🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9338 (کل: 33 مقامات، 17 کتب)
مسند احمد: 9338، 7223، 8885، 9214، 9641، 10908، 11003، 15187
صحیح بخاری: 1196، 1888، 6588، 7335
صحیح مسلم: 3370
سنن ترمذی: 3915
معجم صغیر للطبرانی : 908
مشکوۃ المصابیح: 694
اللؤلؤ والمرجان: 879
مصنف ابن ابی شیبہ: 33819
الفتح الربانی: 12688، 12689
صحیح ابن حبان: 3750
الجامع الكامل: 865، 10661، 10662
السنن الكبرى للبيهقي: 10281
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5869، 5881
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5587
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1784، 1964، 6167
المعجم الاوسط: 98
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2703
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3750
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ بِحَرَّانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ، وَمِنْبَرِي عَلَى حَوْضِي" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: خِطَابُ هَذَيْنِ الْخَبَرَيْنِ مِمَّا نَقُولُ فِي كُتُبِنَا بِأَنَّ الْعَرَبَ تُطْلِقُ فِي لُغَتِهَا اسْمَ الشَّيْءِ الْمَقْصُودِ عَلَى سَبَبِهِ، فَلَمَّا كَانَ الْمُسْلِمُ إِذَا تَقَرَّبَ إِلَى بَارِئِهِ جَلَّ وَعَلا بِالطَّاعَةِ عِنْدَ مِنْبَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرُجِيَ لَهُ قَبُولُهَا، وَثَوَابُهُ عَلَيْهَا الْجَنَّةُ، أَطْلَقَ اسْمَ الْمَقْصُودَ الَّذِي هُوَ الْجَنَّةِ عَلَى سَبَبِهِ الَّذِي هُوَ الْمِنْبَرِ، وَكَذَلِكَ قَوْلُهُ:" رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ"، وَكَذَلِكَ قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْبَرِي عَلَى حَوْضِي"، لِرَجَاءِ الْمَرْءِ نَوَالَ الشُّرْبِ مِنَ الْحَوْضِ، وَالتَّمَكُّنِ مِنْ رَوْضَةٍ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ بِطَاعَتِهِ فِي الدُّنْيَا فِي ذَلِكَ الْمَوْضِعِ، وَهَذَا كَقَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَائِدُ الْمَرِيضِ فِي مَخْرَفَةِ الْجَنَّةِ"، لَمَّا كَانَ عَائِدُ الْمَرِيضِ فِي وَقْتِ عِيَادَتِهِ يُرْجَى لَهُ بِهَا التَّمَكُّنُ مِنْ مَخْرَفَةِ الْجَنَّةِ وَهُوَ الْمَقْصُودُ، أَطْلَقَ اسْمَ ذَلِكَ الْمَقْصُودِ عَلَى سَبَبِهِ، وَنَحْوُ هَذَا قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجَنَّةُ تَحْتَ ظِلالِ السُّيُوفِ"، وَلِهَذَا نَظَائِرٌ كَثِيرَةٌ سَنَذْكُرُهَا فِيمَا بَعْدُ مِنْ هَذَا الْكِتَابِ إِنْ قَضَى اللَّهُ ذَلِكَ وَشَاءَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے گھر اور میرے منبر کی درمیانی جگہ جنت کا ایک باغ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہو گا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ان دونوں روایات میں جو الفاظ منقول ہیں اس کے بارے میں ہم اپنی کتابوں میں یہ بات بیان کر چکے ہیں کہ عرب اپنے محاورے میں بعض اوقات کسی مقصود چیز کا اسم اس کے سبب کے لیے استعمال کر لیتے ہیں۔ جب کوئی مسلمان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کے پاس اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کر کے اس کا قرب حاصل کرتا ہے اور اس کی قبولیت کی امید ہوتی ہے اور اس کا ثواب جنت ملنے کی امید ہوتی ہے، تو یہاں مقصود کے اسم کو جو جنت ہے اس کے سبب کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور وہ منبر ہے، اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”جنت کے باغوں میں سے ایک باغ“، اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”میرا منبر میرے حوض پر ہے“، اس سے مراد یہی ہے کہ آدمی کو یہ امید رکھنی چاہیے کہ وہ حوضِ کوثر سے مشروب حاصل کرے گا اور جنت کے باغات میں پہنچے گا۔ دنیا میں اس جگہ پر اطاعت و فرمانبرداری کرنے کی وجہ سے (وہاں پہنچے گا) یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی مانند ہو گا: ”بیمار کی عیادت کرنے والا جنت کے باغ میں ہوتا ہے“، تو جب بیمار کی عیادت کرنے والا شخص اپنی عیادت کے وقت میں ایسی حالت میں ہوتا ہے کہ اس کے لیے جنت کے باغ میں پہنچنے کی امید کی جا سکتی ہے اور یہی مقصود ہے، تو یہاں مقصود کا اسم اس کے سبب کے لیے استعمال ہوا ہے۔ اس کی مثال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے: ”جنت تلواروں کے سائے تلے ہے“، اس کی اور بھی بہت سی مثالیں ہیں، جنہیں ہم عنقریب اس کتاب میں آگے چل کر نقل کریں گے۔ ان شاء اللہ۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3750]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1196، 1888، 6588، 7335، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1391، ومالك فى (الموطأ) برقم: 671، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3750، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4274، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3915، 3916، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10390، 10398، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7343» «رقم طبعة با وزير 3742»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «ظلال الجنة» (731): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 865
865. عن أبي هريرة، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ما بين بيتي ومنبري روضة من رياض الجنّة، ومنبري على حوضي.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في القبلة (10) عن خبيب بن عبدالرحمن، عن حفص بن عاصم، عن أبي هريرة، أو عن أبي سعيد الخدريّ، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10661
10661- عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ما بين بيتي ومنبري روضة من رياض الجنة، ومنبري على حوضي.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في فضل الصلاة في مسجد مكة والمدينة (1188، 1196)، ومسلم في الحج (1391: 502) كلاهما من طريق عبيد الله بن عمر، حدثني خبيب بن عبد الرحمن، عن حفص بن عاصم، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10662
10662- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن منبري على ترعة من ترع الجنة، ومابين منبري وحجرتي روضة من رياض الجنة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (9338) عن عفان، حدثنا حماد بن سلمة، عن سهيل بن أبي صالح، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10281
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِئُ وَأَبُو عُثْمَانَ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ، أنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا بَيْنَ قَبْرِي وَمِنْبَرِي" وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: قَالَ ⦗٤٠٥⦘ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مَا بَيْنَ مِنْبَرِي وَبَيْتِي رَوْضَةً مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ وَمِنْبَرِي عَلَى حَوْضِي" أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو حصہ میری قبر اور میرے منبر کے درمیان ہے“، ابن عبید کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو میرے منبر اور گھر کے درمیان میں ہے، یہ جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10281]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1138»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5869
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا بَيْنَ قَبْرِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ، وَصَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ بِتَمَامِهِ، وَحَدِيثُ عَلِيٍّ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ خَلَا ذِكْرَ الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری قبر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے اور میری مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا حکم مختلف ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث مکمل روایت کے طور پر ”صحیح“ میں مذکور ہے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے البتہ انہوں نے نماز کا ذکر نہیں کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5869]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (430)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3915، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7622، 8204، 8703»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5881
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَيْنَ بَيْتِي إِلَى حُجْرَتِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ مِنْبَرِي عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے گھر سے لے کر میرے حجرے (مطبوعہ کتاب میں یہ لفظ اسی طرح ہے لیکن شاید یہ کاتب یا ناسخ کا سہو ہے، کیونکہ گھر اور حجرہ کا مطلب ایک ہی ہے یہاں ”حجرے“ کی جگہ لفظ ”منبر“ ہونا چاہیے تھا) کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے، اور میرا منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5881]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1196) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1784 اخرجه احمد فى المسند (389/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14765، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2883، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2703»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5587
«ما بين بيتي ومنبري روضة من رياض الجنة ومنبري على حوضي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کا حصہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے، اور میرا منبر میرے حوض پر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5587]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت] عن أبي هريرة. السنة 731: مالك، ابن أبي عاصم، مختصر مسلم 787.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1784
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا بَيْنَ مِنْبَرِي إِلَى حُجْرَتِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ مِنْبَرِي عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے منبر اور میرے حجرے کے درمیانی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے، اور بے شک میرا منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر واقع ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1784]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14765، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1778»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1964
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا بَيْنَ مِنْبَرِي إِلَى حُجْرَتِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ مِنْبَرِي عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے منبر اور میرے حجرے کی درمیانی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے، اور بے شک میرا منبر جنت کے دروازوں یا نہروں کے دہانوں میں سے ایک دہانے پر واقع ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1964]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: وقد مضى (برقم 1784)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14765، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1959»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں