🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9082 (کل: 23 مقامات، 13 کتب)
مسند احمد: 9082، 7521، 9077، 9824، 10819
صحیح بخاری: 5953، 7559
صحیح مسلم: 5543، 5544
مسند اسحاق بن راہویہ: 88
مشکوۃ المصابیح: 4496
اللؤلؤ والمرجان: 1370
مصنف ابن ابی شیبہ: 26847
الفتح الربانی: 8060، 8061
صحیح ابن حبان: 5859
الجامع الكامل: 12809، 15610
السنن الكبرى للبيهقي: 14568
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4333
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6086، 6101، 6621
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6086
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ دَارًا تُبْنَى بِالْمَدِينَةِ لِسَعِيدٍ - أَوْ لِمَرْوَانَ - قَالَ: فَتَوَضَّأَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَغَسَلَ يَدَيْهِ حَتَّى بَلَغَ إِبْطَيْهِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى بَلَغَ رُكْبَتَيْهِ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ؟ قَالَ: إِنَّهُ مُنْتَهَى الْحِلْيَةِ.
قَالَ: وَرَأَى مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ فِي الدَّارِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللهُ تَعَالَى: وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ كَخَلْقِي! فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةً، وَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً!.
ابو زرعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ مدینہ میں ایک گھر میں داخل ہوئے جو سعید یا مروان کے لیے تعمیر ہو رہا تھا، تو سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے وضو کیا اور اپنے دونوں ہاتھ بغلوں تک اور دونوں پاؤں گھٹنوں تک دھوئے۔ میں نے عرض کیا: ”اے ابو ہریرہ! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”(قیامت کے دن وضو کے) زیور کی انتہا یہیں تک ہے۔“ ابو زرعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر انہوں نے اس گھر میں ایک مصور کو تصویریں بناتے دیکھا تو فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو میری تخلیق جیسی تخلیق کرنے چلا ہے؟ ذرا وہ ایک دانہ تو پیدا کر کے دکھائیں، ایک ذرہ تو بنا کر دکھائیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6086]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البخارى (5609، 7120)، ومسلم (2111)، وأحمد (2/ 232)، وابن حبان (5809)، وابن أبى شيبة (25211)، وابن راهويه (163)، والبيهقى في "سننه" (14345)، والطحاوى في "شرح المعانى" (4/ 283)، وأبو بكر الإسماعيلى في "المستخرج" كما في "الفتح" (10/ 386)، والبغوى في "تفسيره" (6/ 375)، وفى "شرح السنة" (12/ 129)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6060»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6101
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِمْرَانَ الْأَخْنَسِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ دَارَ مَرْوَانَ فَإِذَا فِيهَا تَمَاثِيلُ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ خَلَقَ خَلْقًا كَخَلْقِي، فَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً، أَوْ لِيَخْلُقُوا حَبَّةً، أَوْ لِيَخْلُقُوا شَعِيرَةً.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (اور ابوزرعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ان کے ہمراہ مروان کے گھر میں داخل ہوا تو وہاں تصویریں/مورتیاں دیکھیں) تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ”اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو میری مخلوق جیسی تخلیق کرنے کی کوشش کرے؟ پس (اگر وہ اتنے ہی قادر ہیں تو) ذرا ایک چیونٹی (یا ذرہ) تو پیدا کریں، یا ایک غلے کا دانہ ہی بنا دکھائیں، یا ایک جَو کا دانہ ہی تخلیق کر کے دکھائیں“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6101]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 6086)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5609، 7120، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 250، 2111، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7126، وأخرجه فتح الباري برقم: 5609، 5618، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 7، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6075»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6621
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِمْرَانَ الْأَخْنَسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ دَارَ مَرْوَانَ ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: ذَاكَ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ خَلَقَ خَلْقًا... الْحَدِيثَ.
ابو زرعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مروان کے گھر میں داخل ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «ذَاكَ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ خَلَقَ خَلْقًا» ”اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو میری طرح پیدا کرنے (تخلیق کرنے) کی کوشش کرے“، راوی نے اسی طرح مکمل حدیث بیان کی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6621]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 6086)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5609، 7120، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 250، 2111، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7126، وأخرجه فتح الباري برقم: 5609، 5618، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 7، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6590»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں