🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9125 (کل: 18 مقامات، 16 کتب)
مسند احمد: 9125، 7722
صحیح بخاری: 3260
صحیح مسلم: 1401، 1403
سنن ابن ماجہ: 4319
سنن دارمی: 2879
اللؤلؤ والمرجان: 359
مصنف ابن ابی شیبہ: 36848
صحیح ابن حبان: 7466
مسند امام شافعی: 133
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 119
الجامع الكامل: 16463
السنن الكبرى للبيهقي: 2055
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18581
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 990
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5871
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 808
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 133
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ"  . وَقَالَ: اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا، فَقَالَتْ: رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا، فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ: نَفَسٍ فِي الشِّتَاءِ، وَنَفَسٍ فِي الصَّيْفِ، فَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ فَمِنْ حَرِّهَا، وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ فَمِنْ زَمْهَرِيرِهَا  .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گرمی تیز ہو جائے تو نماز کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو، کیونکہ گرمی کی تیزی دوزخ کی آگ کی بھاپ کی وجہ سے ہے۔“ اور فرمایا: ”دوزخ نے اپنے رب سے شکایت کی اور کہا: اے میرے رب! ... (آگ کی شدت کی وجہ سے) میرے بعض حصے نے بعض کو کھا لیا ہے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانس لینے کی اجازت دے دی، ایک سانس سردی میں اور ایک سانس گرمی میں، اب انتہائی سخت گرمی جو تم محسوس کرتے ہو وہ اس کی گرمی سے ہے، اور انتہائی سخت سردی جو تم محسوس کرتے ہو وہ اس کی زمہریر (شدید ٹھنڈک) سے ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 133]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: مواقيت الصلوة، باب الابرد بالظهر في شدة الحر: 536، 537 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 119
وَحَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلاةِ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ"، قَالَ:" وَشَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَتْ: يَا رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ نَفَسٍ فِي الشِّتَاءِ وَنَفَسٍ فِي الصَّيْفِ فَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ مِنْ حَرِّهَا، وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گرمی شدت پکڑ جائے تو نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہے۔“ اور فرمایا: ”جہنم نے رب سے شکایت کی کہنے لگی اے پروردگار! میرے بعض حصے نے دوسرے کو کھا لیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانس لینے کی اجازت دی ایک سانس سردی میں لیتی ہے اور ایک گرمی میں، جو تم انتہائی گرمی اور انتہائی سردی محسوس کرتے ہو وہ اسی سے پیدا ہوتی ہے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الصلاة على الراحلة/حدیث: 119]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، مواقیت الصلاة، باب الابراد بالظهر في شدة الحر، رقم: 536، 537، صحیح مسلم، المساجد ومواضع الصلاة، باب استحباب الابراد بالظهر في شدة الحر، رقم: 615»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16463
16463- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اشتكت النار إلى ربها، فقالت: رب أكل بعضي بعضا، فأذن لها بنفسين: نفس في الشتاء، ونفس في الصيف، فأشد ما تجدون من الحر وأشد ما تجدون من الزمهرير.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في بدء الخلق (3260)، ومسلم في المساجد (617) كلاهما من طريق ابن شهاب الزهري، قال: حدثني أبو سلمة بن عبد الرحمن، أنه سمع أبا هريرة يقول: فذكره. واللفظ للبخاري ولفظ مسلم نحوه.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2055
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي ثنا عَلِيٌّ ثنا سُفْيَانُ ثنا الزُّهْرِيُّ ⦗٦٤٢⦘ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ وَاشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَتْ: رَبِّ آكُلُ بَعْضِي بَعْضًا فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ نَفَسٌ فِي الشِّتَاءِ وَنَفَسٌ فِي الصَّيْفِ فَهُوَ أَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الزَّمْهَرِيرِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گرمی کی شدت ہو تو نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھو (موخر کرلو) کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی سانس سے پیدا ہوتی ہے اور (جہنم کی) آگ نے اپنے رب سے شکایت کی کہ اے اللہ! میرا بعض میرے بعض کو کھا رہا ہے، پس اللہ نے اسے دو سانس لینے کی اجازت دی، ایک سانس سردیوں میں اور ایک سانس گرمیوں میں اور جو تم سخت گرمی اور سردی محسوس کرتے ہو یہ اسی وجہ سے ہوتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2055]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 512»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18581
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ جَهَنَّمَ قَالَتْ: يَا رَبِّ، ائْذَنْ لِي فِي نَفَسٍ ; فَإِنِّي أَخْشَى أَنْ أَقْبِضَ عَلَى خَلْقِكَ، فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّتَيْنِ، فَشِدَّةُ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِهَا، وَشِدَّةُ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو مجھے سانس لینے کی اجازت دے! کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں تیری مخلوق کو گرفت میں لے لوں گی، تو پروردگار نے اسے ہر سال میں دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت دی، تو گرمی کی شدت اس کی تپش کی وجہ سے ہوتی ہے اور سردی کی شدت اُس کی ٹھنڈک کی وجہ سے ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18581]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3491)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 990
«اشتكت النار إلى ربها فقالت: يا رب أكل بعضي بعضا فأذن لها بنفسين نفس في الشتاء ونفس في الصيف فهو أشد ما تجدون من الحر وأشد ما تجدون من الزمهرير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جہنم کی آگ نے اپنے رب سے شکایت کی اور عرض کیا: اے میرے رب! میرے ایک حصے نے دوسرے حصے کو کھا لیا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانس لینے کی اجازت دی، ایک سانس سردیوں میں اور ایک سانس گرمیوں میں۔ پس تم جو شدید ترین گرمی محسوس کرتے ہو اور جو شدید ترین سردی محسوس کرتے ہو، یہ اسی کی وجہ سے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 990]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك ق هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 1457: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5871
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ ؛ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ.
وَاشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا، فَقَالَتْ: رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا، فَأَذِنَ لَهَا أَنْ تَنَفَّسَ نَفَسَيْنِ: نَفَسًا فِي الشِّتَاءِ، وَنَفَسًا فِي الصَّيْفِ، فَهُوَ أَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ، وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الزَّمْهَرِيرِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب گرمی کی شدت بڑھ جائے تو نماز کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تپش کم ہونے تک تاخیر سے) ادا کیا کرو، کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کے جوش اور تپش کا حصہ ہے؛ اور جہنم نے اپنے پروردگار کے حضور شکایت کرتے ہوئے عرض کی: «رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا» ”اے میرے رب! میرے ایک حصے نے دوسرے حصے کو (شدتِ حرارت کی وجہ سے) کھا لیا ہے“، تو اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانس لینے کی اجازت عطا فرمائی: ایک سانس سردی کے موسم میں اور ایک سانس گرمی کے موسم میں، پس یہ وہی شدید ترین گرمی ہے جو تم محسوس کرتے ہو اور وہی سخت ترین ٹھنڈک (زمہریر) ہے جو تمہیں پہنچتی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5871]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 512، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 615، 617، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 157، 2592، وأخرجه سنن النسائي برقم: 500، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 402، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 677، 678، 4319، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7090، 7205، 7424، 7558، 7665، 8378، 8683، 8939، 9639، 10128، 10160، 10214، 11104، وأخرجه موطأ مالك برقم: 28، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1207، 2845، وأخرجه فتح الباري برقم: 510، 512، 3085، 3087، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 330، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 961، 5233، 8022، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 358، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1506، 1507، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7632، 7633، 7691، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 554، 1005، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 2674، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5845»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 808
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا يَعْقُوبُ ، ثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا فَقَالَتْ: إِنَّ بَعْضِي قَدْ أَكَلَ بَعْضًا. قَالَ: فَنَفَّسَهَا نَفَسَيْنِ فِي كُلِّ عَامٍ: فَالْبَرْدُ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا، وَالْحَرُّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آگ نے اپنے رب سے فریاد کرتے ہوئے عرض کی: اے میرے رب! میرے ایک حصے نے دوسرے حصے کو (شدتِ تپش سے) کھا لیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اسے سال میں دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت مرحمت فرمائی: پس (موسمِ سرما کی) ٹھنڈک اس کے زمہریر (نہایت سرد حصے) سے ہے اور (موسمِ گرما کی) تپش جہنم کے سانس کی حدت سے ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواقيت/حدیث: 808]
تخریج الحدیث: «أخرجه موطأ مالك برقم: 27»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لعنعنة الحجاج بن أرطاة، والمتن صحيح في الصحيحين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں