن يونس، حدثنا ابن أبي ذئب، عن المقبري، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15864
15864- عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا تقوم الساعة حتى تأخذ أمتي بأخذ القرون قبلها شبرا بشبر وذراعا بذراع. فقيل: يارسول الله، كفارس والروم؟ فقال: ومن الناس إلا أولئك .
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الاعتصام (7319) عن أحمد بن يونس، حدثنا ابن أبي ذئب، عن المقبري، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7408
«لا تقوم الساعة حتى تأخذ أمتي أخذ القرون قبلها شبرا بشبر وذراعا بذراع قيل يا رسول الله! كفارس والروم؟ قال: ومن الناس إلا أولئك؟»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک میری امت پہلی امتوں کے طریقے بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ اختیار نہ کر لے۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کیا فارس اور روم کی طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور لوگ ان کے سوا اور کون ہیں؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7408]
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک میری امت پہلی امتوں کے طریقے بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ اختیار نہ کر لے۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کیا فارس اور روم کی طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور لوگ ان کے سوا اور کون ہیں؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7408]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6292
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ الْمَدَنِيُّ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «لَتَأْخُذُنَّ كَمَا أَخَذَتِ الْأُمَمُ قَبْلَكُمْ ذِرَاعًا بِذِرَاعٍ، وَشِبْرًا بِشِبْرٍ، وَبَاعًا بِبَاعٍ، حَتَّى لَوْ أَنَّ أَحَدَ أُولَئِكَ دَخَلَ جُحْرَ ضَبٍّ لَدَخَلْتُمُوهُ» ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمُ الْقُرْآنَ: {كَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ كَانُوا أَشَدَّ مِنْكُمْ قُوَّةً} [التوبة: 69] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمَا فَعَلَتْ فَارِسُ وَالرُّومُ؟ قَالَ: «فَمَا النَّاسُ إِلَّا هُمْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ضرور بالضرور وہی راستہ اختیار کرو گے جو تم سے پہلی امتوں نے اختیار کیا تھا؛ ہاتھ کے بدلے ہاتھ، بالشت کے بدلے بالشت اور ہاتھ کے پھیلاؤ کے بدلے پھیلاؤ، یہاں تک کہ اگر ان میں سے کوئی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوا تھا تو تم بھی اس میں ضرور داخل ہو گے“، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو قرآن کی یہ آیت پڑھ لو: ﴿كَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ كَانُوا أَشَدَّ مِنْكُمْ قُوَّةً﴾ آخرِ آیت تک“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا (پہلی امتوں سے مراد وہی لوگ ہیں) جیسے اہل فارس اور روم نے کیا تھا؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو پھر ان کے علاوہ اور لوگ کون ہیں؟“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6292]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قول أبي هريرة»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6888، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3994، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10446، وأخرجه فتح الباري برقم: 6704، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 113، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6263»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قول أبي هريرة»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6888، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3994، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10446، وأخرجه فتح الباري برقم: 6704، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 113، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6263»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف