الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 8937 (کل: 132 مقامات، 30 کتب)
صحیح مسلم: 3442، 3443، 3458، 3459، 3814، 3815، 3816، 3831، 3833، 3835، 6536، 6537، 6538، 6540، 6541، 6542
سنن ابن ماجہ: 2172
صحیفہ ہمام بن منبہ: 112
بلوغ المرام: 681
مسند الشهاب: 939
مصنف ابن ابی شیبہ: 23436
سنن سعید بن منصور: 1830
111 تا 120
حدیث نمبر: 11496
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ، وَهِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى عَامِرِ بْنِ كَرِيزٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ وَلَا يَحْقِرُهُ، التَّقْوَى هَا هُنَا، يُشِيرُ إِلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ، كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ، دَمُهُ وَمَالُهُ وَعِرْضُهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم آپس میں حسد نہ کرو، نہ بغض رکھو اور نہ (خریدنے کی نیت کے بغیر) بولی بڑھاؤ اور نہ ایک دوسرے سے منہ پھیرو اور نہ تم اپنے بھائی کی بیع پر بیع کرو اور اللہ کے بندے! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا اور نہ اسے ذلیل کرتا ہے اور نہ حقیر خیال کرتا ہے۔ تقویٰ یہاں ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف تین مرتبہ اشارہ کیا، ”آدمی کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر خیال کرے۔ ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان پر خون، عزت اور مال حرام ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العارية/حدیث: 11496]
تخریج الحدیث: «مسلم 2564»
الحكم على الحديث:
مسلم 2564
حدیث نمبر: 17129
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ، وَهِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، مَوْلَى عَامِرِ بْنِ كَرِيزٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ وَلَا يَحْقِرُهُ، التَّقْوَى هَهُنَا يُشِيرُ إِلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ، كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ: دَمُهُ وَمَالُهُ وَعِرْضُهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں نہ حسد کرو، نہ بغض کرو، نہ (خرید و فروخت میں دھوکے سے) بولی بڑھاؤ، نہ منہ موڑو اور نہ ایک دوسرے کی بیع پر بیع کرو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی ہو جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرے، نہ اسے رسوا کرے اور نہ اسے حقیر سمجھے۔ تقویٰ یہاں ہے“ اور تین مرتبہ اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا اور فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے اتنا شر کافی ہے کہ وہ کسی مسلمان کو حقیر سمجھے۔ ہر مسلمان کا مال، اس کی جان اور اس کی عزت دوسرے پر حرام ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 17129]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17622
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ، وَلَا تَجَسَّسُوا، وَلَا تَحَسَّسُوا، وَلَا تَنَافَسُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ الْأَعْرَجِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہت زیادہ گمان سے بچو، بیشک گمان جھوٹی بات ہے۔ نہ جاسوسی کرو، نہ کسی کی ٹوہ لگاؤ اور نہ کسی سے مقابلہ کرو، نہ حسد کرو اور نہ بغض کرو اور نہ ایک دوسرے سے منہ موڑو اور اے اللہ کے بندو! بھائی بھائی ہو جاؤ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17622]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 21059
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا مَالِكٌ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا هَارُونُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ، وَلَا تَجَسَّسُوا، وَلَا تَحَسَّسُوا، وَلَا تَنَافَسُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم گمان سے بچو کیونکہ گمان جھوٹی بات ہے، جاسوسی نہ کرو، ٹوہ نہ لگاؤ، ایک دوسرے سے آگے نہ بڑھو، حسد، بغض اور قطع تعلقی نہ کرو اور اے اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 21059]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 21060
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقَاطَعُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، ⦗٣٩٢⦘ وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا كَمَا أَمَرَكُمُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيِّ وَغَيْرِهِ، عَنْ وَهْبِ بْنِ جَرِيرٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے سے قطع تعلقی، دشمنی، بغض اور حسد اختیار نہ کرو اور تم اللہ کے بندوں میں بھائی بھائی بن جاؤ، جیسے اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے“۔ [صحیح۔ متفق علیہ ] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 21060]
حدیث نمبر: 2679
"إياكم والظن فإن الظن أكذب الحديث ولا
تجسسوا ولا تحسسوا ولا تنافسوا ولا تحاسدوا ولا تباغضوا ولا تدابروا وكونوا عباد الله إخوانا ولا يخطب الرجل على خطبة أخيه حتى ينكح أو يترك"
تجسسوا ولا تحسسوا ولا تنافسوا ولا تحاسدوا ولا تباغضوا ولا تدابروا وكونوا عباد الله إخوانا ولا يخطب الرجل على خطبة أخيه حتى ينكح أو يترك"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بدگمانی سے بچو، کیونکہ بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے، اور نہ کسی کے عیوب تلاش کرو، نہ کان لگا کر باتیں سنو، نہ ایک دوسرے سے (دنیا میں) آگے بڑھنے کی حرص کرو، نہ آپس میں حسد کرو، نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو، نہ ایک دوسرے سے پیٹھ پھیرو، اور اے اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ، اور کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغامِ نکاح نہ بھیجے یہاں تک کہ وہ نکاح کر لے یا اسے چھوڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2679]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم ق د ت] عن أبي هريرة. غاية المرام 417.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4509
«كل المسلم على المسلم حرام ماله وعرضه ودمه حسب امرئ من الشر أن يحقر أخاه المسلم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر مسلمان کا مال، عزت اور خون دوسرے مسلمان پر حرام ہے، اور کسی آدمی کے لیے یہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4509]
”ہر مسلمان کا مال، عزت اور خون دوسرے مسلمان پر حرام ہے، اور کسی آدمی کے لیے یہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4509]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1775.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6036
«من اشترى شاة مصراة فهو بخير النظرين إن شاء أمسكها وإن شاء ردها وصاعا من تمر لا سمراء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص ایسی بکری خریدے جس کا تھن باندھا گیا ہو تو اسے دو باتوں میں سے بہتر کا اختیار ہے، اگر چاہے تو اسے رکھ لے اور اگر چاہے تو اسے ایک صاع کھجور کے ساتھ واپس کر دے، گندم نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6036]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي هريرة. أحاديث البيوع: د، ت، الدارمي، ابن الجارود، الطحاوي، قط، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6706
«المسلم أخو المسلم لا يخونه ولا يكذبه ولا يخذله كل المسلم على المسلم حرام عرضه وماله ودمه التقوى هاهنا - وأشار إلى القلب - بحسب امرئ من الشر أن يحقر أخاه المسلم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ وہ اس سے خیانت کرتا ہے، نہ جھوٹ بولتا ہے اور نہ اسے بےیارومددگار چھوڑتا ہے۔ ہر مسلمان دوسرے مسلمان پر حرام ہے: اس کی عزت، اس کا مال اور اس کا خون، تقویٰ یہاں ہے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دل کی طرف اشارہ فرمایا - کسی آدمی کے لیے اتنی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6706]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أبي هريرة. الإرواء 2450" م1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7199
«لا تباغضوا ولا تدابروا ولا تنافسوا وكونوا عباد الله إخوانا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آپس میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، ایک دوسرے سے حسد (اور رقابت) نہ کرو، اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7199]
”آپس میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، ایک دوسرے سے حسد (اور رقابت) نہ کرو، اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7199]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. غاية المرام 404.»
قال الشيخ الألباني: صحيح